شادی میں لڑکیوں کا گانا

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

(۲۳۵) شادی میں لڑکیوں کا گانا
سوال کیا گیا کہ لڑکی یا لڑکے والوں کے ہاں جو جوان عورتیں مل کر گھر میں گاتی ہیں وہ کیسا ہے؟
" اصل یہ ہے کہ یہ بھی اسی طرح پر ہے ۔ اگر گیت گندے اور ناپاک نہ ہوں تو کوئی حرج نہیں
ہے۔ رسول اللہ علیم اللہ جب مدینہ میں تشریف لے گئے تو لڑکیوں نے مل کر آپ کی تعریف میں گیت
گائے تھے۔
مسجد میں ایک صحابی نے خوش الحانی سے شعر پڑھے تو حضرت عمرؓ نے ان کو منع کیا۔ اس نے کہا کہ
میں نے رسول اللہ علیہ السلام کے سامنے پڑھے ہیں تو آپ نے منع نہیں کیا۔ بلکہ آپ نے ایک بار اس
کے شعر سنے تو آپ نے اس کیلئے رحمتہ اللہ فرمایا۔ اور جس کو آپ یہ فرمایا کرتے تھے وہ شہید ہو جایا کرتا
تھا۔ غرض اس طرح پر اگر وہ فسق و فجور کے گیت نہ ہوں تو منع نہیں ۔ مگر مردوں کو نہیں چاہئے کہ عورتوں
کی ایسی مجلسوں میں بیٹھیں ۔ یہ یاد رکھو کہ جہاں ذرا بھی مظنه فسق و فجور کا ہو وہ منع ہے۔
بز هد و ورع کوش وصدق و صفــــــا
ولیکن میفزائی برمصطفی
یہ ایسی باتیں ہیں کہ انسان ان میں خود فتوی لے سکتا ہے۔ جو امر تقویٰ اور خدا کی رضا کے خلاف
ہے، مخلوق کو اس سے کوئی فائدہ نہیں ہے، وہ منع ہے۔ اور پھر جو اسراف کرتا ہے وہ سخت گناہ کرتا ہے۔
اگر ریا کاری کرتا ہے تو گناہ ہے۔ غرض کوئی ایسا امر جس میں اسراف، ریاء، فسق، ایذائے خلق کا شائبہ
ہو وہ منع ہے اور جو ان سے صاف ہو وہ منع نہیں ، گناہ نہیں ۔ کیونکہ اصل اشیا کی حلت ہے۔"
الحکم نمبر 37 جلد 6 مؤرخہ 17 اکتوبر 1902ء صفحه (8)
(۲۳۶) تعدد ازواج اور عورتوں میں عدل
حضرت حکیم نورالدین صاحب کے ہاں صاحبزادہ پیدا ہونے کی اطلاع حضرت اقدس کو ہوئی تو
آپ نے فرمایا:۔

" مجھے بہت خوشی ہوئی کیونکہ اس سے پیشتر مولوی صاحب کو اولاد کا بہت صدمہ پہنچا ہوا ہے۔ میرا
جی چاہتا ہے کہ اس کا نام عبدالقیوم رکھا جائے۔ میرا تو یہی جی چاہتا ہے کہ میری جماعت کے لوگ
کثرت ازدواج کریں اور کثرت اولاد سے جماعت کو بڑھاویں مگر شرط یہ ہے کہ پہلی بیویوں کے
ساتھ دوسری بیوی کی نسبت زیادہ اچھا سلوک کریں تا کہ اسے تکلیف نہ ہو۔ دوسری بیوی پہلی بیوی کو
اسی لئے ناگوار معلوم ہوتی ہے کہ وہ خیال کرتی ہے کہ میری غور و پرداخت اور حقوق میں کمی کی جاویکی مگر
میری جماعت کو اس طرح نہ کرنا چاہئے ۔ اگر چہ عورتیں اس بات سے ناراض ہوتی ہیں مگر میں تو یہی
تعلیم دوں گا ۔ یہ شرط ساتھ رہے گی کہ پہلی بیوی کی غور و پرداخت اور اس کے حقوق دوسری کی نسبت
زیادہ توجہ اور غور سے ادا ہوں اور دوسری سے اسے زیادہ خوش رکھا جاوے۔ ورنہ ایسا نہ ہو کہ بجائے
