نماز جمعہ اور عید

فقہ المسیح

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

جمعہ کا اہتمام
نماز جمعہ اور عید
نماز جمعہ اور عید
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ مجھ سے حضرت والدہ صاحبہ نے
بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام جمعہ کے دن خوشبو لگاتے اور کپڑے بدلتے تھے۔
نماز جمعہ سے قبل دو سنتیں پڑھنا
( سیرت المہدی جلد 1 صفحہ (61)
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ میاں خیرالدین صاحب
سیکھوانی نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ میں نے حضور علیہ السلام کو جمعہ کے روز مسجد اقصیٰ
میں دو رکعت ہی پڑھتے ہوئے بار ہا دیکھا ہے۔ عام طور پر لوگ قبل از نماز جمعہ چار رکعت
پڑھتے ہیں لیکن حضور علیہ السلام کو دو رکعت ہی پڑھتے دیکھا ہے شاید وہ دو رکعت تحیۃ المسجد
ہوں کیونکہ باقی نمازوں میں سنتیں گھر میں ہی پڑھ کر مسجد مبارک میں تشریف لاتے تھے۔
( سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 258)
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب
نے مجھ سے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جمعہ کی پہلی سنتوں کے متعلق ایک
دفعہ فرمایا کہ یہ تَحِيَّةُ الْمَسْجِدُ ہیں ۔ اس لئے آپ دو رکعت پڑھا کرتے تھے۔
( سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 804)
جمعہ سے قبل دوسنتیں پڑھنے کے بارہ میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی فرماتے ی لمسیح الثانی فرماتے ہیں :۔
بے شک یہ حدیث ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد میں آکر جمعہ کی نماز سے

قبل دو رکعت پڑھیں لیکن ایک اور حدیث ہے جو حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم چار رکعت گھر میں پڑھ کر آتے تھے گو بخاری و مسلم نے چار سنتوں
والی روایات کو ترجیح دی ہے لیکن دوسنتیں پڑھنا بھی جائز ہے۔
حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ ظہر کی جماعت سے پہلے ہمیشہ چار سنتیں پڑھا کرتے تھے۔
میں بھی چار ہی پڑھتا ہوں کیونکہ اللہ نے طاقت دی ہے تو کیوں نہ پڑھیں لیکن حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کو میں نے سینکڑوں دفعہ دیکھا ہے اور متواتر دیکھا ہے۔ آپ ظہر سے پہلے ہمیشہ
دو رکعت سنت پڑھا کرتے تھے۔ دراصل حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یہ دو رکعت ہماری
ہزاروں رکعتوں کے برابر تھیں ۔ گویا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حدیث سے جو اقل سنتیں
ثابت ہیں وہی پڑھی ہیں تا کہ باقی وقت آپ تبلیغ اسلام میں صرف کریں۔
کیا دو افراد کا جمعہ ہو سکتا ہے؟
الفضل 10 دسمبر 1929ء صفحه (7)
یہ مسئلہ پیش ہوا کہ دو احمدی کسی گاؤں میں ہوں تو وہ بھی جمعہ پڑھ لیا کریں یا نہ؟
مولوی محمد احسن صاحب سے خطاب فرمایا تو انہوں نے عرض کیا کہ دو سے جماعت
ہو جاتی ہے ۔ اس لئے جمعہ بھی ہو جاتا ہے فرمایا :
ہاں پڑھ لیا کریں۔ فقہاء نے تین آدمی لکھے ہیں اگر کوئی اکیلا ہو تو وہ اپنی بیوی وغیرہ
کو پیچھے کھڑا کر کے تعداد پوری کر سکتا ہے ۔“
)5( بدر 14 مارچ 1907ء صفحہ (
اسی طرح ایک دوسرے موقع پر سوال پیش ہوا کہ نماز جمعہ کے واسطے اگر کسی جگہ صرف
ایک دو مرد احمدی ہوں اور کچھ عورتیں ہوں تو کیا یہ جائز ہے کہ عورتوں کو جماعت میں شامل
کر کے نماز جمعہ ادا کی جائے۔

