حج

فقہ المسیح

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حج
حج کی تاکید
فرمایا:
اپنے روزوں کو خدا کے لئے صدق کے ساتھ پورے کرو، ہر ایک جو زکوۃ کے لائق
ہے وہ زکوۃ دے اور جس پر حج فرض ہو چکا ہے اور کوئی مانع نہیں وہ حج کرے۔“
ارکان حج کی حکمتیں
کشتی نوح روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 15 )
اسلام کے احکام کے بارہ میں مخالفین کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے فرمایا:۔ بارہ
مضمون پڑھنے والے نے اس اعتراض کے ساتھ یہ اعتراض بھی جڑ دیا ہے کہ مسلمانوں کے اعتقاد
میں حجر اسود ایک ایسا پتھر ہے جو آسمان سے گرا تھا معلوم نہیں کہ اس اعتراض سے اُس کو کیا فائدہ
ہے۔ استعارہ کے رنگ میں بعض یہ روایتیں ہیں کہ وہ بہشتی پتھر ہے مگر قرآن شریف سے ثابت
ہے کہ بہشت میں کوئی پتھر نہیں ہے بہشت ایسا مقام ہے کہ اس کی کوئی نظیر دنیا میں نہیں پائی جاتی
اور اس دنیا کی کوئی چیز بھی بہشت میں نہیں ہے بلکہ بہشتی نعمتیں ایسی نعمتیں ہیں کہ جو نہ کبھی آنکھوں
نے دیکھیں اور نہ کانوں نے سنیں اور نہ دل میں گذریں اور خانہ کعبہ کا پتھر یعنی حجر اسود ایک
روحانی امر کے لئے نمونہ قائم کیا گیا ہے ( حاشیہ ۔ خدا تعالیٰ نے شریعت اسلام میں بہت
سے ضروری احکام کے لئے نمونے قائم کئے ہیں چنانچہ انسان کو یہ حکم ہے کہ وہ اپنی تمام قوتوں
کے ساتھ اور اپنے تمام وجود کے ساتھ خدا تعالیٰ کی راہ میں قربان ہو۔ پس ظاہری قربانیاں اسی
حالت کے لئے نمونہ ٹھہرائی گئی ہیں لیکن اصل غرض یہی قربانی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
لَنْ يَنَالُ اللَّهَ لُحُومَهَا وَلَا دِمَاؤُهَا وَلَكِن يَنَالُهُ التَّقْوَى مِنْكُمْ (الحج : 38) یعنی خدا کو

تمہاری قربانیوں کا گوشت نہیں پہنچتا اور نہ خون پہنچتا ہے مگر تمہاری تقوی اس کو پہنچتی ہے یعنی اس
سے اتنا ڈرو کہ گویا اس کی راہ میں مر ہی جاؤ اور جیسے تم اپنے ہاتھ سے قربانیاں ذبح کرتے ہو۔
اسی طرح تم بھی خدا کی راہ میں ذبح ہو جاؤ ۔ جب کوئی تقوی اس درجہ سے کم ہے تو ابھی وہ ناقص
ہے۔ منـه ) اگر خدا تعالیٰ چاہتا تو نہ خانہ کعبہ بناتا اور نہ اس میں حجر اسود رکھتا لیکن چونکہ اس کی
عادت ہے کہ روحانی امور کے مقابل پر جسمانی امور بھی نمونہ کے طور پر پیدا کر دیتا ہے تا وہ روحانی امور
پر دلالت کریں اسی عادت کے موافق خانہ کعبہ کی بنیاد ڈالی گئی۔ اصل بات یہ ہے کہ انسان عبادت
کے لئے پیدا کیا گیا ہے اور عبادت دو قسم کی ہے۔ (1) ایک تذلیل اور انکسار (2) دوسری محبت اور
ایثار تدلل اور انکسار کے لئے اُس نماز کا حکم ہوا جو جسمانی رنگ میں انسان کے ہر ایک عضو کو خشوع
اور خضوع کی حالت میں ڈالتی ہے یہاں تک کہ دلی سجدہ کے مقابل پر اس نماز میں جسم کا بھی سجدہ
رکھا گیا تا جسم اور روح دونوں اس عبادت میں شامل ہوں اور واضح ہو کہ جسم کا سجدہ بیکار اور لغو نہیں اوّل
تو یہ امر مسلم ہے کہ خدا جا خدا جیسا کہ روح کا پیدا کرنے والا ہے ایسا ہی وہ جسم کا بھی پیدا کرنے والا ہے
اور دونوں پر اُس کا حق خالقیت ہے ماسوا اس کے جسم اور روح ایک دوسرے کی تاثیر قبول کرتے
ہیں بعض وقت جسم کا سجدہ روح کے سجدہ کا محرک ہو جاتا ہے اور بعض وقت روح کا سجدہ جسم میں
سجدہ کی حالت پیدا کر دیتا ہے کیونکہ جسم اور روح دونوں با ہم مرا یا متقابلہ کی طرح ہیں۔ مثلاً
ایک شخص جب محض تکلف سے اپنے جسم میں ہنسنے کی صورت بناتا ہے تو بسا اوقات وہ سچی ہنسی بھی
آجاتی ہے کہ جو روح کے انبساط سے متعلق ہے ایسا ہی جب ایک شخص تکلف سے اپنے جسم میں
یعنی آنکھوں میں ایک رونے کی صورت بناتا ہے تو بسا اوقات حقیقت میں رونا ہی آجاتا ہے جو
روح کی درد اور رقت سے متعلق ہے۔ پس جبکہ یہ ثابت ہو چکا کہ عبادت کی اس قسم میں جو تذلل
اور انکسار ہے جسمانی افعال کا روح پر اثر پڑتا ہے اور روحانی افعال کا جسم پر اثر پڑتا ہے۔ پس ایسا
ہی عبادت کی دوسری قسم میں بھی جو محبت اور ایثار ہے انہیں تاثیرات کا جسم اور روح میں عوض
معاوضہ ہے۔ محبت کے عالم میں انسانی روح ہر وقت اپنے محبوب کے گرد گھومتی ہے اور اس کے