ثواب کے عذاب ہو۔ عیسائیوں کو بھی اس امر کی ضرورت پیش آئی ہے۔"
اخبار بد رنمبر 26 جلد 3 مؤرخہ 08 جولائی 1904 ء صفحہ (3)
ایک احمدی صاحب نے حضرت اقدس کی خدمت میں عرض کی کہ تعدد ازواج میں جو عدل کا حکم
ہے، کیا اس سے یہی مراد ہے کہ مرد بحیثیت الرِّجَالُ قَوَّامُونَ عَلَى النِّسَاءِ کے خود ایک حاکم عادل
کی طرح جس بیوی کو سلوک کے قابل پاوے ویسا سلوک اس سے کرے یا کچھ اور معنی ہیں؟ حضرت
اقدس علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ:۔
" محبت کو قطع نظر بالائے طاق رکھ کر عملی طور پر سب بیویوں کو برابر رکھنا چاہئے ۔ مثلاً پارچہ
جات - خرچ خوراک۔ معاشرت حتی کہ مباشرت میں بھی مساوات برتے۔ یہ حقوق اس قسم - کے ہیں کہ
اگر انسان کو پورے طور پر معلوم ہوں تو بجائے بیاہ کے وہ ہمیشہ رنڈوا رہنا پسند کرے۔ خدا تعالیٰ کی
تہدید کے نیچے رہ کر جو شخص زندگی بسر کرتا ہے وہی ان کی بجا آواری کا دم بھر سکتا ہے۔ ایسے لذات کی
نسبت جن سے خدا تعالیٰ کا تازیانہ ہمیشہ سر پر رہے تلخ زندگی بسر کر لینی ہزار ہا درجہ بہتر ہے۔ تعدد
ازواج کی نسبت اگر ہم تعلیم دیتے ہیں تو صرف اس لئے کہ معصیت میں پڑنے سے انسان بچا رہے
اور شریعت نے اسے بطور علاج کے ہی رکھا ہے کہ اگر انسان اپنے نفس کا میلان اور غلبہ شہوات کی
طرف دیکھے اور اس کی نظر بار بار خراب ہوتی ہو تو زنا سے بچنے کیلئے دوسری شادی کرلے لیکن پہلی بیوی

کے حقوق تلف نہ کرے۔ تو رات سے بھی یہی ثابت ہے کہ اس کی دلداری زیادہ کرے کیونکہ جوانی کا
بہت سا حصہ اس نے اس کے ساتھ گزار ہوا ہوتا ہے اور ایک گہرا تعلق خاوند کا اس کے ساتھ ہوتا ہے۔
پہلی بیوی کی رعایت اور دلداری یہاں تک کرنی چاہئے کہ اگر کوئی ضرورت مرد کو ازدواج ثانی کی محسوس
ہو لیکن وہ دیکھتا ہے کہ دوسری بیوی کے کرنے سے اس کی پہلی بیوی کو سخت صدمہ ہوتا ہے اور حد درجہ کی
اس کی دل شکنی ہوتی ہے تو اگر وہ صبر کر سکے اور کسی معصیت میں مبتلا نہ ہوتا ہو اور نہ کسی شرعی ضرورت کا
اس سے خون ہوتا ہو تو ایسی صورت میں اگر ان اپنی ضرورتوں کی قربانی سابقہ بیوی کی دلداری کیلئے کر
دے اور ایک ہی بیوی پر اکتفا کرے تو کوئی حرج نہیں ہے اور اسے مناسب ہے کہ دوسری شادی نہ
کرے۔"
اس قدر ذکر ہوا تھا کہ ایک صاحب نے اُٹھ کر عرض کی کہ البدر اور الحکم اخباروں میں تعدد ازواج
کی نسبت جو کچھ لکھا گیا ہے اس سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے ذمہ دوسرا نکاح حضور نے فرض کر دیا۔
ہے۔ آپ نے فرمایا کہ:۔
" ہمیں جو کچھ خدا تعالیٰ سے معلوم ہوا ہے وہ بلاکسی رعایت کے بیان کرتے ہیں ۔ قرآن شریف
