وضو

فقہ المسیح

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ظاہری پاکیزگی کا اثر باطن پر
وضو
فرمایا :۔ انسان کی دو حالتیں ہوتی ہیں جو شخص باطنی طہارت پر قائم ہونا چاہتا ہے وہ
ظاہری پاکیزگی کا بھی لحاظ رکھے۔ پھر ایک دوسرے مقام پر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ اِنَّ اللهَ
يُحِبُّ التَّوَّابِينَ وَيُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ (البقرة: 322) یعنی جو لوگ باطنی اور ظاہری پاکیزگی
کے طالب ہیں میں اُن کو دوست رکھتا ہوں ۔ ظاہری پاکیزگی باطنی طہارت کی ممد اور
معاون ہے۔ اگر انسان اسے ترک کر دے اور پاخانہ پھر کر بھی طہارت نہ کرے ، تو باطنی
پاکیزگی پاس بھی نہیں پھٹکتی ۔ پس یا درکھو کہ ظاہری پاکیزگی اندرونی طہارت کو مستلزم ہے۔
اس لئے ہر مسلمان کے لئے لازم ہے کہ کم از کم جمعہ کے دن ضرور غسل کرے ۔ ہر نماز میں
وضو کرے ۔ جماعت کھڑی ہو تو خوشبو لگائے ۔ عیدین اور جمعہ میں جو خوشبو لگانے کا حکم ہے
وہ اسی بنا پر قائم ہے۔ اصل وجہ یہ ہے کہ لوگوں کے اجتماع کے وقت عفونت کا اندیشہ ہوتا
ہے۔ اس لئے غسل کرنے اور صاف کپڑے پہننے اور خوشبو لگانے سے سمیت ( زہر ) اور
عفونت سے روک ہوگی ۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے زندگی میں یہ قانون مقرر کیا ہے ویسا ہی
قانون مرنے کے بعد بھی رکھا ہے۔ ( رساله الانذار بحوالہ ملفوظات جلد اول صفحہ 164 )
وضو کی حقیقت اور فلاسفی
پادری فتح مسیح کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے حضرت مسیح موعود نے فرمایا
آپ کا یہ کہنا کہ وضو کرنے سے گناہ کیونکر دور ہو سکتے ہیں ۔اے نادان ! الہی نوشتوں پر
کیوں غور نہیں کرتا ۔۔۔ وضو کرنا تو صرف ہاتھ پیر اور منہ دھونا ہے ۔ اگر شریعت کا یہی مطلب

ہوتا کہ ہاتھ پیر دھونے سے گناہ دور ہو جاتے ہیں تو یہ پاک شریعت ان تمام پلید قوموں کو جو
اسلام سے سرکش ہیں ہاتھ منہ دھونے کے وقت گناہ سے پاک جانتی کیونکہ وضو سے گناہ دور
ہو جاتے ہیں ۔ مگر شارع علیہ السلام کا یہ مطلب نہیں بلکہ یہ مطلب ہے کہ خدا تعالیٰ کے
چھوٹے چھوٹے چھوٹے حکم بھی ضائع نہیں جاتے ۔ اور ان کے بجالانے سے بھی گناہ دور ہوتے
ہیں ۔
وضو کے طبی فوائد
فرمایا :۔
( نور القرآن حصہ دوم ۔ روحانی خزائن جلد 9 صفحہ 420)
نماز کا پڑھنا اور وضو کا کرنا طبی فوائد بھی اپنے ساتھ رکھتا ہے۔ اطباء کہتے ہیں کہ اگر کوئی
ہر روز منہ نہ دھوئے تو آنکھ آجاتی ہے ( آنکھ دُکھنے لگتی ہے۔ ایڈیٹر ) اور یہ نزول الماء کا
مقدمہ ہے اور بہت سی بیماریاں اس سے پیدا ہوتی ہیں ۔ پھر بتلاؤ کہ وضو کرتے ہوئے کیوں
موت آتی ہے۔ بظاہر کیسی عمدہ بات ہے۔ منہ میں پانی ڈال کر کلی کرنا ہوتا ہے۔ مسواک
کرنے سے منہ کی بد بو دور ہوتی ہے۔ دانت مضبوط ہو جاتے ہیں اور دانتوں کی مضبوطی غذا
کے عمدہ طور پر چبانے اور جلد ہضم ہو جانے کا باعث ہوتی ہے۔ پھر ناک صاف کرنا ہوتا ہے
ناک میں کوئی بدبو داخل ہو، تو دماغ کو پرا گندہ کر دیتی ہے۔ اب بتلاؤ کہ اس میں برائی کیا
ہے۔ اس کے بعد وہ اللہ تعالیٰ کی طرف اپنی حاجات لے جاتا ہے اور اس کو اپنے مطالب
عرض کرنے کا موقع ملتا ہے۔ دُعا کرنے کے لئے فرصت ہوتی ہے زیادہ سے زیادہ نماز میں
ایک گھنٹہ لگ جاتا ہے اگر چہ بعض نمازیں تو پندرہ منٹ سے بھی کم میں ادا ہو جاتی ہیں ۔ پھر
بڑی حیرانی کی بات ہے کہ نماز کے وقت کو تضیع اوقات سمجھا جاتا ہے۔ جس میں اس قدر
بھلائیاں اور فائدے ہیں اور اگر سارا دن اور ساری رات لغو اور فضول باتوں یا کھیل
اور تماشوں میں ضائع کر دیں تو اس کا نام مصروفیت رکھا جاتا ہے۔ اگر قوی ایمان ہوتا ، قوی