حضرت نے فرمایا ”جائز ہے۔“
جمعہ کے لئے جماعت ضروری ہے
)3( بدر 5 ستمبر 1907ء صفحہ(
ایک صاحب نے بذریعہ خط استفسار فرمایا تھا کہ وہ صرف اکیلے ہی اس مقام پر حضرت اقدس
سے بیعت ہیں جمعہ تنہا پڑھ لیا کریں یا نہ پڑھا کریں حضرت اقدس نے فرمایا:
جمعہ کے لئے جماعت کا ہونا ضروری ہے ۔ اگر دو آدمی مقتدی اور تیسرا امام اپنی
جماعت کے ہوں تو نماز جمعہ پڑھ لیا کریں ۔ وَإِلَّا نہ (سوائے احمدی احباب کے دوسرے
کے ساتھ جماعت اور جمعہ جائز نہیں ۔ )
اپنا جمعہ الگ پڑھو
البدر 9 جنوری 1903 ء صفحہ (83)
سوال پیش ہوا کہ بعض مساجد اس قسم کی ہیں کہ وہاں احمدی اور غیر احمدی کو اپنی جماعت
اپنے امام کے ساتھ الگ الگ کرا لینے کا اختیار قانونا یا باہمی مصالحت سے حاصل ہوتا ہے تو
ایسی جگہ جمعہ کے واسطے کیا کیا جاوے؟ کیونکہ ایک مسجد میں دو جمعے جائز نہیں ہو سکتے ۔
فرمایا :۔
جو لوگ تم کو کافر کہتے ہیں اور تمہارے پیچھے نماز نہیں پڑھتے وہ تو بہر حال تمہاری اذان
اور تمہاری نماز جمعہ کو اذان اور نماز سمجھتے ہی نہیں اس واسطے وہ تو پڑھ ہی لیں گے اور چونکہ وہ
مومن کو کافر کہہ کر بموجب حدیث خود کا فر ہو چکے ہیں ۔ اس واسطے تمہارے نزدیک بھی ان
کی اذان اور نماز کا عدم وجود برابر ہے۔ تم اپنی اذان کہو اور اپنے امام کے ساتھ اپنا جمعہ
پڑھو۔
نماز جمعہ کے بعد احتیاطی نماز
)2( بدر 2 مئی 1907ء صفحہ(
ایک شخص کا سوال پیش ہوا کہ بعض لوگ جمعہ کے بعد احتیاطی پڑھتے ہیں ۔ اس کے
متعلق کیا حکم ہے؟ فرمایا :۔

