نماز با جماعت
فقہ المسیح
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
امام کہاں کھڑا ہو ؟
ذکر ہوا کہ چکڑالوی کا عقیدہ ہے کہ نماز میں امام آگے نہ کھڑا ہو بلکہ صف کے اندر ہو کر کھڑا
ہو۔ فرمایا:
امام کا لفظ خود ظاہر کرتا ہے کہ وہ آگے کھڑا ہو۔ یہ عربی لفظ ہے اور اس کے معنے ہیں وہ
شخص جو دوسرے کے آگے کھڑا ہو ۔ معلوم ہوتا ہے کہ چکڑالوی زبان عربی سے بالکل جاہل
ہے۔“
)9( بدر 28 مارچ 1907 ء صفحہ (
امام مقتدیوں کا خیال رکھے
سوال پیش ہوا کہ ایک پیش امام ماہِ رمضان میں مغرب کے وقت لمبی سورتیں شروع
کر دیتا ہے ۔ مقتدی تنگ آتے ہیں کیونکہ روزہ کھول کر کھانا کھانے کا وقت ہوتا ہے۔ دن
بھر کی بھوک سے ضعف لاحق حال ہوتا ہے۔ بعض ضعیف ہوتے ہیں ۔ اس طرح پیش امام
اور مقتدیوں میں اختلاف ہو گیا ہے۔ حضرت نے فرمایا :
پیش امام کی اس معاملہ میں غلطی ہے ۔ اس کو چاہئے کہ مقتدیوں کی حالت کا لحاظ
وو
رکھے اور نماز کو ایسی صورت میں بہت لمبا نہ کرے۔“ زکوایسی
حضرت مفتی محمد صادق صاحب تحریر فرماتے ہیں کہ :۔
)7( بدر 31 اکتوبر 1907 ء صفحہ(
کسی شخص نے ذکر کیا کہ فلاں دوست نماز پڑھانے کے وقت بہت لمبی سورتیں پڑھتے
ہیں ۔ فرمایا :
د
امام کو چاہئے کہ نماز میں ضعفاء کی رعایت رکھے ۔“
نوٹ : ۔ مرحوم مولوی عبداللہ صاحب سنوری کی وفات سے تھوڑا عرصہ قبل اتفاقا ایک
دفعہ مسجد مبارک میں عاجز راقم کو امامت نماز کا موقعہ ہوا ۔ جب نماز ختم ہوئی تو مولوی عبداللہ
صاحب ہنستے ہوئے آگے بڑھے اور فرمانے لگے ۔ حضرت صاحب ( مسیح موعود علیہ الصلوة
والسلام ) بھی نماز ایسی ہی مختصر پڑھاتے تھے جیسی آپ نے پڑھائی۔ یہ ذکر نماز میں امامت کا
تھا ۔ ورنہ جو نمازیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بطور خود علیحدگی میں پڑھتے تھے
انہیں بہت لمبا کرتے تھے ۔ چونکہ حضرت مولوی عبداللہ صاحب مرحوم حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے دعوئی سے بہت قبل وقت سے حضرت کی خدمت میں آنے والے تھے
اور ان ایام میں کثرت سے قادیان میں رہتے تھے۔ انہیں حضرت صاحب کی اقتداء میں بہت
نمازیں پڑھنے کا موقعہ ملتا رہا۔ ( ذکر حبیب از حضرت مفتی محمد صادق صفحہ 131 ، 132 )
بیماری کے باوجود حکیم فضل دین صاحب کو امام بنانا
حضرت حکیم فضل دین صاحب بھیروی کو آخری عمر میں بواسیر کا مرض لاحق ہو گیا تھا اور
وضو قائم نہیں رہتا تھا۔ اس لئے وہ ایک دفعہ وضو کر کے نماز میں کھڑے ہو جایا کرتے تھے اور
پھر درمیان میں باوجود ریح کے بار بار خارج ہونے کے نماز پڑھتے رہتے تھے اور ہر نماز