آستانہ کو بوسہ دیتی ہے۔ ایسا ہی خانہ کعبہ جسمانی طور پر محبان صادق کے لئے ایک نمونہ دیا گیا
ہے اور خدا نے فرمایا کہ دیکھو یہ میرا گھر ہے اور یہ حجر اسود میرے آستانہ کا پتھر ہے ( حاشیہ:۔ خدا
کا آستانہ مصدر فیوض ہے یعنی اس کے آستانہ سے ہر یک فیض ملتا ہے پس اسی کے لئے
معبرین لکھتے ہیں کہ اگر کوئی خواب میں حجر اسود کو بوسہ دے تو علوم روحانیہ اس کو حاصل
ہوتے ہیں کیونکہ حجر اسود سے مراد منبع علم و فیض ہے ۔ منہ ) اور ایسا حکم اس لئے دیا کہ تا
انسان جسمانی طور پر اپنے ولولہ عشق اور محبت کو ظاہر کرے سوحج کرنے والے حج کے مقام
میں جسمانی طور پر اُس گھر کے گرد گھومتے ہیں ایسی صورتیں بنا کر کہ گویا خدا کی محبت میں دیوانہ
اور مست ہیں۔ زینت دور کر دیتے ہیں سرمنڈوا دیتے ہیں اور مجذوبوں کی شکل بنا کر اس
کے گھر کے گرد عاشقانہ طواف کرتے ہیں اور اس پتھر کو خدا کے آستانہ کا پتھر تصور کر کے بوسہ
دیتے ہیں اور یہ جسمانی ولولہ روحانی تپش اور محبت کو پیدا کر دیتا ہے اور جسم اس گھر کے گرد
طواف کرتا ہے اور سنگ آستانہ کو چومتا ہے اور روح اُس وقت محبوب حقیقی کے گرد طواف کرتی ہے
اور اس کے روحانی آستانہ کو چومتی ہے اور اس طریق میں کوئی شرک نہیں ایک دوست ایک
دوست جانی کا خط پا کر بھی اُس کو چومتا ہے کوئی مسلمان خانہ کعبہ کی پرستش نہیں کرتا اور نہ حجر
اسود سے مرادیں مانگتا ہے بلکہ صرف خدا کا قرار دادہ ایک جسمانی نمونہ سمجھا جاتا ہے وبس۔جس
طرح ہم زمین پر سجدہ کرتے ہیں مگر وہ سجدہ زمین کے لئے نہیں ایسا ہی ہم حجر اسود کو بوسہ دیتے
ہیں مگر وہ بوسہ اس پتھر کے لئے نہیں پتھر تو پتھر ہے جو نہ کسی کو نفع دے سکتا ہے نہ نقصان ۔ مگر اُس
محبوب کے ہاتھ کا ہے جس نے اُس کو اپنے آستانہ کا نمونہ ٹھہرایا۔
حج کی شرائط
(چشمہ معرفت ۔ روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 99 تا 101 )
اللہ تعالیٰ نے بہت سے احکام دیتے ہیں ۔ بعض اُن میں سے ایسے ہیں کہ اُن کی بجا
آوری ہر ایک کو میسر نہیں ہے ، مثلاً حج ۔ یہ اُس آدمی پر فرض ہے جسے استطاعت ہو، پھر راستہ

