فضائل القرآن نمبر ۶۔ ترتیبِ قرآن کا مسئلہ اور استعارات کی حقیقت۔ اِستعارات اور تشبیہات سے پیدا شُدہ غلط فہمیوں کے ازالہ کا طریق
فصائل القرآن نمبر۔۔۔۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ
ترتیب قرآن کا مسئلہ اور استعارات کی حقیقت
استعارات اور تشبیہات سے پیدا شدہ غلط فہمیوں کے ازالہ کا طریق
تقریر فرموده ۲۸ / دسمبر ۱۹۳۶ء بر موقع جلسه سالانه )
348
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد درج ذیل آیات تلاوت فرمائیں۔وَلَقَدْ أَتَيْنَا دَاوَدَ وَسُلَيْمَن عِلْمًا ، وَقَالَا الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي فَضَّلَنَا عَلَى كَثِيرٍ
مِنْ عِبَادِهِ الْمُؤْمِنِينَ وَوَرِثَ سُلَيْمَنُ دَاوُدَ وَقَالَ يَاأَيُّهَا النَّاسُ عُلِّمْنَا مَنْطِقَ
الطَّيْرِ وَأُوتِينَا مِنْ كُلِّ شَيْءٍ إِنَّ هَذَا لَهُوَ الْفَضْلُ الْمُبِينُ وَحُشِرَ لِسُلَيْمَنَ |
جُنُودُهُ مِنَ الْجِنِ وَالْإِنْسِ وَالطَّيْرِ فَهُمْ يُوزَعُونَ حَتَّى إِذَا آتَوُا عَلَى وَادِ
النَّمْلِ قَالَتْ نَمْلَةٌ يَأَيُّهَا النَّمْلُ ادْخُلُوا مَسَكِنَكُمْ ، لَا يَحْطِمَنَّكُمْ سُلَيْمَنُ
وَجُنُودُهُ وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ فَتَبَسَّمَ ضَاحِكَا مِنْ قَوْلِهَا وَقَالَ رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ
أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَى وَعَلَى وَالِدَى وَأَنْ أَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضَهُ وَادْخِلْنِي
بِرَحمَتِكَ فِي عِبَادِكَ الصَّلِحِينَ وَتَفَقَدَ الطَّير فَقَالَ مَا لِيَ لَا أَرَى الْهُدهُد آم
كَانَ مِنَ الْغَابِبِينَ لَأَعَذِّبَنَّهُ عَذَابًا شَدِيدًا أَوْ لَاذْبَحَنَّةً أَوْ لَيَأْتِيَتِي بِسُلْطَنٍ
مُّبِينٍ فَمَكَتَ غَيْرَ بَعِيدٍ فَقَالَ اَحَطتُ بِمَا لَمْ تُحِطْ بِهِ وَجِئْتُكَ مِنْ سَبَابِنَبَا
يَقِينِ إِنِّي وَجَدتُ امْرَأَةً تَمْلِكُهُمْ وَأُوتِيَتْ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ وَلَهَا عَرْشُ عَظِيمٌ
وَجَدْتُهَا وَقَوْمَهَا يَسْجُدُونَ لِلشَّمْسِ مِن دُونِ اللَّهِ وَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَنُ أَعْمَالَهُمْ
فصائل القرآن نمبر۔۔۔349
فَصَدَّهُمْ عَنِ السَّبِيْلِ فَهُمْ لَا يَهْتَدُونَ أَلَّا يَسْجُدُوا لِلهِ الَّذِي يُخْرِجُ الْخَبْءَ
فِي السَّمواتِ وَالْأَرْضِ وَيَعْلَمُ مَا تُخْفُونَ وَمَا تُعْلِنُونَ اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ رَبُّ |
الْعَرْشِ الْعَظِيمِ O قَالَ سَنَنْظُرُ أَصَدَقْتَ أمْ كُنتَ مِنَ الْكَذِبِينَ اذْهَبْ
يكتبِى هَذَا فَأَلْقِةِ إِلَيْهِمْ ثُمَّ تَوَلَّ عَنْهُمْ فَانْظُرْ مَاذَا يَرْجِعُوْنَ
اس کے بعد فرمایا:-
میرا آج کا مضمون پھر اُسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جو تین سال پہلے میں بیان کر رہا تھا یعنی۔درمیان میں تین سال اس میں ناغہ ہو گیا کیونکہ رمضان کی وجہ سے لمبی تقریر نہیں
کی جا سکتی تھی۔اس دفعہ بھی طبیعت کی خرابی کی وجہ سے میں لمبی تقریر نہیں کر سکتا چونکہ میں اس
مضمون کے بیان کرنے کا ارادہ کر چکا تھا اس لئے میں نے یہی مناسب سمجھا کہ اس مضمون کا کوئی
حصہ اختصار کے ساتھ بیان کر دیا جائے۔قرآن کریم کے سوا اور کسی کتاب کو افضل الكتب ہونے کا دعویٰ نہیں
تمام مذاہب جو دنیا میں پائے جاتے ہیں وہ اپنی فضیلت اور برتری کا دعویٰ کرتے ہیں اور وہ