کا منشاء زیادہ بیویوں کی اجازت سے یہ ہے کہ تم کو اپنے نفوس کو تقویٰ پر قائم رکھنے اور دوسرے اغراض
مثل اولا د صالحہ کے حاصل کرنے اور خویش واقارب کی نگہداشت اور ان کے حقوق کی بجا آوری سے
ثواب حاصل ہوا اور اپنی اغراض کے لحاظ سے اختیار دیا گیا ہے کہ ایک دو تین چار عورتوں تک نکاح کر لو
لیکن اگر ان میں عدل نہ کر سکو تو پھر یہ فسق ہوگا اور بجائے ثواب کے عذاب حاصل کرو گے کہ ایک گناہ
سے نفرت کی وجہ سے دوسرے گناہوں پر آمادہ ہوئے ۔ دل دکھانا بڑا گناہ ہے اور لڑکیوں کے تعلقات
بہت نازک ہوتے ہیں جب والدین ان کو اپنے سے جدا اور دوسرے کے حوالہ کرتے ہیں تو خیال کرو
کہ کیا امیدیں ان کے دلوں میں ہوتی ہیں اور جن کا اندازہ انسان عَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ کے حکم
سے ہی کر سکتا ہے۔ اگر انسان کا سلوک اپنی بیوی سے عمدہ ہوا اور اسے ضرورت شرعی پیدا ہو جاوے تو
اس کی بیوی اس کے دوسرے نکاحوں سے ناراض نہیں ہوتی ۔ ہم نے اپنے گھر میں کئی دفعہ دیکھا ہے کہ
وہ ہمارے نکاح والی پیشگوئی کے پورا ہونے کیلئے رو رو کر دعائیں کرتی ہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ

بیویوں کی ناراضگی کا بڑا باعث خاوند کی نفسانیت ہوا کرتی ہے اور اگر ان کو اس بات کا علم ہو کہ ہمارا
ا
خاوند صحیح اغراض اور تقویٰ کے اصول پر دوسری بیوی کرنا چاہتا ہے تو پھر وہ کبھی ناراض نہیں ہوتیں۔ فساد
کی بناء تقویٰ کی خلاف ورزی ہوا کرتی ہے۔
خدا کے قانون کو اس کے منشاء کے برخلاف ہرگز نہ برتنا چاہئے اور نہ اس سے ایسا فائدہ اُٹھانا
چاہئے جس سے وہ صرف نفسانی جذبات کی ایک سپر بن جاوے۔ یاد رکھو کہ ایسا کرنا معصیت ہے خدا
تعالیٰ بار بار فرماتا ہے کہ شہوات کا تم پر غلبہ نہ ہو بلکہ تمہاری غرض ہر ایک امر میں تقویٰ ہو۔ اگر شریعت کو
سپر بنا کر شہوات کی اتباع کیلئے بیویاں کی جاویں گی تو سوائے اس کے اور کیا نتیجہ ہوگا کہ دوسری قو میں
اعتراض کریں کہ مسلمانوں کو بیویاں کرنے کے سوا اور کوئی کام ہی نہیں۔ زنا کا نام ہی گناہ نہیں بلکہ
شہوات کا کھلے طور پر دل میں پڑ جانا گناہ ہے۔ دنیاوی تمتع کا حصہ انسانی زندگی میں بہت ہی کم ہونا
چاہے تا کہ فَلْيَضْحَكُوا قَلِيلاً وَلْيَبْكُوا كَثِيرًا یعنی ہنسو تھوڑا اور رؤو بہت کا مصداق بنو۔ لیکن جس
شخص کی دنیاوی تمتع کثرت سے ہیں اور وہ رات دن بیویوں میں مصروف ہے اس کو رقت اور رونا کب
نصیب ہوگا ۔ اکثر لوگوں کا یہ حال ہے کہ وہ ایک خیال کی تائید اور اتباع میں تمام سامان کرتے ہیں اور
اس طرح سے خدا تعالیٰ کے اصل منشا سے دور جا پڑتے ہیں۔ خدا تعالیٰ نے اگر چہ بعض اشیاء جائز تو کر
