دلائل الخیرات اور دیگر وظائف

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

دوزخ ہے۔ جس پر غضب الہی کی سموم چلتی اور اس کو ہلاک کر دیتی۔ جس طرح آگ سے انسان ڈرتا
ہے اسی طرح گناہ سے ڈرنا چاہئے کیونکہ یہ بھی ایک قسم کی آگ ہے۔ ہمارا مذہب یہی ہے کہ نماز میں
رو رو کر دعائیں مانگوتا اللہ تعالیٰ تم پر اپنے فضل کی نسیم چلائے۔ دیکھو شیعہ لوگ کیسے راہ راست سے بھٹکے
ہوئے ہیں۔ حسین حسین کرتے مگر احکام الہی کی بے حرمتی کرتے ہیں حالانکہ حسین کو بھی بلکہ تمام
رسولوں کو استغفار کی ایسی سخت ضرورت تھی جیسے ہم کو۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ خاتم النبیین کا فعل اس
پر شاہد ہے ۔ کون ہے جو آپ سے بڑھ کر نمونہ بن سکتا ہے۔"
الحکم نمبر 22 جلد 7 مؤرخہ 17 جون 1903ء صفحه (8)
(۵۸) دلائل الخیرات اور دیگر وظائف
جناب قاضی آل احمد صاحب رئیس امروہہ نے دریافت کیا کہ دلائل الخیرات جو ایک کتاب
الله
وظیفوں کی ہے۔ اگر اسے پڑھا جائے تو کچھ حرج تو نہیں کیونکہ اس میں آنحضرت علم پر درود
شریف ہی ہے اور اس میں آنحضرت ہی کی جابجا تعریف ہے۔ فرمایا کہ:۔
" انسان کو چاہئے کہ قرآن شریف کثرت سے پڑھے۔ جب اس میں دعا کا مقام آوے تو دعا
کرے اور خود بھی خدا سے وہی چاہے جو اس دعا میں چاہا گیا ہے اور جہاں عذاب کا مقام آوے تو اس
سے پناہ مانگے اور ان بداعمالیوں سے بچے جس کے باعث وہ قوم تباہ ہوئی۔ بلا مد روحی کے ایک بالائی
منصوبہ جو کتاب اللہ کے ساتھ ملاتا ہے وہ اس شخص کی ایک رائے ہے جو کہ کبھی باطل بھی ہوتی ہے اور
ایسی رائے جس کی مخالفت احادیث میں موجود ہو وہ محدثات میں داخل ہوگی ۔ رسم اور بدعات سے
پر ہیز بہتر ہے۔ اس سے رفتہ رفتہ شریعت میں تصرف شروع ہو جاتا ہے۔ بہتر طریق یہ ہے کہ ایسے
وظائف میں جو وقت اس نے صرف کرنا ہے وہی قرآن شریف کے تدبر میں لگاوے۔ دل کی اگر سختی ہو
تو اس کے نرم کرنے کیلئے یہی طریق ہے کہ قرآن شریف کو ہی بار بار پڑھے۔ جہاں جہاں دعا ہوتی
ہے وہاں مومن کا بھی دل چاہتا ہے کہ یہی رحمت الہی میرے شامل حال ہو۔ قرآن شریف کی مثال

یک باغ کی ہے کہ ایک مقام سے انسان کسی قسم کا پھول چلتا ہے پھر آگے چل کر اور قسم کا پھول چلتا ہے
پس چاہئے کہ ہر ایک مقام کے مناسب حال فائدہ اُٹھاوے ۔ اپنی طرف سے الحاق کی کیا ضرورت
ہے ورنہ پھر سوال ہوگا کہ تم نے ایک نئی بات کیوں بڑھائی ۔ خدا کے سوا اور کس کی طاقت ہے کہ کہے کہ
فلاں راہ سے اگر سورہ یسین پڑھو گے تو برکت ہوگی ۔ ورنہ نہیں۔
قرآن شریف سے اعراض کی دو صورتیں ہوتی ہیں۔ ایک صوری اور ایک معنوی صوری یہ کہ کبھی
کلام الہی کو پڑھا ہی نہ جاوے۔ جیسے اکثر لوگ مسلمان کہلاتے ہیں مگر وہ قرآن شریف کی عبارت تک
سے بالکل غافل ہیں۔ اور ایک معنوی کہ تلاوت تو کرتا ہے مگر اس کے برکات وانوار و رحمت الہی پر
ایمان نہیں ہوتا۔ پس دونوں اعراضوں میں سے کوئی اعراض ہو اس سے پر ہیز کرنا چاہئے ۔
امام جعفر" کا قول ہے واللہ اعلم کہاں تک صحیح ہے کہ میں اس قدر کلام الہی پڑھتا ہوں کہ ساتھ ہی
الہام شروع ہو جاتا ہے مگر بات معقول معلوم ہوتی ہے کیونکہ ایک جنس کی شے دوسری شے کو اپنی طرف
کشش کرتی ہے۔
اب اس زمانہ میں لوگوں نے صد ہا حاشیے چڑھائے ہوئے ہیں۔ شیعوں نے الگ سنیوں نے
الگ۔ ایک دفعہ ایک شیعہ نے میرے والد صاحب سے کہا کہ میں ایک فقرہ بتلاتا ہوں وہ پڑھ لیا کرو تو
پھر طہارت اور وضو وغیرہ کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ اسلام میں کفر بدعت زندقہ الحاد وغیرہ اسی طرح آئے
ہیں کہ ایک شخص واحد کے کلام کو اس قدر عظمت دی گئی جس قدر کلام الہی کو عظمت دی جانی چاہئے تھی۔
صحابہ کرام اسی لئے احادیث کو قرآن سے کم درجہ پر مانتے تھے۔ ایک دفعہ حضرت عمر فیصلہ کرنے لگے تو
ایک بڑھیا عورت نے ! عورت نے کہا نے کہا کہ حدیث میں یہ آیا ہے تو آپ نے فرمایا کہ میں ایک بڑھیا کیلئے کتاب اللہ
کو ترک نہیں کر سکتا۔ اگر ایسی باتوں کو جن کے ساتھ وحی کی کوئی مرد نہیں وہی عظمت دی جاوے تو پھر کیا
وجہ ہے کہ مسیح کی حیات کی نسبت جو اقوال ہیں ان کو بھی صحیح مان لیا جاوے حالانکہ وہ قرآن شریف کے
بالکل مخالف ہیں ۔ "
الحکم نمبر 4 جلد 8 مؤرخہ 31 جنوری 1904ء صفحہ 3,2)

آج 10 میں سے 10 باقی