شادی میں آتش بازی و تماشا

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کیا جاتا ہے یا کوئی اپنی شیخی اور تعلی کا اظہار مقصود ہے۔ دیکھا گیا ہے کہ بعض چپ چاپ شادیوں میں
نقصان پیدا ہوئے ہیں یعنی جب مقدمات ہوئے ہیں تو اس قسم کے سوالات اُٹھائے گئے ہیں۔ غرض
ان خرابیوں کے روکنے کیلئے اور شہادت کیلئے اعلان بالدف جائز ہے۔ اور اس صورت میں باجا بجانا منع
نہیں ہے بلکہ نسبتوں کی تقریب پر جو شکر وغیرہ بانٹتے ہیں دراصل یہ بھی اس غرض کیلئے ہوتی ہے کہ
دوسرے لوگوں کو خبر ہو جاوے اور پیچھے کوئی خرابی پیدا نہ ہو۔ مگر اب یہ اصل مطلب مفقود ہو کر اس کی جگہ
صرف رسم نے لے لی ہے اور اس میں بھی بہت سی باتیں اور پیدا کی گئی ہیں ۔ پس ان کو رسوم نہ قرار دیا۔
جاوے بلکہ یہ رشتہ ناطہ کو جائز کرنے کیلئے ضروری امور ہیں۔ یاد رکھو جن امور سے مخلوق کو فائدہ پہنچتا
ہے شرع اس پر ہرگز زد نہیں کرتی ۔ کیونکہ شرع کی خود یہ غرض ہے کہ مخلوق کو فائدہ پہنچے۔
اور باجا بجانا بھی اسی صورت میں جائز ہے جب کہ یہ غرض ہو کہ اس نکاح کا عام اعلان ہو جاوے
اور نسب محفوظ رہے کیونکہ اگر نسب محفوظ نہ رہے تو زنا کا اندیشہ ہوتا ہے جس پر خدا نے بہت ناراضی ظاہر
کی ہے۔ یہاں تک کہ زنا کے مرتکب کو سنگسار کرنے کا حکم دیا ہے اس لئے اعلان کا انتظام ضروری کے
ہے۔ البتہ ریا کاری فسق ، فجور کیلئے یا صلاح و تقوی کے خلاف کوئی منشا ہو تو منع ہے۔
شریعت کا مدار نرمی پر ہے تختی پر نہیں ہے ۔ لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا۔ باجہ کے متعلق
حرمت کا کوئی نشان بجز اس کے کہ وہ صلاح و تقویٰ کے خلاف اور ریا کاری اور فسق و فجور کیلئے ہے پایا
نہیں جاتا اور پھر اعلان بالدف کو فقہاء نے جائز رکھا ہے اور اصل اشیاء حلت ہے اس لئے شادی میں
اعلان کیلئے جائز ہے۔"
فرمایا:۔
الحکم نمبر 37 جلد 6 مورخہ 17 اکتوبر 1902ء صفحہ 8,7)
(۲۳۴) شادی میں آتش بازی و تماشا و با جا
"آتش بازی اور تماشا وغیرہ یہ بالکل منع ہیں کیونکہ اس سے مخلوق کو کوئی فائدہ بجز نقصان کے نہیں
ہے۔"
الحکم نمبر 37 جلد 6 مورخہ 17 اکتوبر 1902ء صفحہ 8

مکرر آتش بازی کے متعلق فرمایا کہ:۔
" اس میں ایک جزو گندھک کا بھی ہوتا ہے اور گندھک وبائی ہو ا صاف کرتی ہے۔ چنانچہ آج کل
طاعون کے ایام میں مثلاً انار بہت جلد ہوا کو صاف کرتا ہے۔ اگر کوئی شخص صحیح نیست اصلاح ہوا کے
واسطے ایسی آتش بازی جس سے کوئی خطرہ نقصان کا نہ ہو چلا وے تو ہم اس کو جائز سمجھتے ہیں ۔ مگر یہ شرط یہ
اصلاح نیت کے ساتھ ہو کیونکہ تمام نتائج نیت پر مترتب ہوتے ہیں ۔ حدیث میں آیا ہے کہ صحابی نے
گھر بنوایا اور آپ کو مجبور کیا کہ آپ اس میں قدم ڈالیں ۔ آپ نے اس مکان کو دیکھا۔ اس کے ایک
طرف کھڑکی تھی ۔ آپ نے دریافت کیا یہ کس لئے بنائی ہے؟ اس نے عرض کیا کہ ٹھنڈی ہوا کے آنے
کے واسطے ۔ آپ نے فرمایا کہ اگر تو اذان سننے کے واسطے اس کی نیت رکھتا تو ہوا تو آہی جاتی اور تیری
نیت کا ثواب بھی تجھے مل جاتا ۔ "
فرمایا:۔
الحکم نمبر 15 جلد 7 مؤرخہ 24 را پریل 1903 ء صفحہ (10)
"ہمارے دین میں دین کی بنا یسر پر ہے، عسر پر نہیں ۔ اور پھر إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ ضروری
چیز ہے۔ باجوں کا وجود آنحضرت علی یا اللہ کے زمانہ میں نہ تھا۔ اعلاج نکاح جس میں فسق و فجور نہ ہو عليه وسلم
جائز ہے بلکہ بعض صورتوں میں ضروری شے ہے کیونکہ اکثر دفعہ نکاحوں کے متعلق مقدمات تک نوبت
پہنچتی ہے اور پھر وراثت پر اثر پڑتا ہے۔ اس لئے اعلان کرنا ضروری ہے۔ مگر اس میں کوئی ایسا امر نہ ہو
جو فسق و فجور کا موجب ہو۔ رنڈی کا تماشا، آتش بازی فسق و فجور اور اسراف ہے۔ یہ جائز نہیں ۔ "
باجے کے ساتھ اعلان پر پوچھا گیا کہ جب برات لڑکے والوں کے گھر سے چلتی ہے کیا اسی وقت
سے باجا بجتا جاوے یا نکاح کے بعد؟ فرمایا:۔
ایسے سوالات اور جزی در جزی نکالنا بے فائدہ ہے۔ اپنی نیت کو دیکھو کہ کیا ہے۔ اگر اپنی شان و
شوکت دکھانا مقصود ہے تو فضول ہے اور اگر یہ غرض ہے کہ نکاح کا صرف اعلان ہو تو اگر گھر سے بھی باجا
بجتا جاوے تو کچھ حرج نہیں ہے۔ اسلامی جنگوں میں بھی تو باجا بجتا ہے وہ بھی ایک اعلان ہی ہوتا ہے۔"
الحکم نمبر 15 جلد 7 مؤرخہ 24 را پریل 1903ءصفحہ 1903ء صفحہ (10)

آج 10 میں سے 10 باقی