قادیان میں تجارت کیلئے آنا
فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
(۳۱۵) قادیان میں تجارت کیلئے آنا
ایک مرتبہ کسی نے کہا کہ میں تجارت کیلئے یہاں آنا چاہتا ہوں ۔ فرمایا:۔
" یہ نیت فاسد ہے اس سے توبہ کرنی چاہئے ۔ یہاں تو دین کے واسطے آنا چاہئے اور اصلاح
عاقبت کے خیال سے یہاں رہنا چاہئے ۔ نیت تو یہی ہو اور اگر پھر اس کے ساتھ کوئی تجارت وغیرہ
یہاں رہنے کی اغراض کو پورا کرنے کیلئے ہو تو حرج نہیں ہے۔ اصل مقصد دین ہو نہ دنیا۔ کیا تجارتوں
کیلئے شہر موزوں نہیں؟ یہاں آنے کی اصل غرض کبھی دین کے سوا اور نہ ہو۔ پھر جو کچھ حاصل ہو جاوے
وہ خدا کا فضل سمجھو۔"
الحکم نمبر 26,25 جلد 8 مورخہ 31 جولائی و 10 را گست 1904ء صفحہ (13)
(۳۱۶) ٹیکہ لگوانا
کسی نے ٹیکہ لگوانے کی بابت دریافت کیا۔ فرمایا:۔
" حدیث شریف میں آیا ہے کہ کوئی بیماری نہیں کہ جس کی دوانہ ہو۔ ٹیکہ بھی ایک دوا ہے۔"
فرمایا کہ:۔
الحکم نمبر 36 جلد 11 مورخہ 10 اکتوبر 1907 ء صفحہ 8
(۳۱۷) کیمیا
" بہت سے لوگ کیمیا کی فکر میں لگے رہتے ہیں اور عمر کو ضائع کرتے ہیں۔ اور بجائے اس کے کہ
کچھ حاصل کریں جو کچھ پاس ہوتا ہے اس کو بھی کھو دیتے ہیں۔ ایک شخص بٹالہ کا رہنے والا تھا جو کہ کسی
قدر غربت سے گزارہ کرتا تھا اور اس نے جو مکان رہائش کیلئے بنایا تھا اس کے باہر کی ایک ایک اینٹ تو
پکی تھی اور باقی اندر سے کچا تھا۔ ایک دن اسے ایک فقیر ملا جو بہت وظیفہ پڑھتا رہتا تھا اور ظاہر نہایت
نیک معلوم ہوتا تھا بوجہ اس کے ظاہری درود و ظائف کے۔ وہ سادہ لوح آدمی اس کے ساتھ بہت بیٹھتا
اور تعلق رکھتا تھا۔ کچھ مدت کے بعد اس فقیر نے بڑی سنجیدگی سے اس آدمی سے پوچھا کہ تم نے یہ مکان
اس طرح پر کیوں بنایا ہے کیوں نہیں سارا پختہ بنا لیتے ۔اس نے جواب دیا کہ روپیہ نہیں غریب ہوں ۔
اس پر فقیر نے کہا روپیہ کی کیا بات ہے اور اتنا کہہ کر خاموش ہو گیا۔ اس ذو معنے جواب پر اس شخص کو کچھ
خیال پیدا ہوا اور اس نے اس سے پوچھا کیا تم کچھ کیمیاء جانتے ہو۔ اس نے کہا ہاں استاد صاحب
جانتے تھے اور بہت اصرار کے بعد مان لیا کہ مجھ کو بھی آتا ہے پر میں کسی کو بتا تا نہیں۔ چونکہ تم بہت پیچھے
پڑے ہو اس لئے کچھ تم کو بتا دیتا ہوں اور یہ کہہ کر اس کو گھر کا زیور اکٹھا کرنے کی ترغیب دی اور کچھ
مدت تک باہر میدان میں جا کر وظیفہ پڑھتا رہا۔ ایک زیور لے کر ہنڈیا میں رکھنے لگا مگر کسی طرح اس
زیور کو تو چرا لیا اور اس کی جگہ اینٹیں اور روڑے بھر دیئے اور خود وظیفہ کے بہانے باہر چلا گیا اور جاتے
وقت کہہ گیا کہ اس ہنڈیا کو بہت سے اپلوں میں رکھ کر آگ دو مگر دیکھنا کچا نہ اُتارنا بلکہ جب تک میں نہ
آؤں اسے ہاتھ نہ لگانا ۔ اس نے اس کے کہنے کے مطابق اس ہنڈیا کو خوب آگ دی اور ۔
اس قدر دھواں ہوا کہ ہمسایہ اکٹھے ہو گئے اور دروازہ کھلوا کر اندر گئے اور جب اس سے پوچھنے
پر معلوم کیا کہ کیمیا بن رہا ہے تو انہیں نے اس شخص کو سمجھایا کہ وہ تجھے لوٹ کر لے گیا اور جب ہنڈیا کھولی
تو اس میں سے روڑے نکلے۔ چنانچہ وہ شخص جب کسی کام کیلئے گورداسپور گیا تو اسے وہاں معلوم ہوا کہ
وہی شخص کسی اور کو دھوکا دے گیا ہے اور وہاں آگ جل رہی ہے۔ پس اس نے ان کو بھی سمجھا دیا کہ وہ
مجھ کو بھی لوٹ کر لے گیا ہے اور وہاں بھی ہنڈیا کھولنے پر اینٹ پتھر ہی نکلے۔ اسی طرح قادیان کے
پاس ایک گاؤں ہے وہاں ایک کیمیا گر آیا اور مسجد میں ٹھہرا۔ مسجد والے سے پوچھا کہ یہ مسجد ٹوٹی پھوٹی
