فتوی در باب سود بینک

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہے وہ گویا خدا کے ساتھ لڑائی کی تیاری کرتا ہے۔ ایمان ہو تو اس کا صلہ خدا بخشا ہے۔ ایمان بڑی
با برکت شے ہے اَلَمْ تَعْلَمُ أَنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ۔ اگر اسے خیال ہو کہ پھر کیا کرے تو کیا
خدا کا حکم بھی بیکار ہے۔ اس کی قدرت بہت بڑی ہے۔ سود تو کوئی شے ہی نہیں ہے اگر اللہ تعالیٰ کا حکم
ہوتا کہ زمین کا پانی نہ پیا کرو تو وہ ہمیشہ بارش کا پانی آسمان سے دیا کرتا۔ اسی طرح ضرورت پر وہ خود
ایسی راہ نکال ہی دیتا ہے کہ جس سے اس کی نافرمانی بھی نہ ہو۔ جب تک ایمان میں میل کچیل ہوتا ہے
تب تک یہ ضعف اور کمزوری ہے۔ کوئی گناہ چھوٹ نہیں سکتا جب تک خدا نہ چھڑوائے ورنہ انسان تو ہر
ایک گناہ پر یہ عذر پیش کر سکتا ہے کہ ہم چھوڑ نہیں سکتے۔ اگر چھوڑیں تو گزارہ نہیں چلتا ۔ دکانداروں ،
عطاروں کو دیکھا جاوے کہ پرانا مال سالہا سال تک بیچتے ہیں، دھوکا دیتے ہیں۔ ملازم پیشہ لوگ رشوت
خوری کرتے ہیں اور سب یہ عذر کرتے ہیں کہ گزارہ نہیں چلتا ۔ ان سب کو اگر اکٹھا کر کے نتیجہ نکالا
جاوے تو پھر یہ نکلتا ہے کہ خدا کی کتاب پر عمل ہی نہ کرو کیونکہ گزارہ نہیں چلتا ۔ حالانکہ مومن کیلئے خدا خود
سہولت کر دیتا ہے۔ یہ تمام راستبازوں کا مجرب علاج ہے کہ مصیبت اور صعوبت میں خدا خود راہ نکال
دیتا ہے۔ لوگ خدا کی قدر نہیں کرتے۔ جیسے بھروسہ ان کو حرام کے دروازے پر ہے ویسا خدا پر نہیں ۔ خدا
پر ایمان یہ ایک ایسا نسخہ ہے کہ اگر قدر ہو تو جی چاہے کہ جیسے اور عجیب نسخہ مخفی رکھنا چاہتے ہیں ویسے ہی
اسے بھی مخفی رکھا جاوے۔"
البدر نمبر 10 جلد 2 مؤرخہ 27 مارچ 1903 ء صفحہ (75)
(۲۷۰) فتوی در باب سود بینک
شیخ نور احمد صاحب نے بینک کے سود کے متعلق تذکرہ کیا کہ بینک والے ضرور سود دیتے ہیں ۔
پھر اسے کیا کیا جاوے؟ اس پر فرمایا :۔
" ہمارا یہی مذہب ہے اور اللہ تعالیٰ نے بھی ہمارے دل میں ڈالا ہے کہ ایسا روپیہ اشاعت دین
کے کام میں خرچ کیا جاوے۔ یہ بالکل سچ ہے کہ سود حرام ہے لیکن اپنے نفس کے واسطے۔ اللہ تعالیٰ کے
قبضہ میں جو چیز جاتی ہے وہ حرام نہیں رہ سکتی ہے کیونکہ حرمت اشیاء کی انسان کیلئے ہے نہ اللہ تعالیٰ کے

