گھوڑی کو گدھے سے ملانا
فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
فرمایا:
(۳۳۴) گھوڑی کو گدھے سے ملانا
ایک شخص کا سوال پیش ہوا کہ جب ریل دجال کا گدھا ہے تو ہم لوگ اس پر کیوں سوار ہوں؟
" کفار کی صنعت سے فائدہ اٹھانا منع نہیں ہے۔ آنحضرت علی یا اللہ نے فرمایا تھا کہ گھوڑی کو "
گدھے کے ساتھ ملا نادر جل ہے۔ پس ملانے والا دجال ہے لیکن آپ برا بر خچر پر سواری کرتے تھے اور
ایک کافر بادشاہ نے ایک خچر آپ کو بطور تحفہ کے بھیجی تھی اور آپ اس پر برابر سواری کرتے رہے۔"
اخبار بدر نمبر 13 جلد 8 مورخہ 28 مارچ 1907 ء صفحہ 4
(۳۳۵) طاعونی مریض کا معالجہ و ہمدردی
سوال ہوا کہ طاعون کا اثر ایک دوسرے پر پڑتا ہے۔ ایسی صورت میں طبیب کے واسطے کیا حکم
ہے۔ فرمایا:۔
"طبیب اور ڈاکٹر کو چاہیئے کہ علاج معالجہ کرے اور ہمدردی دکھائے لیکن اپنا بچاؤ رکھے۔ بیمار کے
بہت قریب جانا اور مکان کے اندر جانا اس کے واسطے ضروری نہیں ہے۔ وہ حال معلوم کر کے مشورہ
دے۔ ایسا ہی خدمت کرنے والوں کے واسطے بھی ضروری ہے کہ اپنا بچاؤ بھی رکھیں اور بیمار کی ہمدردی
بھی کریں۔"
اخبار بدر نمبر 14 جلد 6 مورخہ 04 اپریل 1907 ء صفحہ 6
(۳۳۶) اسم اعظم
ایک شخص کا سوال حضرت اقدس کی خدمت میں پیش ہوا کہ قرآن شریف میں اسم اعظم کون سا
لفظ ہے۔ فرمایا:۔
" اسم اعظم اللہ ہے۔"
اخبار بدر نمبر 14 جلد 6 مورخہ 04 اپریل 1907ء صفحہ 6
(۳۳۷) طاعونی مقامات و طاعونی مریضوں و شہیدوں کے متعلق
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ارشاد
فرمایا:۔
" آج کل طاعون بہت بڑھتا جاتا ہے اور چاروں طرف آگ لگی ہوئی ہے۔ میں اپنی جماعت
کے واسطے خدا تعالیٰ سے بہت دعا کرتا ہوں کہ وہ اس کو بچائے رکھے۔ مگر قرآن شریف سے یہ ثابت
ہے کہ جب قہر الہی نازل ہوتا ہے تو بدوں کے ساتھ نیک بھی لپیٹے جاتے ہیں اور پھر ان کا حشر اپنے
اپنے اعمال کے مطابق ہوگا۔ دیکھو حضرت نوح کا طوفان سب پر پڑا اور ظاہر ہے کہ ہر ایک مرد عورت
اور بچے کو اس سے پورے طور پر خبر نہ تھی کہ نوح کا دعویٰ اور اس کے دلائل کیا ہیں ۔ جہاد میں جو فتوحات
ہوئیں وہ سب اسلام کی صداقت کے واسطے نشان تھیں لیکن ہر ایک میں کفار کے ساتھ مسلمان بھی
مارے گئے ۔ کافر جہنم کو گیا اور مسلمان شہید کہلایا۔ ایسا ہی طاعون ہماری صداقت کے واسطے ایک نشان
ہے اور ممکن ہے کہ اس میں ہماری جماعت کے بعض آدمی بھی شہید ہوں ۔ ہم خدا تعالیٰ کے حضور دعا
میں مصروف ہیں کہ وہ ان میں اور غیروں میں تمیز قائم رکھے لیکن جماعت کے آدمیوں کو یا درکھنا چاہئے
کہ صرف ہاتھ پر ہاتھ رکھنے سے کچھ نہیں بنتا جب تک کہ ہماری تعلیم پر عمل نہ کیا جاوے۔ سب سے
اول حقوق اللہ کو ادا کرو۔ اپنے نفس کو تمام جذبات سے پاک رکھو۔ اس کے بعد حقوق عباد کو ادا کرو اور
اعمال صالحہ کو پورا کرو۔ خدا تعالیٰ پر سچا ایمان لاؤ اور تضرع کے ساتھ خدا تعالیٰ کے حضور میں دعا کرتے
رہو اور کوئی دن ایسا نہ ہو جس دن تم نے خدا کے حضور رو کر دعا نہ کی ہو۔ اس کے بعد اسباب ظاہری کی
رعایت رکھو۔ جس مکان میں چوہے مرنے شروع ہوں اس کو خالی کر دو ۔ اور جس محلہ میں طاعون ہو
اس محلہ سے نکل جاؤ۔ اور کسی کھلے میدان میں جا کر ڈیرا لگاؤ۔ جو تم میں سے تقدیر الہی طاعون میں مبتلا
ہو جاوے اس کے ساتھ اور اس کے لواحقین کے ساتھ پوری ہمدردی کرو اور ہر طرح سے اس کی مدد کرو
اور اس کے علاج معالجہ میں کوئی دقیقہ اٹھا نہ رکھو۔ لیکن یاد رہے کہ ہمدردی کے یہ معنی نہیں کہ اس کے
زہریلے سانس یا کپڑوں سے متاثر ہو جاؤ۔ بلکہ اس اثر سے بچو۔ اسے کھلے مکان میں رکھو اور جو
خدا نخواستہ اس بیماری سے مر جائے وہ شہید ہے۔ اس کے واسطے ضرورت غسل کی نہیں اور نہ نیا کفن
پہنانے کی ضرورت ہے اس کے وہی کپڑے رہنے دو۔ اور ہو سکے تو ایک سفید چادر اس پر ڈال دو اور
چونکہ مرنے کے بعد میت کے جسم میں زہریلا اثر زیادہ ترقی پکڑتا ہے اس واسطے سب لوگ اس کے
ارد گرد جمع نہ ہوں ۔ حسب ضرورت دو تین آدمی اس کی چار پائی کو اُٹھا ئیں اور باقی سب دور کھڑے ہو