قرآن شریف کے حکم سے جمعہ کی نما ز سب مسلمانوں پر فرض ہے جبکہ جمعہ کی نماز پڑھ لی
تو حکم ہے کہ جاؤ اب اپنے کا روبار کرو ۔ بعض لوگ خیال کر ۔ رتے ہیں کہ انگریزوں کی سلطنت
میں جمعہ کی نماز اور خطبہ نہیں ہو سکتا کیونکہ بادشاہ مسلمان نہیں ہے تعجب ہے کہ خود بڑے امن
کے ساتھ خطبہ اور نماز جمعہ پڑھتے بھی ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ نہیں ہو سکتا پھر کہتے ہیں کہ
احتمال ہے کہ جمعہ ہوا یا نہیں ۔ اس واسطے ظہر کی نماز بھی پڑھتے ہیں اور اس کا نام احتیاطی رکھا
ہے۔ ایسے لوگ ایک شک میں گرفتار ہیں ۔ ان کا جمعہ بھی شک میں گیا اور ظہر بھی شک میں
گئی ۔ نہ یہ حاصل ہوا اور نہ وہ ۔ اصل بات یہ ہے کہ نماز جمعہ پڑھو اور احتیاطی کی کوئی
ضرورت نہیں ۔
)8( بدر 6 جون 1907ء صفحہ (
اہل اسلام میں سے بعض ایسے بھولے بھالے بھی ہیں کہ جمعہ کے دن ایک تو جمعہ کی نماز
پڑھتے ہیں پھر اس کے بعد اس احتیاط سے کہ شاید جمعہ ادا نہ ہوا ہو۔ ظہر کی نماز بھی پوری ادا
کرتے ہیں اس کا نام انہوں نے احتیاطی رکھا ہے۔ اس کے ذکر پر حضرت اقدس نے فرمایا:
یہ غلطی ہے اور اس طرح سے کوئی نماز بھی نہیں ہوتی کیونکہ نیت میں اس امر کا یقین ہونا
ضروری ہے کہ میں فلاں نماز ادا کرتا ہوں اور جب نیت میں شک ہوا تو پھر وہ نماز کیا ہوئی ؟
ایک اور موقعہ پر فرمایا
البدر مورخہ 11 ستمبر 1903 ء صفحہ 366)
احتیاطی نماز کیا ہوتی ہے ۔ جمعہ کے تو دو ہی فرض ہیں ۔ احتیاطی فرض کچھ چیز نہیں ۔
فرمایا : لدھیانہ میں ایک بار میاں شہاب الدین بڑے پکے موحد نے جمعہ کے بعد احتیاطی
نماز پڑھی۔ میں نے ناراض ہو کر کہا کہ یہ تم نے کیا کیا ؟ تم تو بڑے پکے موحد تھے ۔ اُس نے
کہا کہ میں نے جمعہ کی احتیاطی نہیں پڑھی بلکہ میں نے مار کھانے کی احتیاطی پڑھی ہے۔
(الحکم 10 اگست 1901 صفحہ 7)

رض
حضرت مفتی محمد صادق صاحب روایت کرتے ہیں کہ شروع زمانہ میں جبکہ احمدیوں کی
تعداد بہت کم تھی ۔ 1893 ء یا اس کے قریب کا واقعہ ہے ایک غریب احمدی کسی گاؤں کی
مسجد میں بطور درویش کے رہا کرتا تھا اور کبھی کبھی قادیان آتا تھا۔ اُس نے عرض کی کہ جمعہ
کے دن لوگ دو رکعت نماز جمعہ پڑھتے ہیں اور اس کے علاوہ چار رکعت نماز ظہر بھی پڑھتے
ہیں ۔ اس کا نام احتیاطی رکھتے ہیں۔ اس کا کیا حکم ہے۔ فرمایا:
نماز جمعہ کے بعد ظہر پڑھنے کی ضرورت نہیں ۔ جو لوگ شبہ میں ہیں اُن کا جمعہ اور ظہر
اور ہر دو شبہ میں گئے ، نہ یہ ہوا نہ وہ ہوا ۔ احتیاطی ایک فضول بات ہے مگر تم غریب اور کمزور
آدمی ہو تم اس نیت کی احتیاطی پڑھ لیا کرو کہ کوئی شخص ناحق ناراض ہو کر تمہیں مار نے نہ لگ
جائے ۔“
جمعہ دو جگہوں پر
( ذکر حبیب از حضرت مفتی محمد صادق صاحب صفحہ 40 ، 41)
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ مجھ سے میاں عبداللہ صاحب
سنوری نے بیان کیا کہ اوائل میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام خود ہی اذان کہا کرتے تھے
اور خود ہی نماز میں امام ہوا کرتے تھے۔ خاکسار عرض کرتا ہے کہ بعد میں حضرت مولوی
عبدالکریم صاحب امام نماز مقرر ہوئے اور سنا گیا ہے کہ حضرت صاحب نے دراصل
حضرت مولوی نور الدین صاحب کو امام مقرر کیا تھا لیکن مولوی صاحب نے مولوی عبدالکریم
صاحب کو کروا دیا ۔ چنانچہ اپنی وفات تک جو 1905 ء میں ہوئی مولوی عبدالکریم صاحب
ہی امام رہے ۔ حضرت صاحب مولوی عبدالکریم صاحب کے ساتھ دائیں طرف کھڑے ہوا
کرتے تھے اور باقی مقتدی پیچھے ہوتے تھے ۔ مولوی عبدالکریم صاحب کی غیر حاضری میں
نیز ان کی وفات کے بعد مولوی نورالدین صاحب امام ہوتے تھے۔ جمعہ کے متعلق یہ طریق