اپنی مذہبی کتب کے متعلق بھی یہی کہتے ہیں کہ وہ افضل الکتب ہیں لیکن اُن کی کتب کو یہ دعوی
نہیں۔میں نے آج تک سوائے قرآن کریم کے کوئی ایسی کتاب نہیں دیکھی جس میں یہ لکھا ہو کہ وہ
دوسری مذہبی کتب سے افضل ہے۔ہاں قرآن کریم بے شک یہ دعوی کرتا ہے کہ وہ تمام الہامی
کتابوں پر فضیلت رکھتا ہے مگر یہ کہ وہ کس طرح افضل ہے۔یہ ایک سوال ہے جس کا جواب دینا
مسلمانوں کے ذقے ہے۔غیر مذاہب والے یا تو قرآن پڑھتے نہیں یا بوجہ اس کے کہ قرآن
تعصب کی نگاہ سے پڑھتے ہیں صاف دل ہو کر اس کا مطالعہ نہیں کرتے یا بوجہ اس کے کہ وہ قلب
مطہر نہیں رکھتے اور قرآن فرماتا ہے کہ لا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ سے میرے مطالب اور معانی
مطہر قلوب پر ہی گھل سکتے ہیں، قرآن کریم کے مطالب اُن پر نہیں گھلتے۔پس یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم
اُن تک قرآن کریم کے مطالب پہنچا ئیں اور ثابت کریں کہ قرآن کریم نہ صرف ایک اعلیٰ کتاب
ہے بلکہ وہ ساری الہامی کتابوں پر فضیلت رکھتی ہے۔اس سلسلہ میں پانچ لیکچر میں پہلے دے چکا
فصائل القرآن نمبر ۶۰۰۰
350
ہوں۔ایک ۱۹۲۸ء میں تمہیدی طور پر میں نے دیا تھا مگر اس وقت طبیعت بہت علیل تھی اس لئے
صرف گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ ہی میں نے بعض باتیں بیان کی تھیں۔پھر ۱۹۲۹ء، ۱۹۳۰ء ، ۱۹۳۱ء اور
۱۹۳۲ء میں چار تفصیلی لیکچر میں نے پر دیئے گو بعض اُس وقت بھی چھوڑنے پڑے
تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک کتاب براہین احمدیہ کھی ہے۔اس میں آپ
نے اپنے اس ارادہ کا اظہار فرمایا ہے کہ اسلام کی سچائی اور برتری ثابت کرنے کے لئے میں تین سو
دلائل دوں گا۔میں نے جب اس مضمون پر غور کیا تو گو میں نے دلائل کو گنا نہیں مگر میں خیال کرتا
ہوں کہ اسلام کی برتری اور فضیلت کے تین سو دلائل ان نوٹس میں موجود ہیں جو میں نے اس مضمون
کے سلسلہ میں تیار کئے ہیں۔اگر کوئی شخص میرے ان نوٹوں کو پڑھ لے تو میں سمجھتا ہوں بہت سی
باتیں اُس پر واضح ہو جائیں گی۔یہ میں اس لئے کہتا ہوں کہ انسان کی زندگی کا کوئی اعتبار نہیں ہوتا۔میں نہیں جانتا کہ میں اس مضمون
کو مکمل بیان کر سکوں یا نہ کر سکوں اس لئے میں نے ذکر کر دیا ہے۔یہ تمام مصالحہ نہایت اختصار کے ساتھ بلکہ بعض جگہ محض اشارات میں ۱۹۲۸ء اور ۱۹۲۹ء میں میں
نے جمع کر دیا تھا اور جلسہ سالانہ کے موقع پر انہیں بیان بھی کر دیا تھا۔مجھے اُن دلائل کی تعداد تو یاد
نہیں جو بیان کر چکا ہوں اس لئے میں نمبر کا نام نہیں لے سکتا صرف همنا بغیر نمبر دینے کے میں آج
فضیلت قرآن کے ایک خاص پہلو کا ذکر کر دیتا ہوں۔اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے اس مضمون کے پورا
کرنے کی توفیق عطا فرمائی تو اول تو یہ قرآن کریم کی تفسیر کا ایک نہایت اعلیٰ دیباچہ ہوگا دوسرے
براہین احمدیہ کی تکمیل بھی ہو جائے گی۔یعنی اُس رنگ میں جس کا شروع میں حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے اظہار فرمایا تھا گو بعد میں اس کی تکمیل اور رنگ میں بھی ہو گئی یعنی وحی اور الہام
اور آپ کی ماموریت اور نبوت کی شان نے اسلام کو جس رنگ میں تمام مذاہب پر غالب ثابت کیا وہ
تین سو دلائل کے اثر سے بہت بڑھ چڑھ کر ہے۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خود بھی
تحریر فرما دیا تھا کہ اب یہ سلسلہ تالیف کتاب بوجہ الہامات الہیہ دوسرا رنگ پکڑ گیا ہے اور اب ہماری
طرف سے کوئی شرط نہیں بلکہ جس طرز پر خدا تعالی مناسب سمجھے گا بغیر لحاظ پہلی شرائط کے اس کو انجام
