صدقہ میّت کے متعلق

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کوئی ایسا خلق اللہ کے فائدہ کا کام وہ دنیا میں کر گیا ہے جس سے بندگان خدا کو کسی قسم کی مدد یا آرام
پہنچتا ہے تو اس خیر جاری کی برکت سے وہ کھڑ کی اس کی جو بہشت کی طرف کھولی گئی دن بدن اپنی
کشادگی میں زیادہ ہوتی جاتی ہے اور سَبَقَتْ رَحْمَتِي عَلَى غَضَبِی کا منشاء اور بھی اس کو زیادہ کرتا
جاتا ہے۔ یہاں تک وہ کھڑ کی ایک بڑا وسیع دروازہ ہو کر آخر یہاں تک نوبت پہنچتی ہے کہ شہیدوں اور
صدیقوں کی طرح وہ بہشت میں ہی داخل ہو جاتا ہے۔ اس بات کو سمجھنے والے سمجھ سکتے ہیں کہ یہ بات
شرعاً وانصافاً و عقلاً بیہودہ ہے کہ ایسا خیال کیا جائے کہ باوجود اس کے کہ ایک مرد مسلم فوت شدہ کے بعد
ایک قسم کی خیر اس کیلئے جاری رہے اور ثواب اور اعمال صالحہ کی بعض وجوہ اس کیلئے کھلی رہیں مگر پھر بھی
وہ کھڑ کی جو بہشت کی طرف اس کیلئے کھولی گئی ہے ہمیشہ اتنی کی اتنی رہے جو پہلے دن کھولی گئی تھی ۔ "
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 285 مطبوعہ نومبر 1984ء)
(۳۷۰) صدقہ میت کے متعلق
ایک شخص نے سوال کیا کہ میت کے ساتھ جو لوگ روٹیاں پکا کر یا اور کوئی شے لے کر باہر قبرستان
میں لے جاتے ہیں اور میت کو دفن کرنے کے بعد مساکین میں تقسیم کرتے ہیں اس کے متعلق کیا حکم
ہے؟ فرمایا:۔
"
سب باتیں نیت پر موقوف ہیں اگر یہ نیت ہو کہ اس جگہ مساکین جمع ہو جایا کرتے ہیں اور
مردے کو صدقہ پہنچ سکتا ہے۔ ادھر وہ دفن ہوا دھر مساکین کو صدقہ دیدیا جاوے تا کہ اس کے حق میں
مفید ہو اور وہ بخشا جاوے تو یہ ایک عمدہ بات ہے لیکن اگر صرف رسم کے طور پر یہ کام کیا جاوے تو جائز
نہیں ہے۔ کیونکہ اس کا ثواب نہ مردے کیلئے اور نہ دینے والوں کے واسطے اس میں کچھ فائدے کی
بات ہے۔"
اخبار بدر نمبر 7 جلد 2 مؤرخہ 16 فروری 1906ء صفحه (2)
(۳۷۱) اسقاط
ایک شخص نے سوال کیا کہ کسی شخص کے مر جانے پر جو اسقاط کرتے ہیں اس کے متعلق کیا حکم
ہے۔ فرمایا:۔

آج 10 میں سے 10 باقی