مہر کا بخشوانا
فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
جاوے اور اس کی حیثیت اور رواج وغیرہ کو مد نظر رکھ کر پھر فیصلہ کیا جاوے کیونکہ بدنیتی کی اتباع نہ
شریعت کرتی ہے اور نہ قانون ۔ "
اخبار بدر نمبر 16 جلد 2 مؤرخہ 8 مئی 1903ء صفحه (123)
مہر کا بخشوانا
سوال:۔ میری بیوی فوت ہوگئی ہے۔ میں نے مہر نہ اس کو دیا نہ بخشوا یا ۔ اب کیا کروں؟
جواب:۔ " مہر اس کا ترکہ ہے اور آپ کے نام قرض ہے۔ آپ کو ادا کرنا چاہئے۔ اور اس کی یہ
صورت ہے کہ اس کو شرعی حصص کے مطابق اس کے دوسرے مال کے ساتھ تقسیم کیا جاوے جس میں
ایک حصہ خاوند کا بھی ہے۔ دوسری صورت یہ ہے کہ اس کے نام پر صدقہ دیا جاوے۔"
اخبار بدر نمبر 4 جلد 2 مؤرخہ 26 جنوری 1906 صفحه 6
سودی روپیہ سے زیور بنوانا
سوال:۔ ایک عورت تنگ کرتی ہے کہ سودی روپیہ لے کر زیور بنادو اور اس کا خاوند غریب ہے؟
جواب:۔" وہ عورت بڑی نالائق ہے جو خاوند کو زیور کیلئے تنگ کرتی ہے اور کہتی ہے کہ سود لے کر
بنادے۔ پیغمبر خدا علیه السلام کو ایک دفعہ ایسا واقعہ پیش آیا اور آپ کی ازواج نے آپ سے بعض دنیوی
خواہشات کی تکمیل کا اظہار کیا تو خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ اگر ان کو یہ فقیرانہ زندگی منظور نہیں ہے تو تو ان کو
کہہ دے کہ آؤ تم کو الگ کر دوں ۔ انہوں نے فقیرانہ زندگی اختیار کی آخر نتیجہ یہ ہوا کہ وہی بادشاہ
ہو گئیں ۔ وہ صرف خدا کی آزمائش تھی ۔ "
سوال: ایک عورت اپنا مہر نہیں بخشتی ۔
جواب:۔ " یہ عورت کا حق ہے اسے دینا چاہئے ۔ اوّل تو نکاح کے وقت ہی ادا کرے ورنہ بعد
ازاں ادا کر دینا چاہئے۔ پنجاب اور ہندوستان میں یہ شرافت ہے کہ موت کے وقت یا اس سے پیشتر اپنا
مهر
ر بخش دیتی ہیں، یہ صرف رواج ہے جو مروت پر دلالت کرتا ہے۔"
سوال :۔ اور جن عورتوں کا مہر مچھر کی دومن چربی ہو وہ کیسے ادا کیا جاوے؟