محرم کے دنوں میں امامین کے روح کو ثواب پہنچانا
فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حضرت رسول کریم علیہ السلام کی قبر کا پختہ گنبد ہو اور کئی بزرگوں کے مقبرے پختہ ہیں مثلاً نظام الدین
فرید الدین قطب الدین معین الدین رحمۃ اللہ علیہم یہ سب صلحاء تھے ۔ "
الحکم نمبر 18 جلد 5 مورخہ 17 مئی 1901ء صفحہ 12)
(۱۳۲) محرم کے دنوں میں امامین کی روح کو ثواب پہنچانا
ایک شخص کا تحریری سوال پیش ہوا کہ محرم کے دنوں امامین کی روح کو ثواب دینے کے واسطے
روٹیاں وغیرہ دینا جائز ہے یا نہیں؟ فرمایا:۔
" عام طور پر یہ بات ہے کہ طعام کا ثواب میت کو پہنچتا ہے لیکن اس کے ساتھ شرک کی رسومات
نہیں چاہئیں۔ رافضیوں کی طرح رسومات کا کرنا نا جائز ۔ ہے۔"
الحکم نمبر 18 جلد 5 مورخہ 17 مئی 1901 ء صفحہ 12)
(۱۳۳) روح کا تعلق قبور سے
سوال:۔ روح کا جو تعلق قبور سے بتلایا گیا ہے اس کی اصلیت کیا ہے؟
جواب از امام الزمان :۔ " اصل بات یہ ہے کہ جو کچھ ارواح کے تعلق قبور کے متعلق احادیث
عليه وسلم
رسول اللہ علیہ یا اللہ میں آیا ہے وہ بالکل سچ اور درست ہے۔ ہاں یہ دوسرا امر ہے کہ اس تعلق کی کیفیت
اور گنہ کیا ہے؟ جس کے معلوم کرنے کی ہم کو ضرورت نہیں ۔ البتہ یہ ہمارا فرض ہو سکتا ہے کہ ہم ثابت کر
دیں کہ اس قسم کا تعلق قبور کے ساتھ ارواح کا ہوتا ہے اور اس میں کوئی محال عقلی لازم نہیں آتا اور اس
کیلئے ہم اللہ تعالیٰ کے قانون قدرت میں ایک نظیر پاتے ہیں۔ در حقیقت یہ امر اسی قسم کا ہے جیسے ہم
دیکھتے ہیں کہ بعض امور کی سچائی اور حقیقت صرف زبان ہی سے معلوم ہوتی ہے اور اس کو ذرا وسیع کر
کے ہم یوں کہتے ہیں کہ حقائق الاشیاء کو معلوم کرنے کیلئے اللہ تعالیٰ نے مختلف طریقے رکھے ہیں ۔ بعض
خواص آنکھ کے ذریعہ معلوم ہوتے ہیں اور بعض صداقتوں کا پتہ صرف کان لگاتا ہے اور بعض ایسی ہیں
کہ جس مشترک سے ان کا سراغ چلتا ہے اور کتنی ہی سچائیاں ہیں کہ وہ مرکز قوی یعنی دل سے معلوم ہوتی
ہیں ۔ غرض اللہ تعالیٰ نے صداقت کے معلوم کرنے کیلئے مختلف طریق اور ذریعے رکھے ہیں۔ مثلاً
مصری کی ایک ڈلی کو اگر کان پر رکھیں تو وہ اس کا مزہ معلوم نہ کر سکیں گے اور نہ اس کے رنگ کو بتلا سکیں
گے۔ ایسا ہی اگر آنکھ کے سامنے کریں گے تو وہ اس کے ذائقہ کے متعلق کچھ نہ کہہ سکے گی۔ اس سے
صاف طور پر معلوم ہوتا ہے کہ حقائق الاشیاء کے معلوم کرنے کیلئے مختلف قومی اور طاقتیں ہیں۔ اب
آنکھ کے متعلق اگر کسی چیز کا ذائقہ معلوم کرنا ہو اور وہ آنکھ کے سامنے پیش ہو تو کیا ہم یہ کہیں گے کہ اس
چیز میں کوئی ذائقہ ہی نہیں یا آواز نکلتی ہو اور کان بند کر کے زبان سے وہ کام لینا چاہیں تو کب ممکن ہے۔
آج کل کے فلسفی مزاج لوگوں کو یہ بڑا دھوکا لگا ہوا ہے کہ وہ اپنے عدم علم کی وجہ سے کسی صداقت کا انکار
کر بیٹھتے ہیں۔ روز مرہ کے کاموں میں دیکھا جاتا ہے کہ سب کام ایک شخص نہیں کرتا بلکہ جدا گانہ
خدمتیں مقرر ہیں۔ سقہ پانی لاتا ہے۔ دھوبی کپڑے صاف کرتا ہے۔ باورچی کھانا پکاتا ہے۔ غرض کہ
تقسیم محنت کا سلسلہ ہم انسان کے خود ساختہ نظام میں بھی پاتے ہیں۔ پس اس اصل کو یاد رکھو کہ مختلف
قوتوں کے مختلف کام ہیں۔ انسان بڑے قومی لے کر آیا ہے اور طرح طرح کی خدمتیں اس کی تکمیل
کیلئے ہر ایک قوت کے سپرد ہیں۔ نادان فلسفی ہر بات کا فیصلہ اپنی عقل خاص سے چاہتا ہے حالانکہ یہ
