ذلت کا رزق

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

خواجہ باقی باللہ صاحب بڑے مشائخ میں سے تھے شیخ احمد سر ہندی کے پیر تھے۔ مجھے خیال آتا
ہے کہ ان بزرگوں کی ایک کرامت تو ہم نے بھی دیکھ لی ہے اور وہ یہ ہے کہ دہلی جیسے شہر کو انہوں نے
قائل کیا اور یہ وہ شہر ہے جو ہم کو مردود اور مخذول اور کافر کہتا ہے ۔"
خواجہ باقی باللہ کی قبر پر کھڑے ہو کر بعد دعا کے فرمایا کہ:۔
ال"
" ان تمام بزرگوں کی جو دہلی میں مدفون ہیں کرامت ظاہر ہے کہ ایسی سخت سرزمین نے ان کو قبول
کیا۔ یہ کرامت اب تک ہم سے ظہور میں نہیں آئی ۔ "
اخبار بدر نمبر 31 جلد 1 مؤرخہ 31 اکتوبر 1905 ء صفحہ 2,1)
(۱۴۰) ذلت کا رزق
قبر پر بہت سے سائل جمع تھے۔ فرمایا:۔
" یہ سائلین بہت پیچھے پڑتے ہیں۔ پہلے معلوم نہ تھا ورنہ ان کے واسطے کچھ پیسے ساتھ
پیسے ساتھ لے آتے ۔
شیخ نظام الدین کی قبر پر سائل اس کثرت سے ہوتے ہیں کہ آپس میں لڑنے لگ جاتے ہیں۔ یہی ان کا
رزق ہو گیا ہے جو ذلت کا رزق ہے۔"
اخبار بدر نمبر 31 جلد 1 مؤرخہ 31 اکتوبر 1905 ء صفحه (2)
(۱۴۱) مردوں سے امداد
تقریر مورخہ 14 مئی 1900 ء )
جناب سید محمد رضوی صاحب وکیل ہائی کورٹ حیدر آباد دکن کے اس سوال کہ کیا مردوں سے
استعانت مانگنی چاہیے کے جواب میں فرمایا :۔
"
بات یہ ہے کہ مردوں سے مدد مانگنے کے طریق کو ہم نہایت نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ یہ
ضعیف الایمان لوگوں کا کام ہے کہ مردوں کی طرف رجوع کرتے ہیں اور زندوں سے دور بھاگتے
ہیں۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ حضرت یوسف علیہ السلام کی زندگی میں لوگ ان کی نبوت کا انکار کرتے
رہے اور جس روز انتقال کر گئے تو کہا کہ آج نبوت ختم ہو گئی ۔ اللہ تعالیٰ نے کہیں بھی مردوں کے پاس

جانے کی ہدایت نہیں فرمائی بلکہ كُونُوا مَعَ الصَّادِقِينَ کا حکم دے کر زندوں کی صحبت میں رہنے کا حکم
دیا۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اپنے دوستوں کو بار بار یہاں آنے اور رہنے کی تاکید کرتے ہیں اور ہم جو کسی
دوست کو یہاں رہنے کے واسطے کہتے ہیں تو اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ محض اس کی حالت پر رحم کر کے
ہمدردی اور خیر خواہی سے کہتے ہیں ۔
قرآن کریم کے منشاء کے موافق تو زندوں ہی کی صحبت میں رہنا ثابت ہوتا ہے اور
استعانت کے متعلق یہ بات یاد رکھنا چاہئے کہ اصل استمد اد کا حق اللہ تعالیٰ ہی کو حاصل ہے اور اسی پر
قرآن کریم نے زور دیا ہے۔ چنانچہ فرمایا کہ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ پہلے صفات الہی
رب ، رحمن ، رحیم ، مالک یوم الدین کا اظہار فرمایا پھر سکھایا کہ اإِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ یعنی
عبادت بھی تیری کرتے ہیں اور استمد ادبھی تجھ ہی سے چاہتے ہیں۔ اس سے معلوم ہوا کہ اصل حق
استمداد کا اللہ تعالیٰ ہی کیلئے ہے کسی انسان، حیوان، چرند، پرند غرضیکہ کسی مخلوق کیلئے نہ آسمان پر نہ زمین
پر یہ حق نہیں ہے۔
غرض ہر صدی کے سر پر مجدد کا آنا صاف طور پر بتلا رہا ہے کہ مردوں سے استمداد
خدا تعالیٰ کی منشاء کے موافق نہیں۔ اگر مردوں سے مدد کی ضرورت ہوتی تو پھر زندوں کے آنے کی کیا
ضرورت تھی؟ ہزاروں ہزار جو اولیاء اللہ پیدا ہوتے ہیں اس کا کیا مطلب تھا۔ مجددین کا سلسلہ کیوں
جاری کیا جاتا ؟ اگر اسلام مردوں کے حوالے کیا جاتا تو یقیناً سمجھو کہ اس کا نام و نشان مٹ گیا ہوتا ۔
یہودیوں کا مذہب مردوں کے حوالے کیا گیا نتیجہ کیا ہوا ؟ عیسائیوں نے مردہ پرستی سے بتلاؤ کیا پایا؟
مردوں کو پوجتے پوجتے خود مردہ ہو گئے ۔ نہ مذہب میں زندگی کی روح رہی نہ ماننے والوں میں زندگی
کے آثار باقی رہے۔ اوّل سے لے کر آخر تک مردوں ہی کا مجمع ہو گیا۔ اسلام ایک زندہ مذہب ہے۔
اسلام کا خداحی و قیوم خدا ہے پھر وہ مردوں سے پیار کیوں کرنے لگا۔ وہ حی و قیوم خدا تو بار بار مردوں کو
جلاتا ہے يُحْيِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا تو کیا مردوں کے ساتھ تعلق پیدا کرا کر جلاتا ہے نہیں ہر گز نہیں۔
اسلام کی حفاظت کا ذمہ اسی حی و قیوم خدا نے اِنَّا لَهُ لَحَافِظُون کہہ کر اُٹھایا ہوا ہے۔ پس ہر زمانہ میں یہ
دین زندوں سے زندگی پاتا ہے اور مردوں کو جلاتا ہے۔ یاد رکھو اس میں قدم قدم پر زندے آتے

آج 10 میں سے 10 باقی