وتر پڑھنے کا طریق اور وقت

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

فرمایا:
اکیلا و تر تو ہم نے کہیں نہیں دیکھا۔ وتر تین ہیں۔ خواہ دورکعت پڑھ کر سلام پھیر کر تیسری رکعت
پڑھ لو خواہ تینوں ایک ہی سلام سے آخر میں التحیات بیٹھ کر پڑھ لو۔ ایک وتر ٹھیک نہیں ۔ "
اخبار بدر نمبر 13 جلد 2 مؤرخہ 17 را پریل 1903ء صفحہ 98)
(۷۵) وتر پڑھنے کا طریق و وقت
سوال :۔ وتر پڑھنے کا کیا طریق ہے؟
جواب: - حدیث شریف کے مطابق وتر اور مغرب کے فرائض میں فرق کرنا ضروری ہے۔ اس
کے واسطے حضرت مسیح موعود کا طریق یہ ہے کہ آپ پہلے دو رکعت پڑھتے ہیں اور سلام پھیرتے ہیں۔
پھر معاً اُٹھ کر ایک رکعت اور پڑھتے ہیں۔
سوال :۔ وتر کس وقت پڑھنے چاہئیں؟
جواب:۔ وتر پہلی رات کو پڑھ لینا بہتر ہے۔ پچھلی رات بھی پڑھے جاسکتے ہیں۔ بہتر یہی ہے کہ
پہلی رات پڑھ لئے جاویں۔ حضرت مسیح موعود کا یہی طریق عمل ہے کہ آپ پہلی رات کو پڑھ لیا
ہیں ۔
کو پڑھ لیا کرتے
اخبار بدر نمبر 2 جلد 2 مورخہ 12 جنوری 1906ء صفحه (6)
(۷۶) سفر میں وتر
سوال:۔ سفر میں وتر کے کتنے رکعت پڑھنے چاہئیں؟
جواب:۔ سفر و حضر میں وتر کے واسطے تین رکعت ضروری ہیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و
السلام سفر میں بھی وتر کے تین رکعت بعد نماز عشاء پہلی رات کو ضرور پڑھا کرتے ہیں۔
اخبار بدر نمبر 2 جلد 2 مورخہ 12 جنوری 1906 ء صفحه (6)
(۷۷) نماز کے بعد دعا
مولوی سید محمود شاہ صاحب نے جو سہارنپور سے تشریف لائے ہوئے ہیں حضرت اقدس امام

لصلوۃ والسلام کے حضور جب آپ نماز مغرب سے فارغ ہو کر شہ نشین پر اجلاس فرما ہوئے یہ عرض
کیا کہ میں نے آج تحفہ گولڑویہ اور کشتی نوح کے بعض مقامات پڑھے ہیں۔ میں ایک امر جناب سے
دریافت کرنا چاہتا ہوں اگر چہ وہ فروعی ہے لیکن پوچھنا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ ہم لوگ عموماً بعد نماز
۔
دعا مانگتے ہیں لیکن یہاں نوافل تو خیر دعا بعد نماز نہیں مانگتے۔ مانگتے ۔ اس پر حضرت اقدس نے فرمایا:۔
اصل یہ ہے کہ ہم دعا مانگنے سے تو منع نہیں کرتے اور ہم خود بھی دعا مانگتے ہیں اور صلوٰۃ بجائے
خود دعا ہی ہے۔ بات یہ ہے کہ میں نے اپنی جماعت کو نصیحت کی ہے کہ ہندوستان میں یہ عام بدعت
پھیلی ہوئی ہے کہ تعدیل ارکان پورے طور پر ملحوظ نہیں رکھتے اور ٹھو نگے دار نماز پڑھتے ہیں گویا وہ نماز
ایک ٹیکس ہے جس کا ادا کرنا ایک بوجھ ہے اس لئے اس طریق سے ادا کیا جاتا ہے جس میں کراہت پائی
جاتی ہے ۔ ، حالانکہ نماز ایسی شے ہے کہ جس سے ایک ذوق ، انس اور ، ذوق ، انس اور سرور بڑھتا ہے مگر جس طرز پر نماز ادا
کی جاتی ہے اس سے حضور قلب نہیں ہوتا اور بے ذوقی اور بے لطفی پیدا ہوتی ہے میں نے اپنی جماعت
کو یہی نصیحت کی ہے کہ وہ بے ذوقی اور بے حضوری پیدا کرنے والی نماز نہ پڑھیں بلکہ حضور قلب کی
کوشش کریں جس سے ان کو سرور اور ذوق حاصل ہو۔ عام طور پر یہ حالت ہو رہی ہے کہ نماز کو ایسے طور
سے پڑھتے ہیں کہ جس میں حضور قلب کی کوشش نہیں کی جاتی بلکہ جلدی جلدی اس کو ختم کیا جاتا ہے اور
خارج نماز میں بہت کچھ دعا کیلئے کرتے ہیں اور دیر تک دعا مانگتے رہتے ہیں حالانکہ نماز کا (جو مومن کی
معراج ہے ) مقصود یہی ہے کہ اس میں دعا کی جاوے اور اسی لئے ام الادعيه اهْدِنَا الصِّرَاطَ
الْمُسْتَقِيم دعامانگی جاتی ہے۔ انسان کبھی خدا کا قرب حاصل نہیں کرتا جب تک کہ اقام الصلاۃ نہ
کرے۔ اَقِیمُوا الصَّلوةَ اس لئے فرمایا کہ نماز گری پڑتی ہے۔ مگر جو شخص اقام الصلوۃ کرتے ہیں تو
وہ اس کی روحانی صورت سے فائدہ اُٹھاتے ہیں تو پھر وہ دعا کی محویت میں ہو جاتے ہیں۔ نماز ایک ایسا
شربت ہے کہ جو ایک بار اسے پی لے اُسے فرصت ہی نہیں ہوتی اور وہ فارغ ہی نہیں ہو سکتا ہمیشہ اس
سے سرشار اور مست رہتا ہے اس سے ایسی محویت ہوتی ہے کہ اگر ساری عمر میں ایک بار بھی اسے چکھتا
ہے تو پھر اس کا اثر نہیں جاتا۔ مومن کو بے شک اُٹھتے بیٹھتے ہر وقت دعائیں کرنی چاہئیں ۔ مگر نماز کے
بعد جو دعاؤں کا طریق اس ملک میں جاری ہے وہ عجیب ہے بعض مساجد میں اتنی لمبی دعائیں کی جاتی

