قربانی کے مسائل

فقہ المسیح

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

قربانی کے مسائل
قربانی کی حکمت
فرمایا:
قربانی کے مسائل
خدا تعالیٰ نے شریعت اسلام میں بہت سے ضروری احکام کے لئے نمونے قائم کئے ہیں
چنانچہ انسان کو یہ حکم ہے کہ وہ اپنی تمام قوتوں کے ساتھ اور اپنے تمام وجود وجود کے ساتھ خدا تعالیٰ
کی راہ میں قربان ہو۔ پس ظاہری قربانیاں اسی حالت کے لئے نمونہ ٹھہرائی گئی ہیں لیکن اصل
غرض یہی قربانی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَنْ يَنَالَ اللَّهَ لُحُومُهَا وَلَا دِمَاؤُهَا
وَلَكِن يَنَالُهُ التَّقْوَى مِنْكُمْ (الحج: 38) یعنی خدا کو تمہاری قربانیوں کا گوشت نہیں پہنچتا
اور نہ خون پہنچتا ہے مگر تمہاری تقویٰ اس کو پہنچتی ہے ۔ یعنی اس سے اتنا ڈرو کہ گویا اس کی راہ
میں مر ہی جاؤ اور جیسے تم اپنے ہاتھ سے قربانیاں ذبح کرتے ہو۔ اسی طرح تم بھی خدا کی راہ
میں ذبح ہو جاؤ ۔ جب کوئی تقوی اس درجہ سے کم ہے تو ابھی وہ ناقص ہے۔
دلوں کی پاکیزگی سچی قربانی ہے
چشمہ معرفت - روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 99 حاشیہ )
لَنْ يَنَالَ اللَّهَ لُحُوْمُهَا وَلَا دِمَاؤُهَا وَلَكِنْ يَنَالُهُ التَّقْوَى مِنْكُمْ (اج:38) یعنی دلوں
کی پاکیزگی سچی قربانی ہے گوشت اور خون سچی قربانی نہیں جس جگہ عام لوگ جانوروں کی قربانی
کرتے ہیں خاص لوگ دلوں کو ذبح کرتے ہیں۔ (براہین احمدیہ حصہ پنجم ۔ روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 424)
قربانی میں دیگر مذاہب پر اسلام کی فضیلت
عید الاضحیہ کا خطبہ دیتے ہوئے ( جو خطبہ الہامیہ کے نام سے معروف ہے )

حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا :
قربانی کے مسائل
(عربی عبارت سے ترجمہ ) میرا گمان ہے کہ یہ قربانیاں جو ہماری اس روشن شریعت
میں ہوتی ہیں احاطہ شمار سے باہر ہیں۔ اور ان کو ان قربانیوں پر سبقت ہے کہ جو نبیوں کی پہلی
امتوں کے لوگ کیا کرتے تھے اور قربانیوں کی کثرت اس حد تک پہنچ گئی ہے کہ ان کے
خونوں سے زمین کا منہ چھپ گیا ہے۔ یہاں تک کہ اگر اُن کے خون جمع کئے جائیں اور اُن
کے جاری کرنے کا ارادہ کیا جائے تو البتہ ان سے نہریں جاری ہو جائیں اور دریا بہہ
نکلیں اور زمین کے تمام نشیبوں اور وادیوں میں خون رواں ہونے لگے ۔ اور یہ کام ہمارے
دین میں ان کاموں میں سے شمار کیا گیا ہے کہ جو اللہ تعالیٰ کے قرب کا موجب ہوتے ہیں ۔
( خطبہ الہامیہ۔ روحانی خزائن جلد 16 صفحہ 32-33)
قربانی صرف صاحب استطاعت پر واجب ہے
ایک شخص کا خط حضور کی خدمت میں پیش ہوا کہ میں نے تھوڑی سی رقم ایک قربانی میں حصہ
کے طور پر ڈال دی تھی ، مگر اُن لوگوں نے مجھے احمدی ہونے کے سبب اس حصہ سے خارج
کر دیا ہے۔ کیا میں وہ رقم قادیان کے مسکین فنڈ میں دے دوں تو میری قربانی ہو جائے گی؟
فرمایا:
قربانی تو قربانی کرنے سے ہی ہوتی ہے۔ مسکین فنڈ میں روپے دینے سے نہیں ہو سکتی ۔ اگر
وہ رقم کافی ہے تو ایک بکرا قربانی کرو۔ اگر کم ہے اور زیادہ کی تم کو توفیق نہیں تو تم پر قربانی کا دینا
فرض نہیں ۔
غیر احمدیوں کے ساتھ مل کر قربانی کرنا
)8( بدر 14 فروری 1907ء صفحہ(
ایک شخص نے سوال کیا کہ کیا ہم غیر احمدیوں کے ساتھ مل کر یعنی تھوڑے تھوڑے روپے ڈال
کر کوئی جانور مثلاً گائے ذبح کریں تو جائز ہے؟ فرمایا:

