نماز کسوف

فقہ المسیح

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نماز کسوف
نماز کسوف
حضرت مرزا ایوب بیگ صاحب اپنے بھائی کے ساتھ رمضان میں چاند گرہن
لگنے کے بعد اس شوق میں قادیان آئے کہ سورج گرہن کا عظیم نشان حضرت اقدس کے
ساتھ دیکھیں اور نماز کسوف ادا کریں ۔ اس حوالے سے وہ ذکر کرتے ہیں کہ
صبح حضرت اقدس کے ساتھ کسوف کی نماز پڑھی جو کہ مولوی محمد احسن صاحب
امروہی نے مسجد مبارک کی چھت پر پڑھائی اور قریباً تین گھنٹہ یہ نماز وغیرہ جاری رہی ۔ کئی
دوستوں نے شیشے پر سیاہی لگائی ہوئی تھی جس میں سے وہ گرہن دیکھنے میں مشغول تھے ابھی
خفیف سی سیاہی شیشے پر شروع ہوئی تھی کہ حضرت مسیح موعود کو کسی نے کہا کہ سورج کو گرہن
لگ گیا ہے ۔ آپ نے اس شیشہ میں سے دیکھا تو نہایت ہی خفیف سی سیاہی معلوم
ہوئی ۔ حضور نے اظہار افسوس کرتے ہوئے فرمایا کہ گرہن کو ہم نے تو دیکھ لیا مگر یہ ایسا
خفیف ہے کہ عوام کی نظر سے اوجھل رہ جائے گا اور اس طرح ایک عظیم الشان پیشگوئی کا
نشان مشتبہ ہو جائے گا ۔ حضور نے کئی بار اس کا ذکر کیا تھوڑی دیر بعد سیا ہی بڑھنی شروع
ہوئی حتی کہ آفتاب کا زیادہ حصہ تاریک ہو گیا ۔ تب حضور نے فرمایا کہ ہم نے آج
خواب میں پیاز دیکھا تھا اس کی تعبیر غم ہوتی ہے ۔ سو شروع میں سیاہی کے خفیف رہنے
سے ظہور میں آیا ۔
اصحاب احمد جلد 1 صفحہ 93، 94 - نیا ایڈیشن )

آج 10 میں سے 10 باقی