دے گا کیونکہ اب اس کتاب کا وہ خود متولی ہے اور اُس کی مشیت کسی اور رنگ میں اس کی تکمیل
فصائل القرآن نمبر ۶۰۰۰
351
چاہتی ہے لیکن اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وہ پہلی خواہش بھی پوری ہو جائے تو
دشمنوں
کا یہ اعتراض مٹ جاتا ہے کہ آپ نے براہین احمدیہ کو مکمل نہیں کیا اور وعدہ کے باوجود قرآن
کریم کی فضیلت کے تین سو دلائل پیش نہیں کئے۔براہین احمدیہ اور مولوی چراغ علی صاحب حیدرآبادی
آج کل تو زمیندار اور احسان وغیرہ مخالف اخبارات یہ بھی لکھتے رہتے ہیں کہ کوئی مولوی
چراغ علی صاحب حیدر آبادی تھے وہ آپ کو یہ مضامین لکھ کر بھیجا کرتے تھے۔جب تک اُن کی
طرف سے مضامین کا سلسلہ جاری رہا آپ بھی کتاب لکھتے رہے مگر جب انہوں نے مضمون بھیجنے بند
کر دیئے تو آپ کی کتاب بھی ختم ہوگئی۔گو یہ مجھ میں نہیں آتا کہ مولوی چراغ علی صاحب کو کیا ہوگیا
کہ انہیں جو اچھا نکتہ سوجھتا وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو لکھ کر بھیج دیتے اور ادھر ادھر کی
معمولی باتیں اپنے پاس رکھتے۔آخر مولوی چراغ علی صاحب مصنف ہیں۔براہین احمدیہ کے
مقابلہ میں اُن کی کتابیں رکھ کر دیکھ لیا جائے کہ آیا کوئی بھی ان میں نسبت ہے؟ پھر وجہ کیا ہے کہ
دوسرے کو تو ایسا مضمون لکھ کر دے سکتے تھے جس کی کوئی نظیر ہی نہیں ملتی اور جب اپنے نام پر کوئی
مضمون شائع کرنا چاہتے تو اُس میں وہ بات ہی پیدا نہ ہوتی۔پس اول تو انہیں ضرورت ہی کیا تھی کہ
وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مضمون لکھ لکھ کر بھیجتے ؟ اور اگر بھیجتے تو محمدہ چیز اپنے پاس
رکھتے اور معمولی چیز دوسرے کو دے دیتے۔جیسے ذوق کے متعلق سب جانتے ہیں کہ وہ ظفر کونظمیں
لکھ لکھ کر دیا کرتے تھے مگر دیوان ذوق اور دیوانِ ظفر آج کل دونوں پائے جاتے ہیں۔انہیں دیکھ کر صاف نظر آتا ہے کہ ذوق کے کلام میں جو فصاحت اور بلاغت ہے وہ ظفر کے کلام میں
نہیں۔جس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ اگر وہ ظفر کو کوئی چیز دیتے بھی تھے تو اپنی بچی ہوئی دیتے
تھے اعلیٰ چیز نہیں دیتے تھے حالانکہ ظفر بادشاہ تھا۔غرض ہر معمولی عقل والا انسان بھی سمجھ سکتا ہے کہ
اگر مولوی چراغ علی صاحب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مضامین بھیجا کرتے تھے تو انہیں
چاہئے تھا کہ معرفت کے عمدہ عمدہ سکتے اپنے پاس رکھتے اور معمولی علم کی باتیں حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کولکھ کر بھیجتے مگر مولوی چراغ علی صاحب کی کتابیں بھی موجود ہیں اور حضرت مسیح
352
فصائل القرآن نمبر ۶۰۰۰
موعود علیہ السلام کی کتابیں بھی۔انہیں ایک دوسرے کے مقابل میں رکھ کر دیکھ لو کوئی بھی ان میں
نسبت ہے؟ انہوں نے تو اپنی کتابوں میں صرف بائیبل کے حوالے جمع کئے ہیں اور حضرت مسیح
موعود علیہ السلام نے قرآن کریم کے وہ معارف پیش کئے ہیں جو تیرہ سو سال میں کسی مسلمان کو نہیں
سو مجھے اور ان معارف اور علوم کا سینکڑ واں بلکہ ہزارواں حصہ بھی ان کی کتابوں میں نہیں۔الہامی کتاب کے سمجھنے میں ایک دقت
میرا آج کا مضمون اس بات پر ہے کہ ہر الہامی کتاب میں بعض ایسے مشکل مضامین ہوتے
ہیں جن کے متعلق لوگوں کے دلوں میں شبہات پیدا ہو جاتے ہیں اور وہ آسانی سے حل نہیں ہوتے یا
ان سے متعلق آپس میں بحث شروع ہو جاتی ہے۔کوئی کہتا ہے اس کا یہ مطلب ہے اور کوئی کہتا ہے
اِس کا وہ مطلب ہے۔ایسی صاف بات نہیں ہوتی جیسے مثلاً یہ حکم ہے کہ آقِیمُوا الصَّلوةَ نماز قائم
