بھنگ و چرس، افیون و عادات بد کا چھوڑنا و عہد بیعت پر ثابت قدم رہنا

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

(۲۹۸) بھنگ، چرس، افیون و عادات بد کا چھوڑ نا وعہد بیعت پر ثابت قدم
فرمایا:۔
رہنا
" بہت لوگ بیعت کی حقیقت نہیں سمجھتے۔ اس لئے یاد رکھو کہ تم نے آج اللہ تعالیٰ کی جناب میں
اپنے پچھلے گناہوں کا اقرار کر کے آئندہ کیلئے تو بہ کی ہے کہ کوئی گناہ صغیرہ ہو یا کبیرہ نہیں کریں گے۔ یہ
وہ عہد اور اقرار ہے جو تم نے میرے ہاتھ پر خدا تعالیٰ کے ساتھ کیا ہے۔ اس لئے تم کو چاہئے کہ اپنے
اس اقرار اور عہد کے موافق جہاں تک تمہاری سمجھ اور طاقت ہے گناہوں سے بچتے رہو کیونکہ اس اقرار
کی دوتا شیریں ہوتی ہیں یا تو آئندہ زندگی میں یہ فضل کا وارث بنا دیتا ہے جب کہ وہ اپنے عہد پر قائم
رہے گا تو اللہ تعالیٰ اپنے وعدہ کے موافق اس پر رحمت نازل کرے گا اور جب اس عہد اور اقرار کو توڑے
گا تو پھر عذاب کا مستحق ہوگا کیونکہ جب وہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کئے ہوئے عہد کو توڑتا ہے تو گو یا اللہ تعالیٰ
کی توہین کرتا ہے۔ دنیا میں دیکھ لو کہ جب ایک آدمی کسی سے کوئی اقرار کر کے اسے توڑتا ہے تو وہ جرم
عہد شکنی کا مرتکب ہوتا ہے اور سزا پاتا ہے۔ اسی طرح خدا تعالیٰ کے ساتھ جو عہد کر کے توڑتا ہے وہ خا
تعالیٰ کے حضور مجرم ٹھہرایا جاتا ہے اور اسے سزا ملتی ہے۔
خدا
پس آج کے جمعہ کے دن کا اقرار کہ ہم گناہوں سے بچتے رہیں گے بڑی بھاری بات ہے کیونکہ یا
تو آج سے تمہارے لئے رحمت کی بنیاد پڑتی ہے اور یا عذاب کی ۔ اگر کوئی شخص محض خدا کیلئے ان ساری
باتوں کو چھوڑتا ہے جو اس کی عادت میں ہیں اور وہ اللہ تعالیٰ کی نافرمانی اور نارضامندی کا موجب ہیں
تو وہ بڑی رحمت کا مستحق ہوتا ہے۔ عادت کا سنوارنا بہت ہی مشکل ہوتا ہے جیسے افیونی شرابی۔ جھوٹ
بولنے والے وغیرہ کو اپنی عادت کا چھوڑنا بہت ہی مشکل معلوم ہوتا ہے جب تک خدا تعالیٰ کا فضل شامل
حال نہ ہو یہ سہل کام نہیں ہے۔ اسی طرح پر جب کوئی آدمی گناہ کرتا رہتا ہے اور ایک حصہ اس کی عمر کا
اس گناہ میں گزر جاتا ہے تو جیسے ان نشہ بازوں کو جو افیونی۔ چرسی ۔ بھنگی وغیرہ ہوتے ہیں اپنی عادت
کے خلاف چھوڑنا مشکل ہو جاتا ہے۔ گہنگار کو بھی اپنی عادت سے باز آنا بہت ہی مشکل معلوم ہوتا ہے
اور بدوں دکھ اُٹھائے وہ اس عادت کو چھوڑ نہیں سکتا لیکن اگر وہ دکھ اُٹھا کر بھی اس بد عادت کو چھوڑ نے