واسطے ۔ پس سود اپنے نفس کیلئے ، بیوی بچوں ، احباب، رشتہ داروں اور ہمسایوں کیلئے بالکل حرام ہے
لیکن اگر یہ روپیہ خالصہ اشاعت دین کیلئے خرچ ہو تو حرج نہیں ہے خصوصاً ایسی حالت میں کہ اسلام
بہت کمزور ہو گیا ہے اور پھر اس پر دوسری مصیبت یہ ہے کہ لوگ زکوۃ بھی نہیں دیتے۔ میں دیکھتا ہوں
کہ اس وقت دو مصیبتیں واقع ہو رہی ہیں اور دو حرمتیں روا رکھی گئی ہیں۔ اول یہ کہ زکوۃ جس کے دینے
کا حکم تھا وہ دیتے نہیں اور سود جس کے لینے سے منع کیا تھا وہ لیتے ہیں۔ یعنی جو خدا تعالیٰ کا حق تھا وہ تو دیا
نہیں اور جو اپنا حق نہ تھا اسے لیا گیا۔ جب ایسی حالت ہو رہی ہے اور اسلام خطر ناک ضعف میں مبتلا
ہے تو میں یہی فتویٰ دیتا ہوں کہ ایسے سودوں کی رقمیں جو بینک سے ملتا ہے یکمشت اشاعت دین میں
خرچ کرنی چاہئیں ۔ میں نے جو فتوی دیا ہے وہ عام ہے۔ ورنہ سود کا لینا اور دینا دونوں حرام ہیں ۔ مگر
اس ضعف اسلام کے زمانہ میں جب کہ مالی ترقی کے ذریعے پیدا نہیں ہوئے اور مسلمان توجہ نہیں کرتے
ایسا روپیہ اسلام کے کام میں لگنا حرام نہیں ہے۔
قرآن شریف کے مفہوم کے موافق جو حرمت ہے وہ یہی ہے کہ وہ اپنے نفس کیلئے اگر خرچ ہو تو
حرام ہے۔ یہ بھی یاد رکھو جیسے سود اپنے لئے درست نہیں کسی اور کو اس کا دینا بھی درست نہیں ۔ ہاں خدا
تعالیٰ کے قبضہ میں ایسے مال کا دینا درست ہے اور اس کا یہی طریق ہے کہ وہ صرف اشاعت اسلام میں
خرچ ہو۔ اس کی ایسی مثال ہے جیسے جہاد ہورہا ہو اور گولی بارود کسی فاسق فاجر کے ہاں ہو اس وقت محض
اس خیال سے رک جانا کہ یہ گولی بارود مال حرام ہے ٹھیک نہیں بلکہ مناسب یہی ہوگا کہ اس کو خرچ کیا
جاوے۔ اس وقت تلوار کا جہاد تو باقی نہیں رہا اور خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے ہمیں ایسی گورنمنٹ دی
ہے جس نے ہر ایک قسم کی مذہبی آزادی عطا کی ہے۔ اب قلم کا جہاد باقی ہے اس لئے اشاعت دین
میں ہم اس کو خرچ کر سکتے ہیں ۔ "
الحکم نمبر 33 جلد 9 مؤرخہ 24 ستمبر 1905 ء صفحه (9)
ایک دوست نے عرض کی کہ میرے ایک رشتہ دار کا بہت سا روپیہ بینک میں کئی سالوں کے واسطے
جمع تھا جہاں سے ماہواری سود ملتا ہے۔ اس کے مرنے کے بعد اب اس کے وارث لیتے ہیں ۔ ایسے سود

کے متعلق کیا حکم ہے؟ بینک والے وہ رقم ضرور دیتے ہیں اور بعض لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ اگر روپیہ جمع
کرنے والا سود سے فائدہ نہ اُٹھائے تو بینک والوں سے ایسا روپیہ مشنری عیسائی اشاعت دین عیسوی
کے واسطے لے لیتے ہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا:۔
" ہمارا مذہب یہ ہے کہ سود کا روپیہ بالکل حرام ہے کہ کوئی شخص اسے اپنے نفس پر خرچ کرے اور
کسی قسم کے بھی ذاتی مصارف میں خرچ کرے یا اپنے بال بچے کو دے یا کسی فقیر مسکین کو دے۔ کسی
ہمسایہ کو دے یا مسافر کو دے سب حرام ہے۔ سود کے روپیہ کا لینا اور خرچ کرنا گناہ ہے لیکن ایک بات
جس پر خدا تعالیٰ نے ہمارے دل کو قائم کر دیا ہے اور وہ صحیح ہے۔ یہ ہے کہ یہ ایام اسلام کے واسطے
بڑے مالی مشکلات کے ہیں۔ اوّل تو مسلمان اکثر غریب ہیں پھر جو امیر ہیں وہ اپنے ذاتی مصارف
میں اور مال و عیال کے فکر میں حد سے بڑھ گئے ہیں۔ سود کا روپیہ لے لیتے ہیں اور زکوۃ نہیں دیتے۔
دونوں طرف سے گنہ گاری میں پڑے ہوئے ہیں اور سچ تو یہ ہے کہ غریب ہو یا امیر ہو کسی کو بھی دین کا
اور اسلام کی اشاعت کا فکر نہیں ۔ جو ز کوۃ دیتے ہیں وہ بھی رسمی طور پر دنیوی عزت کے موقع پر اپنا روپیہ
خرچ کر ڈالتے ہیں۔ اپنا جو حق نہ تھا وہ لیتے ہیں اور خدا کا جو حق تھا وہ بھی نہیں دیتے اور اس طرح اپنے
اندر دو گناہ ایک ہی وقت میں جمع کرتے ہیں۔ غرض اس قدر اسلامی مصیبت کے وقت میں اگر اس قسم کا
رو پید اشاعت اسلام کے واسطے تالیف کتب میں صرف کیا جائے تو یہ جائز ہے۔ سود کا روپیہ تصرف ذاتی
کے واسطے نا جائز ہے۔ لیکن خدا کے واسطے کوئی شے حرام نہیں۔ خدا کے کام میں جو مال خرچ کیا جائے وہ
حرام نہیں ہے۔ اس کی مثال اس طرح سے ہے کہ گولی بارود کا چلانا کیسا ہی ناجائز اور گناہ ہولیکن جو
شخص اسے ایک جانی دشمن پر مقابلہ کے واسطے نہیں چلاتا وہ قریب ہے کہ خود ہلاک ہو جائے ۔ کیا خدا
نے نہیں فرمایا کہ تین دن کے بھوکے کے واسطے سو ر بھی حرام نہیں بلکہ حلال ہے۔ پس سود کا مال اگر ہم
خدا کیلئے لگا ئیں تو پھر کیونکر گناہ ہو سکتا ہے۔ اس میں مخلوق کا حصہ نہیں لیکن اعلائے کلمہ اسلام میں اور
سلام کی جان بچانے کیلئے اس کا خرچ کرنا ہم اطمینان اور شلج قلب سے کہتے ہیں کہ یہ بھی فلا اثم
عَلَيْهِ میں داخل ہے۔ یہ ایک استثناء ہے۔ اشاعت اسلام کے واسطے ہزاروں حاجتیں ایسی پڑتی ہیں
ند