کرو۔جو شخص عربی جانتا اور اسلام سے واقفیت رکھتا ہے وہ آقِیمُوا الصَّلوةَ سنتے ہی فوراً سمجھ
جاتا ہے کہ اس کے معنی یہ ہیں کہ نماز قائم کرو۔یہ جھگڑا پیدا نہیں ہوتا کہ آقِیمُوا الصَّلوةَ سے
مراد نماز نہیں روزہ ہے یا روزہ نہیں حج ہے۔آگے نماز کی کیفیات میں فرق ہو سکتا ہے، خشوع خضوع
میں فرق ہوسکتا ہے ، عرفان میں فرق ہو سکتا ہے مگر اس بات میں کوئی اختلاف نہیں ہوسکتا کہ اس کے
معنی یہ ہیں کہ نماز قائم کرو بلکہ جونہی کسی کے منہ سے یہ فقرہ نکلے گا کہ آقِیمُوا الصَّلوةَ یا قرآن
کریم میں یہ حکم دیکھے گا فوراً سمجھ جائے گا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ نمازیں پڑھو مگر جو مشکل مسائل
ہوتے ہیں اُن کو بعض لوگ سمجھتے ہیں اور بعض نہیں سمجھتے اور اس بات کی ضرورت ہوتی ہے کہ
دوسرے لوگ جو باخبر ہیں انہیں وہ مسائل سمجھا ئیں۔خواہ اس وجہ سے کہ وہ خود غور نہیں کرتے یا اس
وجہ سے کہ ان کا دل کسی گناہ کی وجہ سے خدا تعالیٰ کا فضل جذب کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتا۔مشکل مضامین بالعموم دو طرح کے ہوتے ہیں ایک علمی مضامین جو بار یک فلسفے پر مبنی ہوتے ہیں مثلاً
توحید ہے اس کا اتنا حصہ تو ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ خدا ایک ہے مگر آگے یہ صوفیانہ باریکیاں کہ کس طرح
انسان کے ہر فعل پر خدا تعالیٰ کی توحید کا اثر پڑتا ہے اس کے لئے ایک عارف کی ضرورت ہوگی اور
یہ مسائل دوسرے کو سمجھانے کے لئے کوئی عالم درکار ہوگا۔ہر شخص یہ باریکیاں نہیں نکال سکتا لیکن
فصائل القرآن نمبر ۶۰۰۰
353
اتنی بات ضرور سمجھ لے گا کہ قرآن دوسرے خدا کا قائل نہیں۔دوسرے یہ مشکلات ایسے مطالب
سے متعلق پیدا ہوتی ہیں جو علمی تو نہ ہو مگر وہ اُس زبان میں بیان کئے گئے ہوں جسے تشبیہہ اور استعارہ
کہتے ہیں۔استعارات کو حقیقت قرار دینے کا نتیجہ
استعارہ میں جب بھی بات کی جائے تو گو وہ بار ایک نہیں ہوتی مگر عوام الناس اُس زبان کو نہ
جاننے کی وجہ سے اس کے ایسے معنی کر لیتے ہیں جو حقیقت پر مبنی نہیں ہوتے۔مثلاً رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ایک واقعہ پیش آیا۔جب شام کی جنگ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے حضرت زید بن حارثہ کو سالار لشکر بنا کر بھیجا اور فرمایا کہ اگر زید مارے جائیں تو جعفر بن ابی
طالب کمان لے لیں اور اگر جعفر مارے جائیں تو عبد اللہ بن رواحہ کمان لے لیں تو جیسے رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا ویسا ہی وقوع میں آیا اور حضرت زید اور حضرت جعفر اور حضرت
عبداللہ تینوں شہید ہو گئے اور حضرت خالد بن ولید لشکر کو اپنی کمان میں لے کر بحفاظت اُسے
واپس لے آئے۔جس وقت مدینہ میں یہ خبر پہنچی تو جن عورتوں کے خاوند مارے گئے تھے یا جن
والدین کے بچے اس جنگ میں شہید ہوئے تھے اُنہوں نے جس حد تک کہ شریعت اجازت دیتی
ہے رونا شروع کر دیا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے محض اظہار افسوس کے لئے نہ اس لئے کہ
عورتیں جمع ہو کر رونا شروع کر دیں فرمایا۔جعفر" پر تو کوئی رونے والا نہیں۔میرے نزدیک اس فقرہ
سے آپ کا یہ منشا ہر گز نہیں تھا کہ کوئی جعفر کو روئے بلکہ مطلب یہ تھا کہ ہمارا بھائی بھی آخر اس جنگ
میں مارا گیا ہے جب ہم نہیں روئے تو تمہیں بھی صبر کرنا چاہئے کیونکہ حضرت جعفر کے رشتہ دار وہاں
یا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تھے یا حضرت علی تھے اور یہ جس پایہ کے آدمی تھے اس کے لحاظ