ہیں کہ آدھ میل کا سفر ایک آدمی کر سکتا ہے۔ میں نے اپنی جماعت کو بہت نصیحت کی ہے کہ اپنی نماز کو
سنوار و یہ بھی دعا ہے۔ کیا وجہ ہے کہ بعض لوگ تمھیں تمیں برس تک برابر نماز پڑھتے ہیں پھر کورے کے
کورے ہی رہتے ہیں ۔ کوئی اثر روحانیت اور خشوع خضوع کا ان میں پیدا نہیں ہوتا اس کا یہی سبب
ہے کہ وہ وہ نماز پڑھتے ہیں جس پر خدا تعالیٰ لعنت بھیجتا ہے ایسی نمازوں کیلئے ویل آیا ہے۔ دیکھو جس
کے پاس اعلیٰ درجہ کا جو ہر ہو تو کیا کوڑیوں اور پیسوں کیلئے اسے اس کو پھینک دینا چاہئے؟ ہر گز نہیں اوّل
اس جوہر کی حفاظت کا اہتمام کرے اور پھر پیسوں کو بھی سنبھالے اس لئے نماز کو سنوار سنوار کر اور سمجھ سمجھ
کر پڑھے۔"
سائل: الحمد شریف بیشک دعا ہے مگر جن کو عربی کا علم نہیں ان کو تو دعا مانگنی چاہئے ۔
حضرت اقدس :۔ "ہم نے اپنی جماعت کو کہا ہوا ہے کہ طوطہ کی طرح مت پڑھو۔ سوائے قرآن
شریف کے جو رب جلیل کا کلام ہے اور سوائے ادعیہ ماثورہ کے کہ نبی کریم صلی اللہ کا معمول تھیں ۔
نماز با برکت نہ ہوگی جب تک اپنی زبان میں اپنے مطالب بیان نہ کرو۔ اس لئے ہر شخص کو جو عربی
زبان نہیں جانتا ضروری ہے کہ اپنی زبان میں اپنی دعاؤں کو پیش کرے اور رکوع میں سجود میں مسنون
تسبیحوں کے بعد اپنی حاجات کو عرض کرے۔ ایسا ہی التحیات میں اور قیام اور جلسہ میں ۔ اس لئے میری
جماعت کے لوگ اس تعلیم کے موافق نماز کے اندر اپنی زبان میں دعائیں کر لیتے ہیں اور ہم بھی کر لیتے
ہیں ۔ اگر چہ ہمیں تو عربی اور پنجابی یکساں ہی ہیں مگر مادری زبان کے ساتھ انسان کو ایک ذوق ہوتا
ہے۔ اس لئے اپنی زبان میں نہایت خشوع اور خضوع کے ساتھ اپنے مطالب اور مقاصد کو بارگاہ رب
العزت میں عرض کرنا چاہئے ۔
میں نے بارہا سمجھایا ہے کہ نماز کا تعہد کرو جس سے حضور اور ذوق پیدا ہو۔ فریضہ تو جماعت کے
ساتھ پڑھ لیتے ہیں باقی نوافل اور سنن کو جیسا چاہو طول دو اور چاہئے کہ اس میں گریہ و بکا ہوتا کہ وہ
حالت پیدا ہو جاوے جو نماز کا اصل مطلب ہے۔ نماز ایسی شے ہے کہ سیئات کو دور کر دیتی ہے جیسے
فرمايا إِنَّ الْحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَات نماز کل بدیوں کو دور کر دیتی ہے۔ حسنات سے مراد نماز ہے
مگر آج کل یہ حالت ہو رہی ہے کہ عام طور پر نمازی کو مکار سمجھا جاتا ہے کیونکہ عام لوگ بھی جانتے ہیں

