قربانی کا گوشت غیر مسلم کو دینا
فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ہوتے ہیں خواہ مخواہ حجت کرنا یا تساہل کرنا جائز نہیں ۔ "
اخبار بدر نمبر 3 جلد 7 مورخہ 23 جنوری 1908 ء صفحه (2)
(۱۷۷) گوشت قربانی غیر مسلم کو دینا
میاں اسماعیل صاحب ساکن ترگڑی کا ایک تحریری سوال حضرت صاحب کی خدمت میں پیش
ہوا کہ قربانی کا گوشت غیر مسلم کو دینا جائز ہے یا نہیں؟ حضرت نے فرمایا:۔
" صدقہ کے واسطے مسلم یا غیر مسلم کی قید ضروری نہیں ۔ کا فر محتاج مسکین کو بھی صدقہ دیا جا سکتا
ہے۔ ایسا ہی دعوت کے واسطے بھی جائز ہے کہ تالیف قلوب کے واسطے غیر مسلم کی دعوت کی جاوے۔"
(اخبار بدر نمبر 1 جلد 6 مؤرخہ 10 جنوری 1907ء صفحہ (18)
(۱۷۸) غیروں کے ساتھ مل کر قربانی
ایک شخص نے سوال پیش کیا کہ کیا ہم غیر احمدیوں کے ساتھ مل کر یعنی تھوڑے تھوڑے روپے ڈال
کر کوئی جانور مثلاً گائے ذبح کریں تو جائز ہے؟ فرمایا:۔
" ایسی کیا ضرورت پڑ گئی ہے کہ تم غیروں کے ساتھ شامل ہوتے ہوا گر تم پر قربانی فرض ہے تو بکرا
ذبح کر سکتے ہو اور اگر اتنی بھی توفیق نہیں تو پھر تم پر قربانی فرض ہی نہیں ۔ وہ غیر جو تم کو اپنے سے نکالتے
ہیں اور کافر قرار دیتے ہیں وہ تو پسند نہیں کرتے کہ تمہارے ساتھ شامل ہوں تو تمہیں کیا ضرورت ہے کہ
ان کے ساتھ شامل ہو۔ خدا پر توکل کرو۔"
اخبار بدر نمبر 7 جلد 6 مورخه 14 فروری 1907 ء صفحه (8)
(۱۷۹) حلت خرگوش
خرگوش کی حلت حرمت پر سوال کیا گیا۔ فرمایا:۔
خرگوش، اس کی حرمت خدا نے بیان نہیں کی اور نہ احادیث میں اس کا ذکر ہے۔"
الحکم نمبر 41 جلد 6 مورخہ 17 نومبر 1902ء صفحه (3)
(۱۸۰) وجودیوں کا ذبیحہ حلال ہے
ایک شخص نے سوال کیا کہ ہمارے شہر میں وجودی فرقہ کے لوگ کثرت سے ہیں اور ذبیحہ وغیرہ
ان کے ہاتھ سے ہوتا ہے۔ کیا اس کا کھانا حلال ہے یا نہیں۔ فرمایا کہ:۔
بہت تجسس کرنا جائز نہیں ہے۔ موٹے طور پر جو انسان مشرک یا فاسق ہو اس سے پر ہیز کرو۔
عام طور پر اس طرح تجسس کرنے سے بہت سی مشکلات در پیش آتی ہیں۔ جو ذبیحہ اللہ کا نام لے کر کیا
جاوے اور اس میں اسلام کے آداب مد نظر ہوں وہ خواہ کسی کا ہو جائز ہے۔"
اس کے بعد فرمایا کہ:۔
" طبعاً یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ وجودی پیدا کہاں سے ہوئے۔ قرآن شریف اور اسلام میں تو ان کا
پتہ نہیں ملتا۔ مگر غور سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کو صرف دھوکا لگا ہوا ہے جو راستباز ا کا برگزرے ہیں وہ
اصل میں فنا نظری کے قائل تھے اس کے یہ معنی ہیں کہ انسان ہر ایک فعل اور حرکت اور سکون میں توجہ اللہ
کی طرف رکھے اور اس قدر فانی اس میں ہو کہ گویا اور کسی شے کی قدرت اور حرکت بذاتہ اسے نظر نہ
آوے ہر ایک شے کو فانی جان لے اور اس قدر تصرف الہی کے اور کچھ نہیں ہو رہا۔ اسی مسئلہ میں غلطی
واقعہ ہو کر آخر فنا وجودی تک نوبت آ گئی اور یہ کہنے لگے کہ سوائے خدا کے اور کوئی شے نہیں ہے اپنے
آپ کو بھی خدا ماننے لگے۔ اس خیال سے یہ مذہب پھیلا ہے کہ فنا نظری کے شوق میں اولیاء اللہ سے
کچھ ایسے کلمات نکلے ہیں کہ جن کی الٹی تاویل کر کے یہ وجودی فرقہ بن گیا ہے۔ فنا نظری تک انسان کا
حق ہے کہ محبوب میں اور اپنے آپ میں کوئی جدائی نہ سمجھے اور من تو شدم تو من شدی ، من تن شدم تو
جاں شدی، تاکس نہ گوید بعد ازیں ، من دیگرم تو دیگری کا مصداق ہو۔ کیونکہ محب اور محبوب کا علاقہ
فنانظری کا تقاضا کرتا ہے اور ہر ایک سالک کی راہ میں ہے کہ محبوب کے وجود کو اپنا وجود جانتا ہے لیکن فنا اور ہر یکسال راہ میں ہےکہ جو کے وجود کا نا جو جانتا ہے فا
وجودی ایک من گھڑت بات ہے۔ جسے ذوق شوق محبت صدق اور وفا اور اعمال صالحہ سے کوئی تعلق نہیں
ہے۔ فنا نظری کی مثال وہی ہے جو ماں اور بچے کی ہے کہ اگر کوئی بچے کو مکی مارے تو درد ماں کو ہوتا ہے۔
سخت تعلق جو محبت کا ہے یہ اس سے بھی دردناک ہے اور یہ ایک سچی اور حقیقی محبت ہوتی ہے۔ لیکن
وجودی کا مدعا جھوٹا ہے یہ وہ کرے جو خدا پر محیط ہو۔ وجودی چونکہ ترک ادب کا طریق اختیار کرتا ہے
اس لئے طاعت محبت ، عبادت الہی سے محروم رہتا ہے۔"
الحکم نمبر 26,25 جلد 8 مورخہ 31 جولائی و 10 را گست 1904ء صفحہ (11)
اخبار بدر نمبر 27 جلد 3 مورخہ 16 جولائی 1904 ء صفحہ 4