کے لئے تازہ وضو کر لیتے تھے۔ ان کی اس بیماری کے ایام میں ایک دفعہ حضرت صاحب نے
ان کو فرمایا کہ حکیم صاحب آپ ہی نماز پڑھائیں ۔ انہوں نے عرض کی ۔ حضور کو معلوم ہے
کہ میرا تو وضو نہیں ٹھہرتا ۔ حضور نے تبسم کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ کی نماز تو ہو جاتی ہے یا
نہیں ہوتی ۔ انہوں نے عرض کیا کہ نماز تو ہو جاتی ہے۔ مسئلہ ایسا ہی ہے۔ فرمایا
آپ کی نماز ہو جاتی ہے تو ہماری بھی ہو جائے گی ۔ آپ پڑھا دیں ۔“
د
غسال کے پیچھے نماز ؟
( ذکر حبیب از حضرت مفتی محمد صادق صاحب صفحہ 23 ، 24)
ایک شخص نے حضرت سے سوال کیا کہ غسال کو نماز کے واسطے پیش امام بنانا جائز ہے؟
فرمایا:
نماز با جماعت
یہ سوال بے معنے ہے۔ غسال ہونا کوئی گناہ نہیں ۔ امامت کے لائق وہ شخص ہے جو متقی ہو،
نیکوکار، عالم با عمل ہو۔ اگر ایسا ہے تو غسال ہونا کوئی عیب نہیں جو امامت سے روک سکے۔
امامت کو بطور پیشہ اختیار کرنا جائز نہیں
)10( بدر 23 مئی 1907 صفحہ
وہ جو امامت کا منصب رکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ اگر اُن کا اقتدا کیا جائے تو نماز کے ادا ہو جانے
میں مجھے شبہ ہے کیونکہ علانیہ طور پر ثابت ہوتا ہے کہ انہوں نے امامت کا ایک پیشہ اختیار کر رکھا پیشہ
ہے اور وہ پانچ وقت جا کر نماز نہیں پڑھتے بلکہ ایک دوکان ہے کہ ان وقتوں میں جا کر کھو لتے
ہیں اور اسی دوکان پر اُن کا اور اُن کے عیال کا گزارہ ہے چنانچہ اس پیشہ کے عزل و نصب کی
حالت میں مقدمات تک نوبت پہنچتی ہے اور مولوی صاحبان امامت کی ڈگری کرانے کے
لئے اپیل در اپیل کرتے پھرتے ہیں۔ پس یہ امامت نہیں یہ تو حرام خوری کا ایک مکروہ
( فتح اسلام - روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 26 حاشیہ )
طریقہ ہے ۔
اجرت پر امام الصلوۃ مقرر کرنا
ایک مخلص اور معزز خادم نے عرض کی کہ حضور میرے والد صاحب نے ایک مسجد بنائی
تھی ۔ وہاں جو امام ہے اس کو کچھ معاوضہ وہ دیتے تھے ، اس غرض سے کہ مسجد آبادر ہے ۔ وہ
اس سلسلہ میں داخل نہیں میں نے اس کا معاوضہ بدستور رکھا ہے اب کیا کیا جاوے؟
حضور علیہ السلام نے فرمایا :
خواہ احمدی ہو یا غیر احمدی جو روپیہ کے لئے نماز پڑھتا ہے اس کی پرواہ نہیں کرنی
چاہئے ۔ نماز تو خدا کے لئے ہے اگر وہ چلا جائے گا تو خدا تعالیٰ ایسے آدمی بھیج دے گا جو
محض خدا کے لئے نماز پڑھیں اور مسجد کو آباد کریں ۔ ایسا امام جو محض لالچ کی وجہ سے نماز
پڑھتا ہے میرے نزدیک خواہ وہ کوئی ہو احمدی ہو یا غیر احمدی، اس کے پیچھے نماز نہیں
