نماز استخارہ

فقہ المسیح

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نماز استخاره
استخارہ کی اہمیت
فرمایا:
نماز استخاره
آج کل اکثر مسلمانوں نے استخارہ کی سنت کو ترک کر دیا ہے حالانکہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم پیش آمدہ امر میں استخارہ فرمالیا کرتے تھے۔ سلف صالحین کا بھی یہی طریقہ تھا۔ چونکہ
دہریت کی ہوا پھیلی ہوئی ہے اس لیے لوگ اپنے علم و فضل پر نازاں ہو کر کوئی کام شروع کر لیتے
ہیں اور پھر نہاں در نہاں اسباب سے جن کا انہیں علم نہیں ہوتا نقصان اُٹھاتے ہیں۔ اصل میں یہ
استخاره ان بد رسومات کے عوض میں رائج کیا گیا تھا جو مشرک لوگ کسی کام کی ابتدا سے پہلے کیا
کرتے تھے لیکن اب مسلمان اُسے بھول گئے حالانکہ استخارہ سے ایک عقل سلیم عطا ہوتی ہے ۔
جس کے مطابق کام کرنے سے کامیابی حاصل ہوتی ہے۔ بعض لوگ کوئی کام خود ہی اپنی رائے
سے شروع کر بیٹھتے ہیں اور پھر درمیان میں آکر ہم سے صلاح پوچھتے ہیں ۔ ہم کہتے ہیں جس
علم و عقل سے پہلے شروع کیا تھا اسی سے نبھائیں ۔ اخیر میں مشورے کی کیا ضرورت؟
سفر سے پہلے استخارہ کا طریق
)3( بدر 13 جون 1907 ء صفحہ(
حضرت اقدس نے ایک مہمان کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ:۔
آپ استخارہ کر لیویں۔ استخارہ اہل اسلام میں بجائے مہورت کے ہے چونکہ ہندو شرک
وغیرہ کے مرتکب ہو کر شگن وغیرہ کرتے ہیں اس لئے اہل اسلام نے ان کو منع کر کے استخارہ
رکھا۔ اس کا طریق یہ ہے کہ انسان دو رکعت نماز نفل پڑھے۔ اول رکعت میں سورۃ قُلْ يَايُّهَا
الْكَافِرُونَ پڑھ لے اور دوسری میں قُلْ هُوَ اللهُ - التحیات میں یہ دعا کرے۔

نماز استخاره
یا الہی ! میں تیرے علم کے ذریعہ سے خیر طلب کرتا ہوں اور تیری قدرت سے قدرت مانگتا
ہوں کیونکہ تجھ ہی کو سب قدرت ہے مجھے کوئی قدرت نہیں اور تجھے سب علم ہے مجھے کوئی علم نہیں
اور تو ہی چھپی باتوں کو جاننے والا ہے۔ الہی اگر تو جانتا ہے کہ یہ امر میرے حق میں بہتر ہے بلحاظ
دین اور دنیا کے، تو تو اسے میرے لئے مقدر کر دے اور اسے آسان کر دے اور اس میں برکت
دے اور اگر تو جانتا ہے کہ یہ امر میرے لئے دین اور دنیا میں شر ہے تو مجھ کو اس سے باز رکھ۔
اگر وہ امر اس کے لئے بہتر ہوگا تو خدا تعالیٰ اس کے لئے اس کے دل کو کھول دے گا ورنہ
طبیعت میں قبض ہو جائے گی۔ دل بھی عجیب شے ہے جیسے ہاتھوں پر انسان کا تصرف ہوتا ہے کہ
جب چاہے حرکت دے۔ دل اس طرح اختیار میں نہیں ہوتا۔ اس پر اللہ تعالیٰ کا تصرف ہے۔ کا ۔
ایک وقت میں ایک بات کی خواہش کرتا ہے پھر تھوڑی دیر کے بعد اسے نہیں چاہتا۔ یہ ہوائیں
اندر سے ہی اللہ تعالیٰ کی طرف سے چلتی ہیں۔
ہر اہم کام سے پہلے استخارہ کرنا
البدر 2 جنوری 1903 ء صفحہ 78 )
حضرت مولوی شیر علی صاحب روایت کرتے ہیں :
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ طریق عمل تھا۔ کہ ہر ایک اہم کام کے شروع
کرنے سے پہلے ضرور دعا کیا کرتے تھے اور دعا بطریق مسنون دعائے استخارہ ہوتی تھی ۔
استخارہ کے معنی ہیں خدا تعالیٰ سے طلب خیر کرنا ۔ استخارہ کے نتیجے میں یہ ضروری نہیں ہوتا کہ
کوئی خواب آجائے جیسا کہ آج کل کے بعض صوفی استخارہ کرتے ہیں یعنی خدا تعالی سے خیر
طلب کرتے ہیں یہ طریق مسنون نہیں ۔ اصل مقصد تو یہ ہونا چاہئے کہ ہمیں اللہ تعالیٰ سے
خیر حاصل ہوا اور دعائے استخارہ سے اللہ تعالیٰ ایسے اسباب پیدا کر دیتا ہے کہ جو کام ہمارے
لئے بہتری اور بھلائی کا ہو وہ آسان ہو جاتا ہے ۔ بغیر دقتوں کے حاصل ہو جاتا ہے اور قلب