ہے اس کو بناتے کیوں نہیں ۔ اس نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد کے زمانے میں یہ مسجد بنی تھی اب ہم
غریب ہیں اس قدر و پیہ نہیں۔ اس نے کہا کہ نہیں روپیہ کا کیا ہے بندوبست ہو جائے گا اور پوچھے
جانے پر جواب دیا کہ میں چاندی بنا سکتا ہوں ۔ چنانچہ اس شخص نے پچیس روپے دیئے اور وہ کیمیا گر پر دیا سکتا ہوں۔ اس شخص اور وہ
اس کو لے کر بٹالہ آیا اور وہاں پہنچ کر اس کو صاف کی ہوئی قلعی دیدی۔ وہ شخص بے چارہ سادہ لوح تھا۔
فرق نہ کر سکا اور اپنے گاؤں میں آ کر سنار کو دکھلائی تو معلوم ہوا کہ بالکل بے قیمت ہے۔ اسی طرح
ایک ڈپٹی صاحب تھے جن کو مدت سے کیمیا کا شوق تھا اور اس میں بہت روپیہ ضائع کر چکے تھے۔ ایک
دن ایک آدمی ان کے پاس آیا اور کہا کہ میں کیمیا بنانی جانتا ہوں مگر سامان وغیرہ کیلئے پانچ سو روپیہ
درکار ہے وہ ڈپٹی صاحب نے فوراً دلوا دیا۔ روپیہ لے کر وہ شخص ایک پاس کی دکان پر بیٹھ گیا اور ڈپٹی
صاحب کو کہلا بھیجا کہ روپیہ تو میں لے چکا اب جو مرضی ہو کرو میں نہیں دیتا۔ لینا ہے تو عدالت میں نالش
کرو۔ ڈپٹی صاحب اب ایسے بڑھاپے میں نالش کس طرح کرتے اور کرتے تو اپنی بے
عزتی ہوتی چپ ہور ہے۔ غرض یہ سب بیہودہ ہے۔
کیمیا کی مرض پہلے زمانہ میں تو عام طور پر تھی اور ہنود اس میں مدت سے پھنسے ہوئے تھے مگر
افسوس بعض تعلیم یافتہ لوگ بھی اب تک اس کے دلدادہ ہیں۔ اسلام اس کو بالکل ناجائز قرار دیتا ہے اور
قرآن شریف سے ثابت ہے کہ رزق کریم متقی کو ضرور ملتا ہے اور وہ رزق جس سے فائدہ پہنچے کریم ہی
ہوتا ہے ورنہ بہت سے ایسے مال ہوتے ہیں جو نا جائز طریقوں سے کمائے جاتے ہیں اور ناجائز باتوں
میں اور فضول رسومات میں اُٹھ جاتے ہیں حالانکہ محنت اور نیکی سے کمایا ہوا رو پیدا اپنے اصل موقعہ پر
خرچ ہوتا ہے جیسا کہ ان دو بھائیوں کے قصے سے ظاہر ہے کہ خدا تعالیٰ نے اَبُوْ هُمَا صَالِحاً کی وجہ
سے دونبیوں کو اس بات پر مامور کیا کہ اس روپیہ کی حفاظت کیلئے جو کہ نیکی اور تقویٰ سے کمایا ہوا تھا ایک
دیوار بنائیں ۔ خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ فِی السَّمَاءِ رِزْقُكُمْ وَمَا تُوْعَدُوْنَ ۔ فَوَرَبِّ السَّمَاءِ
وَالْأَرْضِ إِنَّهُ لَحَقُّ مِثْلَ مَا أَنَّكُمْ تَنْطِقُوْنَ یعنی ہر ایک انسانوں کو خدا تعالیٰ اپنے پاس سے روزی
دیتا ہے۔ حضرت داؤد کہتے ہیں کہ میں بچہ تھا اور بوڑھا ہو گیا ہوں مگر آج تک میں نے کسی صالح کی
اولاد کو ٹکڑے مانگتے نہیں دیکھا۔ اسی طرح (توریت) میں ہے کہ نیک بخت انسان کا اثر اس کی سات
پشت تک جاتا ہے۔ پھر قرآن مجید میں بھی ہے کہ كَانَ اَبُوْهُمَا صَالِحاً یعنی ان کا باپ صالح تھا۔
اس لئے خدا تعالیٰ نے ان کا خزانہ محفوظ رکھا۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ لڑ کے کچھ ایسے نیک نہ تھے۔
باپ کی نیکی کی وجہ سے بچائے گئے ۔ پس انسان کیلئے متقی اور نیک بنا کیمیا گر سے بہت بہتر ہے۔ اس
کیمیا گری میں تو روپیہ ضائع ہوتا ہے مگر اس کیمیا گری میں دین بھی اور دنیا بھی دونوں سدھر جاتے
ہیں ۔ افسوس ہے کہ ان لوگوں پر جو ساری عمر یونہی فضول ضائع کر دیتے ہیں اور کیمیا کی تلاش میں ہی مر
جاتے ہیں ۔ حالانکہ اس کو چہ میں سوائے نقصان مال اور نقصان ایمان اور کچھ نہیں اور ایسا شخص یکے
نقصان مایه و دیگر شما نت ہمسایہ کا مستحق ٹھہرتا ہے۔ اصل کیمیا تقوی ہے جس نے اس کو حاصل کر لیا اس
نے سب کچھ حاصل کر لیا اور جس نے اس نسخہ کو نہ آزمایا اس نے اپنی عمر ضائع کی۔ اگر کیمیا واقعی ہو بھی تو