دی ہیں مگر اس سے یہ مطلب نہیں ہے کہ عمر ہی اس میں بسر کی جاوے۔ خدا تعالیٰ تو اپنے بندوں کی
صفت میں فرماتا ہے يَبِيتُونَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَقِيَامًا کہ وہ اپنے رب کیلئے تمام تمام رات سجدہ اور
قیام میں گزارتے ہیں۔ اب دیکھو رات دن بیویوں میں غرق رہنے والا خدا کے منشاء کے موافق رات
کیسے عبادت میں کاٹ سکتا ہے۔ وہ بیویاں کیا کرتا ہے گویا خدا کیلئے شریک پیدا کرتا ہے۔ آنحضرت
علیہ السلام کی نو بیویاں تھیں اور باوجود ان کے پھر بھی آپ ساری ساری رات خدا کی عبادت میں
گزارتے تھے۔ ایک رات آپ کی باری عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے پاس تھی کچھ حصہ رات کا گزر
گیا تو عائشہ کی آنکھ کھلی دیکھا کہ آپ موجود نہیں اسے شبہ ہوا کہ شاید آپ کسی اور بیوی کے ہاں گئے
ہوں گے اس نے اُٹھ کر ہر ایک کے گھر میں تلاش کیا مگر آپ نہ ملے آخر دیکھا کہ آپ قبرستان میں
ہیں اور سجدہ میں رورہے ہیں۔ اب دیکھو کہ آپ زندہ اور چاہتی بیوی کو چھوڑ کر مردوں کی جگہ قبرستان

عليه وسلم
میں گئے اور روتے رہے تو کیا آپ کی بیویاں حظ نفس یا اتباع شہوت کی بناء پر ہوسکتی ہیں؟ غرض کہ
خوب یا در رکھو کہ خدا کا اصل منشا یہ ہے کہ تم پر شہوات غالب نہ آویں اور تقویٰ کی تکمیل کیلئے اگر ضرورت
حقہ پیش آوے تو اور بیوی کرلو۔ آنحضرت صلی اللہ کی تمتع دنیاوی کا یہ حال تھا کہ ایک بار حضرت عمر رضی عليه وسلم
اللہ عنہ آپ سے ملنے گئے ایک لڑکا بھیج کر اجازت چاہی آنحضرت یہ ایک کھجور کی چٹائی پر لیٹے
ہوئے تھے۔ جب حضرت عمر اندر آئے تو آپ اُٹھ کر بیٹھ گئے ۔ حضرت عمر نے دیکھا کہ مکان سب
خالی پڑا ہے اور کوئی زینت کا سامان اس میں نہیں ہے ایک کھونٹی پر تلوار لٹک رہی ہے یا وہ چٹائی ہے جس
پر آپ لیٹے ہوئے تھے اور جس کے نشان اسی طرح آپ کی پشت مبارک پر بنے ہوئے تھے۔ حضرت
عمر ان کو دیکھ کر رو پڑے۔ آپ نے پوچھا اے عمر تجھ کو کس چیز نے رلایا؟ عمر نے عرض کی کہ کسری اور
قیصر تو تنعم کے اسباب رکھیں اور آپ جو خدا کے رسول اور دو جہان کے بادشاہ ہیں اس حال میں
رہیں ۔ آنحضرت نے فرمایا اے عمر مجھے دنیا سے کیا غرض میں تو اس مسافر کی طرح گزارہ کرتا ہوں جو
اونٹ پر سوار منزل مقصود کو جاتا ہوریگستان کا راستہ ہو اور گرمی کی سخت شدت کی وجہ سے کوئی درخت دیکھ
کر اس کے سایہ میں ستائے اور جو نہی کہ ذرا پسینہ خشک ہوا ہو وہ پھر چل پڑے۔ جس قدر نبی اور
رسول ہوئے ہیں سب نے دوسرے پہلو (آخرت) کو ہی مد نظر رکھا ہوا تھا۔
پس جاننا چاہے کہ جو شخص شہوات کی اتباع سے زیادہ بیویاں کرتا ہے وہ مغز اسلام سے دور رہتا
