اذان
فقہ المسیح
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اذان
اذان خدا کی طرف بلانے کا عمدہ طریق ہے
اذان ہو رہی تھی اس پر حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا
کیسی عمدہ شہادت ہے۔ جب یہ ہوا میں گونجتی ہوئی دلوں تک پہنچتی ہے تو اس کا عجیب
اثر پڑتا ہے۔ دوسرے مذاہب کے جس قدر عبادت کے لئے بلانے کے طریق ہیں وہ اس کا
مقابلہ نہیں کر سکتے ۔ انسانی آواز کا مقابلہ دوسری مصنوعی آواز میں کب کر سکتی ہیں ۔
اذان کے وقت خاموش رہنا لازمی نہیں
)8،7 احکم 10 نومبر 1902ء صفحہ
ایک شخص اپنا مضمون اشتہار درباره طاعون سنا رہا تھا اذان ہونے لگی تو چپ ہو گیا ۔ اس
پر حضرت مسیح موعود نے فرمایا
پڑھتے جاؤ۔ اذان کے وقت پڑھنا جائز ہے ۔“
( ذکر حبیب از حضرت مفتی محمد صادق صاحب صفحہ 296 )
اذان کے وقت کانوں میں انگلیاں دینا
ایک شخص نے عرض کیا کہ اذان کے وقت کانوں میں انگلیاں کیوں دیتے ہیں؟ فرمایا
اس میں حکمت یہ ہے کہ کان میں انگلی دینے سے آواز کو قوت ہو جاتی ہے۔ پہلے آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں اذان بغیر کانوں میں انگلی دیئے دیا کرتے تھے ۔ ایک روز
حضرت بلال کی آواز میں آپ نے ضعف پایا تو فرمایا بلال کانوں میں انگلی دے کر اذان کہو
سو بلال نے ایسا کیا تو آواز میں قوت پیدا ہو گئی اور ضعف جاتا رہا پھر یہ فعل حسب فرمودہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سنت ٹھہر گیا ۔ پھر فرمایا کہ اکثر گویوں اور کلامتوں کو دیکھا گیا
ہوگا کہ وہ گانے کے وقت جو اونچی اور بلند آواز اُٹھاتے ہیں تو کان پر ہاتھ رکھ لیتے ہیں
تا کہ آواز کی کمزوری جاتی رہے اور قوت پیدا ہو جائے ۔ (تذکرۃ المہدی حصہ اول صفحہ 70)
بچے کے کان میں اذان
حکیم محمد عمر صاحب نے فیروز پور سے دریافت کیا کہ بچہ جب پیدا ہوتا ہے تو مسلمان اس
کے کان میں اذان کہتے ہیں ۔ کیا یہ امر شریعت کے مطابق ہے یا صرف ایک رسم ہے؟ فرمایا :۔
یہ امر حدیث سے ثابت ہے اور نیز اس وقت کے الفاظ کان میں پڑے ہوئے انسان
کے اخلاق اور حالات پر ایک اثر رکھتے ہیں لہذا یہ رسم اچھی ہے اور جائز ہے۔“
کیا اذان جماعت کے لئے ضروری ہے
سوال: کیا اذان جماعت کے لئے ضروری ہے؟
لمسه
)4( بدر 28 مارچ 1907ء صفحہ(
اس سوال کے جواب میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی فرماتے ہیں:
ہاں اذان ہونی چاہئے لیکن اگر وہ لوگ جنہوں نے جماعت میں شامل ہونا ہے وہیں موجود
ہوں تو اگر اذان نہ کہی جائے تو کچھ حرج نہیں ۔ لوگوں نے اس کے متعلق مختلف خیالات کا اظہار
کیا ہے مگر میں ایک دفعہ حضرت صاحب کے ہمراہ گورداسپور کو جا رہا تھا راستہ میں نماز کا وقت آیا
عرض کیا گیا کہ اذان کہی جائے؟
فرمایا کہ احباب تو جمع ہیں کیا ضرورت ہے۔ اس لئے اگر ایسی صورت ہو تو نہ دی جائے ورنہ
اذان دینا ضروری ہے کیونکہ اس سے کسی دوسرے کو بھی تحریک نماز ہوتی ہے۔
روزنامه الفضل 19 جنوری 1922 ء صفحه (8)