نمازیں جمع کرنا

فقہ المسیح

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مسیح موعود کے لئے نمازیں جمع کی جائیں گی
فرمایا :۔
ہزار شکر کا مقام ہے کہ اس موقعہ پر (ستر دنوں میں تفسیر سورۃ فاتحہ لکھنے کے موقع پر ۔
ناقل ) ایک پیشگوئی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بھی پوری ہوئی اور وہ یہ ہے کہ اس ستر دن
کے عرصہ میں کچھ بباعث امراض لاحقہ اور کچھ باعث اس کے بوجہ بیماری بہت ۔ سے دن تفسیر
لکھنے سے سخت معذوری رہی ان نمازوں کو جو جمع ہو سکتی ہیں جمع کرنا پڑا اور اس سے آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ پیشگوئی پوری ہوئی جو در منشور اور فتح باری اور تفسیر ابن کثیر وغیرہ کتب
میں ہے کہ تُجْمَعُ لَهُ الصَّلوةُ یعنی مسیح موعود کے لئے نماز جمع کی جائے گی۔ اب ہمارے
مخالف علماء یہ بھی بتلا دیں کہ کیا وہ اس بات کو مانتے ہیں یا نہیں کہ یہ پیشگوئی پوری ہو کر ما
مسیح موعود کی وہ علامت بھی ظہور میں آگئی اور اگر نہیں مانتے تو کوئی نظیر پیش کریں کہ کسی نے
مسیح موعود کا دعوی کر کے دو ماہ تک نمازیں جمع کی ہوں یا بغیر دعوی ہی نظیر پیش کرو۔
بیماری کی وجہ سے نمازیں جمع کرنا
مجموعه اشتہارات جلد 2 صفحہ 497)
نوٹ از ایڈیٹر تشہید :۔ چونکہ کچھ مدت سے حضرت کی طبیعت دن کے دوسرے حصہ میں اکثر خراب
ہو جاتی ہے۔ اس لئے نماز مغرب اور عشاء گھر میں باجماعت پڑھ لیتے ہیں ۔ باہر تشریف نہیں لا سکتے ۔
ایک دن نماز مغرب کے بعد چند عورتوں کو مخاطب کر کے فرمایا جو سننے کے قابل ہے۔
فرمایا:۔
کوئی یہ نہ دل میں گمان کر لے کہ یہ روز گھر میں جمع کر کے نماز پڑھا دیتے ہیں اور باہر

نہیں جاتے۔ یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیشگوئی کی کہ آنے والا شخص نماز جمع کیا کرے
گا۔ سو چھ مہینہ تک تو باہر جمع کرواتا رہا ہوں ۔ اب میں نے کہا کہ عورتوں میں بھی اس
پیشگوئی کو پورا کر دینا چاہئے چونکہ بغیر ضرورت کے نماز جمع کرنا نا جائز ہے اس لئے خدا تعالیٰ
نے مجھ کو بیمار کر دیا اور اس طرح سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کو پورا کر دیا۔ ہر
ایک مسلمان کا فرض ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قول کو پورا کرے ۔ کیونکہ وہ پورا نہ
ہو تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نعوذ باللہ جھوٹے ٹھہرتے ہیں۔ اس لئے ہر ایک کو وہ بات جو
اس کے اختیار میں ہو نبی کریم کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کہنے کے موافق پوری کر دینی چاہئے اور
خدا تعالیٰ خود بھی سامان مہیا کر دیتا ہے جیسا کہ مجھ کو بیمار کر دیا تا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے قول کو پورا کر دے ۔ جیسا کہ ایک دفعہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صحابی سے فرمایا
کہ تیرا اس وقت کیا حال ہوگا جبکہ تیرے ہاتھ میں کسری کے سونے کے کڑے پہنائے
جائیں گے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد جب کسری کا ملک فتح ہوا۔ تو
حضرت عمرؓ نے اس کو سونے کے کڑے جو ٹوٹ میں آئے تھے پہنائے ۔ حالانکہ سونے کے
کڑے یا کوئی اور چیز سونے کی مردوں کے لئے ایسی ہی حرام ہے جیسا کہ اور حرام چیزیں ۔
لیکن چونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے یہ بات نکلی تھی اس لئے پوری کی گئی ۔ اسی
طرح ہر ایک دوسرے انسان کو بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قول کو پورا کرنے کی کوشش
کرنی چاہیے۔
جمع بین الصلوا تین مہدی کی علامت ہے
)5( بدر 7 جون 1906 ء صفحہ(
سب صاحبوں کو معلوم ہوا ایک مدت سے خدا جانے قریباً چھ ماہ سے یا کم و بیش عرصہ سے
ظہر اور عصر کی نما ز جمع کی جاتی ہے ۔ میں اس کو مانتا ہوں کہ ایک عرصہ سے جو مسلسل نماز جمع
کی جاتی ہے ایک نو وارد یا نو مرید کو جس کو ہمارے اغراض و مقاصد کی کوئی خبر نہیں ہے یہ شبہ