کیلئے تیار ہو جاوے تو پھر وہ آرام بھی پاتا ہے۔
ماسوا اس کے ایک اور مشکل یہ بھی ہوتی ہے کہ افیونی یا شرابی یا اور کسی قسم کا نشہ کھانے والے کو تو
اس کے گھر والے بھی پسند نہیں کرتے اور چاہتے ہیں کہ وہ ان نشوں کو چھوڑ دے کیونکہ جس قدر وہ نشے
میں غرق رہے گا اسی قدر معاش میں سست اور غافل ہوگا اور یہی وجہ ہے کہ بیوی بچے والدین سب اس
سے ناراض ہونگے اور کوشش کرتے رہیں گے کہ کسی طرح وہ ان نشوں سے باز آوے مگر بعض عادتیں
اور گناہ اس قسم کے بھی ہوتے ہیں کہ گھر والے اور کنبہ والے ان کے حامی ہو جاتے ہیں مثلاً رشوت لینے
والا اگر تو بہ کرے اور رشوت سے باز آوے تو بیوی ناراض ہوگی والدین ناراض ہوں گے کیونکہ بظاہر
ان کے مفاد اور آمدنی میں فرق آئے گا اور وہ کب گوارا کریں گے کہ ایسا ہو۔ اس قسم کی صورتوں میں تو
وہ اس کے گناہ کی عادتوں کے حامی اور معاون ہوں گے ۔ ایسا ہی ایک زمیندار اپنے کاروبار کو چھوڑ کر
جب نماز پڑھنے لگے تو گھر والے کب پسند کریں گے کہ وہ ہل چھوڑ دے اور نماز میں لگا ر ہے وہ تو اسے
ملامت کریں گے یا کب وہ چاہیں گے کہ یہ روزہ رکھ کر سست ہو اور کام نہ کرے۔ اسی طرح پر چوری یا
قمار بازی کی عادت رکھنے والے بعض ایسے ہوتے ہیں کہ ان کے گھر والے ان کی حمایت کرتے ہیں
اور پھر ان کو ان عادتوں سے باز آنا اور بھی مشکل ہو جاتا ہے کیونکہ ایک تو ان کا نفس ہی جو عادت کا
خو کر دہ ہوتا ہے۔ ان بدیوں کو چھوڑ نا نہیں چاہتا پھر گھر والے بھی حامی ہوتے ہیں۔ اس لئے تو بہ کرنا
بہت ہی مشکل ہے لیکن جو سچی توبہ اختیار کرتا ہے اس میں کچھ شک نہیں کہ وہ خدا تعالیٰ کے بڑے فضلوں
کا وارث بنتا ہے۔
آجکل طاعون کے سبب انسانوں کی زندگی بڑی مشکل اور خطرہ میں پڑی ہوئی ہے اب یا انسان
اس مشکل کو اختیار کرے جو گناہوں سے تو بہ کرنے میں ہے اور جو خدا کے فضل کا وارث بنا دیتی ہے یا
اس مشکل کو اختیار کرے جو آخر تباہ کر دیتی ہے۔ عقلمند جانتا ہے کہ تو بہ ہی بہتر ہے۔ یہ مت سمجھو کہ فریب
یا دعا سے کوئی رزق کما سکتا ہے۔ رزق دینے والا اللہ ہی ہے۔ قرآن شریف میں وعدہ ہے کہ جو شخص
تو کل کرے گا اور متقی ہوگا اللہ تعالیٰ اس کو خود رزق دے گا جیسے فرما یا مَنْ يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا
وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لا يَحْتَسِبُ یعنی جو شخص اللہ سے ڈر کر گناہ کو چھوڑ دے گا تو میں ہر ایک تنگی سے

