قصر نماز
فقہ المسیح
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
سفر کی تعریف
قصر نماز
ایک شخص کا تحریری سوال پیش ہوا کہ مجھے دس پندرہ کوس تک ادھر اُدھر جانا پڑتا ہے۔ میں کس
کو سفر سمجھوں اور نمازوں میں قصر کے متعلق کس بات پر عمل کروں ۔ حضرت اقدس نے فرمایا :۔
میرا مذہب یہ ہے کہ انسان بہت دقتیں اپنے اوپر نہ ڈال لے۔ عرف میں جس کو سفر کہتے
ہیں ، خواہ وہ دو تین کوس ہی ہو۔ اس میں قصر و سفر کے مسائل پر عمل کرے إِنَّمَا الْأَعْمَالُ
بالنيات بعض دفعہ ہم دو دو تین تین میل اپنے دوستوں کے ساتھ سیر کرتے ہوئے چلے جاتے
ہیں ، مگر کسی کے دل میں خیال نہیں آتا کہ ہم سفر میں ہیں لیکن جب انسان اپنی گٹھری اُٹھا کر
سفر کی نیت سے چل پڑتا ہے تو وہ مسافر ہوتا ہے۔ شریعت کی بنا دقت پر نہیں ہے۔ جس کو تم
عرف میں سفر سمجھو ، وہی سفر ہے ۔
سفر کی حد کیا ہے؟
الحکم 17 فروری 1901ء صفحہ 13 )
سوال پیش ہوا کہ اگر کوئی تین کوس سفر پر جائے تو کیا نمازوں کو قصر کرے؟
فرمایا :۔
ہاں ، دیکھو اپنی نیت کو خوب دیکھ لو ۔ ایسی تمام باتوں میں تقویٰ کا بہت خیال رکھنا
چاہئے ۔ اگر کوئی شخص ہر روز معمولی کاروبار یا سفر کے لئے جاتا ہے تو وہ سفر نہیں بلکہ سفر وہ
ہے جسے انسان خصوصیت سے اختیار کرے اور صرف اس کام کے لئے گھر چھوڑ کر جائے اور
عرف میں وہ سفر کہلاتا ہو۔ دیکھو۔ یوں تو ہم ہر روز سیر کے لئے دو دو میل نکل جاتے ہیں
مگر یہ سفر نہیں ۔ ایسے موقعہ پر دل کے اطمینان کو دیکھ لینا چاہئے کہ اگر وہ بغیر کسی خلجان کے
فتوی دے کہ یہ سفر ہے تو قصر کرے ۔ اِسْتَفْتِ قَلْبَكَ (اپنے دل سے فتوی لو۔ ) پر عمل
چاہئے ۔ ہزا رفتو ی ہو پھر بھی مومن کا نیک نیتی سے قلبی اطمینان عمدہ شے ہے۔
عرض کیا گیا کہ انسانوں کے حالات مختلف ہیں ۔ بعض نو دس کوس کو بھی سفر نہیں سمجھتے ۔
بعض کے لئے تین چار کوس بھی سفر ہے ۔ فرمایا:۔
شریعت نے ان باتوں کا اعتبار نہیں کیا ۔ صحابہ کرام نے تین کوس کو بھی سفر سمجھا ہے۔
عرض کیا گیا۔ حضور بٹالہ جاتے ہیں تو قصر فرماتے ہیں : ۔ فرمایا :۔
ہاں کیونکہ وہ سفر ہے ۔ ہم تو یہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی طبیب یا حاکم بطور دورہ کئی گاؤں میں
پھرتا رہے تو وہ اپنے تمام سفر کو جمع کر کے اسے سفر نہیں کہہ سکتا ۔ ( بدر 23 جنوری 1908ء صفحہ 2)
حضرت پیر سراج الحق صاحب نعمانی تحریر کرتے ہیں کہ ایک دفعہ میں نے عرض کیا
که نماز قصر کتنی دور کے لئے کرنی چاہئے ۔ فرمایا
ایک تو سفر ہوتا ہے اور ایک سیر ہوتی ہے سفر کی نیت سے اگر تین کوس جانا ہو جیسے
لو دھیانہ سے پھلور تو نماز قصر کرنی چاہئے ۔ یہی حضرات صحابہ رضی اللہ عنہم کا معمول تھا
اور بعض ضعیف پیر فرتوت اور حاملہ عورتیں ہیں ۔ ان کے لئے تو کوس بھر ہی سفر ہو جاتا
