سود کا لین دین
فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
سے بنائی ہو اس کا کیا حکم ہے؟ فرمایا:۔
" شریعت کا حکم ہے کہ تو بہ کرے تو جس جس کا وہ حق ہے وہ اسے پہنچایا جاوے۔"
البدر نمبر 10 جلد 2 مؤرخہ 27 مارچ 1903ء صفحہ 76)
(۲۷۵) سود کالین دین
سوال: سودی روپے کے لینے اور دینے کے متعلق کیا حکم ہے؟
حضرت اقدس :۔ "ہمارے نزدیک سودی روپیہ لینا اور دینا دونوں حرام ہیں۔ مومن وہ ہوتے
ہیں جو اپنے ایمان پر قائم ہوں۔ اللہ تعالیٰ ان کا خود متولی اور متکفل ہو جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہر بات پر
قادر ہے۔ اس قدر مومن دنیا میں گزرے ہیں وہ کبھی ایسی مشکلات میں مبتلا نہیں ہوئے ؟ مبتلا نہیں ہوئے بلکہ يَرْزُقُهُ مِنْ
حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ اللہ تعالیٰ ہر ضیق سے ان کو نجات دیتا ہے۔ ہاں رسول اللہ صلی اللہ کی زندگی میں ندی میں
ایک نمونہ پایا جاتا ہے اور وہ یہ ہے کہ آپ جب کسی سے کچھ روپیہ قرض لیتے تو اس کے ساتھ کچھ اور بھی
دیدیتے ۔ اس طریق پر که هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَان پر عمل ہو جاوے۔ اور یہ جو زائد
دیدیتے وہ بعض اوقات ایسا ہوتا تھا کہ اصل سے دو چند سہ چند ہوتا۔ ایسی صورتیں جائز ہیں کہ اگر کسی
پنے دوست سے روپیہ لے اور کوئی شرط اس کے ساتھ نہ ہو تو صلہ مواسات کے طور پر کچھ بڑھا کر
دیدے۔
لیکن جیسے آج کل عام طور پر مروج ہے کہ پہلے سود کا فیصلہ ہو جاتا ہے۔ یہ جائز نہیں بلکہ حرام
ہے۔
ایمان بڑی بابرکت چیز ہے۔ مومن کو اللہ تعالیٰ ایسی مشکلات میں نہیں ڈالتا ۔ مومن اپنے رب کی
نسبت یقین رکھتا ہے کہ وہ ہر شے پر قادر ہے اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے أَلَمْ تَعْلَمُ أَنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ
شَيْءٍ قَدِيرٌ ۔ مومن کو یہ ضرورت نہیں ہوتی ۔ اگر ہوتی ہے تو وہ خود کفیل ہو جاتا ہے۔ سود تو کوئی چیز نہیں
اگر اللہ تعالٰی مومن کو کہتا کہ تو زمین کا پانی نہ پیا کر تو میں ایمان رکھتا ہوں کہ اس کو آسمان سے پانی ملتا۔
جس قدر ضعف اور لاچاری ہوتی ہے اسی قدر ایمان کی کمزوری ہوتی ہے۔ کوئی گناہ چھوٹ نہیں
سکتا جب تک اللہ تعالی توفیق اور قوت نہ دے۔ جب وہ قوت عطا کرتا ہے تو پھر سہولت کے دروازے
کھول دیتا ہے۔ اگر عذر نکال نکال کر گناہ کئے جائیں جیسے مثلاً کہتے ہیں کہ سودی روپیہ لئے بغیر گزارہ
نہیں تو پھر عذروں کے ساتھ خدا تعالیٰ کی کتاب کے کسی حکم پر عمل نہ ہو۔ سب راستبازوں کا تجربہ یہی
ہے کہ جب تک خدا تعالیٰ رحمت کا دروازہ نہ کھولے کچھ بھی نہیں بنتا۔ افسوس یہ ہے کہ جیسا بھروسہ
انسان مخلوق کے دروازوں پر رکھتا ہے اگر اپنے خالق کے دروازہ پر رکھے تو کبھی محتاج نہ ہو۔ مگر یہ لوگ
اللہ تعالیٰ کی قدر نہیں کرتے ۔
عذر رکھ کر معصیت میں مبتلا ہونا یہ سفلی عذر ہے جو شیطان سے آتا ہے۔ ورنہ خدا تعالیٰ کے فضل
پر بھروسہ کرے تو سب کچھ ہوتا ہے۔ میں نے بعض بیماریوں میں آزمایا ہے اور دیکھا ہے کہ محض دعا سے
س کا فضل ہوا اور مرض جاتا رہا ہے۔ ابھی دو چار دن ہوئے ہیں کثرت پیشاب اور اسہال کی وجہ سے
میں مضمحل ہو گیا تھا۔ میں نے دعا کی تو الہام ہوا دُعَاءُ كَ مُسْتَجَابٌ ۔ اس کے بعد ہی دیکھا کہ وہ
شکایت جاتی رہی ۔ خدا ایک ایسا نسخہ ہے جو سارے نسخوں سے بہتر ہے اور چھپانے کے قابل ہے۔ مگر
