نماز میں ہاتھ باندھنے کے متعلق ارشاد
فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
شامل کر کے ساری عمر نماز قصر کرنے میں ہی گزار دے۔"
البدر نمبر 13 جلد 8 مورخہ 28 مارچ 1907ء صفحه (4)
(۶۹) نماز میں ہاتھ باندھنے کے متعلق حضرت مسیح موعود کا ارشاد
حضرت نواب محمد علی خان صاحب کے استفسار پر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے ان کو خط
میں لکھا ہے:۔
اگر چہ ہاتھ چھوڑ کر نماز پڑھنا کسی حدیث سے ثابت نہیں ہوتا اور دست بستہ کھڑا ہونا
قانون فطرت کی رو سے بھی بندگی کیلئے مناسب ہی معلوم ہوتا ہے۔ لیکن اگر ہاتھ چھوڑ کر بھی نماز
پڑھتے ہیں تو نماز ہو جاتی ہے۔ مالکی بھی شیعوں کی طرح ہاتھ چھوڑ کر نماز پڑھتے ہیں ۔ مسنون
وہی طریق ہے جو اوپر بیان ہوا۔ اس قد راختلاف بیعت کا کچھ ہارج نہیں اگر چہ احادیث صحیحہ
میں اس کا نام ونشان بھی نہیں ۔ "
فرمایا:۔
) مکتوبات احمد جلد دوم صفحہ 154 مطبوعہ 22 اپریل 2008ء)
(۷۰) نمازوں کا جمع کرنا
"دیکھو ہم بھی رخصتوں پر عمل کرتے ہیں۔ نمازوں کو جمع کرتے ہوئے کوئی دو ماہ سے زیادہ ہو گئے
ہیں۔ بسبب بیماری کے اور تفسیر سورہ فاتحہ کے لکھنے میں بہت مصروفیت کے ایسا ہو رہا ہے اور ان
نمازوں کے جمع کرنے میں تُجْمَعُ لَهُ الصَّلوة کی حدیث بھی پوری ہو رہی ہے کہ مسیح کی خاطر نمازیں
جمع کی جائیں گی ۔ اس حدیث سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ مسیح موعود نماز کے وقت پیش امام نہ ہوگا بلکہ
کوئی اور ہوگا اور وہ پیش امام مسیح کی خاطر نمازیں جمع کرائے گا۔ سواب ایسا ہی ہوتا ہے۔ جس دن ہم
زیادہ بیماری کی وجہ سے بالکل نہیں آسکتے اس دن نمازیں جمع نہیں ہوتیں اور اس حدیث کے الفاظ سے
یہ معلوم ہوتا ہے کہ حضرت رسول کریم علیه السلام نے پیار کے طریق سے یہ فرمایا ہے کہ اس کی خاطر ایسا
ہوگا۔ چاہئے کہ ہم رسول کریم علیه السلام کی پیشگوئیوں کی عزت و تحریم کریں اور ان ۔ عزت و تحریم کریں اور ان سے بے پروا نہ
یہ
ہوویں ورنہ یہ ایک گناہ کبیرہ ہوگا کہ ہم آنحضرت کی پیشگوئیوں کو خفت کی نگاہ سے دیکھیں۔ خدا تعالیٰ
نے ایسے ہی اسباب پیدا کر دیئے کہ اتنے عرصہ سے نمازیں جمع ہو رہی ہیں ورنہ ایک دو دن کیلئے یہ
بات ہوتی تو کوئی نشان نہ ہوتا۔ ہم رسول کریم عالم کے لفظ لفظ اور حرف حرف کی تعظیم کرتے
ہیں ۔ "
الحکم نمبر 6 جلد 5 مؤرخہ 17 فروری 1901 ء صفحه 14,13)
جمع بین الصلاتین کے متعلق حضرت حجتہ اللہ علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک تقریر جو آپ نے 3 دسمبر
1901 ء کو بعد نماز مغرب مسجد مبارک میں فرمائی:۔