تو ایک طرف اگر ایمان ہی ہوتا ، تو یہ حالت کیوں ہوتی اور یہاں تک نوبت کیوں پہنچتی ۔
وضو
(الحکم 31 جنوری 1901ء صفحہ 2)
وضو میں پاؤں دھونا ضروری ہے
حضرت مسیح موعود اپنے ایک دوست کے نام مکتوب میں تحریر کرتے ہیں :۔
پاؤں وں کے مسح کی بابت یہ تحقیق ہے کہ آیت کی عبارت پر نظر ڈالنے سے نحوی قاعدہ کی
رو سے دونوں طرح کے معنی نکلتے ہیں ۔ یعنی غسل کرنا اور مسح کرنا اور پھر ہم نے جب متواتر
آثار نبویہ کی رو سے دیکھا تو ثابت ہوا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پاؤں کو دھوتے تھے۔
اس لئے وہ پہلے معنے غسل کرنا معتبر سمجھے گئے ۔“ (مکتوبات احمد جلد 2 صفحہ 543)
مضر صحت پانی کو استعمال نہ کریں
اخبار بدر نے لکھا کہ
قادیان کے اردگرد نشیب زمین میں بارش اور سیلاب کا پانی جمع ہو کر ایک جو ہر سا بن
جاتا ہے جس کو یہاں ڈھاب کہتے ہیں ۔ جن ایام میں یہ نشیب زمین (ساری یا اس کا کچھ
حصہ ) خشک ہوتی ہے تو گاؤں کے لوگ اس کو رفع حاجت کے طور پر استعمال کرتے رہتے
ہیں اور اس میں بہت سی ناپا کی جمع ہو جاتی ہے جو سیلاب کے پانی کے ساتھ مل جاتی ہے ۔
آج صبح حضرت اقدس بمع خدام جب باہر سیر کے واسطے تشریف لے گئے تو اس
ڈھاب کے پاس سے گذرتے ہوئے فرمایا کہ :۔
پھر فرمایا :۔
ایسا پانی گاؤں کی صحت کے واسطے مضر ہوتا ہے ۔“
اس پانی میں بہت سا گند شامل ہو جاتا ہے اور اس کے استعمال سے کراہت آتی ہے۔
اگر چہ فقہ کے مطابق اس سے وضو کر لینا جائز ہے کیونکہ فقہاء کے مقرر کردہ دہ دردہ

(10×10 ۔ ناقل ) سے زیادہ ہے تاہم اگر کوئی شخص جس نے اس میں گندگی پڑتے دیکھی
ہو ، اگر اس کے استعمال سے کراہت کرے تو اس کے واسطے مجبوری نہیں کہ خواہ مخواہ اس سے
یہ پانی استعمال کرایا جائے جیسا کہ گوہ کا کھانا حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جائز
رکھا ہے مگر خود کھانا پسند نہیں فرمایا ۔
)6( بدر 26 ستمبر 1907ء صفحہ
گندے جو ہڑ کے پانی سے وضو درست نہیں
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ میاں فضل محمد صاحب دکاندار
محلہ دار الفضل نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ ایک دن کا ذکر ہے حضور اپنی عادت کے
طور پر سیر کے لئے گھر سے باہر تشریف لائے ۔ بہت دوست با ہر دروازہ پر حضور کا انتظار کر
رہے تھے۔ اس روز حضور موضع بھینی کی طرف تشریف لے چلے ۔ جب ایک چھپڑ پر جو قصبہ
قادیان کے متصل بر لب راہ موضع بھینی کی جانب ہے اس کے کنارے پر ایک بڑا بڑھ کا
درخت تھا ۔ حضور اس کے نیچے کھڑے ہو گئے اور فرمایا کہ اس چھپڑ کا پانی اچھا نہیں ہے اس
سے وضو کر کے نماز نہیں پڑھنی چاہئے۔ چنانچہ میں نے کئی دفعہ دوستوں کو وہاں سے
وضو کر نے سے روکا تھا۔ اور وہ دوست مجھے مخول کرتے تھے۔ اس روز وہ دوست بھی وہاں
ہی تھے انہوں نے اپنے کانوں سے سُنا کہ حضور نے اس چھپڑ کے پانی سے وضو کرنا اور اس کو
استعمال کرنا منع فرمایا۔
( سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 304)
کنوئیں کو پاک کرنے کے مشہور مسئلہ کے بارہ میں رہنمائی
سوال ہوا کہ یہ جو مسئلہ ہے کہ جب چوہا یا بی یا مرغی یا بکری یا آدمی کنوئیں میں
مر جاویں تو اتنے دلو ( ڈول ۔ ناقل ) پانی نکالنے چاہئیں ۔ اس کے متعلق حضور کا کیا ارشاد
ہے؟ پہلے تو ہمارا یہی عمل تھا کہ جب تک رنگ بو مزا نہ بدلے پانی کو پاک سمجھتے ۔

