انسان کو نماز کی حاجت
فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
(۹۴) انسان کو نماز کی حاجت
" نماز وہ ہے جس میں سوزش اور گدازش کے ساتھ اور آداب کے ساتھ انسان خدا کے حضور میں
کھڑا ہوتا ہے۔ جب انسان بندہ ہو کر لا پرواہی کرتا ہے تو خدا کی ذات بھی غنی ہے۔ ہر ایک اُمت اس
وقت تک قائم رہتی ہے جب تک اس میں توجہ الی اللہ قائم رہتی ہے۔ ایمان کی جڑ بھی نماز ہے۔ بعض
بیوقوف کہتے ہیں کہ خدا کو ہماری نمازوں کی کیا حاجت ہے۔ اے نادانو ! خدا کو حاجت نہیں مگر تم کو تو
حاجت ہے کہ خدا تمہاری طرف توجہ کرے۔ خدا کی توجہ سے بگڑے ہوئے کام سب درست ہو جاتے
ہیں ۔ نماز ہزاروں خطاؤں کو دور کر دیتی ہے اور ذریعہ حصول قرب الہی ہے۔"
( اخبار بدر نمبر 10 جلد 1 مؤرخہ 08 جون 1905 ء صفحه (2)
(۹۵) مسئله تعظیم قبله
سوال ہوا کہ اگر قبلہ شریف کی طرف پاؤں کر کے سویا جاوے تو جائز ہے کہ نہیں؟ فرمایا کہ:۔
" یہ ناجائز ہے کیونکہ تعظیم کے برخلاف ہے۔"
سائل نے عرض کی کہ احادیث میں اس کی ممانعت نہیں آئی ۔ فرمایا:
یہ کوئی دلیل نہیں ہے۔ اگر کوئی شخص اسی بناء پر کہ حدیث میں ذکر نہیں ہے اور اس لئے قرآن
شریف پر پاؤں رکھ کر کھڑا ہوا کرے تو کیا یہ جائز ہو جاوے گا ؟ ہر گز نہیں ۔ (وَمَنْ يُعَلِّمُ شَعَائِرَ اللَّهِ
فَإِنَّهَا مِنْ تَقْوَى الْقُلُوبِ"
اخبار بدر نمبر 28 جلد 3 مؤرخہ 24 جولائی 1904ء صفحہ 6
(۹۶) لوگوں کے خود تراشیدہ وظائف وسر و دور قص پر فتوے
فرمایا:۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"
اپنی شامت اعمال کو نہیں سوچا ۔ ان اعمال خیر کو جو پیغمبر علیم اللہ سے ملے تھے
ترک کر دیا اور ان کے بجائے خود تراشیدہ ورد وظائف داخل کر لئے اور چند کافیوں کا حفظ کر لینا کافی
سمجھا گیا۔ بلھے شاہ کی کافیوں پر وجد میں آجاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ قرآن شریف کا جہاں وعظ ہو رہا
ہو وہاں بہت ہی کم لوگ جمع ہوتے ہیں لیکن جہاں اس قسم کے مجمعے ہوں وہاں ایک گروہ کثیر جمع ہو جاتا
ہے۔ نیکیوں کی طرف سے یہ کم رغبتی اور نفسانی اور شہوانی امور کی طرف توجہ صاف ظاہر کرتی ہے کہ
لذت روح اور لذت نفس میں ان لوگوں نے کوئی فرق نہیں سمجھا ہے۔
دیکھا گیا ہے کہ بعض ان رقص و سرود کی مجلسوں میں دانستہ پگڑیاں اتار لیتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں
کہ میاں صاحب کی مجلس میں بیٹھتے ہی وجد ہو جاتا ہے اس قسم کی بدعتیں اور اختراعی مسائل پیدا ہو گئے
ہیں ۔ اصل بات یہ ہے کہ جنہوں نے نماز سے لذت نہیں اٹھائی اور اس ذوق سے محروم ہیں وہ روح کی
تسلی اور اطمینان کی حالت ہی کو نہیں سمجھ سکتے اور نہیں جانتے کہ وہ سرور کیا ہوتا ہے۔ مجھے ہمیشہ تعجب ہوتا
ہے کہ یہ لوگ جو اس قسم کی بدعتیں مسلمان کہلا کر نکالتے ہیں اگر روح کی خوشی اور لذت کا سامان اسی
میں تھا تو چاہئے تھا کہ پیغمبر خدا اللہ جو عارف ترین اور اکمل ترین انسان دنیا میں تھے وہ بھی اس قسم
کی کوئی تعلیم دیتے یا اپنے اعمال سے ہی کچھ کر دکھاتے۔ میں ان مخالفوں سے جو بڑے بڑے مشائخ
اور گدی نشین اور صا۔ ن اور صاحب سلسلہ ہیں پوچھتا ہوں کہ کیا پیغمبر خدا صلی اللہ تمہارے ورد و وظائف اور چلہ عليه
