متوفی کا حج دوسرے آدمی کے ذریعہ سے

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کیونکہ حج کے اعمال بعد میں آتے ہیں مگر آج کل عبادات کی اصل غرض اور مقصد کو ہرگز مد نظر نہیں رکھا
جاتا بلکہ عبادات کو رسوم کے رنگ میں ادا کیا جاتا ہے اور وہ نری رسمیں ہی رہ گئی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ
لوگوں میں حاجیوں کے متعلق بدظنیاں پیدا ہوئی ہوئی ہیں ۔ کہتے ہیں ایک اندھی عورت بیٹھی تھی کوئی
شخص آیا اور اس کی چادر چھین کر لے گیا وہ عورت چلائی کہ بچہ ! حاجیا ! میری چادر دے جا۔ اس نے
اس سے پوچھا کہ مائی تو یہ تو بتا کہ یہ کیونکر تجھے معلوم ہوا کہ میں حاجی ہوں۔ اس نے کہا تجربہ سے معلوم
ہوا ہے کہ ایسے کام حاجی ہی کرتے ہیں ۔ پس اگر ایسی ہی حالت ہو تو پھر ایسے حج سے کیا فائدہ؟ حج میں
قبولیت ہو کیونکر جب کہ گردن پر بہت سے حقوق العباد ہوتے ہیں ان کو تو ادا کرنا چاہئیے ۔ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا فلاح نہیں ہوتی جب تک نفس کو پاک نہ کرے اور نفس تب ہی پاک
ہوتا ہے جب اللہ تعالیٰ کے احکام کی عزت اور ادب کرے اور ان راہوں سے بچے جو دوسرے کے
آزار اور دکھ کا موجب ہوتی ہیں ۔ "
الحکم نمبر 33 جلد 9 مورخہ 24 ستمبر 1905ء صفحه (9)
(۱۸۴) متوفی کا حج دوسرے آدمی کے ذریعہ سے
خوشاب سے ایک مرحوم احمدی کے ورثاء نے حضرت کی خدمت میں خط لکھا کہ مرحوم کا ارادہ پختہ
حج پر جانے کا تھا مگر موت نے مہلت نہ دی۔ کیا جائز ہے کہ اب اس کی طرف سے کوئی آدمی خرچ دے
کر بھیج دیا جاوے۔ فرمایا:۔
" جائز ہے اس سے متوفی کو ثواب حج کا حاصل ہو جائے گا ۔"
فرمایا:۔
اخبار بدر نمبر 18 جلد 6 مورخہ 102 مئی 1907 ء صفحه (2)
(۱۸۵) زکوۃ کیا ہے؟
" زکوة کیا ہے؟ يُؤْخَذُ مِنَ الْأَمَرَاءِ وَيُرَدُّ إِلَى الْفُقَرَاءِ امراء سے لے کر فقراء کو دی جاتی ہے۔
اس میں اعلیٰ درجہ کی ہمدردی سکھائی گئی تھی۔ اس طرح سے باہم گرم سرد ملنے سے مسلمان سنبھل جاتے

آج 10 میں سے 10 باقی