ہے۔ ہاں سیر کے لئے تو چاہے آٹھ کوس چلا جائے تو نماز قصر نہیں ہے۔
مرکز میں نمازوں کا قصر جائز ہے
( تذكرة المهدی حصہ اول صفحہ 116 ، 117 )
نماز کے قصر کرنے کے متعلق سوال کیا گیا کہ جو شخص یہاں آتے ہیں وہ قصر کریں یا نہ؟ فرمایا:۔
جو شخص تین دن کے واسطے یہاں آوے اس کے واسطے قصر جائز ہے میری دانست میں
جس سفر میں عزم سفر ہو پھر خواہ وہ تین چار کوس ہی کا سفر کیوں نہ ہو اس میں قصر جائز ہے۔ یہ
ہماری سیر سفر نہیں ہے۔ ہاں اگر امام مقیم ہو تو اس کے پیچھے پوری ہی نماز پڑھنی پڑے گی ۔
حکام کا دورہ سفر نہیں ہو سکتا ۔ وہ ایسا ہی ہے جیسے کوئی اپنے باغ کی سیر کرتا ہے۔ خواہ نخواہ
قصر کرنے کا تو کوئی وجود نہیں ۔ اگر دوروں کی وجہ سے انسان قصر کرنے لگے تو پھر یہ دائمی
قصر ہو گا جس کا کوئی ثبوت ہمارے پاس نہیں ہے حکام کہاں مسافر کہلا سکتے ہیں ۔ سعدی نے
بھی کہا ہے
منعم بکوه و دشت و بیاباں غریب نیست
ہر جا که رفت خیمه زد و خوابگاه ساخت
)10 الحکم 24 اپریل 1903ء صفحہ
کتنے دنوں کے سفر میں نماز قصر کی جاسکتی ہے؟
سوال :۔ نماز کس وقت تک قصر کی جاوے؟
اس سوال کے جواب میں حضرت خلیفۃ المسیح الثانی فرماتے ہیں :۔
جب تک سفر ہو قصر کر سکتے ہیں اور اگر کہیں ٹھہرنا ہو اور پندرہ دن سے کم ٹھہرنا ہو تو بھی
قصر کریں اور اگر زیادہ ٹھہرنا ہو تو پوری پڑھیں ۔
)15( الفضل 18 مارچ 1916 ء صفحہ
ایک سفر کے موقعہ پر نماز قصر کرتے ہوئے آپ نے فرمایا:۔
میں نماز قصر کر کے پڑھاؤں گا اور گو مجھے یہاں آئے چودہ دن ہو گئے ہیں مگر چونکہ علم نہیں کہ
کب واپس جانا ہوگا۔ اس لئے میں نماز قصر کر کے پڑھاؤں گا۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایک دفعہ گورداسپور میں دو ماہ سے زیادہ عرصہ تک قصر نماز
پڑھتے رہے کیونکہ آپ کو پتہ ہی نہیں تھا کہ کب واپس جانا ہوگا۔
الفضل 25 مئی 1944ء صفحه (4)
چودہ دن تک قیام کے ارادہ کی صورت میں نماز قصر کی جاتی ہے۔ اس حوالے سے
مندرجہ ذیل فتوی میں حضرت مسیح موعود کے ایک فیصلے کا ذکر ملتا ہے۔
یہ فتوی محترم ناظر صاحب تعلیم و تربیت قادیان نے 2 دسمبر 1937 ء کو
حضرت سید محمد سرور شاہ صاحب مفتی سلسلہ سے ! پوچھا تھا ۔)
سوال:۔ سفر کے متعلق جناب حافظ صاحب مرحوم نے (حضرت حافظ روشن علی صاحب
مراد ہیں ۔ ناقل ) 14 دن قیام تک قصر کرنے کا فتوی دیا ہے۔ اور حضرت اقدس حضرت
مسیح موعود علیہ السلام و خلیفہ اول سے مروی ہے کہ صرف تین دن کے واسطے قصر ہے۔ چار دن
کے قصد سے مسافر مقیم ہو جاتا ہے ۔ حافظ صاحب ہمارے مفتی تھے ان کے قول کا رڈ ہم نے
نہیں پڑھا۔ ہم کسی پر عمل کریں ۔ بعض کا قول ہے مفتی کا قول تو ڑا نہیں جاسکتا ، یہ تو فتوی ہے۔
فرمان تو فتوی کے مطابق ہی ہو گا مگر نبی اور خلیفہ سے اختلاف کرتے ہوئے کیا حجت رکھتے