ہو سکتی ۔ امام اتقی ہونا چاہئے ۔ بعض لوگ رمضان میں ایک حافظ مقرر کر لیتے ہیں اور اس کی
تنخواہ بھی ٹھہرا لیتے ہیں یہ درست نہیں ۔ ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ اگر کوئی محض نیک نیتی
اور خدا ترسی سے اس کی خدمت کر دے تو یہ جائز ہے۔
(الحکم 10 نومبر 1905 ءصفحہ 6)
پیشہ ور نماز پڑھانے والے کے پیچھے نماز درست نہیں
میرے نزدیک جو لوگ پیشہ کے طور پر نماز پڑھاتے ہیں ان کے پیچھے نماز درست نہیں
وہ اپنی جمعرات کی روٹیوں یا تنخواہ کے خیال سے نماز پڑھاتے ہیں ، اگر نہ ملے تو چھوڑ دیں۔
معاش اگر نیک نیتی کے ساتھ حاصل کی جاوے تو عبادت ہی ہے ۔ جب آدمی کسی کام کے
ساتھ موافقت کرے اور پکا راہ اختیار کرلے تو تکلیف نہیں ہوتی وہ سہل ہو جاتا ہے۔
البدر 9 جنوری 1903 ء صفحہ (85)
دوسری جماعت
رض
حضرت مفتی محمد صادق صاحب روایت کرتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود نے فرمایا :
مسجد میں جب ایک جماعت ہو چکے، تو حسب ضرورت دوسری جماعت بھی جائز ہے۔“
( ذکر حبیب از حضرت مفتی محمد صادق صاحب صفحہ 83)
بعض صورتوں میں دو جماعتوں کی ممانعت
حضرت مسیح موعود کے ملفوظات کے ڈائری نویس لکھتے ہیں :
سفر گورداسپور میں نماز کے متعلق ذیل کے مسائل میری موجودگی میں حل ہوئے ۔
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ حضرت اقدس ابھی وضو فرمارہے تھے اور مولانا محمد احسن صاحب بوجہ
علالت طبع نماز کے لئے کھڑے ہو گئے ۔ اُن کا خیال تھا کہ میں معذور ہوں ۔ الگ پڑھ لوں ،
مگر چند ایک احباب ان کے پیچھے مقتدی بن گئے اور جماعت ہوگئی ۔ حضرت اقدس کو علم ہوا
کہ ایک دفعہ جماعت ہو؟ ہو چکی ہے اور اب دوسری ہونے والی ہے تو آپ نے فرمایا :
ایک مقام پر دو جماعتیں ہرگز نہ ہونی چاہئیں ۔“
(البدر یکم اگست 1904 ء صفحہ 4)
حضرت مصلح موعود کے مندرجہ ذ موعود کے مندرجہ ذیل ارشاد سے یہ پتہ چلتا ہے کہ ایک ہے کہ ایک جگہ پر دو نماز میں
پڑھنے کی ممانعت کی کیا وجہ ہے؟
حضرت مصلح موعودؓ سے ایک صاحب نے ایک دوسر۔ ، دوسرے دوست کے حوالہ سے عرض کی
کہ حضور ! یہ کہتے تھے کہ ایک جماعت کے بعد دوسری نہیں ہونی چاہئے ۔ فرمایا :
یہ تو منع نہیں ناپسندیدہ ہے وہ بھی مسجد میں ۔ کیونکہ اس طرح اگر الگ الگ نمازیں
ہونے لگیں تو چند آدمی آئیں اور نماز پڑھیں اور چل دیئے ۔ پھر اور چند آئے اور جماعت
کو کر کے چل دیئے ۔ تو اس طرح جماعت کی اصل غرض جو ہے وہ مفقود ہو جاتی ہے اور
حضرت مسیح موعود نے اس کو نا پسند فرمایا ہے۔