کشیاں الٹے سیدھے لٹکنا بھول گئے تھے اگر معرفت اور حقیقت شناسی کا یہی ذریعہ اصل تھے۔ مجھے
بہت ہی تعجب آتا ہے کہ ایک طرف قرآن شریف میں یہ پڑھتے ہیں الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ
وَاتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِی اور دوسری طرف اپنی ایجادوں اور بدعتوں سے اس تکمیل کو توڑ کر ناقص
ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ ایک طرف تو یہ ظالم طبع لوگ مجھ پر افترا کرتے ہیں کہ گویا میں ایسی مستقل
ت کا دعویٰ کرتا ہوں جو صاحب شریعت نبی علی یا اللہ کے سوا الگ نبوت ہے مگر دوسری طرف یہ اپنے عليه وسلم
اعمال کی طرف ذرا بھی توجہ نہیں کرتے کہ جھوٹی نبوت کا دعوی تو خود کر رہے ہیں جب کہ خلاف رسول
اور خلاف قرآن ایک نئی شریعت قائم کرتے ہیں۔ اب اگر کسی کے دل میں انصاف اور خدا کا خوف ہے
تو کوئی مجھے بتائے کہ کیا ہم رسول اللہ صلی اللہ کی پاک تعلیم اور عمل پر کچھ اضافہ یا کم کرتے ہیں؟ جب
کہ اسی قرآن شریف کے بموجب ہم تعلیم دیتے ہیں اور رسول اللہ صلی اللہ ہی کو اپنا امام اور حکم مانتے
ہیں۔ کیا اڑہ کا ذکر میں نے بتایا ہے اور پاس انفاس اور نفی و اثبات کے ذکر اور کیا کیا اور کیا کیا میں
سکھاتا ہوں۔ پھر چھوٹی اور مستقل نبوت کا دعوی تو یہ لوگ خود کرتے ہیں اور الزام مجھے دیتے ہیں۔
نبوت
یقیناً یا درکھو کہ کوئی شخص سچا مسلمان نہیں ہو سکتا اور آنحضرت صلی اللہ کا متبع نہیں بن سکتا جب تک عليه وسلم
آنحضرت علیم اللہ کو خاتم النبیین یقین نہ کرلے ۔ جب تک ان محدثات سے الگ نہیں ہوتا اور اپنے
قول اور فعل سے آپ کو خاتم النبیین نہیں مانتا کچھ نہیں۔ سعدی نے کیا اچھا کہا ہے۔
بزهد و ورع کوش و صدق و صفا
ولیکن میفزائی بر مصطفیٰ
ہمارا مدعا جس کیلئے خدا تعالیٰ نے ہمارے دل میں جوش ڈالا ہے یہی ہے کہ صرف رسول اللہ
علیهم السلام کی نبوت قائم کی جائے جو ابدالآباد کیلئے خدا نے قائم کی ہے اور تمام جھوٹی نبوتوں کو پاش پاش کر
دیا جائے جو ان لوگوں نے اپنی بدعتوں کے ذریعہ قائم کی ہیں۔ ان ساری گدیوں کو دیکھ لو اور عملی طور پر
مشاہدہ کرو کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ کی ختم نبوت پر ہم ایمان لائے ہیں یا وہ ؟
یہ ظلم اور شرارت کی بات ہے کہ ختم نبوت سے خدا تعالیٰ کا اتنا ہی منشاء قرار دیا جائے کہ منہ سے ہی
خاتم النبیین مانو اور کرتوتیں وہی کرو جو تم خود پسند کرو اور اپنی ایک الگ شریعت بنالو۔ بغدادی نماز ،
معکوس نماز وغیرہ ایجاد کی ہوئی ہیں۔ کیا قرآن شریف یا نبی کریم علی یا اللہ کے عمل میں بھی اس کا کہیں
پتہ لگتا ہے اور ایسا ہی یا شیخ عبدالقادر جیلانی شَيْئًا لِللہ کہنا اس کا ثبوت بھی کہیں قرآن شریف سے ملتا
ہے؟ آنحضرت علیهم السلام کے وقت تو شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا وجود بھی نہ تھا پھر یہ کس
نے بتایا تھا۔ شرم کرو کیا شریعت اسلام کی پابندی اور التزام اسی کا نام ہے؟ اب خود ہی فیصلہ کرو کہ کیا ان
باتوں کو مان کر اور ایسے عمل رکھ کر تم اس قابل ہو کہ مجھے الزام دو کہ میں نے خاتم النبین کی مہر کو توڑا
ہے۔ اصل اور سچی بات یہی ہے کہ اگر تم اپنی مساجد میں بدعات کو دخل نہ دیتے اور خاتم النبین صلی اللہ ا
