تصور شیخ
فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
(۱۰۹) تصور شیخ
" تصور شیخ کی بابت پوچھو تو اس کا کوئی پتہ نہیں ۔ اصل یہ ہے کہ صالحین اور فانین فی اللہ کی محبت
ایک عمدہ شے ہے۔ لیکن حفظ مراتب ضروری ہے۔
گر حفظ مراتب نہ کنی زندیقی
پس خدا کو خدا کی جگہ رسول کو رسول کی جگہ سمجھو اور خدا کے کلام کو دستور العمل ٹھہرالو۔ اس سے
زیادہ چونکہ قرآن شریف میں اور کچھ نہیں کہ كُونُوا مَعَ الصَّادِقِین پس صادقوں اور فانی فی اللہ کی
صحبت تو ضروری ہے اور یہ کہیں نہیں کہا گیا کہ تم اسے ہی سب کچھ مجھو اور یا قرآن شریف میں یہ حکم ہے
إِنْ كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ اس میں یہ نہیں کہا گیا کہ مجھے خدا سمجھ لو بلکہ یہ فرمایا
کہ اگر خدا کے محبوب بننا چاہتے ہو تو اس کی ایک ہی راہ ہے کہ نبی کریم علیم اللہ کی اتباع کرو۔ اتباع کا
حکم تو دیا ہے مگر تصور شیخ کا حکم قرآن شریف میں پایا نہیں جاتا۔"
سوال:۔ جو لوگ تصور شیخ کرتے ہیں وہ کہتے ہیں ہم شیخ کو خدا نہیں سمجھتے۔
جواب:۔ مانا کہ وہ ایسا کہتے ہیں مگر بت پرستی تو شروع ہی تصور سے ہوتی ہے۔ بت پرست بھی
ڑھتے بڑھتے ہی اس درجہ تک پہنچا ہے۔ پہلے تصور ہی ہوگا پھر یہ سمجھ لیا کہ تصور قائم رکھنے کیلئے بہتر ہے
تصویر ہی بنالیں اور پھر اس کو ترقی دیتے دیتے پتھر اور دھاتوں کے بت بنانے شروع کر دیئے اور ان کو
تصویر کا قائم مقام بنالیا۔ آخر یہاں تک ترقی کی کہ ان کی روحانیت کو اور وسیع کر کے ان کو خدا ہی مان
لیا۔ اب نرے پتھر ہی رکھ لیتے ہیں اور اقرار کرتے کہ منتر کے ساتھ ان کو درست کر لیتے ہیں اور پرمیشر
کا حلول ان پتھروں میں ہو جاتا ہے۔ اس منتر کا نام انہوں نے ادا ہن رکھا ہوا ہے۔
میں نے ایک مرتبہ دیکھا کہ میرے ہاتھ میں ایک کاغذ ہے۔ میں نے ایک شخص کو دیا کہ اسے
پڑھو تو اس نے کہا اس پر اوا ہن لکھا ہوا ہے۔ مجھے اس سے کراہت آئی میں نے اسے کہا کہ تو مجھے دکھا
جب میں نے پھر ہاتھ میں لے کر دیکھا تو اس پر لکھا ہوا تھا اَرَدْتُ اَنْ اَسْتَخْلِفَ فَخَلَقْتُ ادَمَ -
اصل بات یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کا خلیفہ جو ہوتا ہے ردائے الہی کے نیچے ہوتا ہے۔ اسی لئے آدم کیلئے فرمایا
نَفَخْتُ فِيهِ مِنْ رُّوحِی اسی طرح پر غلطیاں پیدا ہوتی گئیں اصول کو نہ سمجھا کچھ کا کچھ بگاڑ کر بنالیا اور
نتیجہ یہ ہوا کہ شرک اور بت پرستی نے اس کی جگہ لے لی۔ ہماری تصویر کی اصل غرض وہی تھی جو ہم نے
بیان کر دی کہ لنڈن کے لوگوں کو اطلاع ہوا اور اس طرح پر ایک اشتہار ہو جاوے۔"
فرمایا:۔
الحکم نمبر 39 جلد 5 مورخہ 24 اکتوبر 1901 ء صفحه (2)
غرض تصویر شیخ کا مسئلہ ہندوؤں کی ایجاد اور ہندوؤں ہی سے لیا گیا ہے۔ چنانچہ قلب جاری
ہونے کا مسئلہ بھی ہندوؤں ہی سے لیا گیا ہے۔ قرآن میں اس کا ذکر نہیں اگر خدا تعالیٰ کی اصل غرض
انسان کی پیدائش سے یہ ہوتی تو پھر اتنی بڑی تعلیم کی کیا ضرورت تھی صرف اجرائے قلب کا مسئلہ بتا کر
اس کے طریقے بتا دیئے جاتے۔ مجھے ایک شخص نے معتبر روایت کی بنا پر بتایا کہ ہندو کا قلب رام رام پر
جاری تھا۔ ایک مسلمان اس کے پاس آ گیا اس کا قلب بھی رام رام پر جاری ہو گیا۔ یہ دھوکا نہیں کھانا
چاہئے رام خدا کا نام نہیں ہے دیانند نے بھی اس پر گواہی دی ہے کہ یہ خدا کا نام نہیں ۔ قلب جاری
ہونے کا دراصل ایک کھیل ہے جو سادہ لوح جہلا کو اپنے دام میں پھنسانے کیلئے کیا جاتا ہے۔ اگر لوٹا لوٹا
کہا جاوے تو اس پر بھی قلب جاری ہو سکتا ہے۔ اگر اللہ کے ساتھ ہو تو پھر وہی بولتا ہے یہ تعلیم قرآن
