اُجرت پر امام صلوٰة ٹھہرانا

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

جنازہ پڑھا جاوے کہ نہ؟ فرمایا کہ:۔
"
یہ فرض کفایہ ہے اگر کنبہ میں سے ایک آدمی بھی چلا جاوے تو ہو جاتا ہے مگر اب یہاں ایک تو
طاعون زدہ ہے کہ جس کے پاس جانے سے خدا روکتا ہے دوسرے وہ مخالف ہے خواہ مخواہ تداخل جائز
نہیں ہے خدا فرماتا ہے کہ تم ایسے لوگوں کو بالکل چھوڑ دو اگر چاہے گا تو ان کو خود دوست بنا دے گا یعنی
مسلمان ہو جاویں گے۔ خدا نے منہاج نبوت پر اس سلسلہ کو چلایا ہے مداہنہ سے ہرگز فائدہ نہ ہوگا بلکہ
اپنے حصہ ایمان کا بھی گواؤ گے۔"
( اخبار بدر نمبر 17 جلد 2 مؤرخہ 15 مئی 1903 ء صفحه (130)
(۱۳۷) اُجرت پر امام صلوٰہ ٹھہرانا
ایک مخلص اور معزز خادم نے عرض کی کہ حضور میرے والد صاحب نے ایک مسجد بنائی تھی وہاں جو
امام ہے اس کو کچھ معاوضہ وہ دیتے تھے اس غرض سے کہ مسجد آباد ر ہے وہ اس سلسلہ میں داخل نہیں ۔
میں نے اس کا معاوضہ بدستور رکھا ہے۔ اب کیا کیا جاوے؟ فرمایا:۔
" خواہ احمدی ہو یا غیر احمدی جو روپیہ کیلئے نماز پڑھتا ہے اس کی پروا نہیں کرنی چاہئے۔ نماز تو خدا
کیلئے ہے۔ اگر وہ چلا جائے گا تو خدا تعالیٰ ایسے آدمی بھیج دے گا جو محض خدا کیلئے نماز پڑھیں اور مسجد کو
آباد کریں۔ ایسا امام جو محض لالچ کی وجہ سے نماز پڑھتا ہے میرے نزدیک خواہ وہ کوئی ہو احمدی یا غیر
احمدی اس کے پیچھے نماز نہیں ہو سکتی ۔ امام اتقی ہونا چاہئے ۔ "
فرمایا:۔
الحکم نمبر 39 جلد 9 مورخہ 10 نومبر 1905 ء صفحہ 6
(۱۳۸) رمضان میں تراویح کیلئے حافظ مقرر کرنا
بعض لوگ رمضان میں ایک حافظ مقرر کر لیتے ہیں اور اس کی تنخواہ بھی ٹھہرا لیتے ہیں یہ درست
نہیں۔ ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ اگر کوئی محض نیک نیتی اور خدا ترسی سے اس کی خدمت کر دے تو یہ جائز
ہے۔"
الحکم نمبر 39 جلد 9 مورخہ 10 رنومبر 1905ء صفحه (6)

آج 10 میں سے 10 باقی