مردوں کیلئے دعا کرنا

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہے کہ اس پر کچھ قرآن شریف وغیرہ پڑھا کرتے ہیں یہ طریق تو شرک ہے اور اس کا ثبوت آنحضرت
علیم اللہ کے فعل سے نہیں ۔ غربا و مساکین کو بے شک کھانا کھلاؤ۔"
الحکم نمبر 12 جلد 7 مؤرخہ 31 مارچ 1903ء صفحه (4)
(۱۵۱) مردوں کیلئے دعا کرنا
سوال:۔ قبر پر کھڑے ہو کر کیا پڑھنا چاہئے؟
جواب:۔ " میت کے واسطے دعا کرنی چاہئے کہ خدا تعالیٰ اس کے ان قصوروں اور گناہوں کو بخشے
جو اس نے اس دنیا میں کئے تھے اور ان کے پس ماندگان کے واسطے بھی دعا کرنی چاہئے ۔"
سوال :۔ دعا میں کونسی آیت پڑھنی چاہئے؟
جواب:۔ " یہ تکلفات ہیں تم اپنی ہی زبان میں جس کو بخوبی جانتے ہو اور جس میں تم کو جوش پیدا
ہوتا ہے میت کے واسطے دعا کرو۔"
اخبار بدر نمبر 3 جلد 2 مؤرخہ 19 جنوری 1906ء صفحه (6)
(۱۵۲) میت کیلئے صدقہ دینا اور قرآن شریف پڑھنا
سوال:۔ میت کو صدقہ خیرات اور قرآن شریف کا پڑھنا پہنچ سکتا ہے؟
جواب:۔ " میت کو صدقہ خیرات جو اس کی خاطر دیا جاوے پہنچ جاتا ہے لیکن قرآن شریف کا پڑھ
کر پہنچانا حضرت رسول کریم اور صحابہ سے ثابت نہیں ہے۔ اس کی بجائے دعا ہے جو میت کے حق میں
کرنی چاہئے ۔ میت کے حق میں صدقہ خیرات اور دعا کا کرنا ایک لاکھ چوبیس ہزار نبی کی سنت سے
ثابت ہے لیکن صدقہ بھی وہ بہتر ہے جو انسان اپنے ہاتھ سے دے جائے کیونکہ اس کے ذریعہ سے
انسان اپنے ایمان پر مہر لگاتا ہے۔"
اخبار بدر نمبر 3 جلد 2 مؤرخہ 19 جنوری 1906 ء صفحه (6)
(۱۵۳) تذکره مولود نبوی علیهم الله
سوال: مولود کے متعلق حضور کیا فرماتے ہیں؟

جواب : " محض تذکرہ آنحضرت علیم اللہ کا عمدہ چیز ہے۔ اس سے محبت بڑھتی ہے اور آپ کی
اتباع کیلئے تحریک ہوتی اور جوش پیدا ہوتا ہے۔ قرآن شریف میں بھی اسی لئے بعض تذکرے موجود
ہیں جیسے فرمایا وَ اذْكُرْ فِي الْكِتَابِ إِبْرَاهِيم لیکن اگر تذکروں کے بیان میں بعض بدعات ملادی
جائیں تو وہ حرام ہو جاتے ہیں۔ گر حفظ مراتب نہ کنی زندیقی
یہ یا درکھو کہ اصل مقصد اسلام کا توحید ہے۔ مولود کی محفلیں کرنے والوں میں آج کل دیکھا جاتا
ہے کہ بہت سی بدعات ملائی گئی ہیں ۔ جس نے ایک جائز اور موجب رحمت فعل کو خراب کر دیا ہے۔
آنحضرت علی یا اللہ کا تذکرہ موجب رحمت ہے۔ مگر غیر مشروع امور و بدعات منشاء الہی کے خلاف
ہیں ۔ ہم خود اس امر کے مجاز نہیں ہیں کہ آپ کسی نئی شریعت کی بنیاد رکھیں اور آج کل یہی ہو رہا ہے کہ
ہر شخص اپنے خیالات کے موافق شریعت کو بنانا چاہتا ہے گویا خود شریعت بناتا ہے۔ اس مسئلہ میں بھی
افراط و تفریط سے کام لیا گیا ہے۔ بعض لوگ اپنی جہالت سے کہتے ہیں کہ آنحضرت علی یا اللہ کا تذکرہ عليه وسلم
ہی حرام ہے یہ ان کی حماقت ہے۔ آنحضرت صلی اللہ کے تذکرہ کو حرام کہنا بڑی بے باکی ہے جب کہ
آنحضرت علیهم السلام کی سچی اتباع خدا تعالیٰ کا محبوب بنانے کا ذریعہ اور اصل باعث ہے اور اتباع کا
جوش تذکرہ سے پیدا ہوتا اور اس کی تحریک ہوتی ہے۔ جو شخص کسی سے محبت کرتا ہے اس کا تذکرہ کرتا
ہے۔
صلى
عليه
ہاں جو لوگ مولود کرتے وقت کھڑے ہوتے ۔ کھڑے ہوتے ہیں اور یہ خیال کرتے ہیں کہ آنحضرت علیه السلام
ہی تشریف لے آئے ہیں یہ ان کی جرات ہے۔ ایسی مجلسیں جو کی جاتی ہیں ان میں بعض اوقات دیکھا
جاتا ہے کہ کثرت سے ایسے لوگ شریک ہوتے ہیں جو تارک الصلوۃ سود خور اور شرابی ہوتے ہیں۔
حضرت ام کو ایسی مجلسوں سے کیا تعلق ؟ اور یہ لوگ محض ایک تماشا کے طور پر جمع ہو جاتے ہیں
پس اس قسم کے خیال بے ہودہ ہیں۔ جو شخص خشک وہابی بنتا ہے اور آنحضرت صلی اللہ کی عظمت کو دل عليه وسلم
میں جگہ نہیں دیتا ہے وہ بے دین آدمی ہے۔ انبیاء علیہم السلام کا وجود بھی ایک بارش ہوتی ہے وہ اعلیٰ درجہ
کا روشن وجود ہوتا ہے۔ خوبیوں کا مجموعہ ہوتا ہے۔ دنیا کیلئے اس میں برکات ہوتے ہیں۔ اپنے جیسا
سمجھ لینا نا ظلم ظلم ہے۔ اولیاء و انبیاء سے محبت رکھنے سے ایمانی قوت بڑھتی ہے۔
حدیث میں آیا ہے کہ آنحضرت علی یا اللہ نے فرمایا ہے کہ بہشت میں ایک اعلیٰ مقام ہوگا اور اس عليه وسلم