میں امن ہو، پیچھے جو متعلقین ہیں اُن کے گزارہ کا بھی معقول انتظام ہو اور اس قسم کی ضروری
شرائط پوری ہوں تو حج کر سکتا ہے۔
حضرت مسیح موعود کے حج نہ کرنے کی وجوہات
( الحکم 31 جولائی 1902ء صفحہ 6)
مخالفوں کے اس اعتراض پر کہ حضرت مرزا صاحب کیوں حج نہیں کرتے ۔ فرمایا:
کیا وہ یہ چاہتے ہیں کہ جو خدمت خدا تعالیٰ نے اول رکھی ہے اس کو پس انداز کر کے
دوسرا کام شروع کر دیوے۔ یہ یا درکھنا چاہیے کہ عام لوگوں کی خدمات کی طرح ملہمین کی
عادت کام کرنے کی نہیں ہوتی وہ خدا کی ہدایت اور رہنمائی سے ہر ایک امر کو بجالاتے ہیں
اگر چه شرعی تمام احکام پر عمل کرتے ہیں مگر ہر ایک حکم کی تقدیم و تاخیر ، الہی ارادہ سے کرتے
ہیں ۔ اب اگر ہم حج کو چلے جاویں تو گویا اس خدا کے حکم کی مخالفت کر نیوالے ٹھہریں گے اور
مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا (ال عمران : 98) کے بارے میں کتاب مج الکرامہ میں یہ بھی لکھا
ہے کہ اگر نماز کے فوت ہونے کا اندیشہ ہو تو حج ساقط ہے حالانکہ اب جو لوگ جاتے ہیں ان کی
کئی نمازیں فوت ہوتی ہیں ۔ مامورین کا اول فرض تبلیغ ہوتا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
تیرہ سال مکہ میں رہے آپ نے کتنی دفعہ حج کئے تھے؟ ایک دفعہ بھی نہیں کیا تھا۔
)122( البدر 8 مئی 1903ء صفحہ
ایک شخص نے عرض کی کہ مخالف مولوی اعتراض کرتے ہیں کہ مرزا صاحب حج کو کیوں نہیں جاتے؟
فرمایا: یہ لوگ شرارت کے ساتھ ایسا اعتراض کرتے ہیں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دس
سال مدینہ میں رہے ۔ صرف دو دن کا راستہ مدینہ اور مکہ میں تھا مگر آپ نے دس سال میں کوئی
حج نہ کیا۔ حالانکہ آپ سواری وغیرہ کا انتظام کر سکتے تھے۔ لیکن حج کے واسطے صرف یہی شرط
نہیں کہ انسان کے پاس کافی مال ہو بلکہ یہ بھی ضروری ہے کہ کسی قسم کے فتنہ کا خوف نہ ہو۔ وہاں
تک پہنچنے اور امن کے ساتھ حج ادا کرنے کے وسائل موجود ہوں ۔ جب وحشی طبع علماء اس جگہ