" سب صاحبوں کو معلوم ہو کہ ایک مدت سے خدا جانے قریباً چھ ماہ یا کم و بیش عرصہ سے ظہر اور عصر
کی نماز جمع کی جاتی ہے۔ میں اس کو مانتا ہوں کہ ایک عرصہ سے جو مسلسل نماز جمع کی جاتی ہے ایک نو
وارد یا نو مرید کو ( جس کو ہمارے اغراض و مقاصد کی کوئی خبر نہیں ہے ) یہ شبہ گزرتا ہو گا کہ کاہلی کے سبب
سے نماز جمع کر لیتے ہوں گے جیسے بعض غیر مقلد ذرا ابر ہوا یا کسی عدالت میں جانا ہوا تو نماز جمع کر لیتے
ہیں اور بلا مطر اور بلا عذر بھی نماز جمع کرنا جائز سمجھتے ہیں ۔ مگر میں سچ سچ کہتا ہوں کہ ہم کو اس جھگڑے کی
ضرورت اور حاجت نہیں اور نہ ہم اس میں پڑنا چاہتے ہیں کیونکہ میں طبعا اور فطرتاً اس کو پسند کرتا ہوں
کہ نماز اپنے وقت پر ادا کی جاوے اور نماز موقوتہ کے مسئلہ کو بہت ہی عزیز رکھتا ہوں بلکہ سخت مطر میں
بھی یہی چاہتا ہوں کہ نماز اپنے وقت پر ادا کی جاوے۔ اگر چہ شیعوں نے اور غیر مقلدوں نے اس پر
بڑے بڑے مباحثے کئے ہیں مگر ہم کو ان سے کوئی غرض نہیں وہ صرف نفس کی کاہلی سے کام لیتے ہیں۔
سہل حدیثوں کو اپنے مفید مطلب پاکر ان سے کام لیتے ہیں اور مشکل کو موضوع اور مجروح ٹھہراتے
ہیں ۔ ہمارا یہ مدعا نہیں بلکہ ہمارا مسلک ہمیشہ حدیث کے متعلق یہی رہا ہے کہ جو قرآن اور سنت کے
مخالف نہ ہو وہ اگر ضعیف بھی ہو تب بھی اس پر عمل کر لینا چاہئے ۔
اس وقت جو ہم نمازیں جمع کرتے ہیں تو اصل بات یہ ہے کہ میں اللہ تعالیٰ کی تفہیم ۔ القاء اور ۔
الہام کے بدوں نہیں کرتا ۔ بعض امور ایسے ہوتے ہیں کہ میں ظاہر نہیں کرتا مگر اکثر ظاہ رتا مگر اکثر ظاہر ہوتے ہیں۔
جہاں تک خدا تعالیٰ نے مجھ پر اس جمع بين الصَّلوتَین کے متعلق ظام متعلق ظاہر کیا ہے وہ یہ ہے کہ رسول اللہ
علیم یا اللہ نے ہمارے لئے تُجْمَعُ لَهُ الصَّلوة کی بھی ایک عظیم الشان پیشگوئی کی تھی جو اب پوری ہو
رہی ہے۔ میرا یہ بھی مذہب ہے کہ اگر کوئی امر خدا تعالیٰ کی طرف سے مجھ پر ظاہر کیا جاتا ہے۔ مثلاً کسی
حدیث کی صحت یا عدم صحت کے متعلق تو گو علمائے ظواہر اور محدثین اس کو موضوع یا مجروح ہی ٹھہر اویں
مگر میں اس کے مقابل اور معارض کی حدیث کو موضوع کہوں گا اگر خدا تعالیٰ نے اس کی صحبت مجھ پر
ظاہر کر دی ہے۔ جیسے لا مَهْدِى إِلَّا عِيسَی والی حدیث ہے۔ محدثین اس پر کلام کرتے ہیں مگر مجھ پر
خدا تعالیٰ نے یہی ظاہر کیا ہے کہ یہ حدیث صحیح ہے۔ اور یہ میرا مذہب میرا ہی ایجاد کردہ مذہب نہیں بلکہ
خود یہ مسلم مسئلہ ہے کہ اہل کشف واہل الہام لوگ محدثین کی تنقید حدیث کے محتاج اور پابند نہیں
ہوتے ۔ خود مولوی محمد حسین صاحب نے اپنے رسالہ میں اس مضمون پر بڑی بحث کی ہے اور یہ تسلیم کیا