سے ان کی چیخیں نہیں نکل سکتی تھیں۔پس رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غالبا اس بات کے اظہار
کے لئے کہ میرا بھائی جعفر" بھی مارا گیا ہے مگر میں نہیں رویا فرما یا جعفر" پر تو کوئی رونے والا نہیں۔انصار نے جب یہ بات سنی تو چونکہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہر بات کو پورا کرنے کا بے حد
شوق رکھتے تھے اس لئے انہوں نے اپنے اپنے گھر جا کر عورتوں سے کہنا شروع کیا کہ یہاں رونا
فصائل القرآن نمبر ۶۰۰۰
354
دھونا چھوڑو اور جعفر کے گھر چل کر روؤ۔چنانچہ سب عورتیں حضرت جعفر کے گھر میں اکٹھی ہوگئیں
اور سب نے ایک گہرام مچا دیا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب یہ آواز سنی تو فرمایا کیا ہوا ؟
انصار نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اور آپ نے جو فرمایا تھا کہ جعفر" پر کوئی رونے والا نہیں اس
لئے ہم نے اپنی عورتیں حضرت جعفر کے گھر بھیج دی ہیں اور وہ رورہی ہیں۔آپ نے فرمایا میرا یہ
مطلب تو نہیں تھا۔جاؤ انہیں منع کرو۔چنانچہ ایک شخص گیا اور اُس نے انہیں منع کیا۔وہ کہنے لگیں تم
ہمیں کون روکنے والے ہو؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تو آج افسوس کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ
جعفر کو رونے والا کوئی نہیں اور تو ہمیں منع کرتا ہے۔وہ یہ جواب سن کر پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا کیونکہ بعض لوگوں کو دوسروں کی ذرا ذراسی بات پہنچانے کا شوق ہوتا
ہے اور عرض کیا وہ مانتی نہیں۔آپ نے فرمایا اُن کے سروں پر مٹی ڈالو۔مطلب یہ تھا کہ چھوڑو اور
انہیں کچھ نہ کہو۔خود ہی رو دھو کر خاموش ہو جائیں گی مگر اُس کو خدا دے اُس نے اپنی چادر میں مٹی
بھر لی اور اُن عورتوں کے سروں پر ڈالنی شروع کر دی۔انہوں نے کہا پاگل کیا کرتا ہے؟ وہ کہنے لگا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے مٹی ڈالو۔اس لئے میں تو ضرور ڈالوں گا۔حضرت عائشہ
رضی اللہ عنہا کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے اُسے ڈانٹا اور فرمایا تو بات کو تو سمجھا ہی نہیں۔رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا منشا تو یہ تھا کہ اُن کا ذکر چھوڑو اور جانے دو۔سعوہ خود ہی خاموش ہو جائیں
گی۔یہ مطلب تو نہیں تھا کہ تم مٹی ڈالنا شروع کر دو۔اب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ایک
استعارہ کلام تھا مگر وہ واقعہ میں مٹی ڈالنے لگ گیا۔تو بعض دفعہ لوگ استعارہ کو سمجھنے کی کوشش نہیں
کرتے اور بعض دفعہ لفظی معنے ایسے لے لیتے ہیں جو حقیقت کے خلاف ہوتے ہیں اور اس طرح
بات کہیں
کی کہیں پہنچ جاتی ہے۔خیط ابیض اور خیط اسود کا غلط مفہوم
میں نے یہ عرب کی مثال آپ لوگوں کے سامنے پیش کی ہے۔اب میں پنجاب کی ایک مثال
دے دیتا ہوں۔قرآن کریم میں آتا ہے کہ سحری کا وقت اُس وقت تک ہے جب تک سفید دھاگا
سیاہ دھا گا سے الگ نظر نہیں آتا۔یہ ایک استعارہ ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ جب تک پو پھٹ نہ
فصائل القرآن نمبر ۶۰۰۰
355
جائے کھاتے پیتے رہو مگر پنجاب میں بہت سے زمیندار رمضان کی راتوں میں سفید اور سیاہ دھاگا
اپنے پاس رکھ لیتے ہیں اور چونکہ دھاگا اچھی روشنی میں نظر آتا ہے اس لئے وہ دن چڑھے تک خوب
کھاتے پیتے رہتے ہیں۔اب یہ اسی استعارہ کو نہ سمجھنے کا نتیجہ ہے اور چونکہ بعض لوگوں کی نگاہ نسبتا
کمزور ہوتی ہے اس لئے ممکن ہے وہ دن چڑھنے کے بعد بھی اس آیت کی رُو سے کھانے پینے کا جواز