گزرتا ہو گا کہ کاہلی کے سبب سے نماز جمع کر لیتے ہوں گے ، جیسے بعض غیر مقلد ذرا ابر ہو یا
کسی عدالت میں جانا ہوا تو نماز جمع کر لیتے ہیں اور بلا مطر اور بلا عذر بھی نماز جمع کرنا جائز
سمجھتے ہیں مگر میں سچ سچ کہتا ہوں کہ ہم کو اس جھگڑے کی ضرورت اور حاجت نہیں نہ ہم اس اس
میں پڑنا چاہتے ہیں کیونکہ میں طبعاً اور فطرتاً اس کو پسند کرتا ہوں کہ نماز اپنے وقت پر ادا کی
جائے اور نماز موقوتہ کے مسئلے کو نہایت عزیز رکھتا ہوں بلکہ سخت مطر میں بھی یہی چاہتا ہوں کہ
بڑے بڑے
نماز اپنے وقت پر ادا کی جائے اگر چہ شیعوں اور غیر مقلدوں نے اس پر بڑے
مباحثے کئے ہیں مگر ہم کو ان سے کوئی غرض نہیں صرف نفس کی کاہلی سے کام لیتے ہیں سہل
حدیثوں کو اپنے مفید مطلب پاکر ان سے کام لیتے ہیں اور مشکل کو موضوع اور مجروح
ٹھہراتے ہیں ہمارا یہ مدعا نہیں بلکہ ہمارا مسلک ہمیشہ حدیث کے متعلق یہ رہا ہے کہ جو قرآن
اور سنت کے مخالف نہ ہو وہ اگر ضعیف بھی ہو تو تب بھی اس پر عمل کر لینا چاہیے ۔
اس وقت جو ہم نمازیں جمع کرتے ہیں تو اصل بات یہ ہے کہ میں اللہ تعالیٰ کی تفہیم القا
اور الہام کے بدوں نہیں کرتا بعض امور ایسے ہوتے ہیں کہ میں ظاہر نہیں کرتا مگر اکثر ظاہر
ہوتے ہیں جہاں تک خدا تعالیٰ نے مجھ پر اس جمع صلواتین کے متعلق ظاہر کیا ہے وہ یہ ہے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے لئے تُجْمَعُ لَهُ الصَّلوة کی بھی عظیم الشان پیشگوئی
کی تھی جواب پوری ہو رہی ہے میرا یہ بھی مذہب ہے کہ اگر کوئی امر خدا تعالیٰ کی طرف سے
مجھ پر ظاہر کیا جاتا ہے مثلاً کسی حدیث کی صحت یا عدم صحت کے متعلق تو گو علماء ظواہر اور
محد ثین اس کو موضوع یا مجروح ہی ٹھہرا دیں گے مگر میں اس کے مقابل اور معارض کی حدیث
کو موضوع کہوں گا ۔ اگر چہ خدا تعالیٰ نے اس کی صحت مجھ پر ظاہر کر دی ہے جیسے لَا مَهْدِی
إِلَّا عِيسَى والی حدیث ہے محد ثین اس پر کلام کرتے ہیں مگر مجھ پر خدا تعالیٰ نے یہی ظاہر کیا
ہے کہ یہ حدیث صحیح ہے اور میرا یہ مذہب میرا ہی ایجاد کردہ مذہب نہیں بلکہ خود یہ مسلم مسئلہ

