خلع
فقہ المسیح
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
عورت کو ضلع کا اختیار حاصل ہے
فرمایا:۔
شریعت اسلام نے صرف مرد کے ہاتھ میں ہی یہ اختیار نہیں رکھا کہ جب کوئی خرابی
دیکھے یا نا موافقت پاوے تو عورت کو طلاق دے دے بلکہ عورت کو بھی یہ اختیار دے دیا ہے کہ وہ
بذریعہ حاکم وقت کے طلاق لے لے۔ اور جب عورت بذریعہ حاکم کے طلاق لیتی ہے تو اسلامی
اصطلاح میں اس کا نام خُلع ہے۔ جب عورت مرد کو ظالم پاوے یا وہ اُس کو ناحق مارتا ہو یا اور
طرح سے نا قابل برداشت بدسلوکی کرتا ہو یا کسی اور وجہ سے نا موافقت ہو یا وہ مرد در اصل نامرد
ہو یا تبدیل مذہب کرے یا ایسا ہی کوئی اور سبب پیدا ہو جائے جس کی وجہ سے عورت کو اُس کے
گھر میں آبادر بنا نا گوار ہو تو ان تمام حالتوں میں عورت یا اُس کے کسی ولی کو چاہئے کہ حاکم وقت
کے پاس یہ شکایت کرے اور حاکم وقت پر یہ لازم ہوگا کہ اگر عورت کی شکایت واقعی درست سمجھے
تو اس عورت کو اس مرد سے اپنے حکم سے علیحدہ کر دے اور نکاح کو توڑ دے لیکن اس حالت میں
جائے۔
اس مرد کو بھی عدالت عدالت میں بلا نا ضروری ہوگا کہ کیوں نہ کہ کیوں نہ اُس کی عورت کو اُس سے علیحدہ کیا جا۔
اب دیکھو کہ یہ کس قدر انصاف کی بات ہے کہ جیسا کہ اسلام نے یہ پسند نہیں کیا کہ کوئی
عورت بغیر ولی کے جو اُس کا باپ یا بھائی یا اور کوئی عزیز ہو خود بخود اپنا نکاح کسی سے کر لے ایسا
ہی یہ بھی پسند نہیں کیا کہ عورت خود بخود مرد کی طرح اپنے شوہر سے علیحدہ ہو جائے بلکہ جدا ہونے
کی حالت میں نکاح سے بھی زیادہ احتیاط کی ہے کہ حاکم وقت کا ذریعہ بھی فرض قرار دیا ہے تا
عورت اپنے نقصان عقل کی وجہ سے اپنے تئیں کوئی ضرر نہ پہنچا سکے۔
چشمہ معرفت ۔ روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 288 ، 289)
تعدد ازدواج پر ہونے والے اعتراض کے ضمن میں عورت کے حق ضلع کا ذکر کرتے ہوئے
فرمایا:۔
جو شخص دو بیویاں کرتا ہے اس میں خدا تعالیٰ کا حرج نہیں اگر حرج ہے تو اس بیوی کا جو پہلی
بیوی ہے یا دوسری بیوی کا۔ پس اگر پہلی بیوی اس نکاح میں اپنی حق تلفی سمجھتی ہے تو وہ طلاق لے
کر اس جھگڑے سے خلاصی پاسکتی ہے اور اگر خاوند طلاق نہ دے تو بذریعہ حاکم وقت وہ خلع
کر اسکتی ہے اور اگر دوسری بیوی اپنا کچھ حرج بجھتی ہے تو وہ اپنے نفع نقصان کو خود مجھتی ہے۔
(چشمہ معرفت - روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 247)
حاکم وقت کے ذریعے خلع حاصل کرنے کی وجہ ؟
فرمایا:۔
مسلمانوں میں نکاح ایک معاہدہ ہے جس میں مرد کی طرف سے مہر اور تعہد نان و نفقہ
اور اسلام اور حسن معاشرت شرط ہے اور عورت کی طرف سے عفت اور پاکدامنی اور نیک چلنی
اور فرمانبرداری شرائط ضرور یہ میں سے ہے اور جیسا کہ دوسرے تمام معاہدے شرائط کے ٹوٹ
جانے سے قابل فسخ ہو جاتے ہیں ایسا ہی یہ معاہدہ بھی شرطوں کے ٹوٹنے کے بعد قابل فسخ ہو جاتا
ہے صرف یہ فرق ہے کہ اگر مرد کی طرف سے شرائط ٹوٹ جائیں تو عورت خود بخود نکاح کے
توڑنے کی مجاز نہیں ہے جیسا کہ وہ خود بخود نکاح کرنے کی مجاز نہیں بلکہ حاکم وقت کے ذریعہ سے کی
نکاح کو توڑ سکتی ہے جیسا کہ ولی کے ذریعہ سے نکاح کو کراسکتی ہے اور یہ کمی اختیار اس کی فطرتی
شتاب کاری اور نقصان عقل کی وجہ سے ہے۔ (آریہ دھرم ۔ روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 37)
خلع میں جلدی نہیں کرنی چاہئے
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب
نے مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ میاں معراج الدین صاحب عمر کے ساتھ ایک نومسلمہ
چوہڑی لاہور سے آئی ۔ اس کے نکاح کا ذکر ہوا تو حافظ عظیم بخش صاحب مرحوم پٹیالوی
نے عرض کی کہ مجھ سے کر دیا جائے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اجازت دے دی
اور نکاح ہو گیا ۔ دوسرے روز اس مسماۃ نے حافظ صاحب کے ہاں جانے سے انکار کر دیا
اور خلع کی خواہش مند ہوئی ۔ خلیفہ رجب دین صاحب لاہوری نے حضرت صاحب کی
خدمت میں مسجد مبارک میں یہ معاملہ یہ معاملہ پیش کیا ۔ آپ نے فرمایا کہ اتنی جلدی نہیں ۔ ابھی صبر
کرے ۔ پھر اگر کسی طرح گزارہ نہ ہو تو خلع ہو سکتا ہے اس پر خلیفہ صاحب نے جو بہت
بے تکلف آدمی تھے حضرت صاحب کے سامنے ہاتھ کی ایک حرکت سے اشارہ کر کے کہا کہ
حضور وہ کہتی ہے کہ حافظ صاحب کی یہ حالت ہے۔ ( یعنی قوت رجولیت بالکل معدوم ہے )
اس پر حضرت صاحب نے خلع کی اجازت دے دی ۔ مگر احتیاطا ایک دفعہ پھر دونوں کو اکٹھا
کیا گیا۔ لیکن وہ عورت راضی نہ ہوئی ۔ بالآخر خلع ہو گیا ۔
( سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 740 ،741)