)3 احکم 28 مارچ 1920 ء صفحہ(
بغیر وجہ کے جماعت الگ الگ ٹکڑوں میں نہ ہو
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ حضور اقدس اپنی کوٹھڑی میں تھے اور ساتھ کی کوٹھڑی میں نماز
ہونے لگی ۔ آدمی تھوڑے تھے۔ ایک ہی کوٹھڑی میں جماعت ہو سکتی تھی ۔ بعض احباب نے
خیال کیا کہ شاید حضرت اقدس اپنی کوٹھڑی میں ہی نماز ادا کر لیں گے، کیونکہ امام کی آواز
وہاں پہنچتی ہے۔ اس پر آپ نے فرمایا
وو
جماعت کے ٹکڑے الگ الگ نہ ہونے چاہئیں بلکہ اکٹھی پڑھنی چاہئے ۔ ہم بھی
وہاں ہی پڑھیں گے یہ اس صورت میں ہونا چاہئے جبکہ جگہ کی قلت ہو ۔“
( البدر یکم اگست 1904 صفحہ 4)
امام الصلوٰۃ کے لئے ہدایت
نماز با جماعت
کسی شخص نے ذکر کیا کہ فلاں دوست نماز پڑھانے کے وقت بہت لمبی سورتیں پڑھتے
ہیں ۔ فرمایا :
امام کو چاہئے کہ نماز میں ضعفاء کی رعایت رکھے ۔“
امام بطور وکیل کے ہوتا ہے
کسی کے سوال پر فرمایا :
)2( بدر۔ 20 اپریل 1905 ء صفحہ(
پر ہیز گار کے پیچھے نماز پڑھنے سے آدمی بخشا جاتا ہے نماز تو تمام برکتوں کی گنجی ہے۔
نماز میں دعا قبول ہوتی ہے۔ امام بطور وکیل کے ہوتا ہے اُس کا اپنا دل سیاہ ہو تو پھر وہ
دوسروں کو کیا برکت دے گا ۔
(الحکم 31 جولائی 1901 صفحہ 4)
مکفرین و مکذبین کے پیچھے نماز پڑھنا حرام ہے
تکفیر کرنے والے اور تکذیب کی راہ اختیار کرنے والے ہلاک شدہ قوم ہے اس لئے وہ
اس لائق نہیں ہیں کہ میری جماعت میں سے کوئی شخص ان کے پیچھے نماز پڑھے کیا زندہ مردہ
ہے
کے پیچھے نماز پڑھ سکتا ہے؟ پس یا د رکھو کہ جیسا خدا نے مجھے اطلاع دی ہے تمہارے پر حرام
اور قطعی حرام ہے کہ کسی مکفر اور مکذب یا متردّد کے پیچھے نماز پڑھو بلکہ چاہئے کہ تمہارا
وہی امام ہو جو تم میں سے ہو ۔ اسی کی طرف حدیث بخاری کے ایک پہلو میں اشارہ ہے کہ
اِمَامُكُمْ مِنْكُم -
( ضمیمہ تحفہ گولڑویہ ۔ روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 64 حاشیہ )
غیر احمدیوں کے پیچھے نماز نہ پڑھو
رض
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب بیان کرتے ہیں کہ حافظ محمد ابراہیم صاحب نے
مجھ سے بیان کیا کہ غالبا 1904 ء کا واقعہ ہے کہ ایک شخص نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ
السلام سے مسجد مبارک میں سوال کیا کہ حضور اگر غیر احمدی با جماعت نماز پڑھ رہے ہوں تو
ہم اس وقت نماز کیسے پڑھیں؟ آپ نے فرمایا ۔ تم اپنی الگ پڑھ لو۔ اس نے کہا کہ حضور
جب جماعت ہو رہی ہو تو الگ نماز پڑھنی جائز نہیں ۔ فرمایا : کہ اگر ان کی نماز با جماعت