تھا کہ اوائل میں اور بعض اوقات آخری ایام میں بھی جب حضرت صاحب کی طبیعت اچھی
ہوتی تھی جمعہ بڑی مسجد میں ہوتا تھا جس کو عموما لوگ مسجد اقصیٰ کہتے ہیں اور مولوی عبدالکریم
صاحب امام ہوتے تھے۔ بعد میں جب حضرت کی طبیعت عموما ناساز رہتی تھی ۔ مولوی
عبدالکریم صاحب حضرت صاحب کے لئے مسجد مبارک میں جمعہ پڑھاتے تھے اور بڑی
مسجد میں حضرت مولوی نور الدین صاحب جمعہ پڑھاتے تھے ۔ مولوی عبدالکریم صاحب کی
وفات کے بعد مسجد مبارک میں مولوی محمد احسن صاحب اور ان کی غیر حاضری میں مولوی محمد
سرور شاہ صاحب امام جمعہ ہوتے تھے اور بڑی مسجد میں حضرت مولوی نورالدین صاحب
امام ہوتے تھے۔ حضرت صاحب کی وفات تک یہی طریق رہا۔ عید کی نماز میں عموما مولوی
عبدالکریم صاحب اور ان کے بعد حضرت مولوی نورالدین صاحب امام ہوتے تھے۔ جنازہ
کی نماز حضرت مسیح موعود جب آپ شریک نماز ہوں خود پڑھایا کرتے تھے۔
قادیان میں دو جمعے اور اس کی وجہ
( سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 148)
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار عرض کرتا ہے کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے آخری ایام میں نماز جمعہ دو جگہ ہوتی تھی ۔ ایک مسجد مبارک میں
جس میں حضرت صاحب خود شریک ہوتے تھے اور امام صلوة مولوی سید محمد احسن صاحب یا
مولوی سید سرور شاہ صاحب ہوتے تھے اور دوسرے مسجد اقصیٰ میں جس میں حضرت خلیفہ اول
امام ہوتے تھے ۔ دو جمعوں کی وجہ یہ تھی کہ حضرت مسیح موعود بوجہ طبیعت کی خرابی کے عموما مسجد
اقصے میں تشریف نہیں لے جا سکتے تھے اور مسجد مبارک چونکہ بہت تنگ تھی اس لئے اس میں
سارے نمازی سما نہیں سکتے تھے۔ لہذا دو جگہ جمعہ ہوتا تھا۔ واقعہ مندرجہ روایت مذکورہ بالا ان
دنوں کا ہے ۔ جبکہ مسجد مبارک میں توسیع کے لئے عمارت لگی ہوئی تھی ۔ ان ایام میں مسجد