ثابت کر لیں کیونکہ انہیں سورج کی روشنی میں ہی اس فرق کا پتہ لگ سکتا ہے۔ہمارے ڈاکٹر میر محمد
اسمعیل صاحب جب اپنے طالب علمی کے زمانہ میں لاہور پڑھتے تھے تو ایک احمدی دوست کے گھر
پر رہتے تھے۔رمضان کے دن تھے۔ایک رات انہوں نے یہ خیال کر کے کہ یہ بچہ ہے اُسے کیا
جگانا ہے روزے کے لئے نہ جگایا مگر میر صاحب کو جیسا کہ بچوں کا عام طریق ہے روزے رکھنے کا
بڑا شوق تھا۔اُن کی آنکھ ایسے وقت میں کھلی جب کہ سحری کا وقت گذر چکا تھا اور روشنی پھیل گئی تھی۔ادھر گھر کے مالک کو خیال آیا کہ ان کا دل میلا ہوگا انہیں روٹی کھلا دینی چاہئے۔چنانچہ میر صاحب
دروازہ کھولنے لگے تو وہ کہنے لگا ہیں! ہیں ! کھولنا نہیں روشنی آئے گی میں اندر سے کھانا پکڑا دیتا
ہوں۔انبیاء کی پیشگوئیوں میں بھی استعارات پائے جاتے ہیں
غرض بعض لوگ استعارہ کے اس طرز پر معنی کرتے ہیں کہ اس کو حقیقت بنا لیتے ہیں اور پھر
اس کا کچھ کا کچھ مفہوم ہو جاتا ہے اور الہامی کتابوں میں تو بالخصوص بہت مشکل پیش آتی ہے۔لوگ
کہتے ہیں کہ یہ اللہ کی کتاب ہے اس کی کسی آیت کے دوسرے معنی ہم نہیں کرنے دیں گے۔اسی
طرح نبیوں کی پیشگوئیوں میں استعارات پائے جاتے ہیں بلکہ ہر انسان روزانہ استعارے
استعمال کرتا ہے مگر نبیوں کے کلام میں جب کوئی استعارہ آجائے گا تو لوگ کہیں گے کہ ہم اس کے
کوئی اور معنی نہیں کرنے دیں گے ورنہ یہ ثابت ہوگا کہ نَعُوذُ بِاللهِ نبی بھی جھوٹ بولتے ہیں بلکہ
خدا اور اُس کے انبیاء کا کلام تو الگ رہا لوگ بزرگوں کے کلام میں بھی انتہا درجہ کی سختی سے کام لیتے
ہیں اور اُن کے استعارات کو سمجھنے کی بجائے حقیقت قرار دیتے ہیں۔
فصائل القرآن نمبر۔۔۔ایک لطیفہ
356
ہمارے شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی نے سلک مروارید نام سے ایک ناول لکھا ہے جس
میں قصہ کے طور پر ایک عورت کا ذکر کیا ہے جو بڑی بڑی بخشیں کرتی اور مولویوں کا ناطقہ بند کر دیتی
تھی۔ہماری کا ٹھگڑھ کی جماعت کے ایک دوست تھے انہوں نے یہ کتاب پڑھی تو ایک دفعہ جب
کہ جلسہ سالانہ کے ایام تھے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام یا حضرت خلیفہ اسیح الاوّل کا زمانہ
تھا، دوستوں نے اُن سے پوچھا کہ کیوں بھئی ! جلسہ پر چلو گے؟ انہوں نے کہا اب کے تو کہیں اور
جانے کا ارادہ ہے۔انہوں نے پوچھا کہاں جاؤ گے ؟ تو پہلے تو انہوں نے نہ بتایا مگر آخر اصرار پر
کہا کہ اس دفعہ میرا ارادہ سہارنپور جانے کا ہے کیونکہ وہاں ایک بڑی بزرگ اور عاملہ عورت رہتی
ہیں جن کا ذکر مسلک مروارید میں ہے اُن کی زیارت کا شوق ہے۔(شیخ یعقوب علی صاحب نے
ناول میں لکھا تھا کہ وہ سہارنپور کی ہیں) انہوں نے کہا۔نیک بخت! وہ تو شیخ صاحب نے ایک
ناول لکھا ہے جس میں فرضی طور پر سہارنپور کی ایک عورت کا ذکر کیا ہے یہ تو نہیں کہ سہارنپور میں
واقعہ میں کوئی ایسی عورت رہتی ہے۔وہ کہنے لگا۔اچھا! تم شیخ یعقوب علی صاحب کو جو حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کے صحابی ہیں جھوٹا سمجھتے ہو۔وہ کہنے لگے کہ اس میں جھوٹا سمجھنے کی کیا بات ہے وہ تو
ایک قصہ ہے اور قصوں میں بات اسی طرح بیان کی جاتی ہے۔وہ دوست کہتے ہیں کہ پہلے تو اُسے
ہماری بات پر یقین نہ آیا مگر جب ہم نے بار بار سے یقین دلایا تو کہنے لگا اچھا! یہ بات ہے؟ مجھے
قادیان پہنچنے دو۔میں جاتے ہی حضرت صاحب سے کہوں گا کہ ایسے جھوٹے شخص کو ایک منٹ
کے لئے بھی جماعت میں نہ رہنے دیں فوراً خارج کر دیں۔میں تو پیسے جمع کر کر کے تھک گیا اور میرا