ہے کہ اہل کشف یا اہل الہام لوگ محد ثین کی تنقید حدیث کے محتاج اور پابند نہیں ہوتے ۔ خود
مولوی محمد حسین صاحب نے اپنے رسالہ میں اس مضمون پر بڑی بحث کی ہے اور یہ تسلیم کیا
ہے کہ مامور اور اہل کشف محدثین کی تنقید کے پابند نہیں ہوتے ہیں ۔ تو جب یہ حالت ہے
پھر میں صاف صاف کہتا ہوں کہ میں جو کچھ کرتا ہوں خدا تعالیٰ کے القاء اور اشارہ سے
کرتا ہوں ۔ یہ پیشگوئی جو اس حدیث تُجْمَعُ لَهُ الصَّلوۃ میں کی گئی ہے یہ مسیح موعود اور
مہدی کی ایک علامت ہے۔ یعنی وہ ایسی دینی خدمات اور کاموں میں مصروف ہوگا کہ اس
کے لئے نماز جمع کی جائے گی ۔ اب یہ علامت جبکہ پوری ہوگئی ہے اور ایسے واقعات پیش
آگئے پھر اس کو بڑی عظمت کی نگاہ سے دیکھنا چاہئے نہ کہ استہزاء اور انکار کے رنگ میں ۔
الحکم 24 نومبر 1902 ء صفحہ 1-2)
مسیح موعود کی خاطر نمازیں جمع کئے جانے کی پیشگوئی
جیسا کہ خدا کے فرائض پر عمل کیا جاتا ہے ۔ ویسا ہی اُس کی رُخصتوں پر عمل کرنا چاہیے۔
ں ۔ فرض بھی خدا کی طرف سے ہیں اور رخصت بھی خدا کی طرف سے ۔
دیکھو ہم بھی رخصتوں پر عمل کرتے ہیں ۔ نمازوں کو جمع کرتے ہوئے کوئی دو ماہ سے
زیادہ ہو گئے ہیں ۔ یہ سبب بیماری کے اور تفسیر سورۂ فاتحہ کے لکھنے میں بہت مصروفیت کے
ایسا ہو رہا ہے اور ان نمازوں کے جمع کرنے میں تُجْمَعُ لَهُ الصَّلوةُ کی حدیث بھی پوری
ہو رہی ہے کہ مسیح کی خاطر نمازیں جمع کی جائیں گی ۔ اس حدیث سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے
کہ مسیح موعود نماز کے وقت پیش امام نہ ہوگا ، بلکہ کوئی اور ہوگا اور وہ پیش امام مسیح کی خاطر
نمازیں جمع کرائے گا۔ سواب ایسا ہی ہوتا ہے جس دن ہم زیادہ بیماری کی وجہ سے بالکل نہیں
آسکتے ۔ اس دن نمازیں جمع نہیں ہوتیں اور اس حدیث کے الفاظ سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ
حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیار کے طریق سے یہ فرمایا ہے کہ اُس کی خاطر

ایسا ہوگا ۔ چاہیے کہ ہم رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیوں کی عزت و تحریم کریں اور ان سے
بے پرواہ نہ ہوویں ورنہ یہ ایک گناہ کبیرہ ہوگا کہ ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیوں
کو خفت کی نگاہ سے دیکھیں ۔ خدا تعالیٰ نے ایسے ہی اسباب پیدا کر دیئے کہ اتنے عرصے
سے نمازیں جمع ہو رہی ہیں ورنہ ایک دو دن کے لئے یہ بات ہوتی تو کوئی نشان نہ ہوتا ۔ ہم
حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لفظ لفظ اور حرف حرف کی تعظیم کرتے ہیں ۔
)14 ، 13 الحکم 17 فروری 1901 صفحہ(
جمع بین الصلاتین کی رخصت سے فائدہ اٹھانا ضروری ہے
فرمایا :
یہ عاجز صرف چند روز تک مسافرانہ طور پر علیگڑھ میں ٹھہرا تھا اور جو کچھ مسافروں کے لئے
شریعت اسلام نے رخصتیں عطا کی ہیں اور ان سے دائمی طور پر انحراف کرنا ایک الحاد کا طریق قرار
دیا ہے ان سب امور کی رعایت میرے لئے ایک ضروری امر تھا سو میں نے وہی کیا جو کرنا چاہیئے
تھا اور میں اس سے انکار نہیں کر سکتا کہ میں نے اُس چند روزہ اقامت کی حالت میں بعض دفعہ
مسنون طور پر دو نمازوں کو جمع کر لیا ہے اور کبھی ظہر کے اخیر وقت پر ظہر اور عصر دونوں نمازوں کو
اکٹھی کر کے پڑھا ہے مگر حضرات موحدین تو کبھی کبھی گھر میں بھی نمازوں کو جمع کر کے پڑھ لیتے
ہیں اور بلا سَفَرٍ وَمَطَر پر عمل درآمد رہتا ہے۔ میں اس سے بھی انکار نہیں کر سکتا کہ میں نے ان
چند دنوں میں مسجدوں میں حاضر ہونے کا بکلی التزام نہیں کیا مگر باوجود اپنی علالت طبع اور
سفر کی حالت کے بکلی ترک بھی نہیں کیا۔ (فتح اسلام ۔ روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 25 حاشیہ )
تُجْمَعُ لَهُ الصَّلوة کے نشان کا ظہور
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ منشی ظفر احمد صاحب کپور تھلوی
نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عہد مبارک میں ایک دفعہ

