فتویٰ در باب تعظیم امام حسینؓ واہانت یزید پلید
فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
جاتی ہے۔ اگر چہ میں ایک غریب آدمی ہوں مگر چاہتا ہوں کہ یہ اشیاء اپنے بچے کی بسم اللہ پر آپ کی
خدمت میں ارسال کروں ۔ حضرت نے جواب میں تحریر فرمایا :۔
"
سختی اور قلم و دوات سونے یا چاندی کی دینا یہ سب بدعتیں ہیں ان سے پر ہیز کرنا چاہئے اور
با وجود غربت کے اور کم جائیداد ہونے کے اس قدرا سراف اختیار کرنا سخت گناہ ہے۔" کے اور اسراف کرناخت
فرمایا:۔
اخبار بدر نمبر 36 جلد 6 مؤرخہ 05 ستمبر 1907 ء صفحه (3)
(۳۵۰) فتوی در باب تعظیم امام حسین و اهانت یزید پلید
واضح ہو کہ کسی شخص کے ایک کارڈ کے ذریعہ سے مجھے اطلاع ملی ہے کہ بعض نادان آدمی جو اپنے
تیں میری جماعت کی طرف منسوب کرتے ہیں ، حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی نسبت یہ کلمات منہ
پر لاتے ہیں کہ نعوذ باللہ حسین بوجہ اس کے کہ اس نے خلیفہ وقت یعنی یزید سے بیعت نہیں کی باغی تھا اور
یزید حق پر تھا ۔ لَعْنَتِ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ (ال عمران : ۶۲) ۔ مجھے امید نہیں کہ میری جماعت
کے کسی راستباز کے منہ سے ایسے خبیث الفاظ نکلے ہوں ۔ مگر ساتھ اس کے مجھے یہ بھی دل میں خیال
گزرتا ہے کہ چونکہ اکثر شیعہ نے اپنے ورد تبرے اور لعن وطعن میں مجھے بھی شریک کر لیا ہے اس لئے
کچھ تعجب نہیں کہ کسی نادان بے تمیز نے سفیہا نہ بات کے جواب میں سفیہا نہ بات کہہ دی ہو۔ جیسا کہ
بعض جاہل مسلمان کسی عیسائی کی بد زبانی کے مقابل پر جو آنحضرت صلی اللہ کی شان میں کرتا ہے
حضرت عیسی علیہ السلام کی نسبت کچھ سخت الفاظ کہہ دیتے ہیں۔ بہر حال میں اس اشتہار کے ذریعہ سے
اپنی جماعت کو اطلاع دیتا ہوں کہ ہم اعتقاد رکھتے ہیں کہ یزید ایک نا پاک طبع دنیا کا کیڑہ اور ظالم تھا اور
جن معنوں کی رو سے کسی کو مومن کہا جاتا ہے وہ معنی اس میں موجود نہ تھے۔ مومن بننا کوئی امر سہل نہیں
ہے۔ اللہ تعالیٰ ایسے شخصوں کی نسبت فرماتا ہے۔ قَالَتِ الْأَعْرَابُ آمَنَّا قُلْ لَمْ تُؤْمِنُوا وَلَكِنْ
قُولُوا أَسْلَمْنَا (الحجرات : ۱۵) مومن وہ لوگ ہوتے ہیں جن کے اعمال ان کے ایمان پر گواہی
دیتے ہیں جن کے دل پر ایمان لکھا جاتا ہے اور جو اپنے خدا اور اس کی رضا کو ہر ایک چیز پر مقدم کر لیتے
ہیں اور تقویٰ کی باریک اور تنگ راہوں کو خدا کیلئے اختیار کرتے اور اس کی محبت میں محو ہو جاتے ہیں اور
ہر ایک چیز جو بت کی طرح خدا سے روکتی ہے خواہ وہ اخلاقی حالت ہو یا اعمال فاسقانہ ہوں یا غفلت اور