مبارک والا جمعہ میرے موجودہ مکان کے جنوبی دالان میں ہوا کرتا تھا۔
سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 588، 589)
حضرت مصلح موعود اسی صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں :۔
بعض حالات میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں ایک ہی وقت میں مسجد
مبارک میں بھی جمعہ کی نماز پڑھی جاتی تھی اور مسجد اقصیٰ میں بھی اور یہ اس صورت میں ہوتا
تھا جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کسی تکلیف وغیرہ کی وجہ سے مسجد اقصیٰ میں تشریف نہیں
لے جا سکتے تھے ۔
سفر میں نماز جمعہ
( روزنامه الفضل 18 ستمبر 1930 ء صفحه (5)
رض
حضرت خلیفة المسیح الثانی فرماتے ہیں:۔
سفر میں جمعہ کی نماز پڑھنا بھی جائز ہے اور چھوڑنا بھی جائز ہے۔ میں نے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کو سفر میں پڑھتے بھی دیکھا ہے اور چھوڑتے بھی دیکھا ہے۔ ایک دفعہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام ایک مقدمہ کے موقعہ پر گورداسپور تشریف لے گئے ہوئے تھے اور آپ نے فرمایا کہ
آج جمعہ نہیں ہوگا کیونکہ ہم سفر پر ہیں ۔
ایک صاحب جن کی طبیعت میں بے تکلفی ہے وہ آپ کے پاس آئے اور عرض کیا کہ سنا ہے
حضور نے فرمایا آج جمعہ نہیں ہوگا۔
سم
حضرت خلیفہ مسیح الاول یوں تو ان دنوں گورداسپور میں ہی تھے مگر اس روز کسی کام کے لئے
قادیان آئے تھے۔ ان صاحب نے خیال کیا کہ شائد جمعہ نہ پڑھے جانے کا ارشاد آپ نے اسی
لئے فرمایا ہے کہ مولوی صاحب یہاں نہیں ہیں۔ اس لئے کہا حضور مجھے بھی جمعہ پڑھانا آتا ہے۔
آپ نے فرمایا ہاں آتا ہو گا مگر ہم تو سفر پر ہیں۔ ان صاحب نے کہا کہ حضور مجھے اچھی طرح جمعہ
پڑھانا ھانا آتا ہے اور میں نے بہت دفعہ پڑھایا بھی ہے۔ آپ نے جب دیکھا کہ ان صاحب کو

جمعہ پڑھانے کی بہت خواہش ہے تو فرمایا کہ اچھا آج جمعہ ہو جائے۔ تو میں نے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کو سفر کے موقع پر جمعہ پڑھتے بھی دیکھا ہے اور چھوڑتے بھی اور جب سفر میں جمعہ پڑھا
جائے تو میں پہلی سنتیں پڑھا کرتا ہوں اور میری رائے یہی ہے کہ وہ پڑھنی چاہئیں کیونکہ وہ عام
سنن سے مختلف ہیں اور وہ جمعہ کے احترام کے طور پر ہیں۔ (الفضل 24 جنوری 1942 صفحہ 1)
جمعہ پڑھنے کے لئے تعطیل کی تجویز
حضرت مفتی محمد صادق صاحب تحریر کرتے ہیں :
1895,96 ء میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے گورنمنٹ میں ایک تحریک
کرنی چاہی تھی کہ سرکاری دفاتر کے مسلمانوں کو نماز جمعہ کے ادا کرنے کے واسطے جمعہ کے
دن دو گھنٹہ کے لئے رخصت ہوا کرے ۔ اس کے لئے حضرت صاحب نے ایک میموریل لکھا
جس پر مسلمانوں کے دستخط ہونے شروع ہوئے۔ مگر مولوی محمد حسین صاحب نے ایک
اشتہار ر شائع کیا کہ یہ کام تو اچھا ہے ۔ لیکن مرزا صاحب کو یہ کام نہیں کرنا چاہئے ۔ ہم خود
اس کام کو سر انجام دیں گے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بذریعہ اعلان مشتہر
کر دیا کہ ہماری غرض نام سے نہیں بلکہ کام سے ہے۔ اگر مولوی صاحب اس کام کو سر انجام
دیتے ہیں تو ہم اس کے متعلق اپنی کارروائی کو بند کر دیتے ہیں ۔ چنانچہ حضرت صاحب نے
اپنی کارروائی بند کر دی مگر افسوس ہے مولوی محمد حسین صاحب یا کسی دوسرے مسلمان عالم
نے اس کے متعلق کچھ کار روائی نہ کی اور یہ کام اسی طرح درمیان میں رہ گیا۔
( ذکر حبیب از حضرت مفتی محمد صادق صاحب صفحہ 42 ، 43)
تعطیل جمعہ کے لئے حکومت کو میموریل بھیجنا
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جمعہ کے روز تعطیل رکھنے کے لئے متعدد کوششیں
کیں ۔ اس غرض کے لئے آپ نے وائسرائے ہند لارڈ کرزن کی خدمت میں میموریل بھی

