انقضائے عدت اور طلاق ثلاثہ کے بعد عورت کو نکاح سے روکنا وا اثنائے عدت میں عورت کو گھر سے نکالنا ۔ طلاق رجعی کی حد
فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ساتھ دائمی جدائی اور قطع تعلق ہے اور یا تیسری طلاق سے رک جائے اور عورت کو حسن معاشرت
کے ساتھ اپنے گھر میں آباد کرے اور یہ جائز نہیں ہوگا کہ جو مال طلاق سے پہلے عورت کو دیا تھا وہ واپس
لے لے۔ اور اگر تیسری طلاق جو تیسرے حیض کے بعد ہوتی ہے، دیدے تو اب وہ عورت اس کی
عورت نہیں رہی اور جب تک وہ دوسرا خاوند نہ کر لے تب تک نیا نکاح اس سے نہیں ہو سکتا ۔ "
آریہ دھرم ، روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 53,52 مطبوعہ نومبر 1984ء)
(۲۵۱) انقضائے عدت و طلاق ثلاثہ دینے کے بعد عورت کو نکاح کرنے
سے روکنا واثنائے عدت میں عورت کو گھر سے نہ نکالنا ۔ طلاق رجعی کی حد
فرمایا:۔
" جب تم عورتوں کو طلاق دو اور وہ مدت مقررہ تک پہنچ جائیں اور عدت کی میعاد گزر جائے تو ان کو
نکاح کرنے سے مت روکو۔ یعنی جب تین حیض کے بعد تین طلاقیں ہو چکیں ، عدت بھی گزر گئی تو اب
وہ عورتیں تمہاری عورتیں نہیں ۔ ان کو نکاح کرنے سے مت روکو اور خدا سے ڈرو اور ان کو عدت کے
دنوں میں گھروں میں سے مت نکالو، مگر یہ کہ کوئی کھلی کھلی بدکاری ان سے ظاہر ہو۔ اور جب تین حیض
کی مدت گذر جائے تو پھر بعد اس کے احسان کے ساتھ رکھ لو یا احسان کے ساتھ اس کو رخصت کر دو۔
اگر کوئی تم میں سے خدا سے ڈرے گا یعنی طلاق دینے میں جلدی نہیں کرے گا اور کسی بے ثبوت شبہ پر بگڑ
نہیں جائے گا تو خدا اس کو تمام مشکلات سے رہائی دے گا اور اس کو ایسے طور سے رزق پہنچائے گا کہ
اسے علم
سے علم نہیں ہو گا کہ مجھے کہاں سے رزق آتا ہے۔"
( آریہ دھرم، روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 53 مطبوعہ نومبر 1984ء)
(۲۵۲) وہ ہدایتیں جن کی پابندی کے بعد پھر ایک شخص طلاق دینے کا مجاز
فرمایا:۔
ہو سکتا ہے
وَاللَّاتِي تَخَافُونَ نُشُوزَهُنَّ فَعِظُوهُنَّ وَاهْجُرُ وُهُنَّ فِي الْمَضَاجِعِ وَاضْرِبُوهُنَّ