نے نہیں دی ہے بلکہ اس سے بہتر تعلیم دی ہے۔ اِلَّا مَنْ آتَى اللَّهَ بِقَلْبِ سَلِيمٍ خدا یہ چاہتا ہے کہ
سارا وجود ہی قلب ہو جاوے ورنہ اگر وجود سے خدا کا ذکر جاری نہیں ہوتا تو ایسا قلب قلب نہیں بلکہ
کلب ہے۔ خدا یہی چاہتا ہے کہ خدا میں فنا ہو جاؤ اور اس کے حدود شرائع کی عظمت کرو۔ قرآن فنا
نظری کی تعلیم دیتا ہے میں نے آزما کر دیکھا ہے کہ قلب جاری ہونے کی صرف ایک مشق ہے جس کا
انحصار اصلاح و تقویٰ پر نہیں ہے۔ ایک شخص منٹگمری یا ملتان کے ضلع کا مجھے چیف کورٹ میں ملا کرتا تھا۔
اسے اجرائے قلب کی خوب مشق تھی۔ پس میرے نزدیک یہ کوئی قابل وقعت بات نہیں اور خدا تعالیٰ
نے اس کو کوئی عزت اور وقعت نہیں دی۔ خدا تعالیٰ کا منشاء اور قرآن شریف کی تعلیم کا مقصد صرف یہ تھا
کہ قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا کپڑا جب تک سارا نہ دھویا جاوے وہ پاک نہیں ہو سکتا اسی طرح پر انسان کے
سارے جوارح اس قابل ہیں کہ وہ دھوئے جاویں کسی ایک کے دھونے سے کچھ نہیں ہوتا۔ اس کے سوا
یہ بات بھی یاد رکھنے کے قابل ہے کہ خدا کا سنوارا ہوا بگڑتا نہیں مگر انسان کی بناوٹ بگڑ جاتی ہے۔ ہم
گواہی دیتے ہیں اور اپنے تجربہ کی بنا پر گواہی دیتے ہیں کہ جب تک انسان اپنے اندر خدا تعالیٰ کی مرضی
اور سنت نبوی کے موافق تبدیلی نہیں کرتا اور پاکیزگی کی راہ اختیار نہیں کرتا تو خواہ اس کے قلب سے ہی
آواز آتی ہو وہ زہر جو انسان کی روحانیت کو ہلاک کر دیتی ہے دور نہیں ہو سکتی ۔ روحانیت کے نشو و نما اور
زندگی کیلئے صرف ایک ہی ذریعہ خدا تعالیٰ نے رکھا ہے اور وہ اتباع رسول ہے جو لوگ قلب جاری
ہونے کے شعبدے لئے پھرتے ہیں انہوں نے سنت نبوی کی سخت توہین کی ہے۔ کیا رسول الله
علیه السلام سے بڑھ کر کوئی انسان دنیا میں گزرا ہے پھر غار میں بیٹھ کر وہ قلب جاری کرنے کی مشق کیا
کرتے تھے یا فنا کا طریق آپ نے اختیار کیا ہوا تھا پھر آپ کی ساری زندگی میں کہیں اس امر کی کوئی
نظیر نہیں ملتی کہ آپ نے صحابہ کو یہ تعلیم دی ہو کہ تم قلب جاری کرنے کی مشق کرو اور کوئی ان قلب جاری
والوں میں سے پتہ نہیں دیتا اور ں دیتا اور کبھی نہیں کہتا کہ رسول اللہ صلی اللہ کا بھی قلب جاری تھا۔
یہ تمام طریق جن کا قرآن شریف میں کوئی ذکر نہیں انسانی اختراع اور خیالات ہیں جن کا نتیجہ بھی
کچھ نہیں ہوا ۔ قرآن شریف اگر کچھ بتاتا ہے تو یہ کہ خدا سے یوں محبت کرو۔ اَشَدُّ حُبًّا لِلہ کے مصداق
بنو اور فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ الله پر عمل کرو اور ایسی فنا اتم تم پر آجاوے کہ تَبَتَّلَ إِلَيْهِ تَبْتِيلاً کے رنگ
سے سے تم تم رنگین ہو جاؤ اور خدا تعالیٰ کو سب چیزوں پر مقدم کر لو ۔ یہ امور ہیں جن کے حصول کی ضرورت
ہے۔ نادان انسان اپنے عقل اور خیال کے پیمانہ سے خدا کو نا پنا چاہتا ہے اور اپنی اختراع سے چاہتا ہے
کہ اس سے تعلق پیدا کرے اور یہی ناممکن ہے۔
پس میری نصیحت یہی ہے کہ ان خیالات سے بالکل الگ رہو اور وہ طریق اختیار کرو جو خدا تعالیٰ
کے رسول علیہم السلام نے دنیا کے سامنے پیش کیا ہے اور اپنے طرز عمل سے ثابت کر دکھایا کہ اسی پر چل کر
انسان دنیا اور آخرت میں فلاح اور فوز حاصل کر سکتا ہے اور صحابہ کو جس کی تعلیم دی پھر وقتا فوقتا خدا کے
برگزیدوں نے سنت جاریہ کی طرح اپنے اعمال سے ثابت کیا اور آج بھی خدا نے اسی کو پسند کیا۔ اگر
خدا تعالیٰ کا اصل منشا یہی ہوتا تو ضرور تھا کہ آج بھی جب اس نے ایک سلسلہ گم شدہ صداقتوں اور
حقائق کے زندہ کرنے کیلئے قائم کیا۔ یہی تعلیم دیتا اور میری تعلیم کا منتہا یہی ہوتا مگر تم دیکھتے ہو کہ خدا نے