قربانی کے مسائل
ایسی کیا ضرورت پڑ گئی ہے کہ تم غیروں کے ساتھ شامل ہوتے ہو۔ اگر تم پر قربانی فرض ہے تو
بکر اذبح کر سکتے ہو اور اگر اتنی بھی توفیق نہیں تو تم پر قربانی فرض ہی نہیں ۔ وہ غیر جو تم کو اپنے سے
نکالتے ہیں اور کافر قرار دیتے ہیں وہ تو پسند نہیں کرتے کہ تمہارے ساتھ شامل ہوں تو تمہیں کیا
ضرورت ہے کہ اُن کے ساتھ شامل ہو۔ خدا پر توکل کرو۔
بکرے کی عمر کتنی ہو؟
سوال پیش ہوا ایک سال کا بکرا بھی قربانی کے لئے جائز ہے؟
)8( بدر 14 فروری 1907ء صفحہ(
فرمایا: مولوی صاحب سے پوچھ لو۔ اہلحدیث و حفاء کا اس میں اختلاف ہے۔
نوٹ ایڈیٹر صاحب بدر : مولوی صاحب کی تحقیق یہ ہے کہ دو سال سے کم کا بکرا قربانی کے
لئے اہلحدیث کے نزدیک جائز نہیں ۔
بدر مورخہ 23 جنوری 1908 ء صفحہ (2)
کیا نا قص جانور بھی قربانی کے لئے ذبح کیا جا سکتا ہے؟
ایک شخص نے حضرت سے دریافت کیا کہ اگر جانور مطابق علامات مذکورہ در حدیث نہ ملے تو
کیا ناقص کو ذبح کر سکتے ہیں؟
فرمایا: مجبوری کے وقت تو جائز ہے مگر آج کل ایسی مجبوری کیا ہے۔ انسان تلاش کر سکتا ہے
اور دن کافی ہوتے ہیں خواہ مخواہ حجت کرنا یا تساہل کرنا جائز نہیں۔
عید الاضحی کا روزه
)2( بدر 23 جنوری 1908ء صفحہ(
عیدالاضحیہ عید الاضحیہ کے دن قربانی کر کے اُس کا گوشت کھانے تک جو روزہ رکھا جاتا ہے اس بارہ
میرے
میں حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے فرمایا :
مولوی محمد ابراہیم صاحب بقا پوری نے مجھے لکھا ہے کہ جو روزہ اس عید کے موقع پر
رکھا جاتا ہے وہ سنت نہیں، اس کا اعلان کر دیا جائے مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ طریق