ہیں ۔ ہم بہر حال نظام کے پابند ہیں ۔ مگر اس اختلاف کا کیا ازالہ ہے۔ اگر ہم سے کوئی پوچھے
ہم تو مجبور ہیں ۔
اس سوال کے جواب میں حضرت سید محمد سرور شاہ صاحب نے مندرجہ ذیل فتوی دیا۔
جواب: جس طرح خلیفہ کے فیصلہ اور مفتی کے فتویٰ میں اختلاف ہو جائے تو خلیفہ کے
فیصلہ پر عمل ہونا چاہئے کیونکہ در حقیقت اصل مفتی خلیفہ وقت ہی ہوتا ہے اور مفتی اس کا مقرر
کردہ مفتی اور افتاء میں اس کا نائب ہوتا ہے۔ اسی طرح خلیفہ اور بانی سلسلہ میں اگر لاعلمی کی
وجہ سے اختلاف ہو جائے تو ترجیح بانی سلسلہ کے قول کو دی جاتی ہے۔ کیونکہ اصل وہی ہے
اور خلیفہ اس کا نائب اور نائب اصل کا تابع نہ متبوع اور نہ مساوی ۔ حضرت خلیفۃ المسیح اول
احمدیت سے پہلے اہلحدیث گروہوں میں شامل تھے اور اہلحدیث کا یہ مذہب ہے کہ تین دن
کے ارادہ اقامت سے مسافر مقیم ہو جاتا ہے۔ اس لئے آپ کا احمدی ہونے کے بعد بھی یہی
فتوی تھا لیکن جن دنوں میں سیدنا حضرت مسیح موعود کا لیکچر لاہور میں ہوا تھا۔ ان دنوں میں
حضور کرم دین والے مقدمہ کی وجہ سے گورداسپور میں رہتے تھے اور محض تبدیلی آب و ہوا
کے لئے لاہور تشریف لے گئے اور مسافر ہونے کی وجہ سے عموما نماز میں جمع کی جاتی تھیں اور
قصر کی جاتی تھیں ۔ غالباً تیسرے دن لاہور کی جماعت نے حضور سے لیکچر کی درخواست کی اور
حضور نے منظور فرمائی ۔ بعد ازاں جناب خواجہ کمال الدین صاحب جناب ڈپٹی کمشنر کے پاس
اجازت لینے کے لئے اور دعوت شرکت دینے کے لئے گئے تو صاحب بہادر نے اجازت تو
دے دی مگر کہا کہ فلاں وجہ سے میں اس اتوار کو شامل نہیں ہو سکتا اور اگر آئندہ اتوار کو ہوتا تو
میں خود بھی اور سپرنٹنڈنٹ پولیس بھی ضرور شامل ہوتے۔ تو خواجہ صاحب نے حضور کی خدمت
میں صاحب بہادر کے جواب اور خواہش شرکت کا ذکر کیا تو حضور نے فرمایا تاریخ مقدمہ دور
ہے، لہذا ہم ٹھہر سکتے ہیں۔ تو اس لحاظ سے حضور کو دس دن قیام کرنا پڑا۔ جس وقت حضور نے
ٹھہرنے کا فیصلہ فرمایا اس وقت حضور کی طبیعت علیل تھی اندر ہی سے اس فیصلہ کی اطلاع دے
دی تھی اور باہر تشریف نہیں لائے ۔ اس کے بعد ظہر کی اذان ہوئی تو حضور نے کہلا بھیجا کہ
نماز میں نہیں آسکتا، نماز پڑھ لو سکتا، نماز پڑھ لو۔ چنانچہ اقامت ہوئی اور حضرت مولوی عبدالکریم صاحب کی
اقتداء میں دورکعتوں کے بعد کے قعدہ میں عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ تک پڑھ چکے تو صف میں سے کسی
نے سبحان اللہ کہا یعنی پوری نماز پڑھو اور ایک اور سلام پھیرنے کے بعد حضرت مولانا مولوی
لمي
مسیح الثانی کو کہا میاں جا کر اپنے ابا اپنے ابا جی سے در با
نورالدین صاحب نے حضرت خلیفہ اتح
دریافت
کریں کہ یہاں پر اگلے اتوار تک ٹھہرنے کے فیصلہ کے بعد ہمیں نماز پوری پڑھنی چاہئے یا کہ
