بیمار اور مسافر روزہ نہ رکھے
فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
" قرآن کریم سے تو یہی معلوم ہوتا کہ فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِنْ
أيام أخر یعنی مریض اور مسافر روزہ نہ رکھے، اس میں امر ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ نے نہیں فرمایا کہ جس کا
اختیار ہو رکھ لے جس کا اختیار ہو نہ رکھے۔ میرے خیال میں مسافر کو روزہ نہیں رکھنا چاہئے اور چونکہ
اخر کا پھر بھی لحاظ رکھنا چاہئے۔
عام طور پر اکثر لوگ رکھ لیتے ہیں اس لئے اگر کوئی تعامل سمجھ کر رکھ لے تو کوئی حرج نہیں مگر عِدَّةٌ مِنْ أَيَّامٍ
سفر میں تکالیف اُٹھا کر جو انسان روزہ رکھتا ہے تو گویا
اپنے زور بازو سے اللہ تعالیٰ کو راضی کرنا چاہتا ہے، اس کی اطاعت امر سے خوش نہیں کرنا چاہتا یہ غلطی
ہے اللہ تعالیٰ کی اطاعت امر اور نہی میں سچا ایمان ہے۔"
الحکم نمبر 4 جلد 3 مورخہ 31 جنوری 1899 ء صفحہ (7)
(۱۹۷) بیمار اور مسافر روزہ نہ رکھے
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ:۔
" جو شخص مریض اور مسافر ہونے کی حالت میں ماہ صیام میں روزہ رکھتا ہے۔ وہ خدا تعالیٰ کے
صریح حکم کی نافرمانی کرتا ہے خدا تعالیٰ نے صاف فرما دیا ہے کہ مریض اور مسافر روزہ نہ رکھے۔ مرض
سے صحت پائے اور سفر کے ختم ہونے کے بعد روزے رکھے ۔ خدا کے اس حکم پر عمل کرنا چاہئے ۔ کیونکہ
نجات فضل سے ہے نہ کہ اپنے اعمال کا زور دکھا کر کوئی نجات حاصل کر سکتا ہے۔ خدا تعالیٰ نے یہ نہیں
فرمایا کہ مرض تھوڑی ہو یا بہت اور سفر چھوٹا ہو یا لمبا ہو۔ بلکہ حکم عام ہے اور اس پر عمل کرنا چاہئے ۔
مریض اور مسافر اگر روزہ رکھیں گے تو ان پر حکم عدولی کا فتوی لازم آئے گا ۔ "
اخبار بدر نمبر 42 جلد 6 مؤرخہ 17 اکتوبر 1907ء صفحه (7)
(۱۹۸) روزه و خدمت والدین
فرمایا:۔
" حدیث شریف میں آیا ہے کہ دو آدمی بڑے بد قسمت ہیں۔ ایک وہ جس نے رمضان پایا اور
رمضان گزر گیا پر اس کے گناہ نہ بخشے گئے اور دوسرا وہ جس نے والدین کو پایا اور والدین گزر گئے اور اس
کے گناہ بخشے نہ گئے ۔ والدین کے سار ۔ والدین کے سایہ میں جب بچہ ہوتا ہے تو اس کے تمام ہم و غم والدین اُٹھاتے ہیں م
جب انسان خود دنیوی امور میں پڑتا ہے تب انسان کو والدین کی قدر معلوم ہوتی ہے۔ خدا تعالیٰ نے
قرآن شریف میں والدہ کو مقدم رکھا ہے کیونکہ والدہ بچہ کے واسطے بہت دکھ اُٹھاتی ہے کیسی ہی متعدی
بیماری بچہ کو ہو چیچک ہو، ہیضہ ہو ، طاعون ہو ماں اس کو چھوڑ نہیں سکتی ۔ ہماری لڑکی کو ایک دفعہ ہیضہ ہو گیا۔
تھا ہمارے گھر سے اس کی تمام قے وغیرہ اپنے ہاتھ پر لیتی تھیں۔ ماں سب تکالیف میں بچہ کے شریک
ہوتی ہے، ی طبیعی محبت ہے جس کے ساتھ کوئی دوسری محبت مقابلہ نہیں کر سکتی ۔ "
اخبار بدر نمبر 9 جلد 1 مؤرخہ یکم جون 1905 ء صفحہ (2)
ایک شخص نے سوال کیا کہ یا حضرت والدین کی خدمت اور ان کی فرمانبرداری اللہ نے انسان پر
فرض کی ہے۔ مگر میرے والدین حضور کے سلسلہ بیعت میں داخل ہونے کی وجہ سے مجھ سے سخت بیزار
ہیں اور میری شکل تک دیکھنا پسند نہیں کرتے چنانچہ جب میں حضور کی بیعت کے واسطے آنے کو تھا تو
انہوں نے مجھے کہا کہ ہم سے خط و کتابت بھی نہ کرنا اور اب ہم تمہاری شکل کبھی دیکھنا پسند نہیں کرتے۔
اب میں اس فرض الہی کی تعمیل سے کس طرح سبکدوش ہو سکتا ہوں ۔ فرمایا کہ:۔
" قرآن شریف جہاں والدین کی فرمانبرداری اور خدمت گزاری کا حکم دیتا ہے وہاں یہ بھی فرماتا
ہے کہ رَبُّكُمْ اَعْلَمُ بِمَا فِي نُفُوسِكُمْ إِنْ تَكُونُوا صَالِحِيْنَ فَإِنَّهُ كَانَ لِلأَوَّابِينَ غَفُورًا بَنِي
اسرائیل رکوع ۳) اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے۔ اگر تم صالح ہو تو وہ اپنی
طرف جھکنے والوں کے واسطے غفور ہے۔ صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کو بھی بعض ایسے مشکلات آگئے
تھے کہ دینی مجبوریوں کی وجہ سے ان کی ان کے والدین سے نزاع ہو گئی تھی۔ بہر حال تم اپنی طرف سے
ان کی خیریت اور خبر گیری کے واسطے ہر وقت تیار رہو جب کوئی موقع ملے اسے ہاتھ سے نہ دو تمہاری
نیت کا ثواب تم کو مل رہے گا۔ اگر محض دین کی وجہ سے اللہ کی رضا کو مقدم کرنے کے واسطے والدین سے
الگ ہونا پڑا ہے تو یہ ایک مجبوری ہے۔ اصلاح کو مد نظر رکھو اور نیت کی صحت کا لحاظ رکھو اور ان کے حق
میں دعا کرتے رہو۔ یہ معاملہ کوئی آج نیا نہیں پیش آیا حضرت ابراہیم علیہ السلام کو بھی ایسا ہی واقعہ پیش
آیا تھا۔ بہر حال خدا کا حق مقدم ہے۔ پس خدا کو مقدم کرو اور اپنی طرف سے والدین کے حقوق ادا