بھیجا اور اُن کی سلطنت کی خوبیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے آپ نے تحریر فرمایا :
یہ سلطنت اسلام کے لئے در حقیقت چشمہ فیض ہے اور نہایت خوشی کی بات ہے کہ حضور
لارڈ کرزن بالقابہ نے ایسی نمایاں کارروائیاں کی ہیں کہ مسلمانوں کو کبھی نہیں بھولیں گی جیسا
کہ لاہور کے قلعہ کی مسجد کا مسلمانوں کو عطا کرنا اور ایک باہر کی مسجد جس پر ریل والوں کا قبضہ
تھا مسلمانوں کو عنایت فرمانا اور نیز اپنی طرف سے لاہور کی شاہی مسجد کے لئے ایک قیمتی
لالٹین اپنی جیب سے مرحمت فرمانا۔ ان فیاضانہ کارروائیوں سے جس قدر مسلمان شکرگزار اور
گرویدہ ہیں اس کا اندازہ نہیں ہو سکتا لیکن ایک تمنا ان کی ہنوز باقی ہے اور وہ امید رکھتے ہیں
کہ جن ہاتھوں سے یہ مرادیں پوری ہوئی ہیں وہ تمنا بھی انہیں ہاتھوں سے پوری ہوگی اور وہ
آرزو یہ ہے کہ روز جمعہ ایک اسلامی عظیم الشان تہوار ہے اور قرآن شریف نے خاص کر کے اس
دن کو تعطیل کا دن ٹھہرایا ہے اور اس بارے میں خاص ایک سورۃ قرآن شریف میں موجود ہے
جس کا نام سورۃ الجمعۃ ہے اور اس میں حکم ہے کہ جب جمعہ کی بانگ دی جائے تو تم دنیا کا ہر ایک
کام بند کر دو اور مسجدوں میں جمع ہو جاؤ اور نماز جمعہ اس کی تمام شرائط کے ساتھ ادا کرو اور جو شخص
ایسا نہ کرے گا وہ سخت گنہ گار ہے اور قریب ہے کہ اسلام سے خارج ہو اور جس قدر جمعہ کی
نماز اور خطبہ سننے کی قرآن شریف میں تاکید ہے اس قدر عید کی نماز کی بھی تاکید نہیں ۔ اسی
غرض سے قدیم سے اور جب سے کہ اسلام ظاہر ہوا ہے جمعہ کی تعطیل مسلمانوں میں چلی آئی
ہے اور اس ملک میں بھی برابر آٹھ سو برس تک یعنی جب تک کہ اس ملک میں اسلام کی
سلطنت رہی جمعہ میں تعطیل ہوتی تھی ۔ اسی وجہ سے ریاست پٹیالہ میں جمعہ کی تعطیل ان
دنوں تک ہوتی رہی اور اس ملک میں تین قومیں ہیں ۔ ہندو، عیسائی ، مسلمان ۔ ہندوؤں اور
عیسائیوں کو ان کے مذہبی رسوم کا دن گورنمنٹ نے دیا ہوا ہے یعنی اتوار جس میں وہ اپنے
مذہبی رسوم ادا کرتے ہیں جس کی تعطیل عام طور پر ہوتی ہے لیکن یہ تیسرا فرقہ یعنی مسلمان
اپنے تہوار کے دن سے یعنی جمعہ سے محروم ہیں۔ برٹش انڈیا میں کون مسلمان ہے جو آہ مار کر

