سود کا علاج

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کرے خاص کر بعد کی وصولی میں ہرج بھی ہوتا ہے۔ اگر کوئی شخص اخبار لینا چاہتا ہے تو وہ پہلے بھی
دے سکتا ہے یہ امر خود اس کے اختیار میں ہے۔ والسلام - مرزا غلام احمد ۔ "
البدر نمبر 7 جلد 6 مؤرخہ 14 فروری 1907 ء صفحه (4)
(۲۷۷) سود کا علاج
ایک شخص نے عرض کیا کہ مجھ پر بڑا قرض ہے۔ دعا کیجئے۔ فرمایا:۔
" تو بہ واستغفار کرتے رہو کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے جو استغفار کرتا ہے اسے رزق میں کشائش
دیتا ہے۔"
پھر پوچھا کہ " اتنا قرض کس طرح چڑھ گیا ؟" اس نے کہا بہت سا حصہ سود ہی ہے۔ فرمایا:۔
بس پھر تو یہ شامت اعمال ہے۔ جو شخص اللہ کے حکم کو توڑتا ہے اسے سزا ملتی ہے۔ خدا تعالیٰ نے یہ ہے۔
پہلے فرما دیا کہ اگر سود کے لین دین سے باز نہ آؤ گے تو لڑائی کا اعلان ہے۔ خدا کی لڑائی یہی ہے کہ
ایسے لوگوں پر عذاب بھیجتا ہے۔ پس یہ مفلسی بطور عذاب اور اپنے کئے کا پھل ہے۔"
اس شخص نے کہا کیا کریں مجبوری سودی قرضہ لیا جاتا ہے۔ فرمایا:۔
" جو خدا تعالیٰ پر توکل کرتا ہے خدا اس کا کوئی سبب پردہ غیب سے بنا دیتا ہے۔ افسوس کہ لوگ اس
راز کو نہیں سمجھتے کہ متقی کیلئے خدا تعالیٰ کبھی ایسا موقعہ نہیں بناتا کہ وہ سودی قرضہ لینے پر مجبور ہو۔ یاد رکھو
ہ ہیں مثلاً زنا۔ چوری ۔ ایسے ہی یہ سود دینا اور لینا ہے۔ کسی قدر نقصان دہ یہ بات ہے کہ مال نادہ یہ
بھی گیا، حیثیت بھی گئی اور ایمان بھی گیا۔ معمولی زندگی میں ایسا کوئی امر ہی نہیں کہ جس پر اتنا خرچ ہو جو بھی گی اور امری نہیںکہ اتا ہوج
انسان سود کی قرضہ لینے پر مجبور ہو۔ مثلاً نکاح ہے اس میں کوئی خرچ نہیں طرفین نے قبول کیا اور نکاح ہو
گیا۔ بعد ازاں ولیمہ سنت ہے۔ سو اگر اس کی استطاعت بھی نہیں تو یہ بھی معاف ہے۔ انسان اگر
کفایت شعاری سے کام لے تو اس کا کوئی بھی نقصان نہیں ہوتا۔ بڑے افسوس کی بات ہے کہ لوگ اپنی
نفسانی خواہشوں اور عارضی خوشیوں کیلئے خدا تعالیٰ کو ناراض کر لیتے ہیں جو ان کی تباہی کا موجب ہے۔
دیکھو! سود کا کس قدر سنگین گناہ ہے کیا ان لوگوں کو معلوم نہیں ۔ سو رکا کھانا بحالت اضطرار جائز رکھا ہے
چنانچہ فرماتا ہے فَمَنِ اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغِ وَلَا عَادٍ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ إِنَّ اللَّهَ غَفُوْرٌ رَّحِيمٌ یعنی جو

