وظائف و اورادو تزکیہ نفس

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

(۵۷) وظائف و اورادو تزکیه نفس
ایک استفسار کے جواب میں کہ آج کل کے پیر اور گدی نشین وظائف وغیرہ مختلف قسم کے اوراد
بتاتے ہیں ۔ آپ کا کیا ارشاد ہے۔ فرمایا کہ:۔
"مومن جو بات سچے یقین سے کہے وہ ضرور مؤثر ہوتی ہے کیونکہ مومن کا مطہر قلب اسرار الہی کا
خزینہ ہے۔ جو کچھ اس پاک لوح انسانی پر منقش ہوتا ہے وہ آئینہ خدا نما ہے۔ مگر انسان جب ضعف
بشریت سے سہو و گناہ کر بیٹھتا ہے اور پھر ذرا بھی اس کی پرواہ نہیں کرتا تو دل پر سیاہ زنگ بیٹھ جاتا اور رفتہ
رفته قلب انسانی که خشیت الہی سے گداز اور شفاف تھا سخت اور سیاہ ہوتا جاتا ہے۔ مگر جونہی انسان اپنی
مرض قلب کو معلوم کر کے اس کی اصلاح کے درپے ہوتا ہے اور شب و روز نماز میں دعا ئیں استغفار و
زاری و قلق جاری رکھتا ہے اور اس کی دعا ئیں انتہا کو پہنچتی ہیں تو تجلیات الہی اپنے فضل کے پانی سے
اس ناپاکی کو دھو ڈالتی ہیں اور انسان بشرطیکہ ثابت قدم رہے ایک قلب لے کر نئی زندگی کا جامہ پہن لیتا
ہے گویا کہ اس کا تولد ثانی ہوتا ہے۔ دوز بر دست لشکر ہیں جن کے درمیان انسان چلتا ہے۔ ایک لشکر
رحمن کا دوسرا شیطان کا ۔ اگر یہ لشکر رحمان کی طرف جھک جاوے اور اس سے مدد طلب کرے تو اس سے
بحکم الہی مدد دی جاتی ہے اور اگر شیطان کی طرف رجوع کیا تو گناہوں اور مصیبتوں میں مبتلا ہو جاتا
ہے۔ پس انسان کو چاہئے کہ گناہ کی زہریلی ہوا سے بچنے کیلئے رحمن کی حفاظت میں ہو جاوے۔ وہ چیز
جو انسان اور رحمن میں دوری اور تفرقہ ڈالتی ہے وہ فقط گناہ ہی ہے جو اس سے بچ گیا اس نے اللہ تعالیٰ
کی گود میں پناہ لی ۔ دراصل گناہ سے بچنے کیلئے دو ہی طریق ہیں۔ اول یہ کہ انسان خود کوشش کرے۔
دوسرے اللہ تعالیٰ سے جو زبردست مالک و قادر ہے استقامت طلب کرے یہاں تک کہ اسے پاک
زندگی میسر آوے اور یہی تزکیہ نفس کہلاتا ہے اور بندوں پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو انعامات و
اکرامات ہوتے ہیں وہ محض اللہ پاک کے فضل و کرم سے ہی ہوتے ہیں۔ پیروں فقیروں صوفیوں گدی
نشینوں کے خود تراشیدہ درود وظائف طریق و رسومات سب فضول بدعات ہیں جو ہرگز ہرگز ماننے کے

قابل نہیں ۔ اگر یہ لوگ کل معاملات دنیوی و دینی کو ان خود ساخته بدعات سے بھی درست کر سکتے ہیں تو
یہ ذرہ ذرہ سی بات پر کیوں تکرار کرتے لڑتے جھگڑتے حتی کہ سرکاری عدالتوں میں جائز و نا جائز حرکات
کے مرتکب ہوتے ہیں۔ یہ سب باتیں دراصل وقت کا ضائع کرنا اور خدا داد دماغی استعدادوں کا تباہ کرنا
ہے۔ انسان اس لئے نہیں بنایا گیا کہ لی تسبیح لے کر صبح و شام لوازمات و حقوق کو تلف کر کے بے تو جہگی
سے سبحان اللہ سبحان اللہ میں لگا ر ہے۔ اپنا اوقات گرامی بھی تباہ کرے اور خود اپنی قومی کو تباہ کرے اور
اوروں کے تباہ کرنے کیلئے شب و روز کوشاں رہے۔ اللہ تعالیٰ ایسی معصیت سے بچاوے ۔ الغرض یہ
سب باتیں سنت نبوی علیه السلام کو چھوڑنے سے پیدا ہوئیں۔ یہ حالت ایسی ہے جیسے پھوڑا کہ اندر سے تو
پیپ سے بھرا ہوا ہے اور باہر سے شیشے کی طرح چمکتا ہے۔ زبان سے تو درود وظائف کرتے ہیں اور
اندرو نے بدکاری و گناہ سے سیاہ ہوئے ہوئے ہیں۔ انسان کو چاہئے کہ سب کچھ خدا سے طلب کرے۔
جب وہ کسی کو کچھ دیدیتا ہے تو اس کی بلندشان کے خلاف ہے کہ واپس لے۔ تزکیہ وہی ہے جو انبیاء علیہم
الصلوۃ والسلام کے ذریعہ دنیا میں سکھایا گیا پیدا کیا گیا یہ لوگ اس سے بہت دور ہیں ۔ بعض کہتے ہیں کہ
میں سارے دن میں چار دفعہ دم لیتا ہوں ۔ بعض فقط ایک یا دو دفعہ۔ اس سے لوگ ان کو ولی سمجھ بیٹھتے
ہیں اور ایسے واہیات دم کشی کو باعث فخر سمجھتے ہیں۔ حالانکہ فخر کے قابل یہ بات ہے کہ انسان مرضیات
الہی پر چل کر اپنے پیغمبر نبی کریم سے صلح و آشتی پیدا کرے۔ جس سے کہ وہ انبیاء کا وارث کہلائے ۔ اور
صلح و ابدال میں داخل ہو۔ اسی توحید کو پکڑے اور اس پر ثابت قدم رہے۔ اللہ تعالیٰ اپنا غلبہ و عظمت اس
کے دل پر بٹھا دے گا ۔ وظیفوں کے ہم قائل نہیں یہ سب منتر جنتر ہیں جو ہمارے ملک کے جوگی ہندو
سنیاسی کرتے ہیں جو شیطان کی غلامی میں پڑے ہوئے ہیں البتہ دعا کرنی چاہئے خواہ اپنی ہی زبان
میں ہو۔ سچے اضطراب اور سچی تڑپ سے جناب الہی میں گداز ہوا ہو ایسا کہ وہ قادر الحی القیوم دیکھ رہا
ہے۔ جب یہ حالت ہوگی تو گناہ پر دلیری نہ کرے گا ۔ جس طرح انسان آگ یا اور ہلاک کرنے والی
اشیاء سے ڈرتا ہے ویسے ہی اس کو گناہ کی سوزش سے ڈرنا چاہئے ۔ گنہگار زندگی انسان کیلئے دنیا میں مجسم

آج 10 میں سے 10 باقی