ہے۔ ہر ایک دن جو چڑھتا ہے اور رات جو آتی ہے اگر وہ تلخی سے زندگی بسر نہیں کرتا اور رو تا کم یا بالکل
ہی نہیں روتا اور ہنستا زیادہ ہے تو یادر ہے کہ وہ ہلاکت کا نشانہ ہے۔ استیفائے لذات اگر حلال طور پر ہو
تو حرج نہیں ۔ جیسے ایک شخص ٹو پر سوار ہے اور راستہ میں اسے نہاری وغیرہ اس لئے دیتا ہے کہ اس کی
طاقت قائم رہے اور وہ منزل مقصود تک اسے پہنچادے۔ جہاں خدا تعالیٰ نے سب کے حقوق رکھے ہیں
وہاں نفس کا بھی حق رکھا ہے کہ وہ عبادت بجالا سکے۔ لوگوں کے نزدیک چوری زناوغیرہ ہی گناہ ہیں اور
ان کو یہ معلوم نہیں کہ استیفائے لذات میں مشغول ہونا بھی گناہ ہے۔ اگر ایک شخص اپنا اکثر حصہ وقت کا
تو عیش و آرام میں بسر کرتا ہے اور کسی وقت اُٹھ کر چار ٹکریں بھی مار لیتا ہے ( یعنی نماز پڑھ لیتا ہے ) تو
وہ نمرودی زندگی بسر کرتا ہے۔ آنحضرت علی یا اللہ کی ریاضت اور مشقت کو دیکھ کر خدا تعالیٰ نے فرمایا

کہ کیا تو اس محنت میں مر جاوے گا حالانکہ ہم نے تیرے لئے بیویاں بھی حلال کی ہیں۔ یہ خدا تعالیٰ
نے آپ کو ایسے ہی فرمایا ہے جیسے ماں اپنے بچہ کو پڑھنے یا دوسرے کام میں مستغرق دیکھ کر صحت کے
قیام کے لحاظ سے اسے اظ سے اسے کھیلنے کودنے کی اجازت دیتی ہے۔ خدان خدا تعالیٰ کا یہ خطاب اسی غرض سے ہے کہ
آپ تازہ دم ہو کر پھر دین کی خدمت میں مصروف ہوں ۔ اس سے یہ مراد ہرگز نہیں کہ آپ شہوات کی
طرف جھک جاویں۔ نادان معترض ایک پہلو کو تو دیکھتے ہیں اور دوسرے کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔
پادریوں نے اس بات کی طرف کبھی غور نہیں کی کہ آنحضرت صلی اللہ کا حقیقی میلان کس طرف تھا اور عليه السلام
رات دن آپ کسی فکر میں رہتے تھے۔ بہت سے ملا اور عام لوگ ان باریکیوں سے ناواقف ہیں اگر
ان کو کہا جاوے کہ تم شہوات کے تابع ہو تو جواب دیتے ہیں ، کیا ہم حرام کرتے ہیں؟ شریعت نے ہمیں
اجازت دی ہے تو ہم کرتے ہیں۔ ان کو اس بات کا علم نہیں کہ بے محل استعمال سے حلال بھی حرام ہو
جاتا ہے مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ سے ظاہر ہے کہ انسان صرف عبادت کیلئے پیدا
کیا گیا ہے۔ پس اس مقصد کو پورا کرنے کیلئے جس قدر ا سے درکار ہے اگر اس سے زیادہ لیتا ہے تو گو وہ
شے حلال ہی ہو مگر فضول ہونے کی وجہ سے اس کیلئے حرام ہو جاتی ہے۔ جو انسان رات دن نفسانی
لذات میں مصروف ہے وہ عبادت کا کیا حق ادا کر سکتا ہے مومن کیلئے ضروری ہے کہ وہ ایک تلخ زندگی
بسر کرے لیکن عیش و عشرت میں بسر کرنے سے تو وہ اس زندگی کا عشر عشیر بھی حاصل نہیں کر سکتا۔ ہمارے