قادیان میں زیادہ عرصہ تک نمازیں جمع ہوتی رہیں ۔ مولوی محمد احسن صاحب نے مولوی
نورالدین صاحب کو خط لکھا کہ بہت دن نمازیں جمع کرتے ہو گئے ہیں ۔ لوگ اعتراض
کریں گے تو ہم اس کا کیا جواب دیں گے۔ حضرت مولوی صاحب نے جواب دیا کہ اُسی
سے پوچھو ( یعنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ) مولوی انوار حسین صاحب شاه آبادی
اس خط و کتابت میں قاصد تھے ۔ اُن سے مجھے اس کا حال معلوم ہوا ۔ تو میں نے حضرت
صاحب سے جا کر عرض کر دی ۔ اس وقت تو حضور نے کچھ نہ فرمایا لیکن بعد عصر جب حضور
معمولاً مسجد کی چھت پر تشریف فرما ما تھے تھے تو تو آپ آ آپ نے نے ناراضگی کا اظہار فرمایا کہ ایسے اعتراض
دل میں کیوں اُٹھتے ہیں ۔ کیا حدیثوں میں نہیں آیا کہ وہ نماز جمع کرے گا۔ ویسے تو نماز جمع
کا حکم عام ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنے کاموں میں اس قدر منہمک ہوگا کہ اس کو
نمازیں جمع کرنی پڑیں گی ۔ اس وقت سید محمد احسن صاحب زار زار رورہے تھے اور توبہ کر
رہے تھے۔
(سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 119)
جمع صلواتین میں افراط اور تفریط دونوں سے بچنا چاہئے
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ شیخ کرم الہی صاحب پٹیالوی
نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ میں نے جب لدھیانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
بیعت کی تو میں نے اُس خلوت کو غنیمت جان کر حضور سے استفسار کیا کہ خاکسار نقش بند یہ
طریق میں بیعت ہونے سے قبل فرقہ اہل حدیث جس کو عام لوگ وہابی کے لفظ سے یاد
کرتے ہیں ، میں بھی شامل رہا ہے۔ اُس وقت سے نمازوں کو جمع کرنے کی عادت پڑ گئی
ہے۔ اس بارہ میں حضور کا کیا ارشاد ہے۔
حضور نے فرمایا کہ جمع صلاتین کے بارہ میں میرے نزدیک مخالف و موافق ہر دو فریق
نے افراط و تفریط سے کام لیا ہے ۔ ایک طرف اس پر عاملین کا تو یہ حال ہے کہ بلا عذر شرعی یا

جائز ضرورت کے نمازیں جمع کر لیتے ہیں ۔ یہاں تک کہ حقہ ذرا اچھا چل رہا ہے ۔ یا تاش
وغیرہ کھیل رہے ہیں۔ اذان ہوئی تو ان کو چھوڑ کر کون جائے ۔ جھٹ نما ز جمع کرنے کی ٹھان
لیتے ہیں چاہے دوسری نماز بھی ادا ہو جائے یا دونوں ضائع ہو جائیں ۔ فرمایا: یہ بہت بُری
بات ہے۔ نماز جیسے ضروری فرض میں کوتاہی اور غفلت ایمان کی کمزوری پر دال ہے اور
دوسری طرف حنفی صاحبان کا یہ حال ہے کہ کیسی ہی ضرورت اور عذر جائز ہو نماز قضاء تو
کر دیں گے مگر اہل حدیث کی ضد اور مخالفت میں جمع نہ کریں گے ۔ فرمایا کہ کوئی ان
لوگوں سے پوچھے کہ حج کے موقعہ پر ایک نماز ہر حاجی کو ٹھیک ادائے رسوم حج کے وقت لازمی
طور پر جمع کرنی پڑتی ہے۔ اگر یہ فعل ایسا ہی ممنوع ہوتا ۔ جیسا آپ لوگوں کے عمل سے ہویدا
ہے تو ایسے مقدس مقام پر اس مقام پر اس کی اجازت کیسے ہوتی ۔ دراصل ضرورت اور عدم ضرورت کا
(سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 87)
سوال ہے اور یہی اس بارہ میں معیار ہے۔
کس قدر مسافت پر نما ز جمع کی جائے
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ منشی ظفر احمد صاحب کپور تھلوی
نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام لدھیانہ سے کپورتھلہ
تشریف لائے تو صرف ایک دن قیام فرما کر قادیان کو تشریف لے گئے ۔ ہم کرتار پور کے
اسٹیشن پر پہنچانے گئے ۔ یعنی منشی اروڑا صاحب ، محمد خاں صاحب اور میں ۔ اگر کوئی اور بھی
ساتھ کرتار پور گیا ہو تو مجھے یاد نہیں ۔ کرتار پور کے اسٹیشن پر ہم نے حضرت صاحب کے
ساتھ ظہر و عصر کی نماز جمع کی ۔ نماز کے بعد میں نے عرض کی کہ کس قدر مسافت پر نماز جمع
کر سکتے ہیں اور قصر کر سکتے ہیں؟ آپ نے فرمایا انسان کی حالت کے اوپر یہ بات ہے۔
ایک شخص ناطاقت اور ضعیف العمر ہو تو وہ پانچ چھ میل پر بھی قصر کر سکتا ہے اور مثال دی کہ
ایک دفعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مزدلفہ میں نماز قصر کی ۔ حالانکہ وہ مکہ شریف

