غیر احمدی کے پیچھے نمازنہ پڑھنے کی سخت تاکید

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

تھی وہ بھی معاذ اللہ غلط نکلی کیونکہ فتنہ تو موجود ہو گیا مگر وہ آنے والا امام نہ آیا۔ اب ان باتوں کو جب کوئی
تسلیم کرے گا عملی طور پر کیا وہ آنحضرت علی یا اللہ کا مکذب ٹھہرے گا یا نہیں؟ پس پھر میں کھول کر کہتا
ہوں کہ میری تکذیب آسان امر نہیں مجھے کافر کہنے سے پہلے خود کافر بننا ہوگا ۔ مجھے بے دین اور گمراہ
کہنے میں دیر ہوگی مگر پہلے اپنی گمراہی اور روسیاہی کو مان لینا پڑے گا۔ مجھے قرآن اور حدیث کو چھوڑ نے
والا کہنے کیلئے پہلے خود قرآن اور حدیث کو چھوڑ دینا پڑے گا اور پھر بھی وہی چھوڑے گا۔
میں قرآن اور حدیث کا مصدق و مصداق ہوں میں گمراہ نہیں بلکہ مہدی ہوں۔ میں کافر نہیں بلکہ
أَنَا أَوَّلُ الْمُؤْمِنِينَ کا مصداق صحیح ہوں اور یہ جو کچھ میں کہتا ہوں خدا نے مجھ پر ظاہر کیا کہ یہ سچ ہے
جس کو خدا پر یقین ہے جو قرآن اور رسول اللہ علیم اللہ کو حق مانتا ہے اس کیلئے یہی حجت کافی ہے کہ
میرے منہ سے سن کر خاموش ہو جائے لیکن جو دلیر اور بیباک ہے اس کا کیا علاج! خدا خود اس کو
سمجھائے گا۔"
الحکم نمبر 3 جلد 7 مورخہ 24 جنوری 1903ء صفحہ 2)
(۲۳) غیر احمدی کے پیچھے نماز نہ پڑھنے کی سخت تاکید
اپنی جماعت کا غیر کے پیچھے نماز نہ پڑھنے کے متعلق ذکر تھا۔ فرمایا:۔ کاغیر ذکر
صبر کرو اور اپنی جماعت کے غیر کے پیچھے نماز مت پڑھو۔ بہتری اور نیکی اسی میں ہے اور اسی
میں تمہاری نصرت اور فتح عظیم ہے اور یہی اس جماعت کی ترقی کا موجب ہے۔ دیکھو دنیا میں روٹھے
ہوئے اور ایک دوسرے سے ناراض ہونے والے بھی اپنے دشمن کو چار دن منہ نہیں لگاتے اور تمہاری
ناراضگی اور روٹھنا تو خدا کیلئے ہے۔ تم اگر ان میں رلے ملے رہے تو خدا تعالیٰ جو خاص نظر تم پر رکھتا ہے
وہ نہیں رکھے گا۔ پاک جماعت جب الگ ہو تو پھر اس میں ترقی ہوتی ہے۔"
الحکم نمبر 29 جلد 5 مورخہ 10 را گست (1901 ء صفحه (3)
سید عبداللہ صاحب عرب نے سوال کیا کہ میں اپنے ملک عرب میں جاتا ہوں ۔ وہاں میں ان

لوگوں کے پیچھے نماز پڑھوں یا نہ پڑھوں؟
فرمایا:۔
"مصدقین کے سواکسی کے پیچھے نماز نہ پڑھو۔"
ہوئی۔
"
عرب صاحب نے عرض کیا کہ وہ لوگ حضور کے حالات سے واف سے واقف نہیں ہیں اور ان کو تبلیغ نہیں
فرمایا:۔
ان کو پہلے تبلیغ کر دینا پھر یا وہ مصدق ہو جائیں گے یا مکذب ۔"
عرب صاحب نے عرض کیا کہ ہمارے ملک کے لوگ بہت سخت ہیں اور ہماری قوم شیعہ ہے۔
فرمایا:۔
" تم خدا کے بنو اللہ تعالیٰ کے ساتھ جس کا معاملہ صاف ہو جائے اللہ تعالیٰ آپ اس کا متولی اور
متکفل ہو جاتا ہے۔"
فرمایا:۔
الحکم نمبر 35 جلد 5 مؤرخہ 24 ستمبر 1901ء صفحه (6)
" کلام الہی سے ظاہر ہے کہ تکفیر کرنے والے اور تکذیب کی راہ اختیار کرنے والے ہلاک شدہ
قوم ہے اس لئے وہ اس لائق نہیں ہیں کہ میری جماعت میں سے کوئی شخص ان کے پیچھے نماز پڑھے۔ کیا
زندہ مردہ کے پیچھے نماز پڑھ سکتا ہے؟ پس یاد رکھو کہ جیسا کہ خدا نے مجھے اطلاع دی ہے۔ تمہارے پر یا
حرام اور قطعی حرام ہے کہ کسی مکفر اور مکذب یا متردد کے پیچھے نماز پڑھو بلکہ چاہئے کہ تمہارا وہی امام ہو جو
تم میں سے ہو۔ اسی کی طرف حدیث بخاری کے ایک پہلو میں اشارہ ہے کہ اِمَامُكُمْ مِنْكُمْ یعنی جب
مسیح نازل ہوگا تو تمہیں دوسروں فرقوں کو جو دعوئی اسلام کرتے ہیں بکلی ترک کرنا پڑے گا اور تمہارا امام
تم میں سے ہوگا ۔ پس تم ایسا ہی کرو ۔ کیا تم چاہتے ہو کہ خدا کا الزام تمہارے سر پر ہو اور تمہارے عمل حبط
وجائیں اور تمہیں کچھ خبر نہ ہو۔ جو شخص مجھے دل سے قبول کرتا ہے وہ دل سے اطاعت بھی کرتا ہے اور
ایک حال میں مجھے حکم ٹھہراتا ہے اور ہر یک تنازع کا مجھ سے فیصلہ چاہتا ہے۔ مگر جو شخص مجھے دل سے
قبول نہیں کرتا اس میں تم نخوت اور خود پسندی اور خود اختیاری پاؤ گے۔ پس جانو کہ وہ مجھ میں سے نہیں
ہر

آج 10 میں سے 10 باقی