قضاء عمری
فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مامور من اللہ کی صداقت کے دلائل میں سے اس کے قومی بھی ہیں کیونکہ غیر محل پر وہ قوت نہیں دی
جاتی اور اللہ تعالیٰ حکیم ہے اور حکمت کہتے ہیں وَضْعُ الشَّيْءِ فِي مَحَلِهِ پس مامور من اللہ کے قولی
کی بناوٹ ایک نرالی قوت رکھتی ہے۔ قسم قسم کی تلخیاں اور مصیبتیں ان پر آتی ہیں ۔ مگر خدا کی تسلی کی غذا
ان کی زندگی کا موجب ہوتی ہے اور ان کے قومی کو ضعیف نہیں ہونے دیتی۔
( الحکم ۲۴ جون ۱۹۰۴ء صفحه ۲ ) ( یہ اقتباس تا حال اصل ماخذ سے نہیں مل سکا )}
(۹۳) قضاء عمری
قضاء عمری پر سوال ہوا کہ جمعہ الوداع کے دن لوگ تمام نمازیں پڑھتے کہ گزشتہ نمازیں جو ادا نہیں
کیں ان کی تلافی ہو جاوے اس کا وجود ہے یا کہ نہیں؟ فرمایا:۔
ایک فضول امر ہے مگر ایک دفعہ ایک شخص بے وقت نماز پڑھ رہا تھا کسی شخص نے حضرت علی کو کہا
کہ آپ خلیفہ وقت ہیں اسے منع کیوں نہیں کرتے۔ فرمایا کہ میں ڈرتا ہوں کہ کہیں اس آیت کے نیچے
ملزم نہ بنایا جاؤں اَرَأَيْتَ الَّذِي يَنْهَى عَبْدًا إِذَا صَلَّی ہاں اگر کسی شخص نے عمد انماز اس لئے ترک
کی ہے کہ قضاء عمری کے دن پڑھ لوں گا تو اس نے ناجائز کیا ہے اور اگر ندامت کے طور پر تدارک
مافات کرتا ہے تو پڑھنے دو کیوں منع کرتے ہو آخر دعا ہی کرتا ہے۔ ہاں اس میں پست ہمتی ضرور ہے پھر
دیکھو منع کرنے سے کہیں تم بھی اس آیت کے نیچے نہ آ جاؤ۔"
الحکم نمبر 15 جلد 7 مؤرخہ 24 را پریل 1903 ء صفحہ (12)
قضاء نماز
ایک شخص نے سوال کیا کہ میں چھ ماہ تک تارک صلوۃ تھا۔ اب میں نے توبہ کی ہے۔ کیا وہ سب
نماز میں اب پڑھوں؟ فرمایا:۔
"نماز کی قضا نہیں ہوتی ۔ اب اس کا علاج تو بہ ہی کافی ہے۔"
اخبار بدر نمبر 7، 8 ، 9 جلد 8 مورخہ 24 تا 31 دسمبر 1908 ء صفحه (5)