وراثت

فقہ المسیح

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

فاسقہ کا حق وراثت
وراثت
ایک شخص نے بذریعہ خط حضرت سے دریافت کیا کہ ایک شخص مثلاً زید نام لا ولد فوت ہو گیا
ہے۔ زید کی ایک ہمشیرہ تھی جو زید کے حین حیات میں بیاہی گئی تھی ۔ یہ سب اس کے کہ خاوند سے
بن نہ آئی اپنے بھائی کے گھر میں رہتی تھی اور وہیں رہی یہاں تک کہ زید مر گیا۔ زید کے مرنے
کے بعد اس عورت نے بغیر اس کے کہ پہلے خاوند سے با قاعدہ طلاق حاصل کرتی ایک اور شخص
سے نکاح کر لیا جو کہ نا جائز ہے۔ زید کے ترکہ میں جو لوگ حقدار ہیں کیا ان کے درمیان اس کی
ہمشیرہ بھی شامل ہے یا اس کو حصہ نہیں ملنا چاہئے؟
حضرت نے فرمایا:
اس کو حصہ شرعی ملنا چاہیے کیونکہ بھائی کی زندگی میں وہ اس کے پاس رہی اور فاسق ہو جانے
سے اس کا حق وراثت باطل نہیں ہو سکتا ۔ شرعی حصہ اس کو برابر ملنا چاہئے باقی معاملہ اس کا
خدا کے ساتھ ہے۔ اس کا پہلا خاوند بذریعہ گورنمنٹ باضابطہ کارروائی کر سکتا ہے۔ اس کے شرعی
حق میں کوئی فرق نہیں آسکتا۔
متنبی کو وارث بنانا جائز نہیں
)6( بدر 26 ستمبر 1907ء صفحہ
کسی کا ذکر تھا کہ اس کی اولاد نہ تھی اور اس نے ایک اور شخص کے بیٹے کو اپنا بیٹا بنا کر
اپنی جائیداد کا وارث کر دیا تھا۔ فرمایا: کاوارث کردیا
فعل شرعا حرام ہے ۔ شریعت اسلام کے مطابق دوسرے کے بیٹے کو اپنا بیٹا بنانا قطعا
حرام ہے۔
)7 بدر 17 راکتوبر 1907ء صفحہ(

یتیم پوتے کا مسئلہ
وراثت
رنگون سے تشریف لائے ہوئے دوست مکرم ابوسعید عرب صاحب نے سوال کیا کہ ایک
شخص نے مجھ پر اعتراض کیا تھا کہ شریعت اسلام میں پوتے کے واسطے کوئی حصہ وصیت میں
نہیں ہے۔ اگر ایک شخص کا پوتا یتیم ہے تو جب وہ مرتا ہے تو اس کے دوسرے بیٹے حصہ لیتے
ہیں اور اگر چہ وہ بھی اس کے بیٹے کی اولاد ہے مگر وہ محروم رہتا ہے۔
حضرت اقدس نے فرمایا :
دادے کا اختیار ہے کہ وصیت کے وقت اپنے پوتے کو کچھ دیدے بلکہ جو چاہے دیدے
اور باپ کے بعد بیٹے وارث قرار دیئے گئے ہیں کہ تا ترتیب بھی قائم رہے اور اگر اس طرح
نہ کیا جاتا تو پھر ترتیب ہرگز قائم نہ رہتی کیونکہ پھر لازم آتا ہے کہ پوتے کا بیٹا بھی وارث ہو
اور پھر آگے اس کی اولا د ہو تو وہ وارث ہو۔ اس صورت میں دادے کا کیا گناہ ہے۔ یہ خدا
کا قانون ہے اور اس سے حرج نہیں ہوا کرتا ور نہ اس طرح تو ہم سب آدم کی اولاد ہیں اور
جس قدر سلاطین ہیں وہ بھی آدم کی اولاد ہیں تو ہم کو چاہئے کہ سب کی سلطنتوں سے حصہ
بٹانے کی درخواست کریں چونکہ بیٹے کی نسبت سے آگے پوتے میں جا کر کمزوری ہو جاتی
ہے اور آخر ایک حد پر آ کر تو برائے نام رہ جاتا ہے۔ خدا تعالیٰ کو یہ علم تھا کہ اس طرح
کمزوری نسل میں اور ناطہ میں ہو جاتی ہے اس لئے یہ قانون رکھا ہے ۔ ہاں ایسے سلوک اور
رحم کی خاطر خدا تعالیٰ نے ایک اور قانون رکھا ہے جیسے قرآن شریف میں ہے
وَإِذَا حَضَرَ الْقِسْمَةَ أُولُوا الْقُرْبَى وَالْيَتَامَى وَالْمَسَاكِينُ فَارْزُقُوهُمْ مِّنْهُ
وَقُولُوا لَهُمْ قَوْلًا مَّعْرُوفًا (النساء :9)
(یعنی جب ایسی تقسیم کے وقت بعض خویش واقارب موجود ہوں اور یتیم اور مساکین تو
انکو کچھ دیا کرو) تو وہ پوتا جس کا باپ مر گیا ہے وہ یتیم ہونے کے لحاظ سے زیادہ مستحق اس رحم

کا ہے اور یتیم میں اور لوگ بھی شامل ہیں ( جن کا کوئی حصہ مقرر نہیں کیا گیا ) خدا تعالیٰ نے
کسی کا حق ضائع نہیں کیا مگر جیسے جیسے رشتہ میں کمزوری بڑھتی جاتی ہے حق کم ہوتا جاتا ہے۔
لڑکی کو نصف حصہ دینے کی حکمت
البدر 2 جنوری 1903 ء صفحہ 76)
قرآن کریم کا حکم ہے کہ تمہاری اولاد کے حصوں کے بارے میں خدا کی یہ وصیت ہے کہ
لڑکے کو دولڑکیوں کے برابر حصہ دیا کرو ۔ اس حکم کی حکمت ، حکم کی حکمت بیان کرتے ہوئے حضرت مو مسیح موعود
نے فرمایا :۔
یہ اس لئے ہے کہ لڑکی سسرال میں جا کر ایک حصہ لیتی ہے ۔ پس اس طرح سے ایک
حصہ ماں باپ کے گھر سے پاکر اور ایک حصہ سسرال سے پاکر اس کا حصہ لڑکے کے برابر
ہو جاتا ہے۔
(چشمہ معرفت ۔ روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 212 حاشیہ )

آج 10 میں سے 10 باقی