یہ نہیں کہتا کہ کاش جمعہ کی تعطیل ہوتی لیکن اس کرزنی دور میں جبکہ لارڈ کرزن اس ملک کے
وائسرائے ہیں مسلمانوں کو اس تمنا کے پورے ہونے میں بہت کچھ امید بڑھ گئی ہے اور وہ
خیال کرتے ہیں کہ جبکہ لارڈ موصوف نے دلی فیاضی اور ہمدردی سے ان کی مساجد واگذار
کرادی ہیں تو پھر وہ امر جو مسجدوں کی علت غائی ہے یعنی نماز جمعہ ، یہ امر بھی انہی ہاتھوں
سے انجام پذیر ہوگا ۔ مسجد تو مثل دستر خوان یا میز کے ہے جس پر روٹی رکھی جاتی ہے مگر نماز
جمعہ اصل روٹی ہے۔ تمام مساجد کی بڑی بھاری غرض نماز جمعہ ہے پس کیا ہمارے عالی ہمت
وائسرائے لارڈ کرزن یہ روا رکھیں گے کہ وہ ہمیں دسترخوان تو دیں مگر روٹی نہ دیں ۔ ایسی
دعوت تو ناقص ہے اور امید نہیں کہ ایسا فیاض دل جوانمرد ایسی کمی کو اپنے پر گوارا کرے
اور اگر ایسا ہمدرد وائسرائے جس کے بعد کم امید ہے کہ اس کی نظیر ملے اس فیاضی کی طرف
توجہ نہ فرمادے تو پھر اس کے بعد عقل تجویز نہیں کر سکتی کہ مسلمانوں کے لئے کبھی وہ دن
آوے کہ دوسرے وائسرائے سے یہ مراد پاسکیں ۔ یہ ایک ایسی مراد ہے کہ اس کا انجام پذیر
ہونا مسلمانوں کے دلوں کو گورنمنٹ برطانیہ کی محبت کی طرف ایک زبردست کشش سے کھینچ
لے گا اور ان احسانوں کی فہرست میں جو اس گورنمنٹ نے مسلمانوں پر کئے ہیں اگر یہ
احسان بھی کیا گیا کہ عام طور پر جمعہ کی تعطیل دی جائے تو یہ ایسا احسان ہوگا کہ جو آب زر
سے لکھنے کے لائق ہوگا ۔۔۔۔۔ اگر گورنمنٹ اس مبارک دن کی یادگار کے لئے مسلمانوں کے
لئے جمعہ کی تعطیل کھول دے یا اگر نہ ہو سکے تو نصف دن کی ہی تعطیل دے دے تو میں سمجھ
نہیں سکتا کہ عام دلوں کو خوش کرنے کے لئے اس سے زیادہ کوئی کارروائی ہے مگر چونکہ
گورنمنٹ کی فیاضی کا تنگ دائرہ نہیں ہے اور اگر توجہ پیدا ہو تو اس کی کچھ پروانہیں ہے اس
لئے صرف نصف دن کی تعطیل ایک ادنی بات ہے ۔ یقین ہے کہ گورنمنٹ عالیہ اس مبارک
یادگار میں پورے دن کی تعطیل عنایت فرمائے گی اور یہی مسلمانوں کو توقع ہے۔
)6-5 الحکم 24 جنوری 1903 ء صفحہ

