اعتراض اہل ہنود کا جواب جو طلاق کو نیوگ سے مناسبت دیتے ہیں

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بارہا دیکھا گیا اور تجربہ کیا گیا ہے کہ جب کوئی شخص خفیف عذرات پر عورت سے قطع تعلق کرنا
چاہتا ہے تو یہ امر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ملال کا موجب ہوتا ہے۔ ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک
شخص سفر میں تھا اور اس نے اپنی بیوی کو لکھا کہ اگر وہ بدیدن خط جلدی اس کی طرف روانہ نہ ہوگی تو اسے
طلاق دیدی جاوے گی ۔ سنا گیا ہے کہ اس پر حضرت اقدس نے فرمایا تھا کہ "جو شخص اس قدر جلدی قطع
تعلق کرنے پر آمادہ ہو جاتا ہے تو ہم کیسے امید کر سکتے ہیں کہ ہمارے ساتھ اس کا پکا تعلق ہے۔ " ایسا ہی
ایک واقعہ اب چند دنوں سے پیش تھا کہ ایک صاحب نے اوّل بڑے چاہ سے ایک شریف لڑکی کے
ساتھ نکاح ثانی کیا مگر بعد ازاں بہت سے خفیف عذر پر دس ماہ کے اندر ہی انہوں نے چاہا کہ اس سے
قطع تعلق کر لیا جاوے۔ اس پر حضرت اقدس کو بہت سخت ملال ہوا اور فرمایا کہ " مجھے اس قدر غصہ ہے کہ
میں اسے برداشت نہیں کر سکتا اور ہماری جماعت میں ہو کر پھر یہ ظالمانہ طریق اختیار کر نا سخت عیب کی
بات ہے۔ " چنانچہ دوسرے دن پھر حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے یہ فیصلہ صادر فرمایا کہ " وہ صاحب اپنی
اس نئی یعنی دوسری بیوی کو علیحدہ مکان میں رکھیں۔ جو کچھ زوجہ اول کو دیویں وہی اسے دیویں۔ ایک
شب ادھر رہیں تو ایک شب ادھر رہیں اور دوسری عورت کوئی لونڈی غلام نہیں ہے بلکہ بیوی ہے اسے
زوجہ اول کا دست نگر کر کے نہ رکھا جاوے۔ " ایسا ہی ایک واقعہ اس سے پیشتر کئی سال ہوئے گذر چکا
ہے کہ ایک صاحب نے حصول اولاد کی نیت سے نکاح ثانی کیا اور بعد نکاح رقابت کے خیال سے زوجہ
اول کو جو صدمہ ہوا اور نیز خانگی تنازعات نے ترقی پکڑی تو انہوں نے گھبرا کر زوجہ ثانی کو طلاق دے
دی۔ اس پر حضرت اقدس نے ناراضگی ظاہر فرمائی۔ چنانچہ خاوند نے پھر اس زوجہ کی طرف میلان کر کے
اسے اپنے نکاح میں لیا اور وہ بیچاری بفضل خدا اس دن سے اب تک اپنے گھر میں آباد ہے۔"
اخبار بدر نمبر 23 جلد 2 مؤرخہ 26 جون 1903 ء صفحہ 178)
اعتراض اہل ہنود کا جواب جو طلاق کو نیوگ سے مناسبت دیتے ہیں
فرمایا:۔