کسل ہو سب سے اپنے تئیں دور تر لے جاتے ہیں۔ لیکن بد نصیب یزید کو یہ باتیں کہاں حاصل تھیں ۔
دنیا کی محبت نے اس کو اندھا کر دیا تھا۔ مگر حسین رضی اللہ عنہ ظاہر مطہر تھا اور بلا شبہ وہ ان برگزیدوں : میں
سے ہے جن کو خدا تعالیٰ اپنے ہاتھ سے صاف کرتا اور اپنی محبت سے معمور کر دیتا ہے اور بلاشبہ وہ
سرداران بہشت میں سے ہے اور ایک ذرہ کینہ رکھنا اس سے موجب سلب ایمان ہے اور اس امام کی
تقویٰ اور محبت الہی اور صبر اور استقامت اور زہد اور عبادت ہمارے لئے اسوہ حسنہ ہے اور ہم اس
معصوم کی ہدایت کے اقتداء کرنے والے ہیں جو اس کو ملی تھی ۔ تباہ ہو گیا وہ دل جو اس کا دشمن ہے اور
کامیاب ہو گیا وہ دل جو عملی رنگ میں اس کی محبت ظاہر کرتا ہے اور اس کے ایمان اور اخلاق اور شجاعت
اور تقوی اور استقامت اور محبت الہی کے تمام نقوش انعکاسی طور پر کامل پیروی کے ساتھ اپنے اندر لیتا
ہے جیسا کہ ایک صاف آئینہ میں ایک خوبصورت انسان کا نقش ۔ یہ لوگ دنیا کی آنکھوں سے پوشیدہ
ہیں۔ کون جانتا ہے ان کا قدر مگر وہی جو ان میں سے ہیں۔ دنیا کی آنکھ ان کو شناخت نہیں کر سکتی کیونکہ
وہ دنیا سے بہت دور ہیں۔ یہی وجہ حسین کی شہادت کی تھی کیونکہ وہ شناخت نہیں کیا گیا۔ دنیا نے کس
پاک اور برگزیدہ سے اس کے زمانہ میں محبت کی تا حسین سے بھی محبت کی جاتی ۔ غرض یہ امر نہایت درجہ
کی شقاوت اور بے ایمانی میں داخل ہے کہ حسین رضی اللہ عنہ کی تحقیر کی جائے اور جو شخص حسین یا کسی اور
بزرگ کی جو ائمہ مطہرین میں سے ہے تحقیر کرتا ہے یا کوئی کلمہ استخفاف کا اس کی نسبت اپنی زبان پر لاتا
ہے وہ اپنے ایمان کو ضائع کرتا ہے کیونکہ اللہ جلشانہ اس شخص کا دشمن ہو جاتا ہے جو اس کے برگزیدوں
اور پیاروں کا دشمن ہے۔ جو شخص مجھے برا کہتا ہے یا لعن طعن کرتا ہے اس کے عوض میں کسی برگزیدہ اور
محبوب الہی کی نسبت شوخی کا لفظ زبان پر لا نا سخت معصیت ہے۔ ایسے موقع پر در گذر کرنا اور نادان دشمن کالفظ پر لا ساخت ہے۔ ایسے موقع درگذر اور نادان دشمن
کے حق میں دعا کرنا بہتر ہے۔ کیونکہ اگر وہ لوگ مجھے جانتے کہ میں کس کی طرف سے ہوں تو ہرگز برانہ
کہتے وہ مجھے ایک دجال اور مفتری خیال کرتے ہیں۔ میں نے جو کچھ اپنی نسبت دعوی کیا اور جو کچھ اپنے
مرتبہ کی نسبت کہا وہ میں نے نہیں کہا بلکہ خدا نے کہا۔ پس مجھے کیا ضرورت ہے کہ ان بحثور ہ ان بحثوں کو طول دوں
اگر میں در حقیقت مفتری اور دجال ہوں اور اگر در حقیقت میں اپنے ان مراتب کے بیان کرنے میں جو