بات غلط محض ہے۔ تاریخی امور تو تاریخ ہی سے ثابت ہوں گے اور خواص الاشیاء کا تجربہ بدوں تجربہ
صحیحہ کے کیونکر لگ سکے گا۔ امور قیاسیہ کا پتہ عقل دے گی۔ اس طرح پر متفرق طور پر الگ الگ ذرائع
ہیں۔ انسان دھو کہ میں مبتلا ہو کر حقائق الاشیاء کے معلوم کرنے سے تب ہی محروم ہو جاتا ہے جب کہ وہ
ایک ہی چیز کو مختلف امور کی تکمیل کا ذریعہ قرار دے لیتا ہے۔ میں اس اصول کی صداقت پر زیادہ کہنا
ضروری نہیں سمجھتا کیونکہ ذرا سے فکر سے یہ بات خوب سمجھ میں آ جاتی ہے اور روز مرہ ہم ان باتوں کی
سچائی کو دیکھتے ہیں۔ پس جب روح جسم سے مفارقت کرتا ہے یا تعلق پکڑتا ہے تو ان باتوں کا فیصلہ عقل
سے نہیں ہو سکتا۔ اگر ایسا ہوتا تو فلسفی اور حکماء ضلالت میں مبتلا نہ ہوتے ۔ اس طرح پر قبور کے ساتھ جو
تعلق ارواح کا ہوتا ہے یہ ایک صداقت تو ہے مگر اس کا پتہ دینا اس آنکھ کا کام نہیں یہ کشفی آنکھ کا کام
ہے کہ وہ دکھلاتی ہے۔ اگر عقل محض سے اس کا پتہ لگانا چاہو تو کوئی عقل کا پتلا اتنا ہی بتلائے کہ روح کا
وجود بھی ہے یا نہیں؟ ہزار اختلاف اس مسئلہ پر موجود ہیں اور ہزار فلاسفر دہر یہ مزاج موجود ہیں جو منکر
ہیں۔ اگر نری عقل کا یہ کام تھا تو پھر اختلاف کا کیا کام؟ کیونکہ جب آنکھ کا کام دیکھنا ہے تو میں نہیں کہہ
سکتا کہ زید کی آنکھ تو سفید چیز کو دیکھتی اور بکر کی ویسی ہی آنکھ اس سفید چیز کا ذائقہ بتلائے ۔ میرا مطلب
یہ ہے کہ نری عقل روح کا وجود بھی یقینی طور پر نہیں بتلا سکتی ۔ چہ جائیکہ اس کی کیفیت اور تعلقات کا علم
پیدا کر سکے ۔ فلاسفر تو روح کو ایک سبز لکڑی کی طرح مانتے ہیں اور روح في الخارج ان کے نزدیک کوئی
چیز نہیں۔ یہ تفاسیر روح کے وجود اور اس کے تعلق وغیرہ کی چشمہ نبوت سے ملی ہیں اور نرے عقل والے
تو دعوی ہی نہیں کر سکتے ۔ اگر کہو کہ بعض فلاسفروں نے کچھ لکھا ہے تو یاد رکھو کہ انہوں نے منقولی طور پر
چشمہ نبوت سے کچھ لے کر کہا ہے ۔ پس جب یہ بات ثابت ہو گئی کہ روح کے متعلق علوم چشمۂ نبوت
سے ملتے ہیں تو یہ امر کہ ارواح کا قبور کے ساتھ تعلق ہوتا ہے اسی چشم سے دیکھنا چاہئے اور کشفی آنکھ نے
بتلایا ہے کہ اس تو دہ خاک سے روح کا ایک تعلق ہوتا ہے اور السَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ الْقُبُورِ کہنے
سے جواب ملتا ہے۔ پس جو آدمی ان قومی سے کام لے جن سے کشف قبور ہو سکتا ہے وہ ان تعلقات کو
دیکھ سکتا ہے۔
ہم ایک بات مثال کے طور پر پیش کرتے ہیں کہ ایک نمک کی ڈلی اور ایک مصری کی ڈلی رکھی ہو۔
اب عقل محض ان پر کیا فتوی دے سکے گی۔ ہاں اگر ان کو چکھیں گے تو دو جدا گانہ مزوں سے معلوم ہو
جاوے گا کہ یہ نمک ہے اور وہ مصری ہے۔ لیکن اگر حس لسان ہی نہیں تو نمکین اور شیرین کا فیصلہ کوئی کیا
کرے گا۔ پس ہمارا کام صرف دلائل سے سمجھا دینا ہے۔ آفتاب کے چڑھنے میں جیسے ایک اندھے
کے انکار سے فرق نہیں آ سکتا اور ایک مسلوب القوة کے طریق استدلال سے فائدہ نہ اٹھانے سے اس
کا ابطال نہیں ہو سکتا۔ اسی طرح پر اگر کوئی شخص کشفی آنکھ نہیں رکھتا تو وہ اس تعلق ارواح کو کیونکرد دیکھ سکتا
ہے؟ پس اس کے انکار سے محض اس لئے کہ وہ دیکھ نہیں سکتا اس کا انکار جائز نہیں ہے۔ ایسی باتوں کا پتہ
نری عقل اور قیاس سے کچھ نہیں لگتا۔ اللہ تعالیٰ نے اس لئے انسان کو مختلف قومی دیئے ہیں۔ اگر ایک ہی