قربانی کے مسائل
ثابت ہے کہ آپ صحت کی حالت میں قربانی کر کے کھاتے تھے تاہم یہ کوئی ایسا روزہ نہیں کہ
کوئی نہ رکھے تو گنہگار ہو جائے یہ کوئی فرض نہیں بلکہ نفلی روزہ ہے اور مستحب ہے جو رکھ سکتا ہو
رکھے مگر جو بیمار، بوڑھا یا دوسرا بھی نہ رکھ سکے وہ مکلف نہیں اور نہ رکھنے سے گنہ گار نہیں ہوگا مگر
یہ بالکل بے حقیقت بھی نہیں جیسا کہ مولوی بقا پوری صاحب نے لکھا ہے میں نے صحت کی
حالت میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اس پر عمل کرتے دیکھا ہے پھر مسلمانوں میں یہ
کثرت سے رائج ہے اور یہ یونہی نہیں بنالیا گیا بلکہ مستحب نفل ہے جس پر رسول کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کا تعامل رہا اور جس پر عمل کرنے والا ثواب پاتا ہے مگر جو نہ کر سکے اسے گناہ نہیں ۔
عقیقہ کس دن کرنا چاہیے؟
عقیقہ کی نسبت سوال ہوا کہ کس دن کرنا چاہیے؟
(روزنامه الفضل 17 جنوری 1941 صفحہ (4)
فرمایا:۔ ساتویں دن ۔ اگر نہ ہو سکے تو پھر جب خدا توفیق دے۔ ایک روایت میں ہے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا عقیقہ چالیس سال کی عمر میں کیا تھا۔ ایسی روایات کو نیک ظن
سے دیکھنا چاہیے جب تک قرآن مجید اور احادیث صحیحہ کے خلاف نہ ہوں۔
)1( بدر 13 فروری 1908ء صفحہ(
حضرت مسیح موعود کا ایک دوست کی طرف سے عقیقہ کرنا
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ منشی ظفر احمد صاحب کپور تھلوی
نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ میں قادیان میں تقریبا ایک ماہ تک ٹھہرا رہا۔ مولوی
عبداللہ صاحب سنوری بھی وہاں تھے۔ مولوی صاحب نے میرے لئے جانے کی اجازت چاہی
اور میں نے اُن کے لئے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ ابھی نہ جائیں۔ اس عرصہ
میں مولوی صاحب کو ان کے گھر سے لڑکے کی ولادت کا خط آیا۔ جس پر مولوی صاحب نے عقیقہ
کی غرض سے جانے کی اجازت چاہی۔ حضور نے فرمایا ۔ اس غرض کے لئے جانالازمی نہیں ۔

قربانی کے مسائل
آپ ساتویں دن ہمیں یاد دلا دیں اور گھر خط لکھ دیں کہ ساتویں دن اس کے بال منڈوادیں ۔
چنانچہ ساتویں روز حضور نے دو بکرے منگوا کر ذبح کرا دیئے اور فرمایا گھر خط لکھ دو۔
عقیقہ کے واسطے کتنے بکرے مطلوب ہیں؟
(سیرت المہدی جلد 2 صفحہ (38)
ایک صاحب کا حضرت اقدس کی خدمت میں سوال پیش ہوا کہ اگر کسی کے گھر میں لڑکا پیدا
ہو تو کیا یہ جائز ہے کہ وہ عقیقہ پر صرف ایک بکرا ہی ذبح کرے؟
فرمایا : عقیقہ میں لڑکے کے واسطے دو بکرے ہی ضروری ہیں ۔ لیکن یہ اس کے واسطے ہے جو
صاحب مقدرت ہے ۔ اگر کوئی شخص دو بکروں کے خریدنے کی طاقت نہیں رکھتا اور ایک خرید سکتا
ہے تو اس کے واسطے جائز ہے کہ ایک ہی ذبح کرے اور اگر ایسا ہی غریب ہو کہ وہ ایک بھی
قربانی نہیں کر سکتا تو اس پر فرض نہیں کہ خواہ مخواہ قربانی کرے۔ مسکین کو معاف ہے۔
عقیقہ کی سنت دو بکرے ہی ہیں
)2( بدر 26 دسمبر 1907ء صفحہ
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ میاں خیر الدین صاحب سیکھوانی
نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ میں نے تولد فرزند کے عقیقہ کے متعلق سوال کیا۔
فرمایا:
لڑکے کے عقیقہ کے لئے دو بکرے قربان کرنے چاہئیں“
میں نے عرض کی کہ ایک بکرا بھی جائز ہے؟ حضور نے جواب نہ دیا۔ میرے دوبارہ سوال پر
ہنس کر فرمایا: ”اس سے بہتر ہے کہ عقیقہ نہ ہی کیا جاوے۔‘ ایک بکرا کے جواز کا فتویٰ نہ
دیا۔ میری غرض یہ تھی کہ بعض کم حیثیت والے ایک بکرا قربانی کر کے بھی عقیقہ کر سکیں ۔
(سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 155)

آج 10 میں سے 10 باقی