متعہ و نیوگ
فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
(۲۴۵) متعه و نیوگ
" بعض آر یہ نیوگ کے مقابل پر اسلام پر یہ الزام لگانا چاہتے ہیں کہ اسلام میں متعہ یعنی نکاح
موقت جائز رکھا گیا ہے جس میں ایک مدت تک نکاح کی میعاد ہوتی ہے اور پھر عورت کو طلاق دی جاتی
ہے لیکن ایسے معترضوں کو اس بات سے شرم کرنی چاہئے تھی کہ نیوگ کے مقابل پر متعہ کا ذکر کریں۔
اول تو متعہ صرف اس نکاح کا نام ہے جو ایک خاص عرصہ تک محدود کر دیا گیا ہو۔ پھر ماسوا اس کے متعہ
اوائل اسلام میں یعنی اس وقت میں جب کہ مسلمان بہت تھوڑے تھے صرف تین دن کیلئے جائز ہوا تھا
اور احادیث صحیحہ سے ثابت ہے کہ وہ جواز اس قسم کا تھا جیسا کہ تین دن کے بھو کے کیلئے مردار کھانا
نہایت بیقراری کی حالت میں جائز ہو جاتا ہے اور پھر متعہ ایسا حرام ہو گیا جیسے سور کا گوشت اور شراب
حرام ہے اور نکاح کے احکام نے متعہ کیلئے قدم رکھنے کی جگہ باقی نہیں رکھی ۔ قرآن شریف میں نکاح
کے بیان میں مردوں کے حق عورتوں پر اور عورتوں کے حق مردوں پر قائم کئے گئے ہیں اور متعہ کے
مسائل کا کہیں ذکر بھی نہیں۔ اگر اسلام میں متعہ ہوتا تو قرآن میں نکاح کے مسائل کی طرح متعہ کے
مسائل بھی بسط اور تفصیل سے لکھے جاتے لیکن کسی محقق پر پوشیدہ نہیں کہ نہ تو قرآن میں اور نہ احادیث
میں متعہ کے مسائل کا نام و نشان ہے لیکن نکاح کے مسائل بسط اور تفصیل سے موجود ہیں ۔ یہ تو ظاہر ہے
کہ ہر ایک قوم میں جو ایک امر عامہ خلائق کے متعلق جائز یا واجب قرار دیا جاتا ہے تو اس امر کی بسط اور
تفصیل سے مسائل بھی بیان کئے جاتے ہیں مثلاً نیوگ جو ہندوؤں میں ایک امر واجب العمل ہے تو
ان کی کتابوں میں اس کی تفصیل بھی بیان کی گئی ہے۔"
فرمایا:۔
آریہ دھرم ، روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 68,67 مطبوعہ نومبر 1984ء)
" لیکن قرآن اور حدیث کے دیکھنے والوں پر ظاہر ہوگا کہ اسلام میں متعہ کے احکام ہرگز مذکور
نہیں ، نہ قرآن میں اور نہ احادیث میں ۔ اب ظاہر ہے کہ اگر متعہ شریعت اسلام کے احکام میں سے
ایک حکم ہوتا تو اس کے احکام بھی ضرور لکھے جاتے اور وراثت کے قواعد میں اس کا بھی کچھ ذکر ہوتا۔ پس
اس سے ظاہر ہے کہ متعہ اسلامی مسائل میں سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اگر بعض احاد حدیثوں پر اعتد اعتبار کیا
جائے تو صرف اس قدر معلوم ہوتا ہے کہ جب بعض صحابہ اپنے وطنوں اور اپنی جورؤں سے دور تھے تو
ایک دفعہ ان کی سخت ضرورت کی وجہ سے تین دن تک متعہ ان کیلئے جائز رکھا گیا تھا اور پھر بعد اس کے
ایسا ہی حرام ہو گیا جیسا کہ اسلام میں خنزیرو شراب وغیرہ حرام ہیں اور چونکہ اضطراری حکم جس کی ابدیت
شارع کا مقصود نہیں، شریعت میں داخل نہیں ہوتے ۔ اس لئے متعہ کے احکام قرآن اور حدیث میں
درج نہیں ہوئے ۔ اصل حقیقت یہ ہے کہ اسلام سے پہلے متعہ عرب میں نہ صرف جائز بلکہ عام رواج
رکھتا تھا اور شریعت اسلامی نے آہستہ آہستہ عرب کی رسوم کی تبدیلی کی ہے۔ سو جس وقت بعض صحابہ
متعہ کیلئے بیقرار ہوئے سو اس وقت آنحضرت علیم اللہ نے انتظامی اور اجتہادی طور پر اس رسم کے
موافق بعض صحابہ کو اجازت دیدی کیونکہ قرآن میں ابھی اس رسم کے بارے میں کوئی ممانعت نہیں آئی
تھی۔ پھر ساتھ ہی چند روز کے بعد نکاح کی مفصل اور مبسوط ہدایتیں قرآن میں نازل ہوئیں جو متعہ
کے مخالف اور متضاد تھیں۔ اس لئے ان آیات سے متعہ کی قطعی طور پر حرمت ثابت ہوگئی۔ یہ بات یاد
رکھنے کے لائق ہے کہ گو متعہ صرف تین دن تک تھا مگر وحی اور الہام نے اس کے جواز کا دروازہ نہیں کھولا
