زکوٰة

فقہ المسیح

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

زكوة
روزے، حج اور زکوۃ کی تاکید
فرمایا :
اپنے روزوں کو خدا کے لئے صدق کے ساتھ پورے کرو ۔ ہر ایک جو زکوۃ کے لائق
ہے وہ زکوۃ دے اور جس پر حج فرض ہو چکا ہے اور کوئی مانع نہیں وہ حج کرے۔“
زکوۃ کا نام رکھنے کی وجہ
فرمایا :
کشتی نوح ۔ روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 15)
زکوۃ کا نام اسی لئے زکوۃ ہے کہ انسان اس کی بجا آوری سے یعنی اپنے مال کو جو اس کو بہت
پیارا ہے اللہ دینے سے بخل کی پلیدی سے پاک ہو جاتا ہے اور جب بخل کی پلیدی جس سے
انسان طبعاً بہت تعلق رکھتا ہے انسان کے اندر سے نکل جاتی ہے تو وہ کسی حد تک پاک بن کر
خدا سے جو اپنی ذات میں پاک ہے ایک مناسبت پیدا کر لیتا ہے۔
زیور پر زکوة
( براہین احمد یہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 204،203)
ایک شخص نے عرض کیا کہ زیور پر زکوۃ ہے یا نہیں؟ فرمایا:
وو
جو زیور استعمال میں آتا ہے اور مثلاً کوئی بیاہ شادی پر مانگ کر لے جاتا ہے تو دے
دیا جاوے۔ وہ زکوۃ سے مستثنیٰ ہے ۔“
الحکم 30 اپریل 1902 ء صفحہ 7)
جوز یور پہنا جائے اور کبھی کبھی غریب عورتوں کو استعمال کے لئے دیا جائے بعض کا اس
کی نسبت یہ فتوی ہے کہ اس کی کچھ زکوۃ نہیں اور جو زیور پہنا جائے اور دوسروں کو استعمال

کے لئے نہ دیا جائے اس میں زکوۃ دینا بہتر ہے کہ وہ اپنے نفس کے لئے مستعمل ہوتا ہے۔
اسی پر ہمارے گھر میں عمل کرتے ہیں اور ہر سال کے بعد اپنے موجودہ زیور کی زکوۃ دیتے ہیں
اور جو زیور روپیہ کی طرح جمع رکھا جائے اس کی زکوۃ میں کسی کو بھی اختلاف نہیں ۔“
قرض پر زکوة
)11 الحکم 17 نومبر 1905ء صفحہ
سوال پیش ہوا کہ جو روپیہ کسی شخص نے کسی کو قرضہ دیا ہوا ہے کیا اس پر اس کو زکوۃ دینی
لازم ہے؟ فرمایا:
د نہیں ۔
( بدر 21 فروری 1907 ء صفحه (5)
معلق مال پر زکوۃ واجب نہیں
ایک صاحب نے دریافت کیا کہ تجارت کا مال جو ہے جس میں بہت سا حصہ خریداروں
کی طرف ہوتا ہے اور اُگراہی میں پڑا ہوتا ہے اس پر زکوۃ ہے یا نہیں؟ فرمایا:
جو مال معلق ہے اس پر زکوۃ نہیں جب تک کہ اپنے قبضہ میں نہ آجائے لیکن تاجر کو
چاہیے کہ حیلے بہانے سے زکوۃ کو نہ ٹال دے۔ آخر اپنی حیثیت کے مطابق اپنے اخراجات
بھی تو اسی مال میں سے برداشت کرتا ہے۔ تقویٰ کے ساتھ اپنے مال موجودہ اور معلق پر
نگاہ ڈالے اور مناسب زکوۃ دے کر خدا تعالیٰ کو خوش کرتا رہے۔ بعض لوگ خدا تعالیٰ کے
ساتھ بھی حیلے بہانے کرتے ہیں ۔ یہ درست نہیں ہے۔
سید کے لئے زکوة؟
)5( بدر 11 جولائی 1907ء صفحہ(
اس سوال کے جواب میں کہ کیا سید کے لئے زکوۃ جائز ہے فرمایا :
اصل میں منع ہے اگر اضطراری حالت ہو فاقہ پر فاقہ ہو تو ایسی مجبوری کی حالت میں