پختہ ارادہ تھا کہ سہارنپور جاؤں گا مگر اب معلوم ہوا کہ یہ سب جھوٹ تھا۔اب اس بیچارے کے
لئے یہی سمجھنا مشکل ہو گیا کہ ایسی عورت کوئی نہیں یہ ایک فرضی قصہ ہے جو اس لئے بنایا گیا ہے کہ تا
وہ لوگ جو قصے پڑھنے کا شوق رکھتے ہیں وہ اس رنگ میں احمدیت کے مسائل سے واقف ہو
جائیں۔
فصائل القرآن نمبر۔۔۔استعارات کو نہ سمجھنے والے طبقہ کی ذہنیت
357
غرض مذہبی کتابوں میں یہ مشکل ہوتی ہے کہ جہاں کوئی استعارہ آیا وہاں ایک طبقہ کھڑا ہو جاتا
ہے اور کہتا ہے ہم آگے چلنے نہیں دیں گے جب تک تم اس بات
کو انہی الفاظ میں تسلیم نہ کرو جو قرآن
کریم نے بیان کئے ہیں۔دودھ کی نہروں کا ذکر آجائے تو جب تک وہ یہ تسلیم نہ کر لیں کہ منٹگمری اور
لا ہور اور شیخو پورہ کی بھینسیں خدا تعالیٰ نے رکھی ہوئی ہونگی انہیں دودھ کی نہروں کا یقین ہی نہیں آتا۔کیلے کا ذکر آ جائے تو جب تک بمبئی کا کیلا جنت میں نہ مانیں اُن کی تسلی ہی نہیں ہوتی۔شراب کا ذکر
آجائے تو گو وہ یہ ماننے کے لئے تیار ہو جائیں گے کہ جنت کی شراب زیادہ صاف ہوگی مگر یہ نہیں
مانیں گے کہ شراب سے مراد کوئی اور چیز بھی ہو سکتی ہے اور اگر حور و غلمان کا ذکر آجائے تو پھر تو ان
کے منہ سے رالیں ٹپک پڑتی ہیں۔حضرت خلیفہ اسیح الاول" کے عہد خلافت میں ایک دفعہ میں مدارس دیکھنے کے لئے لکھنو گیا۔اتفاقاً وہاں ندوۃ العلماء کا جلسہ تھا۔میں بھی جلسہ دیکھنے کے لئے چلا گیا۔ایک مولوی عبد الکریم
صاحب پروفیسر تھے۔اُن کی تقریر اس وقت نماز کی خوبیوں کے متعلق تھی۔سامعین اگر چہ کم تھے مگر
اُن میں سے اکثر مسلمان تھے اور وہ بھی مولوی طرز کے۔ایک مسلمان بیرسٹر بھی شریک تھے جو
میرے ساتھ ہی بیٹھے تھے۔مولوی صاحب نے تقریر شروع کی اور کہا کہ لوگو! نماز پڑھنی چاہئے۔نماز کا بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس سے انسان کو جنت ملتی ہے اور جنت کیا ہوتی ہے؟ اس کے بعد انہوں
نے جنت کی جو کیفیت بیان کرنی شروع کی اُس کا ذکر میرے لئے ناممکن ہے۔اس کا ایک چھوٹے
سے چھوٹا ٹکڑا میں بیان کر دیتا ہوں۔انہوں نے کہا وہاں بہترین شکل کی خوبصورت تصویریں ہونگی
اور جس تصویر کو دیکھ کر انسان کا دل للچائے گاوہ فور خوبصورت عورت بن جائے گی اور پھر مردو عورت
کے تعلقات شروع ہو جائیں گے اور ان تعلقات کا جنت کی طرح اختتام نہیں ہوگا۔یہ قص اس بات
کا نتیجہ ہے کہ انہوں نے قرآن میں دو چار لفظ حور کے پڑھ لئے اور نتیجہ نکال لیا کہ جو کچھ یہاں ہے
وہی کچھ وہاں بھی ہوگا۔میرے پاس جو بیرسٹر بیٹھے تھے وہ کہنے لگے اچھا ہوا یہ لیکچر رات کو رکھا گیا
اگر دن کو رکھا جاتا اور لوگ زیادہ تعداد میں شامل ہو جاتے تو ہماری بڑی ذلت ہوتی۔تو الہامی
فصائل القرآن نمبر ۶۰۰۰
358
کتابوں میں خصوصا یہ مشکل پیش آتی ہے کہ لوگ کہہ دیتے ہیں یہ اللہ کی کتاب ہے اور اس میں جو
تشبیہ یا استعارہ استعمال ہوا ہے وہ حقیقت ہے، اس کے دوسرے معنی ہو ہی نہیں سکتے۔علمی مضامین کے سمجھنے میں عوام کی مشکلات
اسی طرح الہامی کتابوں کے اعلیٰ علمی مضامین کا سمجھنا بھی عام لوگوں کے لئے بڑا مشکل ہوتا
ہے جس کی کئی وجوہ ہیں۔اول الہامی کتابوں کی ترتیب عام کتابوں سے جُدا ہوتی ہے۔عام کتابوں میں تو یہ ہوتا ہے کہ
مثلاً پہلے مسائل وضو بیان کئے جائیں گے پھر مسائل عبادت بیان کئے جائیں گے پھر ایک باب
میں مسائل نکاح بیان کئے جائیں گے اسی طرح کسی باب میں طلاق اور ضلع کا اور کسی میں کسی اور
چیز کا ذکر ہوگا اور جس جگہ مسائل بیان ہو نگے اکٹھے ہونگے مگر الہامی کتابوں میں یہ رنگ نہیں ہوتا اور