ہم پر قتل کا فتویٰ لگا رہے ہیں اور گورنمنٹ کا بھی خوف نہیں کرتے تو وہاں یہ لوگ کیا نہ کریں
گے۔ لیکن ان لوگوں کو اس امر سے کیا غرض ہے کہ ہم حج نہیں کرتے ۔ کیا اگر ہم حج کریں گے تو
وہ ہم کو مسلمان سمجھ لیں گے؟ اور ہماری جماعت میں داخل ہو جائیں گے؟ اچھا یہ تمام مسلمان
علما ء اول ایک اقرار نامہ لکھ دیں کہ اگر ہم حج کر آویں تو وہ سب کے سب ہمارے ہاتھ پر تو بہ
کر کے ہماری جماعت میں داخل ہو جائیں گے اور ہمارے مرید ہو جائیں گے ۔ اگر وہ ایسا
لکھ دیں اور اقرار حلفی کریں تو ہم حج کر آتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ہمارے واسطے اسباب آسانی
کے پیدا کر دے گا تا کہ آئندہ مولویوں کا فتنہ رفع ہو۔ ناحق شرارت کے ساتھ اعتراض کرنا
اچھا نہیں ہے ۔ یہ اعتراض ان کا ہم پر نہیں پڑتا بلکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی پڑتا ہے
کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی صرف آخری سال میں حج کیا تھا۔
( بدر 8 اگست 1907 ء صفحہ 8)
مخالفین کے اس اعتراض پر کہ آپ نے باوجود مقدرت کے حج نہیں کیا جواب دیتے
ہوئے آپ نے فرمایا
اس اعتراض سے آپ کی شریعت دانی معلوم ہو گئی۔ گویا آپ کے نزد یک مانع حج
صرف ایک ہی امر ہے کہ زاد راہ نہ ہو۔ آپ کو بوجہ اس کے کہ دنیا کی کشمکش میں عمر کو ضائع کیا
اس قدر سہل اور آسان مسئلہ بھی جو قرآن اور احادیث اور فقہ کی کتابوں میں لکھا ہوا ہے معلوم
نہ ہوا کہ حج کا مانع صرف زادراہ نہیں اور بہت سے امور ہیں جو عند اللہ حج نہ کرنے کے لئے
عذر صحیح ہیں ۔ چنانچہ ان میں سے صحت کی حالت میں کچھ نقصان ہونا ہے اور نیز ان میں سے
وہ صورت ہے کہ جب راہ میں یا خود مکہ میں امن کی صورت نہ ہو۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : مَنِ ا
اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا (ال عمران : 98) عجیب حالت ہے کہ ایک طرف بداندیش علماء مکہ سے
فتوی لاتے ہیں کہ یہ شخص کافر ہے اور پھر کہتے ہیں کہ حج کے لئے جاؤ اور خود جانتے ہیں کہ
جب کہ مکہ والوں نے کفر کا فتویٰ دے دیا تو اب مکہ فتنہ سے خالی نہیں اور خدا فرماتا ہے کہ جہاں

فتنہ ہواُس جگہ جانے سے پر ہیز کرو۔ سو میں نہیں سمجھ سکتا کہ یہ کیسا اعتراض ہے۔ ان لوگوں کو یہ
بھی معلوم ہے کہ فتنہ کے دنوں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی حج نہیں کیا اور حدیث اور
قرآن سے ثابت ہے کہ فتنہ ۔ ہ فتنہ کے مقامات میں جانے سے سے پر ہیز کرو۔ یہ کس قسم کی شرارت ہے کہ
مکہ والوں میں ہمارا کفر مشر ارا کفر مشہور کرنا اور پھر بار بار حج کے بارے میں اعتراض کرنا ۔ نَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنْ
شُرُوْرِهِمْ ۔ ذرہ سوچنا چاہیے کہ ہمارے حج کی ان لوگوں کو کیوں فکر پڑ گئی۔ کیا اس میں بجز اس بات
کے کوئی اور بھید بھی ہے کہ میری نسبت ان کے دل میں یہ منصوبہ ہے کہ یہ مکہ کو جائیں اور پھر چند
اشرار الناس پیچھے سے مکہ میں پہنچ جائیں اور شور قیامت ڈال دیں کہ یہ کافر ہے اسے قتل کرنا
چاہیے۔ سو بر وقت ورود حکم الہی ان احتیاطوں کی پروا نہیں کی جائے گی مگر قبل اس کے شریعت کی
پابندی لازم ہے اور مواضع فتن سے اپنے تئیں بچانا سنت انبیاء علیہم السلام ہے۔ مکہ میں عنانِ
حکومت ان لوگوں کے ہاتھ میں ہے جو ان مکفرین کے ہم مذہب ہیں۔ جب یہ لوگ ہمیں
واجب القتل ٹھہراتے ہیں تو کیا وہ لوگ ایڈا سے کچھ فرق کریں گے اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ (البقرة : 196) پس ہم گناہ گار ہوں گے اگر دیدہ
و دانستہ تہلکہ کی طرف قدم اٹھائیں گے اور حج کو جائیں گے اور خدا کے حکم کے برخلاف
قدم اٹھانا معصیت ہے حج کرنا مشروط بشرائط ہے مگر فتنہ اور تہلکہ سے بچنے کے لئے قطعی حکم ہے
جس کے ساتھ کوئی شرط نہیں ۔ اب خود سوچ لو کہ کیا ہم قرآن کے قطعی حکم کی پیروی کریں یا
اس حکم کی جس کی شرط موجود ہے۔ ایام الصلح ۔ روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 416،415)
حج کے راستے میں پیش آنے والی مشکلات سے نہ گھبراؤ
اخبار الحکم کے ایڈیٹر صاحب تحریر کرتے ہیں کہ شیخ فضل کریم صاحب جنہوں نے اسی
سال حج کعبۃ اللہ کا شرف حاصل کیا ہے چند روز سے دارالامان میں تشریف رکھتے ہیں۔ قبل
ظہر حضرت اقدس سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے اس سال کے نا قابل برداشت تکالیف کا