کلام کا مقصد یہ ہے کہ دونوں پہلوؤں کا لحاظ رکھا جاوے۔ یہ نہیں کہ صرف لذات کے پہلو پر زور دیا۔
جاوے اور تقویٰ کو بالکل ترک کر دیا جاوے۔ اسلام نے جن کاموں اور باتوں کو مباح کہا ہے اس سے
یہ غرض ہرگز نہیں ہے کہ رات دن اس میں مستغرق رہے۔ صرف یہ ہے کہ بقدر ضرورت وقت پر ان
سے فائدہ اُٹھایا جاوے۔"
اس مقام پر پھر وہی صاحب بولے کہ اس سے تو یہ نتیجہ نکلا کہ تعدد ازواج بطور دوا کے ہے نہ بطور
غذا کے حضور نے فرمایا:۔
"ہاں۔"
اس پر انہوں نے عرض کی کہ ان اخبار والوں نے تو لکھا ہے کہ احمدی جماعت کو بڑھانے کیلئے

زیادہ بیویاں کرو۔ حضور نے فرمایا کہ:۔
" ایک حدیث میں یہ ہے کہ کثرت ازدواج سے اولاد بڑھاؤ تا کہ اُمت زیادہ ہو۔ اصل بات یہ
ہے کہ إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ انسان کے ہر عمل کا مدار اس کی نیت پر ہے۔ کسی کے دل کو چیر کر ہم
دیکھ نہیں سکتے ۔ اگر کسی کی یہ نیت نہیں ہے کہ زیادہ بیویاں کر کے عورتوں کی لذات میں فنا ہو بلکہ یہ ہے
کہ اس سے خادم دین پیدا ہوں تو کیا حرج ہے۔ لیکن یہ امر بھی مشروط بشرائط بالا ہے مثلاً ایک شخص کی
چار بیویاں ہوں اور ہر سال ہر ایک سے ایک ایک اولا د ہو تو چار سال میں سولہ بچے ہوں گے۔ مگر بات
یہ ہے کہ لوگ دوسرے پہلو کو ترک کر دیتے ہیں اور یہ چاہتے ہیں کہ صرف ایک پہلو پر ہی زور دیا۔
جاوے حالانکہ ہمارا یہ منصب ہرگز نہیں ہے۔ قرآن شریف میں متفرق طور پر تقویٰ کا ذکر آیا ہے لیکن
جہاں کہیں بیویوں کا ذکر ہے وہاں ضرور ہی تقویٰ کا بھی ذکر ہے۔ ادائیگی حقوق ایک بڑی ضروری شے
ہے اس لئے عدل کی تاکید ہے۔ اگر ایک شخص دیکھتا ہے کہ وہ حقوق کو ادا نہیں کر سکتا یا اس کی رجولیت
کے قومی کمزور ہیں یا خطرہ ہو کہ کسی بیماری میں مبتلا ہو جائے تو اسے چاہئے کہ دیدہ و دانستہ اپنے آپ کو
عذاب میں نہ ڈالے۔ تقویٰ یعنی شرعی ضرورت جو اپنے محل پر ہوا اگر موجود ہو تو پہلی بیوی خود تجویز کرتی
ہے کہ خاوند اور نکاح کرلے ۔ آخری نصیحت ہماری یہی ہے کہ اسلام کو اپنی عیاشیوں کیلئے سپر نہ بناؤ کہ
آج ایک حسین عورت نظر آئی تو اسے کر لیا کل اور نظر آئی تو اسے کر لیا۔ یہ تو گویا خدا کی گدی پر عورتوں کو
بٹھانا اور اسے بھلا دینا ہوا۔ دین تو چاہتا ہے کہ کوئی زخم دل پر ایسار ہے جس سے ہر وقت خدا تعالیٰ یاد
آوے ورنہ سلب ایمان کا خطرہ ہے۔ اگر صحابہ کرام عورتیں کرنے والے اور انہیں میں مصروف رہنے
والے ہوتے تو اپنے سرجنگوں میں کیوں کٹواتے حالانکہ ان کا یہ حال تھا کہ ایک کی انگلی کٹ گئی تو اسے
مخاطب ہو کے کہا کہ تو ایک انگلی ہی ہے اگر کٹ گئی تو کیا ہوا۔ مگر جو شب و روز عیش و عشرت میں مستغفرق