عند اللہ کوئی چیز ہوتی تو میں اپنی جماعت کو الگ پڑھنے کا حکم ہی کیوں دیتا ۔ ان کی نماز اور
جماعت جناب الہی کے حضور کچھ حقیقت نہیں رکھتی ۔ اس لئے تم اپنی نماز الگ پڑھوا اور مقررہ
اوقات میں جب چاہو ادا کر سکتے ہو۔
خاکسار عرض کرتا ہے کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ جس وقت کسی مسجد میں دوسروں کی
جماعت ہو رہی ہو، ضرور اسی وقت نماز پڑھی جائے کیونکہ اس سے بعض اوقات فتنہ کا احتمال ہوتا
ہے بلکہ غرض یہ ہے کہ ایک احمدی بہر حال الگ نماز پڑھے اور دوسروں کے پیچھے نہ پڑھے۔
( سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 527،526)
غیروں کے پیچھے نماز جائز نہ ہونے کی وجہ
کسی نے سوال کیا کہ جو لوگ آپ کے مرید نہیں ہیں ان کے پیچھے نماز پڑھنے سے آپ
نے اپنے مریدوں کو کیوں منع فرمایا ہے۔ حضرت نے فرمایا:
جن لوگوں نے جلد بازی کے ساتھ بدظنی کر کے اس سلسلہ کو جو اللہ تعالیٰ نے قائم کیا
ہے، رڈ کر دیا ہے اور اس قدر نشانوں کی پروانہیں کی اور اسلام پر جو مصائب ہیں اس سے
لا پروا پڑے ہیں ۔ ان لوگوں نے تقویٰ سے کام نہیں لیا اور اللہ تعالیٰ اپنے پاک کلام میں
فرماتا ہے ۔ إِنَّمَا يَتَقَبَّلُ اللهُ مِنَ الْمُتَّقِينَ (المائدة: 28) خدا صرف متقی لوگوں کی نماز
قبول کرتا ہے۔ اس واسطے کہا گیا ہے کہ ایسے آدمی کے پیچھے نماز نہ پڑھو جس کی نماز خود قبولیت
کے درجہ تک پہنچنے والی نہیں ۔
)8( الحکم 17 مارچ 1901ء صفحہ(
دو آدمیوں نے بیعت کی ۔ ایک نے سوال کیا کہ غیر احمدی کے پیچھے نماز جائز ہے یا
نہیں؟ فرمایا :
وہ لوگ ہم کو کافر کہتے ہیں۔ اگر ہم کا فرنہیں ہیں تو وہ کفر لوٹ کر اُن پر پڑتا ہے۔ مسلمان
کو کافر کہنے والا خود کافر ہے۔ اس واسطے ایسے لوگوں کے پیچھے نماز جائز نہیں ۔ پھر اُن کے
درمیان جو لوگ خاموش ہیں وہ بھی انہیں میں شامل ہیں ۔ اُن کے پیچھے بھی نماز جائز نہیں کیونکہ
وہ اپنے دل کے اندر کوئی مذہب مخالفانہ ر الفانہ رکھتے ہیں جو ہمارے ساتھ بظاہر شامل نہیں :
ہوتے ۔
)2( بدر 15 دسمبر 1905ء صفحہ (
اپنی جماعت کا غیر کے پیچھے نماز نہ پڑھنے کے متعلق ذکر تھا۔ فرمایا:
صبر کرو اور اپنی جماعت کے غیر کے پیچھے نماز مت پڑھو۔ بہتری اور نیکی اسی میں ہے
راسی میں تمہاری نصرت اور فتح عظیم ہے اور یہی اس جماعت کی ترقی کا موجب ہے۔
دیکھو دُنیا میں روٹھے ہوئے اور ایک دوسرے سے ناراض ہونے والے بھی اپنے دشمن کو
چار دن منہ نہیں لگاتے اور تمہاری ناراضگی اور روٹھنا تو خدا کے لئے ہے ۔ تم اگر ان میں
