مساجد
فقہ المسیح
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مساجد کیسی ہوں
فرمایا:
مساجد
اس وقت ہماری جماعت کو مساجد کی بڑی ضرورت ہے۔ یہ خانہ خدا ہوتا ہے جس گاؤں یا شہر
میں ہماری جماعت کی مسجد قائم ہو گئی تو سمجھو کہ جماعت کی ترقی کی بنیاد پڑ گئی۔ اگر کوئی ایسا گاؤں
ہو یا شہر جہاں مسلمان کم ہوں یا نہ ہوں اور وہاں اسلام کی ترقی کرنی ہو تو ایک مسجد بنادینی چاہیے
پھر خدا خود مسلمانوں کو کھینچ لاوے گا لیکن شرط یہ ہے کہ قیام مسجد میں نیت به اخلاص ہو محض لله
اُسے کیا جاوے۔ نفسانی اغراض یا کسی شر کو ہرگز دخل نہ ہو، تب خدا برکت دے گا۔
صلى الله
یہ ضروری نہیں ہے کہ مسجد مرصع اور پکی عمارت کی ہو۔ بلکہ صرف زمین روک لینی چاہیے اور
وہاں مسجد کی حد بندی کر دینی چاہیے اور بانس وغیرہ کا کوئی چھپر وغیرہ ڈال دو کہ بارش وغیرہ سے
آرام ہو۔ خدا تعالیٰ تکلفات کو پسند نہیں کرتا ۔ آنحضرت ﷺ کی مسجد چند کھجوروں کی شاخوں کی
تھی اور اسی طرح چلی آئی پھر حضرت عثمان نے اس لیے کہ ان کو عمارت کا شوق تھا اپنے زمانہ
میں اسے پختہ بنوایا۔ مجھے خیال آیا کرتا ہے کہ حضرت سلیمان اور عثمان کا قافیہ خوب ملتا ا
ہے۔ شاید اسی مناسبت سے ان کو ان باتوں کا شوق تھا۔ غرضیکہ جماعت کی اپنی مسجد ہونی چاہیے
جس میں اپنی جماعت کا امام ہو اور وعظ وغیرہ کرے اور جماعت کے لوگوں کو چاہیے کہ سب مل کر
اسی مسجد میں نماز با جماعت ادا کیا کریں۔ جماعت اور اتفاق میں بڑی برکت ہے۔ پراگندگی
سے پھوٹ پیدا ہوتی ہے اور یہ وقت ہے کہ اس وقت اتحاد اور اتفاق کو بہت ترقی دینی چاہیے
اور ادنی ادنی سی باتوں کو نظر انداز کر دینا چاہیے جو کہ پھوٹ کا باعث ہوتی ہیں۔
)8( البدر 24 راگست 1904 ء صفحہ(
مسجد کا ایک حصہ مکان میں ملانا
ایک شخص نے سوال لکھ کر بھیجا تھا کہ میرے دادا نے مکان کے ایک حصہ ہی کو
مسجد بنایا تھا اور اب اس کی ضرورت نہیں رہی تو کیا اس کو مکان میں ملا لیا جاوے؟ فرمایا
وو
ہاں ، ملا لیا جاوے۔“
ایک مسجد کے لئے چندہ کی درخواست
الحکم 17 اکتوبر 1902 ء صفحہ 11 )
کہیں سے خط آیا کہ ہم ایک مسجد بنانا چاہتے ہیں اور تبرکا آپ سے بھی چندہ چاہتے
ہیں ۔ اس پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا :
ہم تو دے سکتے ہیں اور یہ کچھ بڑی بات نہیں مگر جبکہ خود ہمارے ہاں بڑے بڑے اہم اور
ضروری سلسلے خرچ کے موجود ہیں جن کے مقابل میں اس قسم کے خرچوں میں شامل ہونا اسراف
معلوم ہوتا ہے تو ہم کس طرح سے شامل ہوں۔ یہاں جو مسجد خدا بنا رہا ہے اور وہی مسجد اقصی
ہے وہ سب سے مقدم ہے۔ اب لوگوں کو چاہئے کہ اس کے واسطے روپیہ بھیج کر ثواب میں شامل
ہوں ۔ ہمارا دوست وہ ہے جو ہماری بات کو مانے نہ وہ کہ جو اپنی بات کو مقدم رکھے۔
حضرت امام ابو حنیفہ کے پاس ایک شخص آیا کہ ہم ایک مسجد بنانے لگے ہیں ۔ آپ بھی
اس میں کچھ چندہ دیں۔ انہوں نے عذر کیا کہ میں اس میں کچھ نہیں دے سکتا۔ حالانکہ وہ
چاہتے تو بہت کچھ دیتے ۔ اس شخص نے کہا کہ ہم آپ سے بہت نہیں مانگتے صرف تبر کا کچھ
ے دیجئے ۔ آخر انہوں نے ایک دونی کے قریب سکہ دیا۔ شام کے وقت وہ شخص دونی لے
کر واپس آیا اور کہنے لگا کہ حضرت! یہ تو کھوٹی نکلی ہے۔ وہ بہت ہی خوش ہوئے اور فرمایا
خوب ہوا ۔ دراصل میرا جی نہیں چاہتا تھا کہ میں کچھ دوں ۔ مسجد میں بہت ہیں اور مجھے اس
میں اسراف معلوم ہوتا ہے۔
)9( الحکم 24 مئی 1901ء صفحہ(