میں خدا کی وحی کی طرف ان کو منسوب کرتا ہوں کا ذب اور مفتری ہوں تو میرے ساتھ اس دنیا اور
آخرت میں خدا کا وہ معاملہ ہوگا جو کا ذبوں اور مفتریوں سے ہوا کرتا ہے کیونکہ محبوب اور مردود یکساں
نہیں ہوا کرتے۔ سواے عزیز و ! صبر کرو کہ آخر وہ امر جو مخفی ہے کھل جائے گا۔ خدا جانتا ہے کہ میں اس
کی طرف سے ہوں اور وقت پر آیا ہوں ۔ مگر وہ دل جو سخت ہو گئے اور وہ آنکھیں جو بند ہوگئیں میں ان
کا کیا علاج کر سکتا ہوں ۔ خدا میری نسبت اشارہ کر کے فرماتا ہے کہ " دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے
اس کو قبول نہ کیا۔ لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دیگا ۔ "
پس جب کہ خدا نے اپنے ذمہ لیا ہے کہ وہ زور آور حملوں سے میری سچائی ظاہر کرے گا تو اس صورت
میں کیا ضرورت ہے کہ کوئی شخص میری جماعت میں سے خدا کا کام اپنے گلے ڈال کر میرے مخالفوں پر
نا جائز حملے شروع کرے۔ نرمی کرو اور دعا میں لگے رہو اور سچی تو بہ کو اپنا شفیع ٹھہراؤ اور زمین پر آہستگی
سے چلو ۔ خدا کسی قوم کا رشتہ دار نہیں ہے اگر تم نے اس کی جماعت کہلا کر تقویٰ اور طہارت کو اختیار نہ کیا
اور تمہارے دلوں میں خوف اور خشیت پیدا نہ ہوا تو یقیناً سمجھو کہ خدا تمہیں مخالفوں سے پہلے ہلاک
کرے گا کیونکہ تمہاری آنکھ کھولی گئی اور پھر بھی تم سو گئے ۔ اور یہ مت خیال کرو کہ خدا کو تمہاری کچھ
حاجت ہے اگر تم اس کے حکموں پر نہیں چلو گے، اگر تم اس کے حدود کی عزت نہیں کرو گے تو وہ تمہیں
ہلاک کرے گا اور ایک اور قوم تمہارے عوض لائے گا جو اس کے حکموں پر چلے گی۔ اور میرے آنے کی
غرض صرف یہی نہیں کہ میں ظاہر کروں کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام فوت ہو گئے ہیں۔ یہ تو مسلمانوں کے
دلوں پر سے ایک روک کا اُٹھانا اور سچا واقعہ ان پر ظاہر کرنا ہے بلکہ میرے آنے کی اصل غرض یہ ہے کہ تا
مسلمان خالص توحید پر قائم ہو جائیں اور ان کو خدا تعالیٰ سے تعلق پیدا ہو جائے اور ان کی نمازیں اور
عبادتیں ذوق اور احسان سے ظاہر ہوں اور ان کے اندر سے ہر ایک قسم کا گند نکل جائے۔ اور اگر مخالف
سمجھتے تو عقائد کے بارے میں مجھ میں اور ان میں کچھ بڑا اختلاف نہ تھا مثلاً وہ کہتے ہیں کہ حضرت عیسی
علیہ السلام مع جسم آسمان پر اٹھائے گئے ۔ سو میں بھی قائل ہوں کہ جیسا کہ آیت اِنِّی مُتَوَفِّيكَ
وَرَافِعُكَ إِلَى (آل عمران : (۵۶) کا منشا ہے۔ بے شک حضرت عیسی بعد وفات مع جسم آسمان پر
اُٹھائے گئے ۔ صرف فرق یہ ہے کہ وہ جسم عنصری نہ تھا بلکہ ایک نورانی جسم تھا جو ان کو اسی طرح خدا کی