دوگانہ؟ چنانچہ گئے اور واپس آ کر فرمایا ابا جی کہتے ہیں کہ دو رکعت ہی پڑھیں ، ہم نے کوئی
پندرہ دن ٹھہرنے کا کوئی ارادہ نہیں کیا۔ چنانچہ اسی وقت عصر کی نماز جمع کرتے ہوئے دو رکعت
نماز پڑھی گئی۔ حضرت مسیح موعود کے اس فیصلہ کے بعد سلسلہ احمدیہ میں یہی فتوی قائم ہو گیا کہ
پندرہ دن یا اس سے زیادہ کے قیام کے ارادہ سے مسافر مقیم ہو جاتا ہے اور اس سے کم ارادہ کے
قیام سے مسافر ہی رہتا ہے۔
دستخط حضرت سید محمد سرور شاہ صاحب مفتی سلسلہ فتوی نمبر 1937-12-55/2 منقول از رجسٹر فتاوی دار الافتاء ر بوه)
ملازمت پیشہ دورانِ سفر قصر نہ کرے
ایک شخص کا سوال حضرت صاحب کی خدمت میں پیش ہوا کہ جو شخص بسبب ملازمت کے
ہمیشہ دورہ میں رہتا ہو اس کو نمازوں میں قصر کرنی جائز ہے یا نہیں؟
فرمایا : جو شخص رات دن دورہ پر رہتا، رہ پر رہتا ہے وہ اسی بات کا ملازم ہے۔ وہ حالت دورہ میں
مسافر نہیں کہلا سکتا ۔ اس کو پوری نماز پڑھنی چاہئے ۔ بدر 7 فروری 1907 ء صفحہ 4)
ایک صاحب محمد سعید الدین کا ایک سوال حضرت کی خدمت میں پیش ہوا کہ میں اور میرے
بھائی ہمیشہ تجارت عطریات وغیرہ میں سفر کرتے رہتے ہیں کیا ہم نماز قصر کیا کریں ۔ فرمایا :۔
سفر تو وہ ہے جو ضرورتا گا ہے گا ہے ایک شخص کو پیش آوے نہ یہ کہ اس کا پیشہ ہی یہ ہو کہ
آج یہاں کل وہاں اپنی تجارت کرتا پھرے۔ یہ تقویٰ کے خلاف ہے کہ ایسا آدمی آپ کو مسافروں
میں شامل کر کے ساری عمر نماز قصر کرنے میں ہی گذار دے۔
سفر سے پہلے نمازوں کا جمع کرنا
)4( بدر 28 مارچ 1907ء صفحہ(
آج ظہر اور عصر کی نماز جمع کر کے حضرت اقدس گورداسپور کے لئے روانہ ہوئے ۔
آپ کے ہمراہ صاحبزا ہمراہ صاحبزادہ میاں بشیر الدین محمود بھی تھے۔ سٹیشن کے قریب جو سرائے تھی ۔
اس میں حضور علیہ السلام نے نزول فرمایا ۔ مغرب اور عشاء کی نمازیں یہاں جمع کر کے پڑھی
گئیں ۔
)250( البدر 28 اگست 1903 ء صفحہ(
مقیم پوری نماز ادا کرے
ڈاکٹر محمد اسمعیل خان صاحب گورداسپور میں مقیم تھے اور احمدی جماعت نزیل قادیان
بہ باعث سفر میں ہونے کے نماز جمع کر کے ادا کرتی تھی ۔ ڈاکٹر صاحب نے مسئلہ پوچھا۔
حضرت اقدس نے فرمایا کہ:
مقیم پوری نماز ادا کریں
وہ اس طرح ہوتی رہی کہ جماعت کے ساتھ ڈاکٹر صاحب نماز ادا کرتے ۔ جماعت دو
رکعت ادا کرتی لیکن ڈاکٹر صاحب باقی کی دو رکعت بعد از جماعت ادا کر لیتے ۔ ایک دفعہ
حضرت اقدس نے دیکھ کر کہ ڈاکٹر صاحب نے ابھی دورکعت ادا کرنی ہے۔ فرمایا کہ:۔
ٹھہر شہر جاؤ ۔ ڈاکٹر صاحب دورکعت ادا کر لیویں لیو ہے ۔
پھر اس کے بعد جماعت دوسری نماز کی ہوئی ۔ ایسی حالت جمع میں سنت اور نوافل
نہیں ادا کئے جاتے ۔
سفر میں قصر کی حد
( البدر یکم اگست 1904 ء صفحہ 4)
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ میاں خیرالدین صاحب