جن میں مال کی ضرورت ہے۔ مثلاً آج کل یہ معلوم ہوا ہے کہ جاپانی لوگ اسلام کی طرف توجہ رکھتے
ہیں اس واسطے بہت ضروری ہے کہ اسلامی خوبیوں کی ایک جامع کتاب تالیہ تاب تالیف کی جائے۔ جس میں سر
سے لے کر پاؤں تک اسلام کا پورا نقشہ کھینچا جاوے کہ اسلام کیا ہے۔ صرف بعض مضامین مثلاً تعدد
ازدواج وغیرہ پر چھوٹے چھوٹے مضامین لکھنا ایسا ہے جیسا کہ کسی کو سارا بدن نہ دکھایا جائے اور صرف
ایک انگلی دکھا دی جاوے۔ یہ مفید نہیں ہو سکتا۔ پوری طرح دکھانا چاہیئے کہ اسلام میں کیا کیا خوبیاں ہیں
اور پھر ساتھ ہی دیگر مذاہب کا حال بھی لکھ دینا چاہئے ۔ وہ لوگ بالکل بے خبر ہیں کہ اسلام کیا شے
ہے۔ تمام اصول و فروع اور اخلاقی حالات کا ذکر کرنا چاہیے اس کے واسطے ایک مستقل کتاب لکھنی
چاہئے جس کو پڑھ کر وہ لوگ دوسری کتاب کے محتاج نہ رہیں ۔ آج کل اس کام میں روپیہ صرف کرنے
کی اس قدر ضرورت ہے کہ ہمارے نزدیک جو آدمی حج کے واسطے روپیہ جمع کرتا ہے اس کو بھی چاہئے
کہ اپنا روپیہ اسی کام میں صرف کر دے کیونکہ یہ جہاد کا موقع ہے۔ اب تلوار کا جہاد باقی نہیں رہا لیکن قلم
کا جہاد باقی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ جس طرح کی طیاری کفار تمہارے مقابلہ میں کرتے ہیں اسی
طرح کی طیاری تم بھی ان کے مقابلہ میں کرو۔ اب قوموں کے درمیان تلوار کا مذہبی جنگ باقی نہیں رہا
لیکن قلم کا جنگ ہے۔ پادری لوگ طرح طرح کے مکر و فریب کے ساتھ اسلام کے برخلاف کتابیں
شائع کرتے ہیں اور غلط باتیں افترا پردازی سے لکھتے ہیں۔ جب تک ان خبیث باتوں سے آنحضرت
علیم اللہ کا پاک ہونا ثابت نہ کیا جائے اسلام کی اشاعت کس طرح ہو سکتی ہے۔ پس ہم اس بات سے
شرم نہیں کرتے ۔ کوئی قبول کرے یا نہ کرے۔ میرا مذہب جس پر خدا نے مجھے قائم کیا ہے اور جو قرآن
شریف کا مفہوم ہے وہ یہ ہے کہ اپنے نفس، عیال، اطفال، دوست عزیز کے واسطے اس سود کو مباح نہیں
کر سکتے بلکہ یہ پلید ہے اور اس کا استعمال حرام ہے۔ لیکن اس ضعف اسلام کے زمانہ میں جب کہ دین
مالی امداد کا سخت محتاج ہے اسلام کی مدد ضرور کرنی چاہئے ۔ جیسا کہ ہم نے مثال کے طور پر بیان کیا ہے
کہ جاپانیوں کے واسطے ایک کتاب لکھی جاوے اور کسی فصیح بلیغ جاپانی کو ایک ہزار روپیہ دے کر ترجمہ
کرایا جائے اور پھر اس کا دس ہزار نسخہ چھاپ کر جاپان میں شائع کر دیا جاوے۔ ایسے موقعہ پر سود کا

آج 10 میں سے 10 باقی