" اب جب کہ طلاق کی ایسی صورت ہے کہ اس میں خاوند خاوند نہیں رہتا اور نہ عورت اس کی
عورت رہتی ہے اور عورت ایسی جدا ہو جاتی ہے کہ جیسے ایک خراب شدہ عضو کاٹ کر پھینک دیا جاتا ہے تو
ذرہ سوچنا چاہئے کہ طلاق کو نیوگ سے کیا مناسبت ہے۔ طلاق تو اس حالت کا نام ہے کہ جب عورت
سے بیزار ہو کر بکلی قطع تعلق اس سے کیا جائے۔ مگر نیوگ میں تو خاوند بدستور خاوند ہی رہتا ہے اور نکاح
بھی بدستور نکاح ہی کہلاتا ہے اور جو شخص اس غیر عورت سے ہمبستر ہوتا ہے اس کا نکاح اس عورت سے
نہیں ہوتا اور اگر یہ کہو کہ مسلمان بے وجہ بھی عورتوں کو طلاق دے دیتے ہیں تو تمہیں معلوم ہے کہ ایشر
نے مسلمانوں کو لغو کام کرنے سے منع کیا ہے جیسا کہ قرآن میں ہے ۔ وَالَّذِينَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ
مُعْرِضُونَ ۔ اور قرآن میں بے وجہ طلاق دینے والوں کو بہت ہی ڈرایا ہے۔ ماسوا اس کے تم اس بات
کو بھی تو ذرا سوچو کہ مسلمان اپنی حیثیت کے موافق بہت سا مال خرچ کر کے ایک عورت سے شادی
کرتے ہیں اور ایک رقم کثیر عورت کے مہر کی ان کے ذمہ ہوتی ہے اور بعضوں کے مہر کئی ہزار اور بعض
کے ایک لاکھ یا کئی لاکھ ہوتے ہیں اور یہ مہر عورت کا حق ہوتا ہے اور طلاق کے وقت بہر حال اس کا
اختیار ہوتا ہے کہ وصول کرے اور نیز قرآن میں یہ حکم ہے کہ اگر عورت کو طلاق دی جائے تو جس قدر
مال عورت کو طلاق سے پہلے دیا گیا ہے وہ عورت کا ہی رہے گا اور اگر عورت صاحب اولا د ہو تو بچوں کے
تعہد کی مشکلات اس کے علاوہ ہیں ۔ اسی واسطے کوئی مسلمان جب تک اس کی جان پر ہی عورت کی وجہ
سے کوئی وبال نہ پڑے تب تک طلاق کا نام نہیں لیتا۔ بھلا کون ایسا پاگل ہے کہ بے وجہ اس قدر تباہی کا
بوجھ اپنے سر پر ڈال لے۔ بہر حال جب مرد اور عورت کے تعلقات نکاح با ہم باقی نہ رہے تو پھر نیوگ
کو اس سے کیا نسبت ۔ جس میں عین نکاح کی حالت میں ایک شخص کی عورت دوسرے شخص سے ہمبستر
ہو سکتی ہے۔ پھر طلاق مسلمانوں سے کچھ خاص بھی نہیں بلکہ ہر یک قوم میں بشرطیکہ دیوث نہ ہوں ، نکاح
کا معاہدہ صرف عورت کی نیک چلنی تک ہی محدود ہوتا ہے اور اگر عورت بد چلن ہو جائے تو ہر ایک قوم
کے غیرتمند کو خواہ ہندو ہو خواہ عیسائی ہو بد چلن عورت سے علیحدہ ہونے کی ضرورت پڑتی ہے۔ مثلاً ایک
آریہ کی عورت نے ایک چوہڑے سے ناجائز تعلق پیدا کر لیا ہے، چنانچہ بارہا اس نا پاک کام میں پکڑی
بھی گئی۔ اب آپ ہی فتوی دو کہ اس آریہ کو کیا کرنا چاہئے ۔ کیا نکاح کا معاہدہ ٹوٹ گیا یا اب تک باقی

ہے۔ کیا یہ اچھا ہے کہ وہ مسلمانوں کی طرح اس عورت کو طلاق دیدے یا یہ کہ ایک دیوث بن کر اس آشنا
پر راضی رہے۔ یا مثلاً ایک عورت علاوہ بدکار ہونے کے خاوند کے قتل کرنے کے فکر میں ہے تو کیا یہ جائز
ہے کہ اس کا خاوند ایک مدت تک اس کی بدکاری کو دیکھتا رہے اور اس پر خوش رہے اور آخر اس فاسقہ
کے ہاتھ سے قتل ہو۔ غرض یہ مثال نہایت درست ہے کہ گندی عورت گندے عضو کی طرح ہے اور اس کا
کاٹ کر پھینکنا اسی قانون کی رو سے ضروری پڑا ہوا ہے جس قانون کی رو سے ایسے ایسے عضو کاٹے
جاتے ہیں اور چونکہ ایسی عورتوں کو اپنے پاس سے دفع کرنا واقعی طور پر ایک پسندیدہ بات اور انسانی
غیرت کے مطابق ہے۔ اس لئے کوئی مسلمان اس کارروائی کو چھپے چھپے ہرگز نہیں کرتا۔ مگر نیوگ چھپ
کر کیا جاتا ہے کیونکہ دل گواہی دیتا ہے کہ یہ بُرا کام ہے۔"
فرمایا:۔
آریہ دھرم ، روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 39 تا 41 مطبوعہ نومبر 1984ء)
" پس نیوگ میں اور طلاق میں یہ فرق ہے کہ نیوگ میں تو ایک بے غیرت انسان اپنی پاکدامن
اور بے لوث اور منکوحہ عورت کو دوسرے سے ہمبستر کرا کر دیوث کہلاتا ہے اور طلاق کی ضرورت کے
وقت ایک با غیرت مرد ایک نا پاک طبع عورت سے قطع تعلق کر کے دیوٹی کے الزام سے اپنے تئیں بری
کر لیتا ہے۔"
فرمایا:۔
( آریہ دھرم، روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 30 مطبوعہ نومبر 1984 ء )
"آر یہ لوگ جب اُس اعتراض کے وقت جو نیوگ پر وارد ہوتا ہے بالکل لا جواب اور عاجز ہو
جاتے ہیں تو پھر انصاف اور خدا ترسی کی قوت سے کام نہیں لیتے بلکہ اسلام کے مقابل پر نہایت مکروہ اور
بیجا افتراؤں پر آ جاتے ہیں۔ چنانچہ بعض تو مسئلہ طلاق کو ہی پیش کرتے ہیں۔ حالانکہ خوب جانتے ہیں
کہ قدرتی طور پر ایسی آفات ہر یک قوم کیلئے ہمیشہ ممکن الظہور ہیں جن سے بچنا بجز طلاق کے متصور
نہیں ۔ مثلاً اگر کوئی عورت زانیہ ہو تو کس طرح اس کے خاوند کی غیرت اس کو اجازت دے سکتی ہے کہ وہ
عورت اس کی بیوی کہلا کر پھر دن رات زنا کاری کی حالت میں مشغول رہے۔ ایسا ہی اگر کسی کی جورو

آج 10 میں سے 10 باقی