اسے نجات دوں گا اور اس کیلئے رزق کی ایسی راہ پیدا ہوگی اور ایسے طور سے اس کو رزق ملے گا کہ معلوم
بھی نہیں ہوگا کہ کہاں سے رزق آتا ہے۔ ایسا ہی دوسری جگہ فرمایا ہے هُوَ يَتَوَلَّى الصَّالِحِيْنَ جیسے
ماں شیر خوار بچہ کی پرورش کرتی ہے اس طرح پر اللہ تعالیٰ اس کا تکفل کرتا ہے۔ پھر ایک جگہ فرمایافی
السَّمَاءِ رِزْقُكُمْ وَمَا تُوْعَدُونَ تمہارا رزق اور جو کچھ تم کو وعدہ دیا گیا ہے آسمان میں ہے۔ پھر اس کو
تاکید کے ساتھ ثابت کیا کہ فَوَرَبِّ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ إِنَّهُ لَحَقُّ در حقیقت خدا تعالیٰ پر بھروسہ کرنا
اور اس سے ڈر کر گناہوں سے بچنا بھی ایک ایسی چیز ہے جو اس کو سار ہے جو اس کو ساری تنگیوں سے نجات بخشتی ہے۔
جو خدا تعالیٰ کا بھروسہ چھوڑتا ہے وہ در حقیقت اس کو مانتا ہی نہیں ہے۔ گناہوں سے بچنے کی اصلی جڑ یہی
ہے کہ جب گناہ چھوڑتا ہے تو خدا تعالیٰ پر ایمان لا کر ہی چھوڑتا ہے۔
بیعت کرتے ہیں ان کو مناسب ہے کہ وہ سچی توبہ کریں اس کے بغیر فائدہ نہیں ہے۔ کیونکہ اگر کوئی بازار
سے شربت بنفشہ لے اور دراصل وہ نہ ہو تو اس سے کیا فائدہ ہوگا ۔ اسی طرح پر جو نرے سڑے ہوئے
لفظ ہی ہیں وہ زبان تک ہی آتے ہیں او پر نہیں جاتے اور اللہ تعالیٰ کے حضور کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتے ۔
اسی صورت میں بیعت کرانے والے کو تو ثواب ہو جاتا ہے مگر کرنے والے کو نہیں ہوتا۔ یہ بھی یاد رکھو کہ
بیعت کے معنی بیچ دینے کے ہیں اگر تم میں کوئی اپنا بیل بیچ دے تو وہ پھر اس پر کیا حق رکھ سکتا ہے جس
نے لیا ہے وہ اسے جس طرح چاہے کام میں لائے۔ اسی طرح پر تم نے اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کی راہ و
میں بیچ دیا ہے۔ اب جس کی بیعت کی اس کی مرضی پر چلنا ضروری ہوگا۔ اگر کچھ اپنی مرضی کے موافق
کرو اور کچھ اس کی باتیں مانو تو یہ بیعت کوئی فائدہ نہ دے گی بلکہ نقصان ہوگا۔ خدا تعالی ملی جلی باتوں کو
پسند نہیں کرتا وہ خلوص چاہتا ہے اس لئے اپنی طاقت کے موافق کوشش کرو کہ صالح بن جاؤ۔ اپنی عورتوں
کو بھی نصیحت کرو کہ وہ نمازیں پڑھیں ۔ معمولی ایام کے سوا جب کہ انہیں نماز معاف ہوتی ہے کبھی نماز
چھوڑنی نہیں چاہئے ۔ اسی طرح پر اپنے ہمسایوں کو بھی سکھاؤ اور غافل نہ رہو۔ یہ بھی چاہئے کہ اس بات
کو کسی واقف کار سے معلوم کر لو کہ خدا تعالیٰ نے جو اس سلسلہ کو قائم کیا ہے اس کی کیا غرض ہے؟ لوگوں
نے خدا تعالیٰ کے دین کو بدل دیا ہے۔ خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ اس کو اصل حالت پر قائم کرے۔"
الحکم نمبر 13 جلد 7 مؤرخہ 10 را پریل 1903 ء صفحہ 6

آج 10 میں سے 10 باقی