مسیح موعود کو ماننے کی ضرورت
فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
آپ اس کی تردید میں فرماتا ہے کہ نَزَعْنَا مَا فِي صُدُوْرِهِمْ مِنْ غِل - برادریوں کے درمیان آپس
میں دشمنیاں ہوا کرتی ہیں مگر شادی مرگ کے وقت وہ سب ایک ہو جاتے ہیں۔ اخیار میں خونی دشمنی
کبھی نہیں ہوتی ۔ "
سوال ہوا کہ جو لوگ آپ کو کافر نہیں کہتے مگر آپ کے مرید بھی نہیں ہیں ان کا کیا حال ۔ حضرت
صاحب نے فرمایا:۔
وہ لوگ راہ و رسم اور تعلقات کس کے ساتھ رکھتے ہیں۔ آخر ایک گروہ میں ان کو ملنا پڑے گا جس
کے ساتھ کوئی اپنا تعلق رکھتا ہے اسی میں سے وہ ہوتا ہے۔"
سوال ہوا کہ جو لوگ آپ کو نہیں مانتے وہ انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کے نیچے ہیں یا کہ نہیں ؟ حضرت
اقدس مسیح موعود نے فرمایا کہ:۔
ت
انْعَمْتَ عَلَيْهِمُ میں تو میں اپنی جماعت کو بھی شامل نہیں کر سکتا جب تک کہ خدا کسی کو نہ کرے۔
جو کلمہ گوسچے دل سے قرآن پر عمل کرنے کیلئے طیار ہو بشر طیکہ سمجھایا جاوے وہ اپنا اجر پائے گا۔ جس قدر
کوئی مانے گا اسی قدر ثواب پائے گا ۔ جتنا انکار کرے گا اتنی ہی تکلیف اٹھائے گا۔ میں قسماً کہتا ہوں کہ
مجھے لوگوں کے ساتھ کوئی عداوت نہیں جو ہمیں کا فرنہیں کہتے ان کے دلوں کا خدا ما لک ہے۔ مگر حضرت
مسیح کا خالق اور حی ماننا بھی تو ایک شرک ہے۔ اگر وہ کہیں کہ خدا کے اذن سے کرتا تھا تو ہم کہتے ہیں کہ
وہ اذن نبی کریم علیه الله کریم علیه السلام کو کیوں نہ دیا گیا۔ جو خدا کے ولی کے ساتھ دشمنی کرتا ہے خدا اس کے ساتھ
جنگ کرتا ہے جس کے ساتھ خدا جنگ کرے اس کا ایمان کہاں رہا۔"
الحکم نمبر 10 جلد 5 مورخہ 17 مارچ 1901ء صفحہ 8) 8
(۳۸۰) مسیح موعود کو ماننے کی ضرورت
حضرت کی خدمت میں آج پھر ایک سوال پیش ہوا کہ جب ہم لوگ نماز پڑھتے ہیں روزہ رکھتے
ہیں اور شریعت کے دیگر امور کی پیروی کرتے ہیں تو صرف آپ کو نہ ماننے کے سبب کیا حرج ہو
سکتا ہے۔ حضرت نے فرمایا:۔
" ۔ " میں نے اس بات کا جواب کئی بار دیا ہے۔ ہم قال اللہ اور قال الرسول کو مانتے ہیں۔ پھر خدا کی
وحی کو مانتے ہیں۔ میرا آنا اللہ اور رسول کے وعدے کے مطابق ہے۔ جو شخص خدا اور رسول کی ایک
بات مانتا ہے اور دوسری نہیں مانتا وہ کس طرح کہہ سکتا ہے کہ میں خدا پر ایمان لاتا ہوں۔ یہ تو وہ بات
ہے جو قرآن شریف میں تذکرہ ہے کہ وہ لوگ بعض پر ایمان لاتے ہیں اور بعض پر ایمان نہیں لاتے
ور نہ دراصل ایمان نہیں ۔ ایک خدا اور اس کے رسول کا موعود اپنے وقت پر آیا۔ صدی کے سر پر آیا۔
نشانات لایا۔ عین ضرورت کے وقت آیا۔ اپنے دعوی کے دلائل صحیح اور قوی رکھتا ہے ایسے شخص کا انکار کیا
ایک مومن کا کام ہے۔ یہود بھی موحد کہلاتے تھے اب تک ان کا دعوی ہے کہ ہم تو حید پر قائم ہیں۔ نماز
پڑھتے روزہ رکھتے مگر آنحضرت علیم اللہ کو نہ مانتے اسی سبب کافر ہو گئے ۔ اللہ تعالیٰ کے ایک حکم
فرمودہ رسول کی ایک بات کا بھی جو شخص انکار کرتا ہے اور اس کے مخالف ضد کرتا ہے وہ کافر ہوتا ہے۔
اور یہ بھی ان لوگوں کی غلطی ہے جو کہتے ہیں کہ ہم نماز روزہ ادا کرتے ہیں اور تمام اعمال حسنہ بجالاتے
ہیں ہمیں کیا ضرورت ہے۔ یہ نہیں جانتے کہ اعمال حسنہ کی توفیق بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہی ملتی
ہے۔"
"
اخبار بدر نمبر 36 جلد 1 مؤرخہ 17 نومبر 1905 ء صفحه (3)
الحمد لله على ذالک و تمت بالخیر