ہے کہ مامور اور اہل کشف محدثین کی تنقید کے پابند نہیں ہوتے ہیں۔ تو جب یہ حالت ہے پھر میں
صاف صاف کہتا ہوں کہ میں جو کچھ کرتا ہوں خدا تعالیٰ کے القاء اور اشارہ سے کرتا ہوں ۔ یہ پیشگوئی جو یہ
اس حدیث تُجْمَعُ لَهُ الصَّلوۃ میں کی گئی ہے یہ مسیح موعود اور مہدی کی ایک علامت ہے۔ یعنی وہ ایسی
دینی خدمات اور کاموں میں مصروف ہوگا کہ اس کیلئے نماز جمع کی جاو گی ۔ " حادیگی ۔
الحکم نمبر 42 جلد 6 مؤرخہ 24 نومبر 1902ء صفحہ 2,1)
فرمایا:۔
" اب یہ علامت جب کہ پوری ہوگئی اور ایسے واقعات پیش آگئے پھر اس کو بڑی عظمت کی نگاہ
سے دیکھنا چاہئے نہ کہ استہزاء اور انکار کے رنگ میں ۔
دیکھو! انسان کے اپنے اختیار میں اس کی موت فوت نہیں ہے۔ اب اس نشان کے پورا ہونے پر
تو یہ لوگ رکیک اور نا معقول عذر تراشتے ہیں اور اعتراض کے رنگ میں پیش کرتے اور حدیث کی صحت
اور عدم صحت کے سوال کو لے بیٹھتے ہیں۔ لیکن میں سچ کہتا ہوں کہ خدانخواستہ اگر اس نشان کے پورا
ہونے سے پہلے ہماری موت آ جاتی تو یہی لوگ اسی حدیث کو جسے اب موضوع ٹھہراتے ہیں آسمان پر
چڑھا دیتے اور اس سے زیادہ شور مچاتے جواب مچا رہے ہیں۔ دشمن اسی ہتھیار کو اپنے لئے تیز کر لیتا
لیکن اب جب کہ وہ صداقت کا ایک نشان اور گواہ ٹھہرتا ہے تو اس کو نکما اور لاشے قرار دیا جاتا ہے۔ پس
ایسے لوگوں کیلئے ہم کیا کہہ سکتے ہیں انہوں نے تو صد ہانشان دیکھے مگر انکار پر انکار کیا اور صادق کو کا ذب
ہی ٹھہرایا اور کس نشان کو انہوں نے مانا جو اس کی امید ان سے رکھیں ۔ کیا کسوف خسوف کا کوئی
چھوٹا نشان تھا؟ اس کے پورا ہونے سے پہلے تو اس کو نشان قرار دیتے رہے مگر جب پورا ہو گیا تو اس کو
بھی مشکوک کرنے کی کوشش کی۔ بہر حال مخالفوں کی کور چشمی اور تعصب کا کیا علاج ہو سکتا ہے؟ اب
رہی اپنی جماعت خدا کا شکر ہے کہ اس کیلئے یہ کوئی ابتلا نہیں ہو سکتا کیونکہ جس نے دمشق کے منارہ پر
چڑھنے والے اور فرشتوں کے کندھوں پر ہاتھ رکھے ہوئے زرد پوش مسیح کے اُترنے کی حقیقت کو خدا کے
فضل سے سمجھ لیا ہے اور جس نے خدا کی صفات والے دجال کا انکار کر کے دجال کی حقیقت حال پر
اطلاع پالی ہے اور ایسا ہی دابتہ الارض اور دجال کے متعلق ان لوگوں کے خانہ ساز مجموعوں کو چھوڑا ہے
اور اس قدر باتوں پر جب وہ مجھ پر نیک ظن کرنے کے باعث الگ ہو گئے ہیں تو یہ امر ان کی راہ میں
روک اور ابتلا کا باعث کیونکر ہو سکتا ہے؟ یہ بھی یاد رکھو کہ اب بات صرف حسن ظن تک نہیں رہی بلکہ خدا
تعالیٰ نے ان کو معرفت اور بصیرت کے مقام تک پہنچا دیا ہے اور وہ دیکھ چکے ہیں کہ میں وہی ہوں جس کا