سے قریب جگہ ہے۔
سخت تنگی کے وقت نمازیں جمع کرنا
نمازیں جمع کرنا
(سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 34 ، 35)
ایک صاحب نے ذکر کیا کہ ان کا ایک افسر سخت مزاج تھا روانگی نماز میں اکثر چیں بجبیں
ہوا کرتا تھا۔ حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا کہ
خدا تعالیٰ نے ضرورتوں کے وقت جمع صلواتین رکھا ہے ظہر اور عصر کی نمازیں ایسی
حالت میں جمع کر کے پڑھ لیں ۔
البدر 9 جنوری 1903 ء صفحہ 82)
غزوہ خندق کے موقع پر کتنی نمازیں جمع کی گئیں؟
مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا:۔
آپ کا یہ شیطانی وسوسہ کہ خندق کھودتے وقت چاروں نمازیں قضا کی گئیں۔ اوّل آپ
لوگوں کی علمیت تو یہ ہے کہ قضا کا لفظ استعمال کیا ہے۔ اے نادان ! قضا نماز ادا کرنے کو کہتے
ہیں۔ ترک نماز کا نام قضا ہر گز نہیں ہوتا۔ اگر کسی کی نماز ترک ہو جاوے تو اس کا نام فوت ہے۔
اسی لئے ہم نے پانچ ہزار روپے کا اشتہ پانچ ہزار روپے کا اشتہار دیا تھا کہ ایسے بیوقوف بھی اسلام پر اعتراض کرتے ہیں
جن کو ابھی قضا کے معنی بھی معلوم نہیں ۔ جو شخص لفظوں کو بھی اپنے محل پر استعمال نہیں کر سکتا۔ وہ
نادان کب یہ لیاقت رکھتا ہے کہ امور دقیقہ پر نکتہ چینی کر سکے۔ باقی رہا یہ کہ خندق کھود نے کے
وقت چار نمازیں جمع کی گئیں۔ اس احمقانہ وسوسہ کا جواب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ دین
میں حرج نہیں ہے یعنی ایسی سختی نہیں جو انسان کی تباہی کا موجب ہو۔اس لئے اس نے ضرورتوں
کے وقت اور بلاؤں کی حالت میں نمازوں کے جمع کرنے اور قصر کرنے کا حکم دیا ہے۔ مگر اس
مقام میں ہماری کسی معتبر حدیث میں چار (نمازیں) جمع کرنے کا ذکر نہیں بلکہ فتح الباری شرح
صحیح بخاری میں لکھا ہے کہ واقعہ صرف یہ ہوا تھا کہ ایک نماز یعنی صلوٰۃ العصر معمول سے تنگ وقت

میں ادا کی گئی۔ اگر آپ اس وقت ہمارے سامنے ہوتے تو ہم ذرا آپ کو بٹھا کر پوچھتے کہ کیا یہ
متفق علیہ روایت ہے کہ چار نمازیں فوت ہو گئی تھیں ۔ چار نمازیں تو خود شرع کے رو سے جمع ہو
سکتی ہیں یعنی ظہر اور عصر اور مغرب اور عشاء ۔ ہاں ایک روایت ضعیف میں ہے کہ ظہر اور عصر اور
مغرب اور عشاء اکٹھی کر کے پڑھی گئیں تھیں لیکن دوسری صحیح حدیثیں اس کو رد کرتی ہیں اور
صرف یہی ثابت ہوتا ہے کہ عصر تنگ وقت میں پڑھی گئی تھی ۔
( نور القرآن - روحانی خزائن جلد 9 صفحہ 389 ، 390)

آج 10 میں سے 10 باقی