رلے ملے رہے تو خدا تعالیٰ جو خاص نظر تم پر رکھتا ہے، وہ نہیں رکھے گا۔ پاک جماعت جب
الگ ہو تو پھر اس میں ترقی ہوتی ہے۔
( الحکم 10 راگست 1901 ، صفحہ 3)
غیروں کی مساجد میں نماز
ایک شخص نے بعد نماز مغرب بیعت کی اور عرض کیا کہ الحکم میں لکھا ہوا دیکھا ہے کہ غیر از
جماعت کے پیچھے نماز نہ پڑھو ۔ فرمایا :
ٹھیک ہے اگر مسجد غیروں کی ہے تو گھر میں پڑھ لو، اکیلے پڑھ لو حرج نہیں اور تھوڑے
سے صبر کی بات ہے۔
)36( البدر 28 نومبر 1902ء صفحہ
اکیلے احمدیوں کے لئے ہدایت
بعض احباب نے سوال کیا کہ نماز تنہا پڑھ لیا کریں؟ فرمایا :
ہاں الگ اور تنہا پڑھ لیا کرو۔ یہ سلسلہ خدا کا ہے وہ چاہتا ہے کہ ان سے الگ رہو ۔
عنقریب وہ وقت آتا ہے کہ خدا جماعت کر دیوے گا۔
البدر 16 جنوری 1903 ء صفحہ 90)
صرف تصدیق کرنے والوں کے پیچھے نماز پڑھو
سید عبداللہ صاحب عرب نے سوال کیا کہ میں اپنے ملک عرب میں جاتا ہوں ۔ وہاں
میں ان لوگوں کے پیچھے نماز پڑھوں یا نہ پڑھوں ۔ فرمایا :
وو
مصدقین کے سواکسی کے پیچھے نماز نہ پڑھو۔“
عرب صاحب نے عرض کیا وہ لوگ حضور کے حالات سے واقف نہیں ہیں اور ان کو
تبلیغ نہیں ہوئی ۔ فرمایا :
دو
ان کو پہلے تبلیغ کر دینا پھر یا وہ مصدق ہو جائیں گے یا مکذب ۔“
عرب صاحب نے عرض کیا کہ ہمارے ملک کے لوگ بہت سخت ہیں اور ہماری قوم
شیعہ ہے۔ فرمایا :
د تم خدا کے بنو۔ اللہ تعالیٰ کے ساتھ جس کا معاملہ صاف ہو جائے ۔ اللہ تعالیٰ آپ
اس کا متولی اور متکفل ہو جاتا ہے۔“
نماز با جماعت
)6 الحکم 24 ستمبر 1901 ء صفحہ(
عجب خان صاحب تحصیلدار نے حضرت اقدس سے استفسار کیا کہ اگر کسی مقام کے
لوگ اجنبی ہوں اور ہمیں علم نہ ہو کہ وہ احمدی جماعت میں ہیں یا نہیں تو اُن کے پیچھے نماز
پڑھی جاوے کہ نہیں؟ فرمایا:
نا واقف امام سے پوچھ لو ۔ اگر وہ مصدق ہو تو نماز اس کے پیچھے پڑھی جاوے
ورنہ نہیں ۔ اللہ تعالیٰ ایک جماعت الگ بنانا چاہتا ہے اس لئے اس کے منشاء کی کیوں
مخالفت کی جاوے جن لوگوں سے وہ جُدا کرنا چاہتا ہے بار بار ان میں گھسنا یہی تو اس کے
منشاء کے مخالف ہے۔
)35( ، 34 البدر 20 فروری 1903 ء صفحہ
سوال ہوا کہ اگر کسی جگہ امام نماز حضور کے حالات سے واقف نہیں ، تو اس کے پیچھے نماز
پڑھیں یا نہ پڑھیں ۔ فرمایا :
پہلے تمہارا فرض ہے کہ اُسے واقف کرو۔ پھر اگر تصدیق کرے تو بہتر ، ورنہ اُس کے
پیچھے اپنی نماز ضائع نہ کرو اور اگر خاموش رہے نہ تصدیق کرے اور نہ تکذیب ،تو وہ بھی
منافق ہے۔ اس کے پیچھے نماز نہ پڑھو۔
( ذکر حبیب از حضرت مفتی محمد صادق صاحب صفحہ (299)