خدا نے وعدہ کیا تھا۔ ہاں میں وہی ہوں جس کا سارے نبیوں کی زبان پر وعدہ ہوا اور پھر خدا تعالیٰ نے
ان کی معرفت بڑھانے کیلئے منہاج نبوت پر اس قدر نشانات ظاہر کئے کہ لاکھوں انسان ان کے گواہ
ہیں۔ دوست دشمن دور و نزدیک ہر مذہب وملت کے لوگ ان کے گواہ ہیں۔ زمین نے اپنے نشانات
الگ ظاہر کئے آسمان نے الگ۔ وہ علامات جو میرے لئے مقرر تھیں وہ سب پوری ہو گئیں ۔ پھر اس
قدر نشانات کے بعد بھی اگر کوئی انکار کرتا ہے تو وہ ہلاک ہوتا ہے۔ میں دعوئی سے کہتا ہوں کہ تم میں سے
ہر ایک پر خدا نے ایسا فضل کیا ہے کہ ایک بھی تم میں سے ایسا نہیں جس نے اپنی آنکھوں سے کوئی نہ کوئی
نشان نہ دیکھا ہو۔ کیا کوئی ہے جو کہہ سکے کہ میں نے کوئی نشان نہیں دیکھا؟ ایک بھی نہیں۔ پھر ایسی
بصیرت اور معرفت بخشنے والے نشانوں کے بعد مجھ پر حسن ظن ہی نہیں رہا بلکہ میری سچائی اور خدا کی
طرف سے مامور ہو کر آنے پر تم علی وجہ البصیرت گواہ ہو اور تم پر حجت پوری ہو چکی ہے۔
پھر وہ بڑا ہی بد قسمت اور نادان ہوگا جو اتنے نشانوں کے بعد اس پیشگوئی کے پورا ہونے پر ابتلا
میں پڑے جو اس کے ازدیاد ایمان کا موجب اور باعث ہونی چاہئے جو کہ ہمارے نبی کریم علیل یا اللہ
نے فرمایا تھا کہ آنے والے موعود کا یہ بھی ایک نشان ہے کہ اس کیلئے نماز جمع کی جائے گی۔ پس تمہیں
خدا کا شکر گزار ہونا چاہئے کہ یہ نشان بھی پورا ہوتا ہوا تم نے دیکھ لیا۔ لیکن اگر کوئی یہ کہے کہ یہ حدیث
موضوع ہے تو میں نے پہلے پہلے اس کی بابت ایک جواب تو یہ دیا ہے کہ محدثین نے خود تسلیم کر لیا ہے کہ اہل
کشف اور مامور تنقید احادیث میں ان کے اصولوں کے محتاج اور پابند نہیں ہوتے تو پھر جب کہ خدا
تعالیٰ نے مجھ پر اس حدیث کی صحت کو ظاہر کر دیا ہے تو اس پر زور دینا تقویٰ کے خلاف ہے۔ پھر میں یہ دینا
بھی کہتا ہوں کہ محدثین خود ہی مانتے ہیں کہ حدیث میں سونے کے کنگن پہننے کی سخت ممانعت ہے مگر وہ
کیا بات تھی کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک صحابی کو سونے کے کنگن پہنا دیے۔ چنانچہ اس صحابی
نے بھی انکار کیا مگر وہ حضرت عمرؓ نے اس کو پہنا کر ہی چھوڑے ۔ کیا وہ اس حرمت سے آگاہ نہ
تھے؟ تھے اور ضرور تھے مگر وہ آنحضرت صلی اللہ کی پیشگوئی کے پورا ہونے پر ہزاروں حدیثوں کو قربان
کرنے کو طیار تھے۔ اب غور کا مقام ہے کہ جب ایک پیشگوئی کے پورا ہونے نے حرمت کا جواز کرا دیا
تو بلا مطر و بلا عذر والی بات پر انکار کیوں؟
احادیث میں تو یہاں تک آیا ہے کہ اپنے خواب کو بھی سچا کرنے کی کوشش کرو چہ جائیکہ نبی کریم کی