شخص باغی نہ ہو اور نہ حد سے بڑھنے والا تو اس پر کوئی گناہ نہیں اللہ غفور رحیم ہے۔ مگر سود کیلئے نہیں فرمایا
کہ بحالت اضطرار جائز ہے بلکہ اس کیلئے تو ارشاد ہے يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَذَرُوْا مَا بَقِيَ
مِنَ الرِّبَا إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ۔ فَإِنْ لَّمْ تَفْعَلُوْا فَأْذَنُوْا بِحَرْبٍ مِّنَ اللَّهِ وَ رَسُوْلِهِ اگر سود کے
لین دین سے باز نہ آؤ گے تو اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کا اعلان ہے۔ ہمارا تو یہ مذہب ہے کہ جو
اللہ تعالیٰ پر توکل کرتا ہے اسے حاجت ہی نہیں پڑتی۔ مسلمان اگر اس ابتلا میں ہیں تو یہ ان کی اپنی ہی
بد عملیوں کا نتیجہ ہے۔ ہندو اگر یہ گناہ کرتے ہیں تو مالدار ہو جاتے ہیں۔ مسلمان یہ گناہ کرتے ہیں تو تباہ
ہو جاتے ہیں خَسِرَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةَ کے مصداق ۔ بس کیا ضروری نہیں کہ مسلمان اس سے باز آئیں ۔ باز ۔
انسان کو چاہئے کہ اپنے معاش کے طریق میں پہلے ہی کفایت شعاری مدنظر رکھے تا کہ سودی
قرضہ اُٹھانے کی نوبت نہ آئے جس سے سود اصل سے بڑھ جاتا ہے۔ ابھی کل ایک شخص کا خط آیا تھا
کہ ہزار روپیہ دے چکا ہوں ابھی پانچ چھ سو باقی ہے۔ پھر مصیبت یہ ہے کہ عدالتیں بھی ڈگری دیدیتی
ہیں ۔ مگر اس میں عدالتوں کا کیا گناہ۔ جب اس کا اقرار موجود ہے تو گویا اس کے یہ معنے ہیں کہ سود
دینے پر راضی ہے۔ پس وہاں سے ڈگری جاری ہو جاتی ہے۔ اس سے یہ بہتر تھا کہ مسلمان اتفاق
کرتے اور کوئی فنڈ جمع کر کے تجارتی طور سے اسے فروغ دیتے تا کہ کسی بھائی کو سود پر قرضہ لینے کی
حاجت نہ ہوتی بلکہ اسی مجلس سے ہر صاحب ضرورت اپنی حاجت روائی کر لیتا اور میعاد مقررہ پر واپس
دیدیتا ۔ " (احمدی متمول احباب توجہ کریں۔)
حکیم فضل دین صاحب نے سنایا کہ علامہ نورالدین بھیرہ میں حدیث پڑھا رہے تھے۔ باب
الربو تھا۔ ایک سود خور سا ہو کار آ کر پاس بیٹھ گیا۔ جب سود کی ممانعت سنی تو کہا اچھا مولوی صاحب آپ
کو نکاح کی ضرورت ہو تو پھر کیا کریں۔ انہوں نے کہا بس ایجاب قبول کر لیا جائے ۔ پوچھا۔ اگر رات
کو گھر میں کھانا نہ ہو تو پھر کیا کرو۔ کہا۔ لکڑیوں کا گٹھا باہر سے لاؤں روز بیچ کر کھاؤں ۔ اس پر کچھ ایسا اثر
ہوا کہ کہنے لگا آپ کو دس ہزار تک اگر ضرورت ہو تو مجھ سے بلا سود لے لیں ۔ فرمایا:۔
" دیکھو جو حرام پر جلدی نہیں دوڑتا بلکہ اس سے بچتا ہے تو خدا تعالیٰ اس کیلئے حلال کا ذریعہ نکال
دیتا ہے مَنْ يَتَّقِ اللهَ يَجْعَلْ لَهُ مَخْرَجًا جو سود دینے اور ایسے حرام کاموں سے بچے ۔ خدا تعالیٰ اس

آج 10 میں سے 10 باقی