ہے وہ کب ایسا دل لا سکتا ہے۔ آنحضرت نمازوں میں اس قدر روتے اور قیام کرتے کہ آپ کے
پر ورم ہو جاتا۔ صحابہؓ نے عرض کی کہ خدا نے آپ کے تمام گناہ بخش دیئے ہیں پھر اس قدر مشقت
پاؤں
اور رونے کی کیا وجہ ہے؟ فرمایا کیا میں خدا کا شکر گزار بندہ نہ ہوں ۔ "
اخبار بدر نمبر 26 جلد 3 مؤرخہ 08 جولائی 1904ء صفحہ 3,2)

ایک شخص نے یوں اعتراض کیا کہ اسلام میں جو چار بیویاں رکھنے کا حکم ہے یہ بہت خراب ہے اور
ساری بداخلاقیوں کا سر چشمہ ہے۔ حضرت اقدس نے فرمایا کہ:۔
" چار بیویاں رکھنے کا حکم تو نہیں دیا بلکہ اجازت دی ہے کہ چار تک رکھ سکتا ہے۔ اس سے یہ تو لازم
نہیں آتا کہ چار ہی کو گلے کا ڈھول بنالے۔ قرآن کا منشا تو یہ ہے کہ چونکہ انسانی ضروریات مختلف ہوتی
ہیں اس واسطے ایک سے لے کر چار تک کی اجازت دے دی ہے۔ ایسے لوگ جو ایک اعتراض کو اپنی
طرف سے پیش کرتے ہیں اور پھر وہ خود اسلام کا دعوی بھی کرتے ہیں، میں نہیں جانتا کہ ان کا ایمان
کیسے قائم رہ جاتا ہے۔ وہ تو اسلام کے معترض ہیں۔ یہ نہیں دیکھتے کہ ایک مقنن کو قانون بنانے کے
وقت کن کن باتوں کا لحاظ ہوتا ہے۔ بھلا اگر کسی شخص کی ایک بیوی ہے اسے جزام ہو گیا ہے یا آتشک
میں مبتلا ہے یا اندھی ہوگئی ہے یا اس قابل ہی نہیں کہ اولاد اس سے حاصل ہو سکے وغیرہ وغیرہ عوارض
میں مبتلا ہو جاوے تو اس حالت میں اب اس خاوند کو کیا کرنا چاہئے ۔ کیا اسی بیوی پر قناعت کرے۔ کرنا
ایسی مشکلات کے وقت وہ کیا تدبیر پیش کرتے ہیں۔ یا بھلا اگر وہ کسی قسم کی بدمعاشی زنا وغیرہ میں مبتلا
ہو گئی تو کیا اب اس خاوند کی غیرت تقاضا کرے گی کہ اسی کو اپنی پر عصمت بیوی کا خطاب دے رکھے۔
خدا جانے یہ اسلام پر اعتراض کرتے وقت اندھے کیوں ہو جاتے ہیں۔ یہ بات ہماری سمجھ میں نہیں
آتی کہ وہ مذہب ہی کیا ہے جو انسانی ضروریات کو ہی پورا نہیں کر سکتا۔ اب ان مذکورہ حالتوں میں
عیسویت کیا تدبیر بتاتی ہے۔ قرآن شریف کی عظمت ثابت ہوتی ہے کہ انسانی کوئی ایسی ضرورت نہیں
جس کا پہلے سے ہی اس نے قانون نہ بنا دیا ہو۔ اب تو انگلستان میں بھی ایسی مشکلات کی وجہ سے بنا
کثرت ازدواج اور طلاق شروع ہوتا جاتا ہے۔ ابھی ایک لارڈ کی بابت لکھا تھا کہ اس نے دوسری
بیوی کر لی آخرا سے سزا بھی ہوئی مگر وہ امریکہ میں جا رہا۔
غور سے دیکھو کہ انسان کے واسطے ایسی ضرورتیں پیش آتی ہیں یا نہیں کہ یہ ایک سے زیادہ بیویاں
کرلے۔ جب ایسی ضرورتیں ہوں اور ان کا علاج نہ ہو تو یہی نقص ہے جس کے پورا کرنے کو قرآن
شریف سی اتم اکمل کتاب بھیجی ہے ۔ "
الحکم نمبر 8 جلد 7 مورخہ 28 فروری 1903ء صفحہ 15)

آج 10 میں سے 10 باقی