باجا بجانے کی حلت

فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کشف میں اس جسم کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ کشف میں جو جسم دیا جاتا ہے اس میں کسی قسم کا حجاب
نہیں ہوتا بلکہ بڑی بڑی طاقتیں اس کے ساتھ ہوتی ہیں اور آپ کو اسی جسم کے ساتھ جو بڑی طاقتوں
والا ہوتا ہے معراج ہوا۔"
پھر آپ نے اس امر کی تائید میں چند آیات سے استدلال کیا کہ جسم آسمان پر نہیں جاتا یہ باتیں
قریباً پہلے ہم بار ہا درج کر چکے ہیں۔ بخوف طوالت اعادہ نہیں کرتے۔ ایڈیٹر )
فرمایا:۔
الحکم نمبر 40 جلد 6 مؤرخہ 10 نومبر 1902 ء صفحه (5)
(۳۷۸) با جا بجانے کی حلت
" اسی طرح میرے نزدیک باجے کی بھی حلت ہے اس میں کوئی امر خلاف شرع نہیں دیکھتے
بشرطیکہ نیت میں خلل نہ ہو۔ نکاحوں میں بعض وقت جھگڑے پیدا ہوتے ہیں اور وراثت کے مقدمات
ہو جاتے ہیں جب اعلان ہو گیا ہوا ہوتا ہے تو ایسے مقدمات کا انفصال سہل اور آسان ہو جاتا ہے۔ اگر
نکاح گم صم ہو گیا اور کسی کو خبر بھی نہ ہوئی تو پھر وہ تعلقات بعض اوقات قانونا نا جائز سمجھے جا کر اولا د محروم
الارث قرار دیدی جاتی ہے۔ ایسے امور صرف جائز ہی نہیں بلکہ واجب ہیں کیونکہ ان سے شرع کی
قضایا فیصل ہو جاتے ہیں۔ یہ لڑکے جو پیدا ہوتے رہتے ہیں بعض وقت ان کے عقیقہ پر ہم نے دو دو
ہزار آدمی کو دعوت دی ہے اور اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ ہماری غرض اس سے یہی تھی کہ تا اس پیشگوئی کا
جو ہر ایک کے پیدا ہونے سے پہلے کی گئی تھی بخوبی اعلان ہو جاوے۔"
الحکم نمبر 14 جلد 7 مؤرخہ 17 اپریل 1903ء صفحه (2)
(۳۷۹) مسئلہ کفر و اسلام
سوال ہوا کہ ابتداء میں بھی مسلمانوں کے درمیان آپس میں عداوت اور دشمنیاں ہوتی رہی ہیں
اور اختلاف رائے بھی ہوتا رہا ہے مگر باوجود اس کے ہم کسی کو کا فرنہیں کہہ سکتے۔ حضرت اقدس نے
فرمایا:
یہ تو شیعوں کا مذہب ہے کہ صحابہ کے درمیان آپس میں ایسی سخت دشمنی تھی یہ غلط ہے۔ اللہ تعالیٰ

آج 10 میں سے 10 باقی