کی بچی نبوت پر ایمان لا کر آپ کی طرز عمل اور نقش قدم کو اپنا امام بنا کر چلتے تو پھر میرے آنے ہی کی کیا
ضرورت ہوتی۔ تمہاری ان بدعتوں اور نئی نبوتوں نے ہی خدا تعالیٰ کی غیرت کو تحریک دی کہ رسول اللہ
لیل اللہ کی چادر میں ایک شخص کو مبعوث کرے جو ان جھوٹی نبوتوں کے بت کو توڑ کر نیست و نابود
کرے۔ پس اسی کام کیلئے خدا نے مجھے مامور کر کے بھیجا ہے۔ میں نے سنا ہے کہ غوث علی پانی پتی کے
ہاں شاکت مت کا ایک منتر رکھا ہوا ہے جس کا وظیفہ کیا جاتا ہے اور ان گدی نشینوں کو سجدہ کرنا یا ان کے
مکانات کا طواف کرنا یہ تو بالکل معمولی اور عام باتیں ہیں۔
غرض اللہ تعالیٰ نے اس جماعت کو اس لئے قائم کیا کہ آنحضرت علیهم السلام کی نبوت اور عزت کو
دوبارہ قائم کریں۔ ایک شخص جو کسی کا عاشق کہلاتا ہے اگر اس جیسے ہزاروں اور بھی ہوں تو اس کے عشق
و محبت کی خصوصیت کیا ر ہے۔ تو پھر اگر یہ رسول اللہ صلی اللہ کی محبت ن اور اور عشق حق میں میں فنا ہیں جیسا کہ یہ دعوی
عليه وسلم
جاتے
کرتے ہیں تو یہ کیا بات ہے کہ ہزاروں قبروں اور مزاروں کی پرستش کرتے ہیں۔ مدینہ طیبہ تو -
نہیں مگر اجمیر اور دوسری خانقاہوں پر ننگے سر اور ننگے پاؤں جاتے ہیں۔ پاکپٹن کی کھڑکی میں سے گزر
جانا ہی نجات کیلئے کافی سمجھتے ہیں۔ کسی نے کوئی جھنڈا کھڑا کر رکھا ہے کسی نے کوئی اور صورت اختیار کر
رکھی ہے ان لوگوں کے عرسوں اور میلوں کو دیکھ کر ایک سچے مسلمان کا دل کانپ جاتا ہے کہ یہ انہوں نے
کیا بنا رکھا ہے۔ اگر خدا تعالیٰ کو اسلام کی غیرت نہ ہوتی اور اِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللَّهِ الإِسلام خدا تعالیٰ کا
کلام نہ ہوتا اور اس نے نہ فرمایا ہوتا إِنَّا نَحْنُ نَزَّ لَنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ تو بے شک آج وہ
حالت اسلام کی ہو گئی تھی کہ اس کے مٹنے میں کوئی بھی شبہ نہیں ہو سکتا تھا مگر اللہ تعالیٰ کی غیرت نے جوش
مارا اور اس کی رحمت اور وعدہ حفاظت نے تقاضا کیا کہ رسول الله علیم اللہ کے بروز کو پھر نازل کرے
اور اس زمانہ میں آپ کی نبوت کو نئے سرے سے زندہ کر کے دکھاوے چنانچہ اس نے اس سلسلہ کو قائم
کیا اور مجھے مامور اور مہدی بنا کر بھیجا۔ آج دو قسم کے شرک پیدا ہو گئے ہیں جنہوں نے اسلام کو نا بود
کرنے کی بے حد سعی کی ہے اور اگر خدا تعالیٰ کا فضل شامل نہ ہوتا تو قریب تھا کہ خدا تعالیٰ کے برگزیدہ
اور پسندیدہ دین کا نام و نشان مٹ جاتا۔ مگر چونکہ اس نے وعدہ کیا ہوا تھا إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا
لَهُ لَحَافِظُونَ یہ وعدہ حفاظت چاہتا تھا کہ جب غارتگری کا موقع ہو تو وہ خبر لے ۔ چوکیدار کا کام ہے کہ
وہ نقب دینے والوں کو پوچھتے ہیں اور دوسرے جرائم والوں کو دیکھ کر اپنے منصبی فرائض عمل میں لاتے
ہیں اسی طرح پر آج چونکہ فتن جمع ہو گئے تھے اور اسلام کے قلعہ پر ہر قسم کے مخالف ہتھیار باندھ کر حملہ
کرنے کو تیار ہو گئے تھے اس لئے خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ منہاج نبوت قائم کرے۔ یہ مواد اسلام کی
مخالفت کے دراصل ایک عرصہ دراز سے پک رہے تھے اور آخراب پھوٹ نکلے جیسے ابتدا میں نطفہ ہوتا
ہے اور پھر ایک عرصہ مقررہ کے بعد بچہ بن کر نکلتا ہے۔ اسی طرح پر اسلام کی مخالفت کے بچہ کا خروج ہو