پیشگوئی ۔ جس شخص کو ایسا موقع ملے اور وہ عمل نہ کرے اور اس کو پورا کرنے کیلئے تیار نہ ہو وہ دشمن اسلام
ہے اور رسول اللہ علی یا اللہ کو معاذ اللہ جھوٹا ٹھہرانا چاہتا ہے اور آپ کے مخالفوں کو اعتراض کا موقع دینا
چاہتا ہے۔
صحابہ کا مذہب یہ تھا کہ وہ آنحضرت علیم اللہ کی پیشگوئیوں کے پورا ہونے پر اپنی معرفت اور ایمان
میں ترقی دیکھتے تھے اور وہ اس قدر عاشق تھے کہ اگر آنحضرت سفر کو جاتے اور پیشگوئی کے طور پر کہہ دیتے
کہ فلاں منزل پر نماز جمع کریں گے اور ان کو موقعہ مل جاتا تو وہ خواہ کچھ ہی ہوتا ضرور جمع کر لیتے ۔ اور خود ا
آنحضرت ہی کی طرف دیکھو کہ آپ پیشگوئیوں کے پورا ہونے کے کسی قدر مشتاق تھے۔ ہم کو کوئی بتائے
کہ آپ حدیبیہ کی طرف کیوں گئے؟ کیا کوئی وقت ان کو بتایا گیا تھا اور کسی میعاد سے اطلاع دی گئی تھی ؟
پھر کیا بات تھی ؟ یہی وجہ تھی کہ آپ چاہتے تھے کہ وہ خدا تعالیٰ کی پیشگوئی پوری ہو جائے ۔ یہ ایک باریک
سر اور دقیق معرفت کا نکتہ ہے جس کو ہر ایک شخص نہیں سمجھ سکتا کہ انبیاء اور اہل اللہ کیوں پیشگوئیوں کے پورا
کرنے اور ہونے کیلئے ایک غیر معمولی رغبت اور تحریک اپنے دلوں میں رکھتے ہیں۔
جس قدر نبیاء علیہم السلام گزرے ہیں یا اہل اللہ ہوئے ہیں ان کو فطرہ رغبت دی جاتی ہے کہ وہ
خدا تعالیٰ کے نشانوں کو پورا کرنے کیلئے ہمہ تن طیار ہوتے ہیں۔ مسیح علیہ السلام نے اپنی جگہ داؤدی تخت
کو بحالی والی پیشگوئی کیلئے کس قدر سعی اور کوشش کی کہ اپنے شاگردوں کو یہاں تک حکم دیا کہ جس کے
پاس تلواریں اور ہتھیار نہ ہوں وہ اپنے کپڑے بیچ کر ہتھیار خریدے۔ اب اگر اس پیشگوئی کو پورا کرنے
کی وہ فطری خواہش اور آرزو نہ تھی جو انبیاء علیہم السلام میں ہوتی ہے تو کوئی ہم کو بتائے کہ ایسا کیوں کیا
گیا؟ اور ایسا ہی ہمارے نبی کریم علیم اللہ میں اگر یہ طبعی جوش نہ تھا تو آپ کیوں حدیبیہ کی طرف روانہ
ہوئے جب کہ کوئی میعاد اور وقت بتایا نہیں گیا تھا۔ بات یہی ہے کہ یہ گروہ خدا تعالیٰ کے نشانوں کی
حرمت اور عزت کرتا ہے اور چونکہ ان نشانات کے پورا ہونے پر معرفت اور یقین میں ترقی ہوتی ہے
اور خدا تعالیٰ کی قدرتوں کا ظہور ہوتا ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ پورے ہوں ۔اس - لئے آنحضرت علی الله
جب کوئی نشان پورا ہوتا تو سجدہ کیا کرتے تھے۔ جب تک دل دھوئے نہ جاویں اور ایمان حجاب اور
زنگ کی تہوں سے صاف نہ کیا جاوے سچا اسلام اور سچی توحید جو مدار نجات ہے حاصل نہیں ہو سکتی ۔ اور
دل کے دھونے اور ان حجب ظلمانیہ کے دور کرنے کا آلہ یہی خدا تعالیٰ کے نشانات ہیں جن سے خود خدا