سیکھوانی نے مجھ سے بذریعہ تحریر ذکر کیا کہ ایک دفعہ میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام
سے قصر نماز کے متعلق سوال کیا ۔ حضور نے فرمایا ۔ جس کو تم پنجابی میں وانڈھا کہتے ہو۔ بس
اس میں قصر ہونا چاہئے ۔ میں نے عرض کیا کہ کیا کوئی میلوں کی بھی شرط ہے۔ آپ نے فرمایا
نہیں ۔ بس جس کو تم وانڈھا کہتے ہو وہی سفر ہے جس میں قصر جائز ہے۔ میں نے عرض کیا کہ
میں سیکھواں سے قادیان آتا ہوں ۔ کیا اس وقت نماز قصر کر سکتا ہوں ۔ آپ نے فرمایا ۔
ہاں ۔ بلکہ میرے نزدیک اگر ایک عورت قادیان سے نگل جائے تو وہ بھی قصر کر سکتی ہے۔
خاکسار عرض کرتا ہے کہ سیکھواں قادیان سے غالبا چار میل کے فاصلہ پر ہے
اور ننگل تو شاید ایک میل سے بھی کم ہے۔ منگل کے متعلق جو حضور نے قصر کی اجازت فرمائی سے بھی کم ہے۔ کے متعلق جوحضور نے قصر فرمائی
ہے۔
ہے ۔ اس سے یہ مراد معلوم ہوتی ہے کہ جب انسان سفر کے ارادہ سے قادیان سے نکلے تو
خواہ ابھی ننگل تک ہی گیا ہو اس کے لئے قصر جائز ہو جائے گا ۔ یہ مراد نہیں ہے کہ کسی کام
کے لئے صرف تنگل تک آنے جانے میں قصر جائز ہو جاتا ہے۔ یا یہ بھی ممکن ہے کہ تنگل تک
آنے جانے کو صرف عورت کے لئے سفر قرار دیا ہو کیونکہ عورت کمزور جنس ہے ۔ واللہ اعلم ۔
( سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 552،551)
قصر نماز کا تعلق صرف خوف کے ساتھ نہیں بلکہ ہر سفر کے ساتھ ہے
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ بیان کیا ہم سے قاضی امیر حسین
صاحب نے کہ میں اوائل میں اس بات کا قائل تھا کہ سفر میں قصر نماز عام حالات میں جائز
نہیں بلکہ صرف جنگ کی حالت میں فتنہ کے خوف کے وقت جائز ہے اور اس معاملہ میں
مولوی صاحب ( حضرت خلیفہ اول ( کے ساتھ بہت بحث کیا کرتا تھا۔ قاضی صاحب نے
بیان کیا کہ جن دنوں میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا گورداسپور میں مقدمہ تھا ایک دفعہ
میں بھی وہاں گیا۔ حضرت صاحب کے ساتھ وہاں مولوی صاحب ( حضرت خلیفہ اوّل )
اور مولوی عبدا اعبدالکریم صاحب بھی تھے ۔ مگر ظہر کی نماز کا وقت آیا تو آپ نے مجھے فرمایا کہ
قاضی صاحب آپ نماز پڑھائیں۔ میں نے دل میں پختہ ارادہ کیا کہ آج مجھے موقعہ ملا ہے
میں قصر نہیں کروں گا۔ بلکہ پوری پڑھوں گا تا اس مسئلہ کا کچھ فیصلہ ہو ۔ قاضی صاحب بیان
کرتے ہیں کہ میں نے یہ ارادہ کر کے ہاتھ اُٹھائے کہ قصر نہیں کروں گا ۔ حضرت صاحب
میرے پیچھے دائیں طرف کھڑے تھے ۔ آپ نے فورا قدم آگے بڑھا کر میرے کان کے
پاس منہ کر کے فرمایا قاضی صاحب دو ہی پڑھیں گے نا ؟ میں نے عرض کیا حضور دو ہی
پڑھوں گا ۔ بس اس وقت سے ہمارا مسئلہ حل ہو گیا اور میں نے اپنا خیال ترک کر دیا۔
(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 24 ، 25)