جائز ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِلَّا مَا اضْطُرِرْتُمْ إِلَيْهِ حدیث سے فتوی تو یہ ہے کہ نہ دینی
چاہئے ۔ اگر سید کو اور قسم کا رزق آتا ہو تو اسے زکوۃ لینے کی ضرورت ہی کیا ہے۔ ہاں اگر
اضطراری حالت ہو تو اور بات ہے ۔
)5 الحکم 24 راگست 1907 ء صفحہ
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے
مجھ سے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمایا کرتے تھے کہ اگر چہ صدقہ اور زکوۃ سار ة سادات
کے لئے منع ہے۔ مگر اس زمانہ میں جب ان کے گزارہ کا کوئی انتظام نہیں ہے۔ تو اس حالت میں
اگر کوئی سید بھوکا مرتا ہو اور کوئی اور صورت انتظام کی نہ ہو تو بے شک اُسے زکوٰۃ یا صدقہ میں سے
دے دیا جائے۔ ایسے حالات میں ہرج نہیں ہے۔ ( سیرت المہدی جلد 1 صفحہ (718)
زکوۃ کے روپے سے حضرت مسیح موعود کی کتب خرید کر تقسیم کرنا
فرمایا:
اگر میری جماعت میں ایسے احباب ہوں جو ان پر بوجہ املاک و اموال و زیورات
وغیرہ کے زکوۃ فرض ہو تو ان کو سمجھنا چاہئے کہ اس وقت دین اسلام جیسا غریب اور یتیم
اور بے کس کوئی بھی نہیں اور زکوۃ نہ دینے میں جس قدر تہدید شرع وارد ہے وہ بھی
ظاہر ہے اور عنقریب ہے جو منکر زکوۃ کافر ہو جائے پس فرض عین ہے جو اسی راہ میں
مانت اسلام میں زکوۃ دی جاوے ۔ زکوۃ میں کتابیں خریدی جائیں اور مفت تقسیم ا
کی جائیں ۔
( نشان آسمانی ۔ روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 409)
صاحب توفیق کے لئے زکوۃ جائز نہیں
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب
نے مجھ سے بیان کیا کہ حضرت صاحب فرماتے تھے کہ جیسے زکوۃ یا صدقہ سادات کے لئے

منع ہے ویسا ہی صاحب توفیق کے لئے بھی اس کا لینا جائز نہیں ہے۔
خاکسار عرض کرتا ہے کہ میں نے یہ سنا ہوا ہے کہ حضرت صاحب فرمایا کرتے تھے کہ آج
کل سخت اضطرار کی حالت میں جبکہ کوئی اور صورت نہ ہو۔ ایک سید بھی زکوۃ لے سکتا ہے۔
( سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 566)
زکوۃ مرکز میں بھیجی جائے
چاہئیے کہ زکوۃ دینے والا اسی جگہ اپنی زکوۃ بھیجے ۔“
کشتی نوح - روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 83)
مکان اور جواہرات پر زکوۃ نہیں
خط سے سوال پیش ہوا کہ مکان میں میرا پانچ سو روپے کا حصہ ہے اس حصہ میں مجھ پر
زکوۃ ہے یا نہیں؟ فرمایا:
جواہرات و مکانات پر کوئی زکوۃ نہیں ۔“
الحکم 24 فروری 1907 ءصفحہ 13 )
اخبار بدر میں اسی سوال کا جواب کسی قدر تفصیل سے درج ہے۔ چنانچہ اخبار نے لکھا کہ ایک
شخص کے سوال کے جواب میں فرمایا:
مکان خواہ کتنے ہزار روپے کا ہو، اس پر زکوۃ نہیں۔ اگر کرایہ پر چلتا ہو تو آمد پر زکوۃ
ہے۔ ایسا ہی تجارتی مال پر جو مکان میں رکھا ہے زکوۃ نہیں ۔ حضرت عمر چھ ماہ کے بعد حساب
کر لیا کرتے تھے اور روپیہ پر زکوۃ لگائی جاتی تھی۔
صدقہ کا گوشت صرف غرباء کا حق ہے
)8 بدر 14 فروری 1907ء صفحہ(
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ اہلیہ صاحبہ عبدالعزیز صاحب

سابق پٹواری سیکھواں نے بواسطہ لجنہ اماءاللہ قادیان بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ ایک
دفعہ میں یہاں قادیان میں بیمار ہوگئی اور دو جانور صدقہ کئے اور حضور کی خدمت میں عرض
کی کہ کیا صدقہ کا گوشت لنگر خانہ میں بھیجا جاوے۔ حضور نے فرمایا کہ یہ غرباء کا حق ہے۔
غرباء کو تقسیم کیا جاوے۔ چنانچہ غرباء کو تقسیم کیا گیا ۔
صدقہ کی جنس خود ہی خرید لینا جائز ہے
( سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 191)
ایک شخص نے حضرت کی خدمت میں عرض کی کہ میں مرغیاں رکھتا ہوں اور ان کا دسواں
حصہ خدا تعالیٰ کے نام پر دیتا ہوں اور گھر سے روزانہ تھوڑا تھوڑا آٹا صدقہ کے واسطے الگ
کیا جاتا ہے کیا یہ جائز ہے کہ وہ چوزے اور وہ آٹا خود ہی خرید کر لوں اور اس کی قیمت
مد متعلقہ میں بھیج دوں؟ فرمایا :
ایسا کرنا جائز ہے۔“
نوٹ : لیکن اس میں یہ خیال کر لینا چاہئے کہ اعمال نیت پر موقوف ہیں ۔ اگر کوئی شخص
ایسی اشیاء کو اس واسطے خود ہی خرید کرے گا کہ چونکہ خرید وفروخت ہر دو اس کے اپنے ہاتھ
میں ہیں ۔ جیسی تھوڑی قیمت سے چاہے خرید لے ۔ تو یہ اس کے واسطے گناہ ہوگا۔
)3( بدر 24 اکتوبر 1907 ء صفحہ (
حضرت مسیح موعود کا اپنی اولاد کے لئے صدقہ نا جائز قرار دینا
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے
مجھ سے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے اور اپنے اہل وعیال کے لئے صدقہ ناجائز
خیال فرماتے تھے۔
(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ (619)

آج 10 میں سے 10 باقی