اُن کی ترتیب بالکل اور قسم کی ہوتی ہے جو ڈ نیوی کتب کی ترتیب سے نرالی ہوتی ہے یہاں تک کہ
جاہل لوگ کہہ دیتے ہیں کہ اس میں ترتیب ہے ہی نہیں۔الہامی کتب کی نرالی ترتیب میں حکمتیں
اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ الہامی کتابوں میں دنیا کی تمام کتابوں سے نرالی ترتیب کیوں رکھی
جاتی ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ اس میں بھی کئی حکمتیں ہیں۔(الف) اس ترتیب سے سارے کلام سے دلچسپی پیدا کرانی مد نظر ہوتی ہے۔اگر الہامی
کتاب
کی ترتیب اُسی طرح ہو جس طرح مثلاً قدوری کی ترتیب ہے کہ وضو کے مسائل یہ ہیں، نکاح
کے مسائل وہ تو عام لوگ اپنے اپنے مذاق کے مطابق انہی حصوں کو الگ کر کے ان پر عمل کرنا
شروع کر دیتے اور باقی قرآن کو نہ پڑھتے مگر اب اللہ تعالیٰ نے سارے مسائل کو اس طرح پھیلا کر
رکھ دیا ہے کہ جب تک انسان سارے قرآن کو نہ پڑھ لے
مکمل علم اُسے حاصل ہو ہی نہیں سکتا۔(ب) لوگوں کو غور و فکر کی عادت ڈالنے کے لئے بھی اللہ تعالیٰ نے یہ ترتیب اختیار کی ہے۔اگر عام کتابوں کی طرح اس میں مسائل بیان کر دیئے جاتے تو لوگوں کا ذہن اس طرف منتقل نہ ہوتا
فصائل القرآن نمبر۔۔۔359
کہ ان مسائل کے بار یک مطالب بھی ہیں۔وہ صرف سطحی نظر رکھتے اور غور وفکر سے محروم رہتے مگر
اب اللہ تعالیٰ نے ان مسائل کو اس طرح پھیلا دیا اور ایک دوسرے میں داخل کر دیا ہے کہ انسان کو
ان کے نکالنے کے لئے غور وفکر کرنا پڑتا ہے اور اسے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایک سمندر ہے۔(ج) یہ ترتیب اس لئے بھی اختیار کی گئی ہے تا خشیت الہی پیدا ہو کیونکہ خشیت الہی پیدا
کرنے کے لئے یہ ترتیب ضروری تھی۔مثلاً اگر یوں مسائل بیان ہوتے کہ وضو یوں کروں گی اس
طرح کرو، عبادت اس طرح کرو، اتنی رکعتیں پڑھو تو خشیت الہی پیدا نہ ہوتی۔جیسے عبادت وغیرہ
کے تمام مسائل قدوری اور ہدایہ وغیرہ میں بھی مذکور ہیں مگر قدوری اور ہدایہ پڑھ کر کوئی خشیت اللہ
پیدا نہیں ہوتی لیکن وہی مسئلہ جب قرآن میں آتا ہے تو انسان کا دل اللہ تعالیٰ کی خشیت سے لبریز
ہو جاتا ہے۔اس لئے کہ قرآن ان مسائل کو خشیت اللہ کا ایک جز و بنا کر بیان کرتا ہے الگ نہیں اور
در اصل نماز ، روزہ ، حج اور زکوۃ وغیرہ مسائل کا اصل مقصد تقویٰ ہی ہے۔پس قرآن تقویٰ کو مقدم
رکھتا ہے تا جب انسان کو یہ کہا جائے کہ وضو کرو تو وہ وضو کرنے کے لئے پہلے ہی تیار ہو۔اسی طرح
جب کہا جائے کہ نماز پڑھو تو انسان نماز پڑھنے کے لئے پہلے ہی تیار ہو۔اگر قرآن میں نماز کا الگ
باب ہوتا تو اُسے پڑھ کر خشیت اللہ پیدا نہ ہوتی۔پس الہامی کتاب چونکہ اصلاح کو مقدم رکھتی ہے
اس لئے وہ سطحی ترتیب کو چھوڑ کر ایک نئی ترتیب پیدا کرتی ہے جو جذباتی ہوتی ہے۔یعنی قلب میں جو
تغیرات پیدا ہوتے ہیں الہامی کتاب اُن کا ذکر کرتی ہے۔یہ نہیں کہ وہ وضو کے بعد نماز کا ذکر
کرے بلکہ وہ وضو سے روحانیت، طہارت اور خدا تعالیٰ کے قرب کی طرف انسان کو متوجہ کرے گی
کیونکہ وضو سے طہارت کے جذبات پیدا ہوتے ہیں پھر جب نماز کا مسئلہ آئے گا تو یہ نہیں ہوگا کہ
اللہ تعالی نماز کے مسائل بیان کرنا شروع کر دے بلکہ سجدہ اور رکوع کے ذکر سے جو جذبات انسانی
قلب میں پیدا ہوتے ہیں اُن سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے وہ اُسے اپنی طرف متوجہ کرے گا تا جو
جذبات بھی انسان کے اندر پیدا ہوں اُن سے وہ ایسا اثر لے جو اُسے خدا تعالیٰ کے قریب کر دے۔قلبی واردات کی دو مثالیں
پس ترتیب قرآن ظاہر پر مبنی نہیں بلکہ قلب کے جذبات کی لہروں پر مبنی ہے اور یہ لہریں