پھر دیکھتا ہوں کہ یہ بخل ہے اس لئے ظاہر کرنا پڑتا ہے۔ سے
اسلام اور غیر اسلام میں یہی فرق ہے کہ وہ اپنی قدرت کے کرشمے دکھاتا ہے۔ جیسا آنحضرت
علیم یا اللہ کے وقت ہوتا تھا۔ اب بھی خدا تعالیٰ وہی کرشمے دکھاتا ہے اور تازہ بتازہ کرشمے دکھاتا ہے اور
ہم پہچانتے ہیں کہ گویا وہی زمانہ اور وقت ہے اس سے بڑا حوصلہ پیدا ہوتا ہے۔ وہ اپنے بندوں کو جلتی
آگ میں بچالیتا ۔ ابراہیم علیہ السلام کیلئے کہا یا نَارُ كُونِي بَرْدًا وَّ سَلَامًا ۔ اور یہاں بھی ڈگلس کے
سامنے جو کلارک کا مقدمہ تھا وہ اس آگ سے کم نہ تھا۔
غرض مومن کو خدا تعالیٰ ایسی مشکلات میں نہیں ڈالتا۔ جو پڑتا ہے وہ اپنی ہی کمزوری کی وجہ سے
پڑتا ہے۔"
سوال:۔ بابو عطا الہی صاحب سٹیشن ماسٹر نے عرض کی کہ حضور ریلوے کے محکمہ میں ملازموں کی
تنخواہ میں سے ماہوار کچھ حصہ وضع ہوتا ہے اور وہ گورنمنٹ کے پاس جمع رہتا ہے پھر اس پر کچھ بونس دیا۔
جاتا ہے۔ کیا وہ سود میں داخل ہے؟
حضرت اقدس : " بات اصل یہ ہے کہ سود کی تعریف یہ ہے کہ اپنے ذاتی فائدے کیلئے روپیہ
قرض دیا جاوے یہ تعریف جہاں صادق آتی ہے وہ سود ہے۔ لیکن جب کہ محکمہ ریلوے کے ملازم خود وہ
روپیہ سود کے لالچ سے نہیں دیتے بلکہ جبرا وضع کیا جاتا ہے تو یہ سود کی تعریف میں داخل نہیں ہے۔ اور
خود جو کچھ وہ رو پیر زائد دیدیتے ہیں وہ داخل سود نہیں ہے۔
غرض یہ خود دیکھ سکتے ہو کہ آیا یہ روپیہ سود لینے کیلئے تم خود دیتے ہو یا وہ خود وضع کرتے ہیں اور بلا
طلب اپنے طور پر دیتے ہیں ۔ "
الحکم نمبر 11 جلد 6 مورخہ 24 مارچ 1903ء صفحہ 6,5)
ایک شخص نے ایک لمبا خط لکھا کہ سیونگ بنگ کا سود اور دیگر تجارتی کارخانوں کا سود جائز ہے یا
نہیں۔ کیونکہ اس کے ناجائز ہونے سے اسلام کے لوگوں کو تجارتی معاملات میں بڑا نقصان ہو رہا ہے۔
حضرت اقدس نے فرمایا کہ:۔
"
یہ ایک اجتہادی مسئلہ ہے اور جب تک کہ اس کے سارے پہلوؤں پر غور نہ کی جائے اور ہر قسم
کے حرج اور فوائد جو اس سے حاصل ہوتے ہیں وہ ہمارے سامنے پیش نہ کئے جاویں ہم اس کے متعلق
اپنی رائے دینے کیلئے تیار نہیں ہیں کہ یہ جائز ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہزاروں طریق روپیہ کمانے کے پیدا
کئے ہیں۔ مسلمان کو چاہئے کہ ان کو اختیار کرے اور اس سے پر ہیز رکھے۔ ایمان صراط مستقیم سے
وابستہ ہے اور اللہ تعالیٰ کے احکام کو اس طرح سے ٹال دینا گناہ ہے۔ مثلاً اگر دنیا میں سور کی تجارت ہی
سب سے زیادہ نفع مند ہو جاوے تو کیا مسلمان اس کی تجارت شروع کر دیں گے۔ ہاں اگر ہم یہ دیکھیں
کہ اس کو چھوڑنا اسلام کیلئے ہلاکت کا موجب ہوتا ہے تب ہم فَمَنِ اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغِ وَلَا عَادٍ کے
نیچے لا کر اس کو جائز کہہ دیں گے مگر یہ کوئی ایسا امر نہیں۔
اور یہ ایک خانگی امر اور خود غرضی کا مسئلہ ہے۔ ہم فی الحال بڑے بڑے عظیم الشان امور دینی کی
طرف متوجہ ہیں۔ ہمیں تو لوگوں کے ایمان کا فکر پڑا ہوا ہے۔ ایسے ادنیٰ امور کی طرف ہم تو توجہ نہیں کر
ہم بڑے عالیشان دینی مہمات کو چھوڑ کر ابھی سے ایسے ادنی کاموں میں لگ جائیں تو ہماری
مثال اس بادشاہ کی ہوگی جو ایک مقام پر ایک محل بنانا چاہتا ہے مگر اس جگہ بڑے شیر اور درندے اور
سانپ ہیں اور نیز مکھیاں اور چیونٹیاں ہیں۔ پس اگر وہ پہلے درندوں اور سانپوں کی طرف توجہ نہ کرے