میں میں ہوں گا۔ ایک صحابی جس کو آپ سے بہت ہی محبت تھی وہ یہ سن کر رو پڑا اور کہا کہ حضور مجھے آپ
سے بہت محبت تھی آپ نے فرمایا تو میرے ساتھ ہوگا۔ مشرک بھی سچی محبت آنحضرت صلی اللہ سے
نہیں رکھ سکتا اور ایسا ہی وہابی بھی نہیں کر سکتا۔ یہ مسلمانوں کے آریہ ہیں ان میں روحانیت نہیں ہے خدا
تعالیٰ اور اس کے سچے رسول سے سچی محبت نہیں ہے۔ دوسرا گروہ جنہوں نے مشرکانہ طریق اختیار کئے
ہیں روحانیت ان میں بھی نہیں قبر پرستی کے سوا اور کچھ نہیں۔ پس اصل بات یہ ہے کہ آنحضرت علیه السلام
کا تذکرہ میرے نزدیک جیسا کہ وہابی کہتے ہیں حرام نہیں بلکہ یہ اتباع کی تحریک کیلئے مناسب ہے۔ جو
لوگ مشرکانہ رنگ میں بعض بدعتیں پیدا کرتے ہیں وہ حرام ہیں۔"
الحکم نمبر 11 جلد 7 مؤرخہ 24 مارچ 1903ء صفحہ 5
کسی شخص نے حضرت حجتہ اللہ مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے مجلس مولود کے متعلق بذریعہ
عریضہ استفسار کیا تھا۔ آپ نے اس کے جواب میں جو کرامت نامہ لکھا ہے اس کا درج کرنا خالی از
منفعت نہیں ہوگا ۔ اس لئے ہم اسے ذیل میں درج کرتے ہیں۔ ایڈیٹر
"میرا اس میں یہ مذہب ہے کہ مصالح اعلاء کلمہ اسلام و تذکرہ نبوی کی نیت سے کوئی ایسا جلسہ کیا
جائے کہ جس میں سوانح مقدسہ نبویہ کا ذکر ہو اور نہایت خوبی اور صحت و بلاغت سے اس تقریر کو سنایا
جائے کہ کیونکر آنحضرت علیه السلام تاریکی کے زمانہ میں پیدا ہوئے اور کس طرح پر بے سامانی کی
حالت میں تمام قوموں کے جو رو جفا اُٹھا کر بفضلہ تعالیٰ کامیاب ہو گئے اور کیسی خدا تعالیٰ نے اپنے اس
مقبول بندہ کی وقتاً فوقتاً تائیدیں کیں اور آخر کس طور سے اس دین کو مشارق و مغارب میں پھیلا دیا اور
س تقریر میں ہر ایک محل میں کچھ کچھ نظم بھی ہو اور پُر درد اور موثر بیان ہو اور درمیان میں کثرت درود
شریف کی سامعین کی طرف سے ہو اور کوئی علت اور بدعت درمیان نہ ہو تو ایسا جلسہ صرف جائز ہی نہیں
بلکہ میری نظر میں موجب ثواب عظیم ہے کیونکہ اس میں یہ نیت کی گئی ہے کہ تا سوانحہ مقدسہ نبی کریم
علیه السلام تازہ طور پر لوگوں کو سنائے جائیں اور مشتاقان رسول علی اللہ کی محبت بڑھا دی جائے اور
لوگوں کو عشق رسول کریم علیه السلام کیلئے حرکت دی جائے اور نا واقفوں پر عظمت اس انسان کامل اور مرد
فانی فی اللہ کی کھول دی جائے جس نے دنیا میں تنہا آ کر اور تمام دنیا کو شرک اور غفلت میں گرفتار پا کر
بڑی مردمی سے اپنی جان کو پھیلی پر رکھ کر ہر ایک قوم میں توحید کی صدا بلند کی اور ہر ایک کان میں لا اله

آج 10 میں سے 10 باقی