جو حجاج کو برداشت کرنی پڑیں سارا حال بیان کیا۔ انہوں نے بیان کیا کہ انگلش حدود سے نکل کر
ٹرکش حدود میں داخل ہوتے ہی ایسی مشکلات کا سامنا ہوا کہ جن کی وجہ سے یقیناً کہا جا سکتا
ہے کہ یہ مشکلات ایسی ہیں جن سے حج کے بالکل بند ہو جانے کا اندیشہ ہے خصوصاً اہل ہند
کے واسطے ۔ انہوں نے بیان کیا کہ ترکی حدود میں کورنٹائن کی نا قابل برداشت سختیاں وہاں
کے ڈاکٹروں اور حاکموں کا سخت درجہ کا حریص اور طامع ہونا اور اپنے فائدے کے لئے
ہزاروں جانوں کی ذرہ بھر پرواہ نہ کرنا، لوگوں کا سامان خوراک پوشاک وغیرہ بھپارہ میں
ضائع کر دینا یا نقدی کا ضائع جانا اور پھر جو چیز ایک مصری حاجی دس روپے میں حاصل کر سکتا
ہے وہ ہندیوں کو تمہیں روپے تک بھی بمشکل دینا۔ راستوں میں باوجود یکہ سلطان المعظم نے
ہر دو میل پر کنواں تیار کروا رکھا ہے عمال اور کارکنوں کا بغیر دو چار آنے کے لئے پانی کا گلاس
تک نہ دینا اور پھر راستہ میں باوجود چوکی پہروں کے انتظام کے جو کہ سلطان المعظم کی طرف
سے کیا گیا ہے پرلے درجہ کی بدامنی کا ہونا یہانتک کہ انسان اگر راستے سے دو چار گز بھی ادھر
ادھر ہو جاوے تو پھر وہ زندہ نہیں بچ سکتا اور پھر ہندیوں سے خصوصاً سخت برتاؤ ہونا ، بات
بات پر پٹ جانا اور کوئی داد فریاد نہیں ۔ بات بات پر کذاب ، بطال اور الفاظ حقارت سے
مخاطب کیا جانا وغیرہ وغیرہ ایسے سامان ہیں کہ بہت ہی مصیبت کا سامنا نظر آتا ہے ۔
یہ سارا ماجر اسن کر حضرت اقدس نے فرمایا:
ہم آپ کو ایک نصیحت کرتے ہیں ۔ ایسا ہو کہ ان تمام امور تکالیف سے آپ کی قوت ایمانی
میں کسی قسم کا فرق اور تزلزل نہ آوے۔ یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ابتلاء ہے ۔اس سے پاک
عقائد پر اثر نہیں پڑنا چاہیے ۔ ان باتوں سے اس متبرک مقام کی عظمت دلوں میں کم نہ ہونی
چاہیے کیونکہ اس سے بدتر ایک زمانہ گذرا ہے کہ یہی مقدس مقام نجس مشرکوں کے قبضہ میں تھا
اور انہوں نے اسے بت خانہ بنا رکھا تھا۔ بلکہ یہ تمام مشکلات اور مصائب خوش آئندہ زمانے