نماز استخاره
میں اس کے متعلق انشراح اور انبساط پیدا ہو جاتا ہے۔
عموما استخارہ رات کے وقت بعد نماز عشاء کیا جاتا ہے۔ دو رکعت نماز نفل پڑھ کر
التحیات میں درود شریف اور دیگر مسنون دعاؤں کے بعد دعائے استخارہ پڑھی جاتی ہے
اور اس کے بعد فورا سو رہنا چاہئے اور باتوں میں مشغول ہونا مناسب نہیں ہوتا لیکن
حسب ضرورت دوسرے وقت بھی استخارہ کیا جا سکتا ہے۔
( سیرت حضرت مسیح موعود از حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی صفحہ 508-509)
نماز عصر میں استخارہ
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ دوران ایام مقدمہ کرم دین میں ایک صاحب ابوسعید نامی کو جو
ابوسعید عرب کے نام سے مشہور تھے ۔ لاہور سے بعض اخباروں کے پرچے لانے کے واسطے
بھیجا گیا ۔ انہیں کہا گیا کہ آپ سفر سے قبل استخارہ کر لیں ۔ اس وقت نماز عصر ہونے والی تھی
اور بیت مبارک میں احباب جمع تھے۔ وہاں ہی ان کے سفر کے متعلق تجویز قرار پائی تھی ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ابوسعید صاحب سے فرمایا کہ آپ نماز عصر میں ہی
استخارہ کر لیں ۔ چنانچہ انہوں نے ایسا ہی کیا۔ اور پھر لاہور چلے گئے اور جس مقصد کے
واسطے بھیجے گئے ۔ اس میں کامیاب ہو کر واپس آئے ۔
) سیرت حضرت مسیح موعود از حضرت شیخ یعقوب علی عرفانی صفحه 509)
استخارہ میں کونسی سورتیں پڑھیں
ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک شخص کو استخارہ کا یہ طریق بھی بتلایا کہ پہلی
رکعت میں سورۃ قُلْ يَأَيُّهَا الْكَافِرُونَ پڑھیں ۔ دوسری رکعت میں قُلْ هُوَ اللهُ اور
التَّحِيَّات میں اپنے مطلب کے واسطے دعا کریں۔
( ذکر حبیب از حضرت مفتی محمد صادق صاحب صفحہ (231)

حضرت مسیح موعود کا طریق استخارہ
نماز استخاره
حضرت سیٹھ عبد الرحمن صاحب مدراسی کے نام مکتوب میں حضرت مسیح موعود نے تحریر کیا:
امید کہ بعد تین دن کے استخارہ مسنونہ جو سفر کے لئے ضروری ہے ، اس طرف کا قصد
فرماویں۔ بغیر استخارہ کے کوئی سفر جائز نہیں ۔ ہمارا اس میں طریق یہ ہے کہ اچھی طرح
وضو کر کے دو رکعت نماز کے لئے کھڑے ہو جائیں ۔ پہلی رکعت میں سورة قُلْ يَايُّهَا
الْكَافِرُونَ پڑھیں یعنی الحمد تمام پڑھنے کے بعد ملا لیں جیسا کہ سورۃ فاتحہ کے بعد
دوسری سورۃ ملایا کرتے ہیں اور دوسری رکعت میں سورۃ فاتحہ پڑھ کر سورۃ اخلاص یعنی قل
هُوَ اللهُ أَحَدٌ ملالیں اور پھر التحیات میں آخر میں اپنے سفر کے لئے دعا کریں کہ یا الہی ! میں
تجھ سے کہ تو صاحب فضل اور خیر اور قدرت ہے ، اس سفر کے لئے سوال کرتا ہوں کیونکہ تو
عواقب الامور کو جانتا ہے اور میں نہیں جانتا اور تو ہر ایک امر پر قادر ہے اور میں قادر نہیں ۔
سو یا الہی ! اگر تیرے علم میں یہ بات ہے کہ یہ سفر سرا سر میرے لئے مبارک ہے، میری دنیا
کے لئے میرے دین کیلئے اور میرے انجام امر کیلئے اور اس میں کوئی شر نہیں تو یہ سفر میرے
لئے میسر کر دے اور پھر اس میں برکت ڈال دے اور ہر ایک شر سے بچا۔ اور اگر تو جانتا ہے
کہ یہ سفر میرا میری دنیا یا میرے دین کے لئے مضر ہے اور اس میں کوئی مکروہ دہ امر ہے تو
اس سے میرے دل کو پھیر دے اور اس سے مجھ کو پھیر دے آمین ۔ یہ دعا ہے جو کی جاتی
ہے۔ تین دن کرنے میں حکمت یہ ہے کہ تا بار بار کرنے سے اخلاص میسر آوے۔ آج کل
اکثر لوگ استخارہ سے لا پرواہ ہیں حالانکہ وہ ایسا ہی سکھایا گیا ہے جیسا کہ نماز سکھائی گئی
ہے۔ سو یہ اس عاجز کا طریق ہے کہ اگر چہ دس کوس کا سفر ہو تب بھی استخارہ کیا جاوے۔
سفروں میں ہزاروں بلاؤں کا احتمال ہوتا ہے اور خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ وہ استخارہ کے بعد
متوتی اور متکفل ہو جاتا ہے اور اس کے فرشتے اس کے نگہبان رہتے ہیں جب تک اپنی منزل