فرمایا :
وضو
ہمارا تو وہی مذہب ہے جو احادیث میں آیا ہے۔ یہ جو حساب ہے کہ اتنے دلو نکالو ، اگر
فلاں جانور پڑے اور اتنے اگر فلاں پڑے۔ یہ ہمیں تو معلوم نہیں اور نہ اس پر ہمارا عمل ہے ۔
عرض کیا گیا کہ حضور نے فرمایا ہے جہاں سنتِ صحیحہ سے پتہ نہ ملے وہاں حنفی فقہ پر عمل
کرلو۔ فرمایا:
فقہ کی معتبر کتابوں میں بھی کب ایسا تعین ہے ہاں نجات المومنین میں لکھا ہے سواس میں
تو یہ بھی لکھا ہے : سرٹوٹے وچ دے کے بیٹھ نماز کرے۔
کیا اس پر کوئی عمل کرتا ہے اور کیا یہ جائز ہے جبکہ حیض و نفاس کی حالت میں نماز منع
ہے۔ پس ایسا ہی یہ مسئلہ بھی سمجھ لو ۔
میں تمہیں ایک اصل بتا دیتا ہوں کہ قرآن مجید میں آیا ہے وَالرُّجْزَ فَاهْجُرُ (المدثر : 6)
جب پانی کی حالت اس قسم کی ہو جائے جس سے صحت کو ضرر پہنچنے کا اندیشہ ہو تو صاف کر لینا
چاہئے ۔ مثلاً پتے پڑ جاویں یا کیڑے وغیرہ ۔ (حالانکہ اس پر یہ ملاں نجس ہونے کا فتویٰ
نہیں دیتے ) باقی یہ کوئی مقدار مقرر نہیں ۔ جب تک رنگ و بو و مزا نجاست سے نہ بدلے وہ
پانی پاک ہے۔
حضرت مسیح موعود کے وضو کا طریق
( بدر یکم اگست 1907 ء صفحہ 12 )
حضرت مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ حضرت بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی
روایت کرتے ہیں: اکثر حضور کو وضو کرانے کے مواقع بھی میسر آتے رہے۔ وضو حضور بہت
سنوار کر فرمایا کرتے ۔ ہر عضو کو تین تین دفعہ دھوتے ، سر کے صرف اگلے حصہ کا مسح فرمایا
کرتے ۔ ریش مبارک میں خلال فرماتے اور جرابوں پر مسح ۔ کبھی جرا میں اتار کر بھی پاؤں

دھوتے تو انگلیوں میں خلال فرماتے ۔ دانتوں کو انگلی سے اچھی طرح ملتے اور مسوڑھوں کو بھی
صاف فرماتے تھے ۔
موزوں پر مسح
(سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 387)
موزوں پر مسح کا ذکر ہوا تو حضرت اقدس نے فرمایا کہ
سوتی موزہ پر بھی مسح جائز ہے اور آپ نے اپنے پائے مبارک کو دکھلایا جس میں سوتی
موزے تھے کہ میں ان پر مسح کر لیا کرتا ہوں ۔ البدر 2 جنوری 1903 صفحہ 77)
پھٹی ہوئی جراب پر مسح کرنا
حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں :
میں نے حضرت صاحب کو دیکھا ہے کہ جراب میں ذرا سا سوراخ ہو جاتا تو فورا اس کو
تبدیل کر لیتے مگر میں اب دیکھتا ہوں کہ لوگ ایسی پھٹی ہوئی جرابوں پر جن کی ایڑی اور پنجہ
دونوں نہیں ہوتے مسح کرتے چلے جاتے ہیں یہ کیوں ہوتا ہے؟ شریعت کے احکام کی
واقفیت نہیں ہوتی ۔ اکثر لوگوں کو دیکھا ہے کہ وہ رخصت اور جواز کے صحیح محل کو نہیں سمجھتے ۔
بیمار کا مسلسل اخراج ریح ناقض وضو نہیں
منصب خلافت ۔ انوار العلوم جلد 2 صفحہ 45)
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے
مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ کسی وجہ سے مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم نماز نہ پڑھا سکے۔
حضرت خلیفہ مسیح اول بھی موجود نہ تھے تو حضرت صاحب نے حکیم فضل الدین صاحب
مرحوم کو نماز پڑھانے کے لئے ارشاد فرمایا ۔ انہوں نے عرض کیا کہ حضور تو جانتے ہیں کہ مجھے