بلکہ وہ پہلے سے ہی عرب میں عام طور پر رائج تھا اور جب صحابہ کو بے وطنی کی حالت میں اس کی ضرورت
پڑی تو آنحضرت نے دیکھا کہ متعہ ایک نکاح موقت ہے کوئی حرام کاری اس میں نہیں ، کوئی ایسی بات
نہیں کہ جیسی خاوند والی عورت دوسرے سے ہمبستر ہو جاوے بلکہ در حقیقت بیوہ یا باکرہ سے ایک نکاح
ہے جو ایک وقت تک مقرر کیا جاتا ہے تو آپ نے اس خیال سے کہ نفس متعہ میں کوئی بات خلاف نکاح
نہیں، اجتہادی طور پر پہلی رسم کے لحاظ سے اجازت دیدی۔ لیکن خدا تعالیٰ کا یہ ارادہ تھا کہ جیسا کہ اور
صد با عرب کی بیہودہ رسمیں دور کر دی گئیں ایسا ہی متعہ کی رسم کو بھی عرب میں سے اُٹھا دیا جاوے۔ سو
خدا نے قیامت تک متعہ کو حرام کر دیا۔ ماسوا اس کے یہ بھی سوچنا چاہئے کہ نیوگ کو متعہ سے کیا مناسبت
ہے۔ نیوگ پر تو ہمارا یہ اعتراض ہے کہ اس میں خاوند والی عورت با وجود زندہ ہونے خاوند کے دوسرے
سے ہمبستر کرائی جاتی ہے لیکن متعہ کی عورت تو کسی دوسرے کے نکاح میں نہیں ہوتی بلکہ ایک باکرہ یا
بیوہ ہوتی ہے جس کا ایک مقررہ وقت تک ایک شخص سے نکاح پڑھا جاتا ہے۔ سو خود سوچ لو کہ متعہ کو
نیوگ سے کیا نسبت ہے اور نیوگ کو متعہ سے کیا مناسبت ۔
پھر ماسوا اس کے ہم یہ کہتے ہیں کہ در حقیقت یہ اسلام ہی میں خوبی ہے کہ اس میں ایک موقت
نکاح بھی حرام کر دیا گیا ہے۔ ورنہ دوسری قوموں پر نظر ڈال کر معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے ادنی ادنیٰ
ضرورتوں کیلئے زنا کاری کو بھی جائز رکھا ہے۔ بھلا ایک دانشمند نیوگ کے مسئلہ پر ہی غور کرے کہ صرف
اولاد کے لالچ کی وجہ سے اپنی پاکدامن عورت کو نامحرم کے بستر پر لٹا دیا جاتا ہے حالانکہ نہ اس عورت کو
طلاق دی گئی نہ خاوند کے تعلقات اس سے ٹوٹے ہیں بلکہ وہ خاوند کی سچی خیر خواہ بن کر اس کیلئے اولاد
پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ ایسا ہی عیسائیوں میں کوئی ایسی تعلیم نہیں جو ایک نوجوان عورت کو
دوسرے نوجوان اجنبی مرد سے ہم بغل ہونے سے روکے اور مرد کو اس عورت کا بوسہ لینے سے منع
کرے۔ بلکہ یورپ میں یہ تمام مکروہ باتیں نہایت بے تکلفی سے رائج ہیں اور پردہ پوشی کیلئے ان
کاموں کا نام پاک محبت رکھا جاتا ہے۔ سو یہ ناقص تعلیم کے بدنتائج ہیں۔ اسلام میں یہ دستور تھا کہ اگر
کوئی ایسے سفر میں جاتا جس میں کئی سال کی توقف ہوتی تو وہ عورت کو ساتھ لے جاتا یا اگر عورت ساتھ
جانا نہ چاہتی تو وہ ایک دوسرا نکاح اس ملک میں کر لیتا۔ لیکن عیسائی مذہب میں چونکہ اشد ضرورتوں کے
وقت میں بھی دوسرا نکاح نا جائز ہے اس لئے بڑے بڑے مد بر عیسائی قوم کے جب ان مشکلات میں آ
پڑتے ہیں تو نکاح کی طرف ان کو ہرگز توجہ نہیں ہوتی اور بڑے شوق سے حرامکاری میں مبتلا ہو جاتے
ہیں ۔ جن لوگوں نے ایکٹ چھاؤنی ہائے نمبر ۱۳- ۱۸۸۹ء پڑھا ہو گا وہ اس بات کی شہادت دے سکتے
ہیں کہ عیسائی مذہب کی پابندی کی وجہ سے ہماری مد بر گورنمنٹ کو بھی یہی مشکلات پیش آگئیں ۔
ناظرین جانتے ہیں کہ یہ گورنمنٹ کسی قدر دانا اور دوراندیش اور اپنے تمام کاموں میں با احتیاط ہے اور
کیسی کیسی عمدہ ا تدابیر رفاہ عام کیلئے اس کے ہاتھ سے نکلتی ہیں اور کیسے کیسے حکماء اور فلاسفر یورپ میں
اس کے زیر سایہ رہتے ہیں ۔ مگر تا ہم یہ دانا گورنمنٹ مذہبی روکوں کی وجہ سے اس کام میں احسن تدابیر
پیدا کرنے سے ناکام رہی ہے۔ یوں تو اس گورنمنٹ نے اپنی تدبیر اور حکمت اور ایجادات سے
یونانیوں کے علوم کو بھی خاک میں ملا دیا۔ مگر جس انتظام میں مذہب کی روک واقع ہوئی اس کے درست
کرنے اور نا قابل اعتراض بنانے میں گورنمنٹ قادر نہ ہو سکی۔ اس بات کے سمجھنے کیلئے وہی نمونہ ایکٹ