نماز استخاره
تک نہ پہنچے۔ اگر چہ یہ دعا تمام عربی میں موجود ہے لیکن اگر یاد نہ ہو تو اپنی زبان میں کافی
ہے اور سفر کا نام لے لینا چاہئے کہ فلاں جگہ کے لئے سفر ہے ۔“
استخارہ کا ایک آسان طریق
) مکتوبات احمد جلد دوم صفحہ 349-350)
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ مرزا دین محمد صاحب نے مجھ
سے بیان کیا کہ جب حضرت صاحب کے پاس میری آمد و رفت اچھی طرح ہوگئی اور میں
آپ سے پڑھنے بھی لگ گیا ۔ تو حضور نے مجھے حکم دیا کہ ہر دو گھروں میں یعنی بخانہ
مرزا غلام مرتضی صاحب اور بخانہ مرزا غلام محی الدین صاحب کہہ دیا کرو کہ سب لوگ
ہر روز سوتے وقت استخارہ کر کے سویا کریں اور جو خواب آئے وہ صبح ان سے پوچھ لیا کرو
اور مجھ سے بھی استخارہ کراتے تھے۔ استخارہ یہ سکھایا تھا کہ سوتے ہوئے ” يَا خَبِيْرُ أَخْبِرْنِي “
پڑھا کرو اور پڑھتے پڑھتے سو جایا کرو اور درمیان میں بات نہ کیا کرو۔ میں صبح سب
گھر والوں میں پھر کر خوا ہیں پوچھتا تھا اور حضرت صاحب کو آکر اطلاع دیتا تھا۔ پھر
حضرت صاحب سب کی تعبیر بتاتے اور میں سب کو جا کر اطلاع دیتا ۔
خاکسار عرض کرتا ہے کہ مرزا غلام مرتضے صاحب اور مرزا غلام محی الدین صاحب
حقیقی بھائی تھے۔ مرزا غلام مرتضیٰ صاحب حضرت صاحب کے والد تھے اور مرزا غلام محی الدین
صاحب چچا تھے۔ اس زمانہ میں بس انہی دو گھروں میں سارا خاندان تقسیم شدہ تھا ۔ اب
مرزا غلام محی الدین صاحب کی اولاد میں سے صرف مرزا گل محمد ہیں ۔ نیز خاکسار عرض کرتا
ہے کہ استخارہ کی اصل مسنون دُعا تو لمبی ہے مگر معلوم ہوتا ہے کہ مرزا دین محمد صاحب کی
ن کے لئے آپ نے انہیں یہ مختصر الفاظ سکھا دیئے ہوں گے۔
سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 628 ، 629)

کھلے نشانات کو دیکھ کر استخارہ کرنا جائز نہیں
نماز استخاره
ایک شخص کا خط آیا کہ میں آپ کے متعلق استخارہ کرنا چاہتا ہوں کہ آیا آپ حق پر ہیں یا
نہیں؟ فرمایا:
ایک وقت تھا کہ ہم نے خود اپنی کتاب میں استخارہ لکھا تھا کہ لوگ اس طرح سے کریں۔ تو
خدا تعالیٰ ان پر حق کو کھول دے گا۔ مگر اب استخاروں کی کیا ضرورت ہے جب کہ نشانات الہی
بارش کی طرح برس رہے ہیں اور ہزاروں کرامات اور معجزات ظاہر ہو چکے ہیں۔ کیا ایسے وقت
میں استخاروں کی طرف توجہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے؟ کھلے نشانات کو دیکھ کر پھر استخارہ کرنا
خدا تعالیٰ کے حضور میں گستاخی ہے۔ کیا اب جائز ہے کہ کوئی شخص استخارہ کرے کہ اسلام کا مذہب
سچا ہے یا جھوٹا اور استخارہ کرے کہ آنحضرت یہ خدا کی طرف سے سچے نبی تھے یا نہیں تھے۔
اس قدر نشانات کے بعد استخاروں کی طرف توجہ کرنا جائز نہیں ۔
)2( بدر 2 مئی 1907 ء صفحہ

آج 10 میں سے 10 باقی