تصویر کشی

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

(۱۱۴) تصویر کشی
منشی نظیر حسین صاحب نے سوال کیا کہ میں فوٹو کے ذریعہ تصویریں اُتارا کرتا تھا اور دل میں ڈرتا
تھا کہ کہیں یہ خلاف شرع نہ ہو لیکن جناب کی تصویر کو دیکھ کر یہ وہم جاتا رہا۔ فرمایا:۔
"إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ ہم نے اپنی تصویر محض اس لحاظ سے اُتر وائی تھی کہ یورپ کو تبلیغ
کرتے وقت ساتھ تصویر بھیج دیں کیونکہ ان لوگوں کا عام مذاق اسی قسم کا ہو گیا ہے کہ وہ جس چیز کا ذکر
کرتے ہیں ساتھ ہی اس کی تصویر دیتے ہیں جس سے وہ قیافہ کی مدد سے بہت سے صحیح نتائج نکال لیتے
ہیں ۔ مولوی لوگ جو میری تصویر پرا جو میری تصویر پر اعتراض کرتے ہیں وہ خود اپنے پاس روپیہ پیسہ کیوں رکھتے ہیں کیا
ان پر تصویر میں نہیں ہوتی ہیں؟
اسلام ایک ایسا وسیع مذہب ہے جو ہر بات کا مدار نیات پر رکھتا ہے۔ بدر کی لڑائی میں ایک شخص
میدان جنگ میں نکلا جو اترا کر چلتا تھا۔ آنحضرت علی یا اللہ نے فرمایا کہ دیکھو یہ چال بہت بری ہے بہت
کیونکہ خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے لَا تَمْشِ فِي الْأَرْضِ مَرَحًا مگر اس وقت یہ چال خدا کو بہت ہی پسند
ہے کیونکہ یہ اس کی راہ میں اپنی جان تک نثار کرتا ہے اور اس کی نیت اعلیٰ درجہ کی ہے۔ غرض اگر نیت کا
لحاظ نہ رکھا جاوے تو بہت مشکل پڑتی ہے۔ اسی طرح پر ایک مرتبہ آنحضرت نے فرمایا کہ جس کا تہ بند
نیچے ڈھلکتا ہے وہ دوزخ میں جاویں گے۔ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ یہ سن کر رو پڑے کیونکہ ان کا نہ بند
بھی ویسا تھا۔ آپ نے فرمایا کہ تو ان میں سے نہیں ہے۔ غرض نیت کو بہت بڑا دخل ہے اور حفظ مراتب
ضروری شے ہے۔"
ہے۔"
منشی نظیر حسین صاحب۔ میں خود تصویر کشی کرتا ہوں اس کیلئے کیا حکم ہے؟ فرمایا:۔
" اگر کفر اور بت پرستی کو مدد نہیں دیتے ہو تو جائز ہے آج کل نقوش وقیافہ کا علم بہت بڑھا ہوا
اخبار بدر نمبر 21,20 جلد 3 مورخہ 24 مئی و یکم جون 1904 ء صفحه (10)
(۱۱۵) حرمت تصویر بازی
ذکر آیا کہ ایک شخص نے حضور کی تصویر ڈاک کے کارڈ پر چھپوائی ہے تا کہ لوگ ان کارڈوں کو خرید

کر خطوط میں استعمال کریں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا:۔
میرے نزدیک یہ درست نہیں بدعت پھیلانے کا یہ پہلا قدم ہے۔ ہم نے جو تصویر فوٹو لینے کی
اجازت دی تھی وہ اس واسطے تھی کہ یورپ امریکہ کے لوگ جو ہم سے بہت دور ہیں اور فوٹو سے قیافہ
شناسی کا علم رکھتے ہیں اور اس سے فائدہ حاصل کرتے ہیں ان کیلئے ایک روحانی فائدہ کا موجب ہو۔
کیونکہ جیسا تصویر کی حرمت ہے اس قسم کی حرمت عموم نہیں رکھتی بلکہ بعض اوقات مجتہد اگر دیکھے کہ کوئی
فائدہ ہے اور نقصان نہیں تو وہ حسب ضرورت اس کو استعمال کر سکتا ہے۔ خاص اس یورپ کی ضرورت
کے واسطے اجازت دی گئی۔ چنانچہ بعض خطوط یورپ، امریکہ سے آئے جن میں لکھا تھا کہ تصویر کے
دیکھنے سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ بالکل وہی مسیح ہے۔ ایسا ہی امراض کی تشخیص کے واسطے بعض وقت
تصویر سے بہت مددمل سکتی ہے۔ شریعت میں ہر ایک امر جو مَا يَنْفَعُ النَّاسَ کے نیچے آئے اس کو دیر پا
رکھا جاتا ہے لیکن یہ جو کارڈوں پر تصویر میں بنتی ہیں ان کو خریدنا نہیں چاہئے بت پرستی کی جڑ تصویر ہے۔
جب انسان کسی کا معتقد ہوتا ہے تو کچھ نہ کچھ تعظیم تصویر کی بھی کرتا ہے۔ ایسی باتوں سے بچنا چاہئے اور
ان سے دور رہنا چاہئے ایسا نہ ہو کہ ہماری جماعت پر سر نکالتے ہی آفت پڑ جائے۔ میں نے اس
ممانعت کو کتاب میں درج کر دیا ہے جو زیر طبع ہے۔ جو لوگ جماعت کے اندر ایسا کام کرتے ہیں ان پر
ہم سخت ناراض ہیں، ان پر خدا ناراض ہے۔ ہاں اگر کسی طریق سے کسی انسان کی روح کو فائدہ ہو تو وہ
طریق مستثنی ہے ۔ "
ایک کارڈ تصویر والا دکھایا گیا۔ دیکھ کر فرمایا:۔
" یہ بالکل نا جائز ہے۔"
ایک شخص نے اس قسم کے کارڈوں کا ایک بنڈل لا کر دکھایا کہ میں نے یہ تاجرانہ طور پر فروخت
کے واسطے خرید کئے تھے اب کیا کروں؟ فرمایا :۔
"
ان کو جلا دو اور تلف کر دو اس میں اہانت دین اور اہانت شرع ہے۔ نہ ان کو گھر میں رکھو اس سے
کچھ فائدہ نہیں بلکہ اس سے آخر میں بت پرستی پیدا ہوتی ہے۔ اس تصویر کی جگہ پر اگر تبلیغ کا کوئی فقرہ
ہوتا تو خوب ہوتا ۔"
الحکم نمبر 35 جلد 9 مؤرخہ 10 اکتوبر 1905ء صفحہ 3)

آج 10 میں سے 10 باقی