کیا جماعت جمعہ دو آدمیوں سے ہو سکتی ہے

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہے اور اس میں حکم ہے کہ جب جمعہ کی بانگ دی جائے تو تم دنیا کا ہر ایک کام بند کر دو اور مسجدوں میں
جمع ہو جاؤ اور نماز جمعہ اس کی تمام شرائط کے ساتھ ادا کرو اور جو شخص ایسا نہ کرے گا وہ سخت گنہگار ہے اور
قریب ہے کہ اسلام سے خارج ہو اور جس قدر جمعہ کی نماز اور خطبہ سننے کی قرآن شریف میں تاکید ہے
اس قدر عید کی نماز کی بھی تاکید نہیں ۔ اسی غرض سے قدیم سے اور جب سے کہ اسلام ظاہر ہوا ہے جمعہ کی
تعطیل مسلمانوں میں چلی آئی ہے۔"
الحکم نمبر 3 جلد 7 مؤرخہ 24 جنوری 1903ء صفحہ 5
(۱۷۰) کیا جماعت جمعہ دو آدمیوں سے ہو سکتی ہے
یہ مسئلہ پیش ہوا کہ دو احمدی کسی گاؤں میں ہوں تو وہ بھی جمعہ پڑھ لیا کریں یا نہ؟
مولوی محمد احسن صاحب سے خطاب فرمایا تو انہوں نے عرض کیا کہ دو سے جماعت ہو جاتی ہے
اس لئے جمعہ بھی ہو جاتا ہے۔ آپ نے فرمایا:۔
"ہاں پڑھ لیا کریں۔ فقہاء نے تین آدمی لکھے ہیں اگر کوئی اکیلا ہو تو وہ اپنی بیوی وغیرہ کو پیچھے کھڑا
کر کے تعداد پوری کر سکتا ہے۔"
اخبار بدر نمبر 11 جلد 6 مؤرخہ 14 مارچ 1907 ء صفحه (5)
(۱۷۱) ایک مسجد میں دو جمعے
سوال پیش ہوا کہ بعض مساجد اس قسم کی ہیں کہ وہاں احمدی اور غیر احمدی کو اپنی جماعت اپنے امام
کے ساتھ الگ الگ کرا لینے کا اختیار قانو نا یا باہمی مصالحت سے حاصل ہوتا ہے تو ایسی جگہ جمعہ کے
واسطے کیا کیا جاوے کیونکہ ایک مسجد میں دو جمعے جائز نہیں ہو سکتے ۔ فرمایا:۔
" جو لوگ تم کو کافر کہتے ہیں اور تمہارے پیچھے نماز نہیں پڑھتے وہ تو بہر حال تمہاری اذان اور تمہاری
نماز جمعہ کو اذان اور نماز سمجھتے ہی نہیں اس واسطے وہ تو پڑھ ہی لیں گے اور چونکہ وہ مومن کو کافر کہہ کر
بموجب حدیث خود کافر ہو چکے ہیں اس واسطے تمہارے نزدیک بھی ان کی اذان اور نماز کا عدم وجود
برابر ہے۔ تم اپنی اذان کہو اور اپنے امام کے ساتھ اپنا جمعہ پڑھو۔"
اخبار بدر نمبر 18 جلد 6 مورخہ 102 مئی 1907 ء صفحه (2)

آج 10 میں سے 10 باقی