کہ یہ لوگ جو نماز پڑھتے ہیں۔ یہ اسی قسم کی ہے جس پر خدا نے واویلا کیا ہے کیونکہ اس کا کوئی نیک اثر
اور نیک نتیجہ مترتب نہیں ہوتا۔ نرے الفاظ کی بحث میں پسند نہیں کرتا آخر مر کر خدا تعالیٰ کے حضور جانا
ہے۔ دیکھو ایک مریض جو طبیب کے پاس جاتا ہے اور اس کا نسخہ استعمال کرتا ہے اگر دس بیس دن تک
اس سے کوئی فائدہ نہ ہو تو وہ سمجھتا ہے کہ تشخیص یا علاج میں کوئی غلطی ہے۔ پھر یہ کیا اندھیر ہے کہ سالہا
سال سے نماز میں پڑھتے ہیں اور اس کا کوئی اثر محسوس اور مشہور نہیں ہوتا۔ میرا تو یہ مذہب ہے کہ اگر دس
دن بھی نماز کو سنوار کر پڑھیں تو تنویر قلب ہو جاتی ہے۔ مگر یہاں تو پچاس پچاس برس تک نماز پڑھنے
والے دیکھے گئے ہیں کہ بدستور رو بدنیا اور سفلی زندگی میں نگونسار ہیں اور انہیں نہیں معلوم کہ وہ نمازوں
میں کیا پڑھتے ہیں اور استغفار کیا چیز ہے؟ اس کے معنوں پر بھی انہیں اطلاع نہیں ہے۔ طبیعتیں دو قسم کی
ہیں ایک وہ جو عادت پسند ہوتی ہیں جیسے اگر ہندو کا کسی مسلمان کے ساتھ کپڑا بھی چھو جاوے تو وہ اپنا
کھانا پھینک دیتا ہے حالانکہ اس کھانے میں مسلمان کا کوئی اثر سرایت نہیں کر گیا زیادہ تر اس زمانہ میں
لوگوں کا یہی حال ہو رہا ہے کہ عادت اور رسم کے پابند ہیں اور حقیقت سے واقف اور آشنا نہیں ہیں۔
جو شخص دل میں یہ خیال کرے کہ یہ بدعت ہے کہ نماز کے پیچھے دعا نہیں مانگتے۔ بلکہ نمازوں میں
دعائیں کرتے ہیں یہ بدعت نہیں۔ پیغمبر خدا صلی اللہ کے زمانہ میں آنحضرت علی یا اللہ نے ادعیہ عربی
میں سکھائی تھیں جو ان لوگوں کی اپنی مادری زبان تھی اسی لئے ان کی ترقیات جلدی ہوئیں۔ لیکن جب
دوسرے ممالک میں اسلام پھیلا تو وہ ترقی نہ رہی اس کی یہی وجہ تھی کہ اعمال رسم و عادت کے طور پر رہ
گئے ان کے نیچے جو حقیقت اور مغز تھا وہ نکل گیا ۔ اب دیکھ لو مثلاً ایک افغان نماز تو پڑھتا ہے لیکن وہ اثر
نماز سے بالکل بے خبر ہے یا درکھو رسم اور چیز ہے اور صلوٰۃ اور چیز ۔ صلوٰۃ ایسی چیز ہے کہ اس سے بڑھ کر
اللہ تعالیٰ کے قرب کا کوئی قریب ذریعہ نہیں۔ یہ قرب کی کنجی ہے اس سے کشوف ہوتے ہیں اسی سے
الہامات اور مکالمات ہوتے ہیں یہ دعاؤں کے قبول ہونے کا ایک ذریعہ ہے لیکن اگر کوئی اس کو اچھی
طرح سے سمجھ کر ادا نہیں کرتا تو وہ رسم اور عادت کا پابند ہے اور اس سے پیار کرتا ہے جیسے ہندو گنگا سے
پیار کرتے ہیں ۔ ہم دعاؤں سے انکار نہیں کرتے بلکہ ہمارا تو سب سے بڑھ کر دعاؤں کی قبولیت پر
ایمان ہے جب کہ خدا تعالیٰ نے اُدْعُوْنِيْ اَسْتَجِبْ لَكُمْ فرمایا ہے ہاں یہ سچ ہے کہ خدا تعالیٰ نے
نماز کے بعد دعا کرنا فرض نہیں ٹھیرایا اور رسول اللہ صلی اللہ سے بھی التزامی طور پر مسنون نہیں ہے، ليه وسلم

آج 10 میں سے 10 باقی