اور زندگی کے درجات ہیں ۔ دیکھو آنحضرت ﷺ کے مبعوث ہونے سے پہلے بھی زمانہ کی
حالت کتنی خطرناک ہو گئی تھی اور کفر و شرک اور فساد اور نا پا کی حد سے بڑھ گئے تھے تو اس ظلمت
کے بعد بھی ایک نور دنیا میں ظاہر ہوا تھا ۔ اسی طرح اب بھی امید کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ ان
مشکلات کے بعد کوئی بہتری کے سامان بھی پیدا کر دے گا اور خدا تعالیٰ کوئی سامان اصلاح
پیدا کر دیگا بلکہ اسی متبرک اور مقدس مقام پر ایک اور بھی ایسا ہی خطرناک اور نازک وقت گذر چکا
تھا جس کی طرف آنحضرت علی کو اللہ تعالیٰ نے توجہ دلائی تھی ۔ أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ
بِأَصْحَابِ الْفِيلِ (الفيل :(2) غرض یہ اب تیسرا واقعہ ہے۔ اس کی طرف بھی اللہ تعالیٰ ضرور توجہ
کرے گا اور خدا کا توجہ کرنا تو پھر قہری رنگ میں ہی ہوگا ۔ (الحکم 22 اپریل 1908 ء صفحہ (1)
صلى
مسیح موعود کی زیارت کو حج پر ترجیح دینا
حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحب شہید کے متعلق فرمایا :
چونکہ وہ میری نسبت شناخت کر چکے تھے کہ یہی شخص مسیح موعود ہے۔ اس لئے میری صحبت
میں رہنا اُن کو مقدم معلوم ہوا اور بموجب نص أطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ
(النساء: 60) حج کا ارادہ انہوں نے کسی دوسرے سال پر ڈال دیا اور ہر ایک دل اس بات کو
محسوس کر سکتا ہے کہ ایک حج کے ارادہ کرنے والے کے لئے اگر یہ بات پیش آ جائے کہ وہ
اس مسیح موعود کو دیکھ لے جس کا تیرہ سو برس سے اہل اسلام میں انتظار ہے تو بموجب نص صریح
قرآن اور احادیث کے وہ بغیر اس کی اجازت کے حج کو نہیں جا سکتا۔ ہاں باجازت اس کے
کسی دوسرے وقت میں جاسکتا ہے۔ ( تذكرة الشهادتين روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 49)
مامور من اللہ کی صحبت کا ثواب نفلی حج سے زیادہ ہے
حضرت رت نواب محمد علی خان صاحب کے بعض استفسارات کے جواب میں حضور نے ایک
مکتوب میں تحریر فرمایا:

اگر آپ چالیس روز تک رو بحق ہو کر بشرائط مندرجہ نشان آسمانی استخارہ کریں تو میں آپ
کے لئے دعا کروں گا۔ کیا خوب ہو کہ یہ استخارہ میرے روبرو ہوتا میری توجہ زیادہ ہو۔ آپ پر
کچھ ہی مشکل نہیں لوگ معمولی اور نفلی طور پر حج کرنے کو بھی جاتے ہیں مگر اس جگہ نفلی حج سے
ثواب زیادہ ہے اور غافل رہنے میں نقصان اور خطر کیونکہ سلسلہ آسمانی ہے اور حکم ربانی ۔
( آئینہ کمالات اسلام - روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 351، 352)
وفات یافتہ کی طرف سے حج بدل
خوشاب سے ایک مرحوم احمدی کے ورثاء نے حضرت کی خدمت میں خط لکھا کہ مرحوم کا ارادہ
پختہ حج پر جانے کا تھا مگر موت نے مہلت نہ دی۔ کیا جائز ہے کہ اب اس کی طرف سے کوئی آدمی
خرچ دے کر بھیج دیا جاوے؟ فرمایا:
جائز ہے۔ اس سے متوفی کو ثواب حج کا حاصل ہو جائے گا۔“
)2( بدر 2 مئی 1907ء صفحہ
حضرت مسیح موعود کی طرف سے بھی آپ کی وفات کے بعد حج بدل کروایا گیا ۔
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ مجھ سے حضرت والدہ صاحبہ
نے بیان کیا کہ ایک دفعہ آخری ایام میں حضرت مسیح موعود نے میرے سامنے حج کا ارادہ ظاہر
فرمایا تھا۔ چنانچہ میں نے آپ کی وفات کے بعد آپ کی طرف ۔ ف سے حج کروا دیا۔ (حضرت والدہ
صاحبہ نے حافظ احمد اللہ صاحب مرحوم کو بھیج کر حضرت صاحب کی طرف سے حج بدل کروایا تھا )
اور حافظ صاحب کے سارے اخراجات والدہ صاحبہ نے خود برداشت کئے تھے۔ حافظ صاحب
پرانے صحابی تھے اور اب عرصہ ہوا فوت ہو چکے ہیں۔ (سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 45)
ایک اور روایت سے پتہ چلتا ہے کہ حافظ احمد اللہ خان صاحب حج بدل سے پہلے خود بھی حج
( سیرت حضرت اماں جان حصہ دوم از شیخ محمود احمد صاحب عرفانی صفحه (249)
کر چکے تھے۔

آج 10 میں سے 10 باقی