بواسیر کا مرض ہے اور ہر وقت ریح خارج ہوتی رہتی ہے۔ میں نماز کس طرح سے پڑھاؤں؟
حضور نے فرمایا حکیم صاحب! آپ کی اپنی نماز با وجود اس تکلیف کے ہو جاتی ہے یا نہیں ؟
انہوں نے عرض کیا ہاں حضور ۔ فرمایا کہ پھر ہماری بھی ہو جائے گی ۔ آپ پڑھائیے ۔
خاکسار عرض کرتا ہے کہ بیماری کی وجہ سے اخراج ریح جو کثرت کے ساتھ جاری رہتا
ہو، نواقض وضو میں نہیں سمجھا جاتا۔
شرمگاہ کو ہاتھ لگانے سے وضو نہیں ٹوٹتا
رض
(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 614 ،615)
حضرت مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ حافظ نور محمد صاحب نے مجھ سے بیان
کیا کہ ایک دفعہ ہم نے حضرت صاحب سے دریافت کیا یہ جو حدیث میں مرقوم ہے کہ اگر اسے
انسان اپنی شرمگاہ کو ہاتھ لگائے تو وضو ٹوٹ جاتا ہے۔ یہ کیا مسئلہ ہے؟ آپ ۔ و ہاتھ لگائے تو وضو ٹوٹ جاتا ہے ہے؟ آپ نے فرمایا کہ
شرمگاہ بھی تو جسم ہی کا ایک ٹکڑا ہے ۔ اس لئے یہ حدیث قوی نہیں معلوم ہوتی ۔
خاکسار عرض کرتا ہے کہ اگر یہ روایت درست ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ
نعوذ باللہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ قول درست نہیں ہے بلکہ مطلب یہ ہے کہ یہ بات
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے نکلی ہوئی معلوم نہیں ہوتی اور حدیث میں روایتا کوئی
ضعف ہوگا ۔ واللہ اعلم
کپڑے صاف نہ ہونے کا شک
( سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 320)
حضرت منشی برکت علی صاحب شملوی روایت کرتے ہیں کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام خود بہت کم نماز پڑھایا کرتے تھے ۔ نماز اکثر حضرت
مولوی عبد الکریم صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت خلیفہ مسیح الاوّل رضی اللہ تعالیٰ عنہ

پڑھایا کرتے تھے ۔ ایک دفعہ حضرت مولوی عبدالکریم صاحب نے عذر کیا کہ مجھے شک ہے
کہ میرے کپڑے صاف نہیں ۔ اس لئے میں نماز نہیں پڑھاتا ۔ نماز کوئی اور پڑھاوے۔
حضرت مسیح موعود نے فرمایا ان کپڑوں میں کیا آپ کی نماز ہو جائے گی ؟ مولوی صاحب
نے عرض کیا ہاں نماز تو ہو جائے گی ۔ اس پر حضور نے فرمایا کہ اگر آپ کو یقین ہے کہ
آپ کی نماز ان کپڑوں میں ہو جائے گی تو پھر نماز پڑھا ئیں ۔ آپ کی اقتداء میں ہماری
نماز بھی ہو جائے گی ۔
اصحاب احمد جلد 3 صفحہ 189 نیا ایڈیشن روایت حضرت منشی برکت علی صاحب شملوی )
سجدہ والی جگہ پاک ہو تو نماز ہو جاتی ہے
حضرت قاضی عبدالرحیم صاحب روایت کرتے ہیں کہ
ایک دفعہ ہم نے سنا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ اگر سجدہ والی جگہ پاک
ہو تو نماز ہو جاتی ہے۔ یعنی اگر چٹائی یا دری وغیرہ پاک نہ ہو یا مشتبہ ہو گئی ہو تو کوئی ایسا پاک کپڑا
ڈال کر نماز ہو جاتی ہے جو صرف سجدہ والی جگہ کو ڈھانپ سکے ۔
میں نے اس وقت اس فتوی کی حکمت پر غور کیا تھا اور مجھے یہ سمجھ آیا تھا کہ حضرت صاحب نے
یہ استنباط بعض وقت جوتی سمیت نماز پڑھ لینے کے جواز سے فرمایا ہو گا۔
( اصحاب احمد جلد 6 صفحہ 126 ، 127 روایت قاضی عبدالرحیم صاحب نیا ایڈیشن )

آج 10 میں سے 10 باقی