اگر جمعہ کا خطبہ ثانیہ نہ آتا ہو
نماز جمعہ اور عید
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ منشی ظفر احمد صاحب کپور تھلوی
نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ملاقات کے بعد میں
قادیان جاتا رہا۔ بہت دفعہ ایسا ہوتا رہا کہ جمعہ کی نماز میں پڑھاتا اور حضرت صاحب اور
حافظ حامد علی صرف مقتدی ہوتے۔ میں نے کہا مجھے خطبہ پڑھنا نہیں آتا ۔ حضور نے فرمایا :
” کوئی رکوع پڑھ کر اور بیٹھ کر کچھ درود شریف پڑھ دو۔ انہی دنوں الہی بخش اکاؤنٹنٹ ،
عبدالحق اکا ؤنٹنٹ اور حافظ محمد یوسف سب اوورسیئر تینوں مولوی عبدالحق صاحب غزنوی
کے مرید تھے ۔ یہ بہت آیا کرتے تھے ۔ اکثر ایسا موقعہ ہوا ہے کہ میں قادیان گیا ہوں تو یہ بھی
وہاں ہوتے ۔“
قضاء عمری
(سیرت المہدی جلد 2 صفحہ (29)
ایک صاحب نے سوال کیا کہ یہ قضاء عمری کیا شے ہے جو کہ لوگ ( عید الاضحی ) کے پیشتر
جمعہ کو ادا کرتے ہیں ۔ فرمایا:
میرے نزدیک یہ فضول باتیں ہیں ۔ ان کی نسبت وہی جواب ٹھیک ہے جو کہ حضرت علیؓ
نے ایک شخص کو دیا تھا جبکہ ایک شخص ایک ایسے وقت نماز ادا کر رہا تھا جس وقت میں نماز جائز
نہیں ۔ اس کی شکایت حضرت حضرت علیؓ کے پاس ہوئی تو آ۔ تو آپ نے اسے جواب دیا کہ میں اس
آیت کا مصداق نہیں بننا چاہتا ۔ أَرَأَيْتَ الَّذِي يَنْهَى عَبْدًا إِذَا صَلَّى (العلق : 10-11)
یعنی تو نے دیکھا اس کو جو ایک نماز پڑھتے بندے کو منع کرتا ہے۔ نماز جو رہ جاوے اس کا
تدارک نہیں ہو سکتا ہاں روزہ کا ہو سکتا ہے۔ ہوسکتا
اور جو شخص عمداً سال بھر اس لئے نماز کو ترک کرتا ہے کہ قضا عمری والے دن ادا کرلوں گا
وہ تو گنہگار ہے اور جو شخص نادم ہو کر تو بہ کرتا ہے اور اس نیت سے پڑھتا ہے کہ آئندہ

رض
نماز ترک نہ کروں گا تو اس کے لئے حرج نہیں ۔ ہم تو اس معاملہ میں حضرت علی ہی کا جواب
دیتے ہیں۔
(البدر یکم مئی 1903 صفحہ 114)
ایک شخص نے سوال کیا کہ میں چھ ماہ تک تارک صلوٰۃ تھا۔ اب میں نے تو بہ کی ہے کیا وہ
سب نمازیں اب پڑھوں؟ فرمایا
نماز کی قضاء نہیں ہوتی ۔ اب اس کا علاج تو بہ ہی کافی ہے ۔
)5( بدر 24 تا 31 دسمبر 1908ء صفحہ (
عورتوں کے لئے جمعہ کا استثناء
ایک صاحب نے عورتوں پر جمعہ کی فرضیت کا سوال کیا ۔ حضرت اقدس نے فرمایا کہ:۔
اس میں تعامل کو دیکھ لیا جاوے اور جو امر سنت اور حدیث سے ثابت ہے۔اس سے
زیادہ ہم اس کی تفسیر کیا کر سکتے ہیں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کو جب مستثنیٰ
کر دیا ہے تو پھر یہ حکم صرف مردوں کے لئے ہی رہا۔
قادیان میں عید الفطر
)366( البدر 11 ستمبر 1903ء صفحہ(
اخبار البدر قادیان نے عید الفطر کی تقریب سعید کا ذکر کرتے ہوئے لکھا :۔ عیدالفطر
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے لنگر خانہ میں نماز عید سے پیشتر احباب کے لئے میٹھے
چاول تیار کروائے اور سب احباب نے تناول فرمائے ۔ مدرسہ تعلیم الاسلام کے ایک دو
ماسٹروں نے مدرسہ کے مکین اور یتیم طلباء کے واسطے صدقہ فطر جمع کیا جو کہ عید کی نماز سے
پیشتر ہی ہر ایک مومن کو ادا کر دینا چاہئے ۔ گیارہ بجے کے قریب خدا کا برگزیدہ جَرِيٌّ اللهِ
فِي حُلَلِ الْأَنْبِيَاءِ سادے لباس میں ایک چوغہ زیب تن کئے ہوئے مسجد اقصیٰ میں تشریف
لایا جس قدر احباب تھے انہوں نے دوڑ دوڑ کر حضرت اقدس کی دست بوسی اور عید کی
مبارک باد ۔ ی۔ اتنے میں حکیم نورالدین صاحب تشریف لائے اور آپ نے نما زعید کی

آج 10 میں سے 10 باقی