تعالیٰ کی ہستی اور نبوت پر ایمان پیدا ہوتا ہے اور جب تک سچا ایمان نہ ہو جو کچھ کرتا ہے وہ صرف رسوم
اور ظاہر داری کے طور پر کرتا ہے۔"
الحکم نمبر 42 جلد 6 مؤرخہ 24 نومبر 1902ء صفحہ 2)
فرمایا:۔
" پس جب خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ بات تھی تو میرا نور قلب کب اس کے خلاف کرنے کی
رائے دے سکتا تھا۔ اس لئے میں نے چاہا کہ یہ ہونا چاہئے تا کہ ہمارے نبی کریم علیم اللہ کی پیشگوئی
پوری ہو۔ ممکن تھا کہ ایسے واقعات پیش نہ آتے لیکن جب ایسے امور پیش آگئے کہ جن میں مصروفیت از
بس ضروری تھی اور توجہ ٹھیک طور پر چاہئے تھی تو اس پیشگوئی کے پورا ہونے کا وقت آگیا اور وہ پوری
ہوئی اس طرح پر جیسے خدا تعالیٰ نے ارادہ فرمایا تھا۔ والحمد لله علی ذلک
میرا ان نمازوں کو جمع کرنا جیسا کہ میں کہہ چکا ہوں اللہ تعالیٰ کے اشارہ اور ایماء اور القاء سے تھا۔
حالانکہ مخالف تو خواہ نخواہ بھی جمع کر لیتے ہیں مسجد میں بھی نہیں جاتے گھروں ہی میں جمع کر لیتے ہیں۔
مولوی محمد حسین ہی کو قسم دے کر پوچھا جاوے کہ کیا اس نے کبھی کسی حاکم کے پاس جاتے وقت نماز جمع
کی ہے یا نہیں؟ پھر خدا تعالیٰ کے ایک عظیم الشان نشان پر کیوں اعتراض کیا جاوے۔ اگر تقویٰ اور خدا
ترسی ہو تو اعتراض کرنے سے پہلے انسان اپنے گھر میں سوچ لے کہ کیا کہتا ہوں اور اس کا اثر اور نتیجہ کیا
ہوگا اور کس پر پڑے گا۔
میں نے اس اجتہاد میں یہ بھی سوچا کہ ممکن تھا ہم دس دن ہی میں کام کو ختم کر دیتے جو اس پیشگوئی
کے پورا ہونے کا موجب اور باعث ہوا ہے۔ مگر اللہ تعالیٰ نے ایسا ہی پسند کیا کہ جب یہ لوگ اپنے نفس
کی خاطر دو دو مہینے نکال لیتے ہیں تو پیشگوئی کی تکمیل کیلئے ایسی مدت چاہئے جس کی نظیر نہ ہو چنانچہ ایسا
ہی ہوا اور اگر چہ وہ مصالح ابھی تک نہیں کھلے مگر اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے اور مجھے امید ہے کہ ضرور کھلیں
گے۔
دیکھو ضعف دماغ کی بیماری بدستور لاحق ہے اور بعض وقت ایسی حالت ہوتی ہے کہ موت قریب
ہو جاتی ہے۔ تم میں سے اکثر نے میری ایسی حالت کو معائنہ کیا ہے اور پھر پیشاب کی بیماری عرصہ سے
ہے۔ گویا دو زرد چادریں مجھے یہ پہنائی گئی ہیں ایک اوپر کے حصہ بدن میں اور ایک نیچے کے حصہ بدن
میں ۔ ان بیماریوں کی وجہ سے وقت صافی بہت کم ملتا ہے مگر ان ایام میں خدا تعالیٰ نے خاص فضل فرمایا
لہ اور کہ صحت بھی اچھی رہی اور کام ہوتا رہا۔ مجھے تو افسوس اور تعجب ہوتا ہے کہ یہ لوگ جمع بین الصلاتین پر
روتے ہیں حالانکہ مسیح کی قسمت میں بہت سے اجتماع رکھے ہیں۔"
الحکم نمبر 43 جلد 6 مؤرخہ 30 نومبر 1902ء صفحہ (1)