کلام پڑھ کر پھونکنا
فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے اس سے بھی تو معلوم ہوتا ہے کہ کچھ تو ہوگا جو بادشاہ ایسا
کریں گے۔ اصل بات یہ ہے کہ ان باتوں کی بنا محبت و اخلاص پر ہے۔"
صادقوں کی نکتہ چینی کرنے والوں کے متعلق فرمایا کہ:۔
" بزرگوں کے صغائر پر نظر کرنے سے سلب ایمان کا اندیشہ ہے۔"
الحکم نمبر 26 جلد 7 مؤرخہ 17 جولائی 1903ء صفحہ (10)
(۱۴۹) کلام پڑھ کر پھونکنا
ایک دوست نے سوال کیا کہ مجھے قرآن شریف کی کوئی آیت بتلائی جاوے کہ میں پڑھ کر اپنے
بیمار کو دم کروں تا کہ اس کو شفا ہو۔ حضرت نے فرمایا:۔
" بے شک قرآن شریف میں شفا ہے۔ روحانی اور جسمانی بیماریوں کا وہ علاج ہے مگر اس طرح
کے کلام پڑھنے میں لوگوں کو ابتلا ہے۔ قرآن شریف کو تم اس امتحان میں نہ ڈالو۔ خدا تعالیٰ سے اپنے
بیمار کے واسطے دعا کرو تمہارے واسطے یہی کافی ہے۔"
اخبار نمبر 43 جلد 2 مؤرخہ 25 اکتوبر 1906 ء صفحه (4)
(۱۵۰) طعام پر فاتحہ خوانی و منت ماننا
سوال :۔ روٹیوں پر فاتحہ پڑھنے کے متعلق کیا حکم ہے؟ فرمایا:۔
کیا آنحضرت علیه السلام نے کبھی روٹیوں پر قرآن پڑھا ہے؟"
الحکم نمبر 11 جلد 7 مؤرخہ 24 مارچ 1903ء صفحه (5)
ایک بزرگ نے عرض کی کہ حضور میں نے اپنی ملازمت سے پہلے یہ منت مانی تھی کہ جب میں
ملازم ہو جاؤں گا تو آدھ آ نہ فی روپیہ کے حساب سے نکال کر اس کا کھانا پکوا کر حضرت پیرانِ پیر کا ختم
دلاؤں گا۔ اس کے متعلق حضور کیا فرماتے ہیں؟ فرمایا کہ:۔
" خیرات تو ہر طرح اور ہر رنگ میں جائز ہے اور جسے چاہے انسان دے مگر اس فاتحہ خوانی سے
ہمیں نہیں معلوم کیا فائدہ اور یہ کیوں کیا جاتا ہے۔ میرے خیال میں یہ جو ہمارے ملک میں رسم جاری