مخالف کی مسجد میں نماز
فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
(۷۹) مخالف کی مسجد میں نماز
سوال ہوا کہ مخالف ہم کو مسجد میں نماز پڑھنے نہیں دیتے حالانکہ مسجد میں ہمارا حق ہے۔ ہم ان
سے بذریعہ عدالت فیصلہ کرلیں؟ فرمایا:۔
" ہاں اگر کوئی حق ہے تو بذریعہ عدالت چارہ جوئی کرو۔ فساد کرنا منع ہے۔ کوئی دنگہ فساد نہ کرو۔"
الحکم نمبر 19 جلد 7 مورخہ 24 را پریل 1903ء صفحہ (11)
(۸۰) ایک رکعت میں قرآن شریف ختم کرنا
فرمایا:۔
بعض لوگ جو ایک رکعت میں قرآن شریف ختم کرنا فخر سمجھتے ہیں وہ در حقیقت لاف مارتے
ہیں۔ دنیا کے پیشہ ور لوگ بھی اپنے اپنے پیشہ پر ناز کرتے ہیں۔ آنحضرت میم نے کبھی اس طریق عليه وسلم
سے قرآن کریم ختم نہیں کیا بلکہ چھوٹی چھوٹی سورتوں پر آپ نے اکتفا کیا۔"
الحکم نمبر 23 جلد 7 مؤرخہ 24 جون 1903ء صفحہ 14)
حضور علیہ السلام کے مذکورہ ارشاد کی اخبار بدر میں ان الفاظ میں رپورٹ شائع ہوئی۔ ذکر ہوا کہ
ایک رکعت میں بعض لوگ قرآن کو ختم کرنا کمالات میں تصور کرتے ہیں۔ اور ایسے حافظوں اور قاریوں
کو اس امر کا بڑا فخر ہوتا ہے۔ حضرت اقدس نے فرمایا کہ:۔
" یہ گناہ ہے اور ان لوگوں کی لاف زنی ہے ، جیسے دنیا کے پیشہ والے اپنے پیشہ پر فخر کرتے ہیں
۔
صلى الله
ویسے ہی یہ بھی کرتے ہیں۔ آنحضرت ﷺ نے اس طریق کو اختیار نہ کیا حالانکہ اگر آپ چاہتے تو کر
سکتے تھے مگر آپ نے چھوٹی چھوٹی سورتوں پر اکتفا کی۔"
اخبار بدر نمبر 22 جلد 2 مؤرخہ 19 جون 1903 ء صفحہ (169)
(۸۱) تصویر اور نماز
ایک شخص نے دریافت کیا کہ تصویر کی وجہ سے نماز فاسد تو نہیں ہوتی ؟ جواب میں حضرت اقدس
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا:۔
" کفار کے تتبع پر تو تصویر ہی جائز نہیں ۔ ہاں نفس تصویر میں حرمت نہیں بلکہ اس کی حرمت اضافی
ہے۔ اگر نفس تصویر مفسد نماز ہو تو میں پوچھتا ہوں کہ کیا پھر روپیہ پیسہ نماز کے وقت پاس رکھنا مفسد نہیں
ہو سکتا ؟ اس کا جواب اگر یہ دو کہ روپے پیسے کا رکھنا اضطراری ہے تو میں کہوں گا کہ کیا اگر اضطرار سے
پاخانہ آجاوے تو وہ مفسد نماز نہ ہوگا اور پھر وضو کرنا نہ پڑے گا ؟ اصل بات یہ ہے کہ تصویر کے متعلق یہ
دیکھنا ضروری ہے کہ آیا اس سے کوئی دینی خدمت مقصود ہے یا نہیں؟ اگر یونہی بے فائدہ تصویر رکھی ہوئی
ہے اس سے کوئی دینی فائدہ مقصود نہیں تو یہ لغو ہے اور خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَالَّذِينَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ
مُعْرِضُون لغو سے اعراض کرنا مومن کی شان ہے اس لئے اس سے بچنا چاہئے۔ لیکن ہاں اگر کوئی
دینی خدمت اس ذریعہ سے بھی ہو سکتی ہو تو منع نہیں ہے کیونکہ خدا تعالیٰ علوم کو ضائع نہیں کرنا چاہتا۔
مثلاً ہم نے ایک موقع پر عیسائیوں کے مثلث خدا کی تصویر دی ہے جس میں روح القدس بشکل
کبوتر دکھایا گیا ہے اور باپ اور بیٹے کی بھی جدا جدا تصویر دی ہے۔ اس سے ہماری یہ غرض تھی کہ تا
تثلیث کی تردید کر کے دکھائیں کہ اسلام نے جو خدا پیش کیا ہے وہی حقیقی خدا ہے جوحی و قیوم ، از لی و
بدی غیر متغیر ہے اور تجسم سے پاک ہے۔ اس طرح پر اگر خدمت اسلام کیلئے کوئی تصویر ہو تو شرع کلام
نہیں کرتی ہے کیونکہ جو امور خادم شریعت ہیں ان پر اعتراض نہیں ہے۔
ابدی
کہتے ہیں کہ حضرت موسیٰ کے پاس کل نبیوں کی تصویریں تھیں ۔ قیصر روم کے پاس جب صحابہ گئے
تھے تو انہوں نے آنحضرت صلی اللہ کی تصویر اس کے پاس دیکھی تھی تو یاد رکھنا چاہئے کہ نفس تصویر کی عليه وسلم
حرمت نہیں بلکہ اس کی حرمت اضافی ہے۔ جو لوگ لغو طور پر تصویریں رکھتے اور بناتے ہیں وہ حرام
ہیں۔ شریعت ایک پہلو سے حرام کرتی ہے اور ایک جائز طریق پر اسے حلال ٹھہراتی ہے۔ روزہ ہی کو
دیکھو رمضان میں حلال ہے لیکن اگر عید کے دن روزہ رکھے تو حرام ہے۔
گر حفظ مراتب نہ کنی زندیقی
حرمت دو قسم کی ہوتی ہے۔ ایک بالنفس حرام ہوتی ہے۔ ایک بالنسبت ۔ جیسے خنزیر بالکل حرام
ہے۔ خواہ وہ جنگل کا ہو یا کہیں کا سفید ہو یا سیاہ چھوٹا ہو یا بڑا۔ ہر ایک قسم کا حرام ہے۔ یہ حرام بالنفس